ڈر اور خوف کیا ہیں....؟ تجزیہ نگار حاضر ہوں

طالوت

محفلین
کیا ثبوت ہے آپ کے پاس کہ ڈر اور وہم مختلف چیزیں ہیں؟
مجھے وہم ہو گیا ہے کہ میری موت سمندر میں ڈوبنے سے ہو گی لیکن میں سمندر میں نہانے کا اتنا شیدائی ہوں کہ موت سے بھی نہیں ڈرتا ۔۔۔ ایسا بھی تو ہوتا ہے نا شمشاد ;) کسی زمانے میں سچ مچ مجھے ایسا ہی لگتا تھا
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ارے صاحب وہ تو میں نے عزیز امین صاحب سے ثبوت مانگے تھے کہ ان سے جو بات کرو وہ فوراً ثبوت مانگتے ہیں تو میں موقع غنیمت جان کر ان سے ثبوت مانگ لیے۔
 
ابو کاشان

محفلین
بہت ہی اچھا دھاگہ ہے۔
شمشاد بھائی یہ اچھا کر رہے ہیں کہ موضوع سے بھٹکنے پر فوراً تنبیہ کر دیتے ہیں۔

میں نے کہیں (غالبا بی بی سی اردو) پر ایک تحقیقی رپورٹ کی خبر پڑھی تھی ۔۔ جس میں خوفناک فلموں سے ڈرنے یا نا ڈرنے سے متعلق بیان کیا گیا تھا۔۔
کہ کچھ لوگ ایسی فلمیں دیکھ کر قہقہے لگاتے ہیں جب کہ کچھ کی گھگھی بندھ جاتی ہے ۔۔ اس میں دونوں صورتوں یعنی خوف یا بے خوفی کی وجہ ایک ہارمونز کو بتایا گیا تھا جس کی کمی یا زیادتی خوف یا بے خوفی کو پیدا کرتی ہے
وسلام

میرے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ مجھے اندھیرے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ اس کے برعکس میری اہلیہ گھپ اندھیرے میں بھی مطمئن رہتی ہیں۔
میں خوفناک ڈراؤنی فلمیں اکیلے نہیں دیکھ سکتا جبکہ اہلیہ خوفناک ڈراؤنی فلمیں ہی دیکھتی ہیں اور خوب ہنستی بھی ہیں۔

اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ ہماری مختلف ماحول میں پرورش ہے۔
ہمیں بجپن میں مختلف چیزون سے ڈرایا جاتا رہا ہے۔ کبھی اللہ بابا سے، کبھی کالی مائی سے، کبھی چھپکلی سے، کبھی اندھیرے سے وغیرہ۔ یہ بچوں کے مستقبل کے لیئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
جبکہ اہلیہ کا حال یہ ہے کہ ان کی فیملی میں ماورائی مخلوقات کو دیکھنا ایک عام بات ہے۔ ان کے بقول یہ کوئی خوف ناک بات نہیں ہے۔ ان کو اپنے کام سے کام ہے۔ ہم کیا کریں۔ اہلیہ خوفناک ڈراؤنی فلمیں ہی دیکھتی ہیں اور خوب ہنستی بھی ہیں۔ ان کے والد نے بچپن سے انھیں باور کروا دیا تھا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اور کچھ نہیں ہے۔ یہ ہیرو یا ہیروئن اکیلے نہیں ہوتے ان کے ساتھ بہت سارے لوگ ہوتے ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر بچپن سے حقیقت پسندی کی عادت ڈلوائی جائے تو خوف اور ڈر سے بچا جا سکتا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
میں نے یہ دھاگہ سر سری سا پڑھا۔ مباحث تو پوری طرح دیکھ نہ پائی مگر اندازہ ہوگیا کہ خوف کا ذکر ہے۔ میں بھی اپنے تاثرات بیان کئے دیتی ہوں

جب ہم قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں تو ایک فقرہ کئی جگہ نظر آتا ہے: لا خوف علیہم ولا ہم یحزنون" اس میں اللہ نے مومنین کے لئے دو انعامات کا ذکر کیا ہے۔ ایک ان مومنین کو خوف نہیں ہوگا ۔ دوسرے، ان کو غم نہیں ہوگا۔ اور یہ انعامات مومنین کو دنیا و آخرت دونوں میں ملیں گے۔

