تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان کی طرف سے بھی اردو محفل اور محفلین کو 13 ویں سالگرہ کی مبارکباد ، اس پیغام کے ساتھ کہ برسر اقتدار آنے کے بعد وہ اردو محفل کو اس قدر تبدیل کردیں گے کہ محفلین بھی اس کو پہچاننے کے لئے ٹامک ٹوئیاں مارتے رہیں گے ! :):)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
الیکٹران پروٹان اور نیوٹران نے مل کر محفل کے لیے مبارکباد بھیجی ہے، الیکٹران اور پروٹان کی تو کینسل ہوگئی نیوٹران کی بچ گئی کیونکہ کوانٹم پر سوار ہوئی اس لیے کچھ پہنچنے میں غیر یقینی رہی ۔آئنسٹائن ،ہیزن برگ وغیرہ کی روحیں سراغ لگارہی ہیں۔
اگریہ روحیں ناکام ہوئیں تو شمس الدین عظیمی کی روح انا کی لہروں سے پکڑ کر محفلین تک پہنچا دےگی۔
 
اس ڈاکیے کی جانب سے بھی مبارکباد آئی ہے جو اتنے دن سے ڈاک لا رہا تھا اب اس نے کبوتر کے ہاتھ اپنی چٹھی بھیجی ہے کہ اس سالگرہ کے چکر میں میرے نیل سے لے کر کاشغر تک جتنے چکر لگے ہیں، مجھے ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ بتایا ہے!
 
خیر سے گھر کو لوٹ آنے والے ' بدھو ' کی جانب سے بھی محفل اور محفلین کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ وہ کہتے ہیں کہ اب وہ بھی محفل کے محفلین بننا چاہیں گے تاکہ تاعمر بدھو نہ رہ جائیں بلکہ بدھی مان ( عقلمند ) بن جائیں !:):)
 

محمد وارث

لائبریرین
مرزا غالب فرما رہے ہیں کہ اگر مبارک باد تھوڑی پڑ گئی ہو تو اور بھجواؤں کہ سالگرہ ابھی چل رہی ہے اور برسات بھی شروع ہو رہی ہے! :)
 
مرزا غالب فرما رہے ہیں کہ اگر مبارک باد تھوڑی پڑ گئی ہو تو اور بھجواؤں کہ سالگرہ ابھی چل رہی ہے اور برسات بھی شروع ہو رہی ہے! :)
ان سے کہیں اتنے دن تو گزرنے دیں، اگلی مبارکباد سے پہلے
مرزا غالب نے بھی مبارکباد اور دعا بھیجی ہے۔

تُم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
 
Top