ڈبل روٹی کی کھیر

فرحت کیانی

لائبریرین
موڈ اور فرصت مشکوک لگ رہے ہیں۔ باقی اشیاء تو میسر ہو ہی جائیں گی۔

:smile2: ایسا ہی کچھ ہے۔ پہلی دو چیزیں خصوصاً دوسری شے نایاب ہوتی جا رہی ہے۔ کام تو ہو ہی جاتا ہے لیکن وہ مزہ نہیں رہتا جو فرصت سے یہ کام کرنے میں ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
نفسا نفسی کا دور جو آ گیا ہے۔ اب تو اختتام ہفتہ پر بھی فرصت عنقا ہوتی جا رہی ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہ لیں ڈبل روٹی کی کھیر بنائیں - صرف دس منٹ میں (لیکن کسی کو بتانا نہیں کہ اس میں ڈبل روٹی استعمال ہوئی ہے)۔

اجزاء

آدھی ڈبل روٹی
مکھن 100 گرام
کنڈینسڈ ملک Condenced Milk دو سو گرام
زعفران ایک چٹکی برابر
گلاب کا عرق دو کھانے والے چمچ
دودھ دولیٹر
بادام ایک کپ

بنانے کا طریقہ

سب سے ڈبل روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے گرائنڈر میں ڈال کر باریک گراینڈ کر لیں۔ ایسے کہ سوجی کی طرح باریک ہو جائے۔

اب اس کو مکھن ڈال کر اتنا بھون لیں کہ خوشبو آ جائے۔ خیال رہے کہ براؤن نہ ہو۔

اس کے بعد اس میں دو لیٹر دودھ ڈال دیں۔ اور پکنے دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں تا کہ نیچے نہ لگنے پائے۔ آنچ ہلکی رکھیں۔

آدھ کپ ٹھنڈے دودھ میں زعفران ڈال کر رکھ چھوڑیں۔ زعفران نہ ہو تو خوشبو کے لیے ایسنس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

بادام بھی باریک آٹے کی طرح پیس لیں۔

جب ابال آنے لگے تو زعفران، باریک پسے ہوئے بادام، condenced milk اور گلاب کا عرق اس میں ملا دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں۔

آنچ تیز کر کے ایک دو ابال دلائیں۔ جب یہ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ڈشوں میں ڈال لیں۔ اور اوپر پستہ چھڑک کر خوبصورتی پیدا کر لیں۔

ٹھنڈی کر کے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

جس کو بھی سرو کریں اسے بتانا بالکل نہیں کہ یہ ڈبل روٹی سے بنائی گئی ہے۔
بہت شکریہ آپ کا ۔ ۔ اچانک مہمان آئیں تو کتنی آسانی ہو جائے ۔ ۔ :)
 
ماہی احمد

تو پھر کیا بتانا ہے کس چیز کی کھیر ہے یہ؟
میں نے آج تک نہ کھائی نہ بنائی۔۔۔۔ نئی ترکیب ہے میرے لئیے، ٹرائے کروں گی ان شاءاللہ!
:)
 
شمشاد

لائبریرین
تم کہہ دینا، آلو کی کھیر ہے :laugh::laugh::laugh:
ارے بابا بتانا ضروری ہے کیا۔
حیرت کی بات ہے تم نے آج تک فاطمہ، ہدی اور محمد کو کھیر نہیں کھلائی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
تم کہہ دینا، آلو کی کھیر ہے :laugh::laugh::laugh:
ارے بابا بتانا ضروری ہے کیا۔
لو جی اگر کوئی پوچھ لے (جو کہ اکثر ہی پوچھ لیتے) پھر؟
حیرت کی بات ہے تم نے آج تک فاطمہ، ہدی اور محمد کو کھیر نہیں کھلائی۔
چاول والی کھیر تو آتی ہے بنانی۔۔۔ وہ تو کھلائی ہے، بریڈ والی کا نہیں معلوم تھا۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو بہت ہی آسان ہے اور بنتی بھی بہت جلدی ہے۔

چاول والی کے لیے تو خاصا وقت اور توجہ درکار ہوتی ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
یہ تو بہت ہی آسان ہے اور بنتی بھی بہت جلدی ہے۔

چاول والی کے لیے تو خاصا وقت اور توجہ درکار ہوتی ہے۔
جی بالکل!!! مجھے پہلے نہیں آتی تھی، دیسی cuisine میں چاول والی کھیر کو بہت اہمیت حاصل ہے۔۔۔ جسے اچھی کھیر بنانی آتی ہو سمجھو میٹھے والے ڈیپارٹمنٹ کا ماہر ہے وہ (مجھے ایسے لگتا کہ ایسا سمجھا جاتا)...
 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاَتُہ
دو سال پہلے تک ہماری ایک آئسکریم فیکٹری تھی
جس میں دودھ بریڈ اور ناریل سے ایک آئسکریم تیار کی جاتی تھی جس کو لوگ بہت زیادہ پسند کرتے تھے
بریڈ اس طرح بھی استعمال ہوتی ہے
کم ہی لوگ واقف ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
اب وہ فیکٹری کہاں ہے؟
کہیں اسی وجہ سے تو بند نہیں ہو گئی کہ آپ نے آئسکریم میں بریڈ استعمال کرنا شروع کر دی؟
 
محبت کرنے والوں کو سیاست نے کچھ زیادہ ہی پریشان کر دیاہے جو لوگ زہر بیچ رہے ہیں انکی فیکٹریاں چل نہیں بلکہ دوڑ رہی ہیں
بی جے پی کی حکومت میں ٹیکس اور رشوت دونوں بڑھ گئے ہیں
ابھی فیکٹری بند ہے اللہ کا حکم ہوا تو دو بارا چلائیگے
 
ان شاء اللہ
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے لیے آسانیاں فرمائے۔
 
Top