اب خوف کیا ہے اور حزن کسے کہتے ہیں؟

خوف نام ہے "مستقبل میں پیش آنے والے نا خوش گوار حالات کا ڈر ۔ آسان زبان میں یہ کہہ سکتے ہیں کہاس بات کا ڈر کہ کیا ہوگا؟ اور
حزن ماضی میں جو حالات پیش آچکے ہیں اس پر افسوس، حسرت اور رنج کے اظہار کو۔

اگر ہم دیکھیں تو ہمارا سب سے مسئلہ ہی یہی ہے کہ ہمارے زندگی ان دو کفیتوں سے عبارت ہے۔ ہماری وجہ سے یا کسی دوسرے سبب جو حالات گزر چکے ہیں یا گزر ر ہے ہیں وہ حزن ہی حزن کے سبب ہیں۔ اور مستقبل قریب میں اندازہ یہ ہے کہ جو پیش آنے والا وہ خوف ناک ہوگا۔ اس تناظر میں دیکھیں تو خوف اور حزن کی غیر موجودگی واقعی اللہ کے بڑے انعام ہیں۔
ان دونوں کیفیتوں سے ہم نجات کیسے پا سکتے ہیں؟ معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

واللہ اعلم
 
محسن حجازی

محفلین
بہت اچھی اور تعمیری بحث ہورہی ہے، میرے خیال میں اردومحفل کو ایسی ہی تعمیری مباحث کی ضرورت ہے۔

محسن صاحب کا تجزیہ بہت اعلٰی معیار کا ہے۔ لیکن ہمارے سماج میں کچھ ایسے خوف بھی ہیں جن کا تعدد مشاہدہ سے علاج نہیں ہوسکتا۔ بلکہ چشم تصوّر کرنے سے خوف اور زیادہ بھیانک صورت اختیار کرسکتا ہےجیسے ایک مڈل کلاس کے سفید پوش فردکا اپنی سفید پوشی چھن جانے کا خوف جوان بیٹیوں کے رشتے نہ آنے کا خوف دِہاڑی پر گھر چلانے والے کو دِہاڑی نہ لگنے کا خوف وغیرہ وغیرہ وغیرہ

اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہماری قوم کاواقعی ہر لمحہ کرب میں گزر رہا ہے اور ظلم کی انتہا کہ کوئی نفسیاتی مدد یا ڈھارس ملنے کی بھی کہیں سے امید نہیں۔

آپ نے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ واقعی لوئر مڈل کلاس کے یہ خوف موجود ہیں اور ان کے سبب بلند فشار خون یا امراض قلب کا شکار بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔ مجھے ان تمام پہلوؤں کے first hand experience and observation کا موقع ملا ہے۔

تاہم نفسیاتی ڈھارس کے لیے ان لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جنہیں اللہ نے توفیق دی ہے۔ میں ذاتی طور پر پاکستان کے کسی بھی مخیر ادارے سے نہ متفق ہوں نہ مطمئن ہوں۔ ان کے کام محض تصاویر کھچوانے اور خبریں چھپوانے تک محدود ہیں کسی کی امداد کر بھی دیں تو اس کی تصاویر چھاپ چھاپ کر مثال عبرت بنا دیتے ہیں۔ بس اسی واسطے سفید پوش خودکشیاں کر لیتے ہیں لیکن ہاتھ نہیں پھیلاتے۔ لاہور میں ایک سبزی فروش کی اہلیہ نے ریل کے آگے چھلانگ لگا دی تھی۔۔۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سو روپیہ روز کا بھی نہیں کما پاتے۔۔۔ اور کرایوں کے مکانوں میں رہتے ہیں۔۔۔تو دوسری طرف فائیو سٹار ہوٹلوں میں 500 روپے کا ایک کپ چائے منگوانے اور اسے بھی آدھا چھوڑ دینے والے لوگ موجود ہیں۔

میرے ذہن میں کافی منصوبے ہیں اس ضمن میں لیکن اس سلسلے میں پیسہ مکمل طور پر اپنا ہونا چاہئے۔کسی کے روپے پیسے کا میں قائل نہیں۔ اب مساجد میں ہی دیکھ لیجئے۔ جو بڑے میاں سب سے زیادہ چندہ دیتے ہیں، کون سا پنکھا چلے گا وہ کہاں بیٹھیں گے، خطبے میں کیا کہا جائے گا نماز کے اوقات کیا ہوں گے، بیت الخلا میں لوٹے کس رنگ کے ہوں گے جیسے لایعنی معاملات پر بھی انہی کا جزوی اختیار آ جاتا ہے۔ جب کہ میں ذاتی حیثیت میں زندگی کے ہر پہلو میں سود و زیاں سے بے نیاز اس قسم کے بابوں کو کمال ڈھٹائی اور درشتی سے جوتے کی نوک پر رکھتا آیا ہوں۔

