تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

یاز

محفلین
طوطی نے بھی نقارخانے سے سالگرہ کی مبارک باد بھیجی ہے، اس پیغام کے ساتھ کہ "کبھی ہمارا بھی طوطی بولتا تھا"۔
 
طوطی یعنی محمد آصف گجر آف ماچھیکے شریف کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد آئی ہے-
انکا پیغام ہے کہ کپتان دی ہر گل نہیں منی دی ہندی-
طوطی نے بھی نقارخانے سے سالگرہ کی مبارک باد بھیجی ہے، اس پیغام کے ساتھ کہ "کبھی ہمارا بھی طوطی بولتا تھا"۔
 
شان مصالحہ بنانے والوں نے محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارک باد کے پیغام کے ساتھ یہ پیغام بھی ارشاد فرمایا ہے کہ "‎اپنی اپنی الائچیوں پہ نظر رکھیں زمانہ بڑا خراب ہے ہر طرف خراب لونگ گھوم رہے ہیں ۔"
 
سرسوں میں کھڑی بھینس اور کڑی میں جلے ہوئے پکوڑے نے بھی ہم آواز ہو کر مبارکباد بھیجی ہے!

جن کا کہنا ہے کہ 'اِلّو کلر دُورا سے فوکسوا مارتا ہے مگر بیچ والے کالے شا کلر سے زیادہ نہیں! '
 

محمد وارث

لائبریرین
جی گجر بھی ہے اور دودھی بھی -
انکے والد کا قول تھا "کوئی گل نہیں جے پُتر نہ کھیڈیا تے، الحمدللہ ساڈا دودھ واھوا وکدا اے" وغیرہ وغیرہ
دُودھ تو خیر بِک ہی جاتا ہے ان کے کہنے کا مطلب ہوگا کہ ہمارا پانی بھی بِکتا رہے گا۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس دھاگے کا خوش قسمت ڈاکیا اتنی ڈاک لایا ۔ اتنی ڈاک لایا کہ اسے ڈاک خانے سے بونس میں ذاتی مکان مل گیا اور بچوں کی شادیوں کا خرچہ بھی ۔
سو اب وہ خود بھی مبارک دے رہا ہے ۔۔۔ تیرہویں سالگرہ مبارک ۔۔۔
 
محکمۂ ڈاک کی جانب سے علیحدہ مبارکباد بھیجی گئی ہے۔ ان کے مطابق اب تو پڑے پڑے مہریں بھی خشک ہو چکی تھیں، روشنائی لا کر ڈالی ہے تو کام چلا۔
 

یاز

محفلین
حلوائی کی دکان کی جانب سے بھی سالگرہ مبارک۔ اس پیغام کے ساتھ کہ یہاں فاتحہ کے لئے آنا منع ہے۔
 
Top