لاريب اخلاص
لائبریرین
خوش آمدید سر!
آخری تدوین:
واہ۔ کیا اچھا ہےبجھتی نہیں ہے پیاس مگر اب بھی دید کی
جلووں سے کھیلتی ہے نظر کوئے یار میں
اس پر تو قہقہہ بار ریٹنگ کی ضرورت محسوس ہوئی۔ افسوس ہم آپ کا غم (اور ہاتھ) بھی نہیں بٹا سکتے۔کل شام سے یہی کررہے ہیں!
غرلیں کہنے والا کوئی سافٹ وئیر تو ایجاد نہیں ہوا؟
فی الحال کچھ پڑھنے کی ضرورت محسوس نہیں کررہے ہیں!
آپ سے کچھ پوچھنا ہے۔ کیا آپ اجازت مرحمت فرمائیں گے؟ محترم ڈاکٹر نعیم جشتی
ناراضگی کی کوئی بات نہیں۔ رفتہ رفتہ کلام پوسٹ کریں تو قارئین بھی آرام سے پڑھ پائیں گے، اور کلام کے شایان شان داد و تحسین سے بھی نواز سکیں گے۔آپ بے وجہ نہ نارض ہوں ہم سے صاحب
لیجئے ہم نے قلم اپنا یہیں روک لیا
ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ یہاں تشریف لائے اور اپنے کلام سے نوازا۔ دراصل ایک فورم پر ایک ہی وقت میں کافی سارا مواد پیش کر دیا جائے تو نہ صرف یہ کہ بہت سا کلام پڑھنے سے رہ جاتا ہے، بلکہ ساتھ ہی ساتھ فورم پر موجود دیگر مواد پس منظر میں چلا جاتا ہے اور دیگر اراکین کو اپنی پسند کے مواد تک رسائی میں مشکل پیش آتی ہے۔آپ بے وجہ نہ نارض ہوں ہم سے صاحب
لیجئے ہم نے قلم اپنا یہیں روک لیا
ایسا سوال کوئی جناب جیسا حاذق و نباض ہی پوچھ سکتا ہے ۔ڈاکٹر نعیم جشتی ۔ یہ سب غزلیات ایک ہی دور کی ہیں، یا پھر عمر کے ساتھ رفتہ رفتہ لکھی گئی ہیں؟
شکریہ ڈاکٹر صاحب، اگر آپ محفل پر اپنا باقاعدہ تعارف بھی کروا دیں تو بہت اچھی بات ہوگی، اس لیے بھی کہ میرے ذہن میں بھی سوال گھوم رہا ہے کہ آپ وہ ڈاکٹر ہیں جو آج کل کرونا سے لڑ رہے ہیں یا وہ ڈاکٹر جو کرونا پر شاعری کر رہے ہیں۔پھیلا ہے سفر میرا نعیم آدھی صدی پر
ہر شعر مرا مانند نقش کف پا ہے