تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

جاسمن

لائبریرین
item_XL_12150785_18405213.jpg

آپ کے کپڑوں کو جانتی ہے سنگر مشین۔
سنگر مشین کی جانب سے سالگرہ مبارک ہو اردو محفل
 

یاز

محفلین
جج بشیر نے بھی مبارک باد کا پیغام بھیجنا تھا۔ لیکن ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ مبارک باد فوٹو کاپی ہو رہی ہے، سو آدھا گھنٹہ لیٹ بھیجی جائے گی۔
 
پنجاب پولیس کی جانب سے بھی ایس ایچ او صاحب تشریف لائے ہیں مبارکباد دینے کے لیے۔
اوہو۔
وہ ضیافت والے کمرے میں چلے گئے ہیں اور ون ڈش کی پابندی نہ کرنے پر بھاری جرمانہ لگا دیا ہے۔
بڑی مشکل سے ان کے لیے مٹن قورمہ، بیف نہاری، چکن پلاؤ اور زردے کی ایک ایک دیگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آخر میں جاتے ہوئے پیغام دے گئے ہیں کہ
پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی
 
دن رات کی محنت اپنی اور ہے رب کا ساتھ!
سونااااااااااا یوریااا!

برسوں کا اعتماد ،سونا یوریا کے ساتھ!
سونا یوریا (کھاد) بنانے والوں کی جانب سے تمام اہل محفل کو سالگرہ کی خوشیاں مبارک!
 
ڈاؤلینس بنانے والوں کی جانب سے اہلیانِ محفل کو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ مبارک!

جن کا کہنا ہے:
ڈاؤلینس لیا تو بات بنی!
کیونکہ ڈاؤلینس ریلائے ایبل ہے!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
گڑیا اور گڈے کی شادی میں نکاح پڑھانے والے پلاسٹک کے مولوی صاحب نے بھی ربڑ کے ڈاکیے کے ہاتھوں نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے محفلین بہن بھائیوں کے نام ۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی جانب سے بھی سالگرہ مبارک، اس پیغام کے ساتھ کہ
اے تھیوا، مندری دا تھیوا
ساری عمر کراں میں تیری سیوا
 
پشاوری چپل بنانے والوں نے پشاور سے محفل کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد کے پیغام کے ساتھ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایک پشاوری چپل محفلین کو بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
 
عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی جانب سے بھی سالگرہ مبارک، اس پیغام کے ساتھ کہ
اے تھیوا، مندری دا تھیوا
ساری عمر کراں میں تیری سیوا

میں سمجھا کالی قمیض کی جانب سے آئے گی خیر مندری وی قبول اے !!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میں سمجھا کالی قمیض کی جانب سے آئے گی خیر مندری وی قبول اے !!
حد ہو گئی عبداللہ صاحب کہ مندری ایسے قبول کر رہے ہیں جب کہ ایک دوسرے عبداللہ صاحب ہیں کہ اس انگوٹھی کےلیے مرے جا رہے ہیں۔ آپ شاید کروشیا والی کالی قمیضوں ہی میں اٹکے ہوئے ہیں ابھی تک۔ :)
 
پشاوری چپل بنانے والوں نے پشاور سے محفل کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد کے پیغام کے ساتھ کمپنی کی مشہوری کے لیے ایک پشاوری چپل محفلین کو بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سبھی محفلین کے لیے ایک پشاوری چپل بھیج کر انہوں نے جس فساد عامہ کی بنیاد رکھ دی ہے،اس کے لیے انہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی!
 
آخری تدوین:
Top