ڈبل روٹی کی کھیر

ماوراء

محفلین
سارا، فریش بریڈ گرائنڈ ٹھیک ہوئی تھی، حلوہ نہیں بنی۔۔ میں نے ٹرائی کیا تھا۔۔۔باقی آدھی ہاتھ سے ہی کی ہے۔۔فریش ہے تو پہلے ہی نرم ہے۔۔ تو جب دودھ میں ڈالیں گے تو وہ خودبخود ہی مزید نرم ہو کر گل جائے گی۔ بس گرائنڈر کا دھیان رکھنا۔۔ہاتھ سے ہی بہتر ہے۔ ابھی امی نے اسے استعمال کیا تو پوچھیں گی کہ اسے کیا ہوا ہے۔ میں نے کہنا ہے کہ آپ نے ہی خراب کیا ہے۔۔میں تو کچن میں کبھی گھسی ہی نہیں۔۔:grin:

نہاری اور نان۔۔۔زبردست۔ نان بنانا بڑا مشکل کام لگتا ہے۔۔ورنہ میرا بھی نہاری کھانے کو کافی دنوں سے دل کر رہا تھا۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
سارا آپ یہ نان اون میں بناتی ہیں کیا؟

ایک طریقہ تو یہی ہے کہ ایک طرف سے توے پر پکا کر اون میں رکھ دیں اور اوپر کی طرف والا برنر جلا لیں۔
 

سارا

محفلین
جی شمشاد بھائی۔۔اسی طریقے سے بناتے ہیں ہم۔۔۔اوون میں بناتی ہوں اور ایک سائیڈ توے پر۔۔لیکن اوون میں سب سے نچلے حصے میں رکھتی ہوں مکھن بہت سارا ڈالتی ہوں اوپر۔۔بہت اچھا ذائقہ ہوتا ہے۔۔۔بھابھی جو بناتی ہیں وہ پورا نان ہی اوون کے درمیان والے حصے میں بناتی ہیں۔۔۔اور کبھی کھبار آسانی کے لیے سارا نان ہی توے پر پکا لیتی ہوں۔۔۔:blushing:
ماوراء مجھے تو نان بنانا مشکل نہیں لگتا 8 ' 10 دن کے فرق سے میں بناتی رہتی ہوں۔۔اور نہاری بھی بہت آسانی سے بنتی ہے بس ٹائم کافی لگتا ہے صبح صبح میں تو چولہے پر رکھ کر پر 3 گھنٹے بعد ہی خبر لیتی ہوں:rolleyes:
 
dsc01319td3.jpg


dsc01316hf0.jpg

ترکیب سے زیادہ تصویر کا مزہ آگیاہے۔ تصویر دیکھ کر دل کو تسلی تو ہو گئی کہ اچھی چیز بنے گی۔ واہ واہ جی:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:
 

حجاب

محفلین
واہ بہت خوب آسان ترکیب ہے کل ہی بناؤں گی میں بھی شکریہ شمشاد صاحب ، ماوراء تم نے سجاوٹ خوب کی ہے دیکھ کر ہی کھانے کا دل چاہ رہا ہے :)
 

سارا

محفلین
میرا کھیر بنانے کا کب کا بنا ہوا ارادہ آج پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔۔;)
ماشااللہ بہت اچھا ٹیسٹ ہے اور بہت ہی کم وقت میں آسانی کے ساتھ بن گئی تھی۔۔

 

حجاب

محفلین
واہ سارا مزے کی لگ رہی ہے خاص کر کھیر کے اوپر والی تہہ دیکھ کر تو کھانے کا دل چاہ رہا ہے :) میں نے بھی اب تک نہیں بنائی بناؤں گی جس دن میٹھا کھانے کا موڈ ہوا ۔۔
 

Saraah

محفلین
ڈبل روٹی کا حلوہ؟؟؟

چلیں آج جلدی سے اس کی ترکیب لکھیں۔ میں کل بناؤں گا۔

جی بھائی ضرور:happy:

ڈبل روٹی ----ایک چھوٹی
چینی----ا کپ
ملائی یا کریم----ا کپ
گھی----4/1 کپ
مکھن ----50 گرام

ڈبل روٹی اچھی طرح کرش کر لیں
ایک کھلے پین میں مکھن اور گھی ڈال کر کرشڈ ڈبل روٹی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں

جب ہلکا براون ہوجاے تو کریم اور چینی شامل کر دیں

اب اتنی دیر لکڑی کے چمچ ک ساتھ ہلاتیں جائیں کہ حلوے کی شکل اختیار کر جاے

حسب پسند بادام پستہ چھڑک دیں
 

Saraah

محفلین
بہت شکریہ۔

دودھ ڈال دیں تو کھیر نہیں تو حلوہ۔

خیر کل بناؤں گا۔


ہممم
کہ سکتے ہیں بس اتنا فرق ہے کہ آپ نے کنڈینسڈ ملک استعمال کیا اور بریڈ کو بہت باریک کیا جبکہ حلوے میں بریڈ کو موٹا کرش کرنا ہے ،کچھ لوگ اس میں انڈے بھی ڈالتے ہیں مگر میں نے کبھی نہیں ڈالا۔
خیر بنائیں تو بتایں کیسا بنا ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے بھی کسی زمانے میں یہاں سے ترکیب پڑھ کر ڈبل روٹی کی کھیر بنائی تھی۔ پھر تصویریں بھی گم ہو گئیں اور میں خود بھی مصروف ہو گئی۔ اب تصویریں مل گئی ہیں تو سوچا شیئر کر دوں۔ بہت اچھی کھیر بنی تھی شمشاد بھائی۔ بلکہ بعد میں بھی کئی بار بنائی۔
بہت شکریہ :)

17127886-8c7.JPG
 
Top