مابدولت اپنی معزز بہن مریم افتخار کی تشویش سے بخوبی واقف ہیں اور اسے بجاطور جائز بھی گردانتے ہیں ۔ تاہم مابدولت بارایں قصد محکم کیے ہوئے ہیں کہ اردو مراسلت کا یہ رنگ بھی ملاحظہ کر لیا جائے!محمد امین صدیق بھیا کے قاصمد نے ابھی چند گھڑی قبل کی قدم رنجہ فرمایا ہے۔ ہم اسے دیکھتے ہی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ بلند آواز میں پڑھ کر سنائے۔ اس نے بلند آواز سے خط پڑھنا شروع کیا تو مجھے اپنے آنسو پونچھنے پڑے کیونکہ خط کا متن کچھ یوں تھا کہ 'تمام محفلین کو میری جانب سے اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک ہو۔' میں نے تیوری چڑھا کر ادھر ادھر تلاشا اور ہاتھ میں جو پہلی چیز آئی وہ قاصد کو دے ماری اور کہا: ' جا وے قاصدا ! اج توں ریٹائر ہو جا! کیہڑی فیک آئی ڈی دا خط چُکی لیائیاں ایں۔'
اویس کی امی کی طرف سے محفلین اور اردو محفل کو تیرہویں سالگرہ مبارک
اویس کی امی کی طرف سے محفلین اور اردو محفل کو تیرہویں سالگرہ مبارک
اور اویس کی جانب سے بھی محفل فورم کو دلی مبارکباد۔
ساتھ ہی سرگوشی میں پوچھ رہے کہ بھائیو یہ میری امی کو آج کیا ہو گیا ہے۔
نرگس،
کنول، لالہ، گیندا، چنبیلی وغیرہ بھی سالگرہ کی مبارک باد دینا چاہ رہے ہیں۔
یعنی آپ کے سامنے والے گھر سے یہ مبارکباد آئی ہے۔دھوپ نکلتی ہے جہاں سے
چاندنی رہتی ہے جہاں پہ
خبر یہ آئی ہے وہاں سے
ہپی برتھ ڈے ٹو محفل!