تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

فہیم

لائبریرین
تمام معطل محفلین کی ترجمانی کرتے ہوئے ‘عارف کریم‘

اردو محفل کو سالگرہ مبارک ہو
مجھے کیوں نکالا؟ بولو، جواب دو، کیوں! کیوں نکالا مجھے۔
 
محمد امین صدیق بھیا کے قاصد نے ابھی چند گھڑی قبل ہی قدم رنجہ فرمایا ہے۔ ہم اسے دیکھتے ہی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ خط بہ آواز بلند پڑھ کر سنائے۔ اس نے بلند آواز سے پڑھنا شروع کیا تو ہمیں اپنے آنسو پونچھنے پڑے کیونکہ خط کا متن کچھ یوں تھا کہ 'تمام محفلین کو میری جانب سے اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک ہو۔' ہم نے تیوری چڑھا کر ادھر ادھر تلاشا اور ہاتھ میں جو پہلی چیز آئی وہ قاصد کو دے ماری اور کہا: ' جا وے قاصدا ! اج توں ریٹائر ہو جا! کیہڑی فیک آئی ڈی دا خط چُکی لیائیاں ایں۔'
 
آخری تدوین:
ٹی وی سیریل جانگلوس کے لالی اور رحیم داد کی جانب سے بھی سالگرہ مبارک ہو ۔دونوں کا کہنا ہے کہ ایک جنگل جنگل گھومنے اور دوسرا چودھریوں کا بھیس بدلنے سے تنگ آگئے ہیں اور وہ بھی اردو محفل کی ٹھنڈی چھاؤں میں پناہ لینا چاہتے ہیں !:):)
 

یاز

محفلین
اردو محفل کے بیس لاکھویں مراسلے کی جانب سے بھی سالگرہ مبارک۔ اس پیغام کے ساتھ کہ
"بھائی لوگو! ذرا تیز تیز ہاتھ چلاؤ"۔
 
لڑیء ھٰذا کی جانب سے بھی اردو محفل کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ مجھے شاید سب سے زیادہ پرمزاح کی ریٹنگ سےنوازا گیا ہے !:):)
 

یاز

محفلین
بشیر دارالماہی کی جانب سے بھی سالگرہ مبارک۔ ساتھ یہ پیغام بھی کہ
ماہی ماہی ماہی! مینوں چھلا پوا دے
کھِچ میری فوٹو تے بٹوے اچ لا دے
 
محمد امین صدیق بھیا کے قاصمد نے ابھی چند گھڑی قبل کی قدم رنجہ فرمایا ہے۔ ہم اسے دیکھتے ہی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ بلند آواز میں پڑھ کر سنائے۔ اس نے بلند آواز سے خط پڑھنا شروع کیا تو مجھے اپنے آنسو پونچھنے پڑے کیونکہ خط کا متن کچھ یوں تھا کہ 'تمام محفلین کو میری جانب سے اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک ہو۔' میں نے تیوری چڑھا کر ادھر ادھر تلاشا اور ہاتھ میں جو پہلی چیز آئی وہ قاصد کو دے ماری اور کہا: ' جا وے قاصدا ! اج توں ریٹائر ہو جا! کیہڑی فیک آئی ڈی دا خط چُکی لیائیاں ایں۔'
مابدولت اپنی معزز بہن مریم افتخار کی تشویش سے بخوبی واقف ہیں اور اسے بجاطور جائز بھی گردانتے ہیں ۔ تاہم مابدولت بارایں قصد محکم کیے ہوئے ہیں کہ اردو مراسلت کا یہ رنگ بھی ملاحظہ کر لیا جائے!:):)
 

سید عمران

محفلین
اویس کی امی کی طرف سے محفلین اور اردو محفل کو تیرہویں سالگرہ مبارک
اور اویس کی جانب سے بھی محفل فورم کو دلی مبارکباد۔
ساتھ ہی سرگوشی میں پوچھ رہے کہ بھائیو یہ میری امی کو آج کیا ہو گیا ہے۔ :cool:

:):):)
اور اویس کے ابو نے کیا قصور کیا؟؟؟
 
Top