تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

آپ کے مذاق نے بھی تو بیچارے کا دل ہی توڑ کر رکھ دیا جو ساری رات اب پیگ ہی لگائے گا!
اور وہ جو 'پیتل دی دنیا دے کونے کونے' سے مبارکبادیں آ رہی ہیں، حتی کہ اگلی نسلوں کی جانب سے بھی مبارکباد دے دی گئی ہے، تب کس قلب صادق کا خیال کیا گیا بھلا!
 
اطلاعا عرض ہے کہ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے سال 1625 کے ماڈل مین فریم کمپیوٹر اور ڈائل اپ کنکشن سے بھیجی گئی مبارکباد بھی ایک ہفتے بعد موصول ہو گئی ہے۔
ایک بار کو لگا کہ يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ کی ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی طرف سے کوئی پیغام آیا ہے۔ :) :) :)
 
حسن نثار کی کی جانب سے اردو محفل کو تیرھویں سالگرہ کی ڈانٹ بھری مبارک باد کہ جن کا بلڈ پریشر اردو محفل کے جو بہ جو ، یم بہ یم ، قریہ بہ قریہ شگفتہ مراسلہ جات پڑھ کرحداعتدال میں قدم رنجہ فرماتا ہے !:):)
 
ٹھاکر بلدیو سنگھ ( بھارتی فلم شعلے / سنجیو کمار ) کی جانب سے اردو محفل کو ڈاکو گبر سنگھ کو پکڑنے کی ہدایت کے ساتھ تیرھویں سالگرہ کی مبارکباد ، ان کا کہنا ہے کہ تیرہ سال محفل میں رہنے کے بعد باقی ساری نیٹ گردی بھول جاؤگے اے محفلین !:):)
 
گھر کا بھیدی لنکا ڈھا دینے کے بعد اردو محفل کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے کمربستہ ہیں مگر خبردار ، ان کی مبارکباد نہ وصول کی جائے کہ مابدولت کو کئی تحفظات لاحق ہیں !:):)
 
ذوالفقارعلی بھٹو کی جانب سے قبر سے محفلین اور محفل کو تیرھویں سالگرہ کی مبارکباد ، آخر ان کا بھی بھرم تو رکھنا ہی ہے جو کہتے ہیں "زندہ ہے بھٹو زندہ ہے "!:):)
 
وید پرکاش شرما ، سریندرموہن پھاٹک ،انیل ورما، راج بھارتی ،شگن شرما اور گلشن نندہ کی جانب سے اردو محفل کو سالگرہ کی مبارکباد ! یہ وہ بھارتی ناول نویس ہیں جن کے بہترین ہندی ناول مابدولت آج کل بڑے ذوق وشوق سے پڑھ کر کماحقہ محظوظ ہورہے ہیں!:):)
 
زکوٹا جن نے محفلین کو سالگرہ کی مبارک باد بھیجتے ہوئے پوچھا ہے ۔
زے بی ناٹ
مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں میں کس کو کھاؤں
مرقوم بالا ہر دو مراسلۂ دہشت خیز نے مابدولت کے قلب اختلاج زدہ میں خوف کی ایک لہر یخ بستہ سی دوڑادی ہے اور مابدولت کے لئے نا جائے رفتن نا پائے ماندہ والی صورتحال پیدا کردی ہے ۔ تاہم راہ فرار اختیار کرنے کے لئے مابدولت ساعت قلیل بھی ضائع کئے بغیر محفل کے کسی دریچۂ وا کی جستجو میں جت جاتے ہیں ! :):)
 

عثمان

محفلین
محفل کے مرکزی سرور کی جانب سے ان تمام مبارکبادوں کو قبول کرتے ہوئے التجا ہے کہ:
"سُوکھی مبارکبادوں کے ساتھ چندے کے کچھ ڈالر بھی نتھی کرو!"
 

جاسمن

لائبریرین
الکامونیا کے باسیوں کی طرف سے بھی مبارکباد ارسال کی گئی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ الکامونیا میں سب کچھ ہوسکتا ہے۔
 
Top