اور یہی وجہ ہے کہ ہماری مساجد عوام کے سیاسی وسماجی شعور کے لیے تربیت گاہ نہ بن سکیں لازم ہے کہ خطیب وہی چند احادیث سال بھر دہراتا رہے اور منبر سے کسی کے خلاف کلمہ حق نہ کہنے پائے۔ تو بس پھر مسجد کیا ہے ٹوپیاں ہیں جوتیاں ہیں اور کچھ لپٹی کچھ بچھی ہوئی چٹائیاں ہیں۔۔۔

تاہم یہ میرے ذاتی خیالات ہیں جن کی صحت پر مجھے قطعی اصرار نہیں نیز آپ کا اس رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ موضوع سے ہٹنے کے لیے معذرت، آپ احباب گفتگو جاری رکھیے۔
 
زونی

محفلین
اچھا دھاگہ ھے فوبیاز کے بارے میں ، ٹائم نکال کر کچھ شئیر کروں گی ، چونکہ میں چار سال تک سائکالوجی کی سٹوڈنٹ تھی اسلئے ایسے ڈر، خوف اور فوبیاز پڑھ پڑھ کے اکتا چکی ہوں ، اب مزید پڑھنے کو دل ہی نہیں کرتا ، اب تو دل کرتا ھے کہ بھوتوں کو پکڑ کر خوف دور کرنے کا لیکچر دیں:grin:
 
طالوت

محفلین
ارے ابو کاشان یہ تو گھر کی بات ہو گئی ۔۔۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ بھابھی میری تحریر پر پورا اترتی ہیں ۔۔ لیکن بھیا اب آپ بھی کچھ سبق سیکھیں بھابھی سے کیوں مردوں کی ناک کٹوائیں گے ۔۔۔۔:)

جیہ قران کے بیان کردہ خوف کو اگر ہم سمجھ جائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ کسی قسم کا بھی خوف نہ رہے ۔۔۔ جیسے بہت سی قرانی آیات کو پڑھتے ہوئے بھی جسم لرز جاتا ہے کہ قران ہم سے کیا چاہتا ہے اور ہم کیا کرتے پھرتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 
فاروقی

معطل
اچھا دھاگہ ھے فوبیاز کے بارے میں ، ٹائم نکال کر کچھ شئیر کروں گی ، چونکہ میں چار سال تک سائکالوجی کی سٹوڈنٹ تھی اسلئے ایسے ڈر، خوف اور فوبیاز پڑھ پڑھ کے اکتا چکی ہوں ، اب مزید پڑھنے کو دل ہی نہیں کرتا ، اب تو دل کرتا ھے کہ بھوتوں کو پکڑ کر خوف دور کرنے کا لیکچر دیں:grin:

واہ بہت خوب .......تو آپ نفسیات کی طالب علم ہیں ......مجھے بھی شوق ہے اس علم کا..................آپ تو اکتا چکی ہیں لیکن کچھ ہم چھوٹوں کا ہی خیال کر لیں ...........آپ کو دعائیں دیں گے...ممکن ہے آپ کی نوک قلم سے نکلے ہوئے جواہرات سے بہتوں کا بھلا ہو جائے........تو امید ہے کہ آپ جلد ہی یہ نیکی کریں گی اور دریاہ میں ڈال دیں گی .........شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل فاروقی بھائی کی بات کی تو میں بھی تائید کروں گا۔ اور ویسے بھی اب تو بھوت بھی آپ سے ڈرتے ہوں گے۔ تو ہو جائے ایک لیکچر۔
 
لیکن میری نوک قلم اگر کسی کو چبھ گئی تے فیر نہ کہنا :grin:

خیر تفنن برطرف میں انشاللہ کچھ شئیر کرونگی :)
 
طالوت

محفلین
تاہم یہ میرے ذاتی خیالات ہیں جن کی صحت پر مجھے قطعی اصرار نہیں نیز آپ کا اس رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ موضوع سے ہٹنے کے لیے معذرت، آپ احباب گفتگو جاری رکھیے۔
موضوع سے تو آپ ہٹیں ہیں لیکن خاصے اچھے موڈ کو غمگین کر گئے ہیں ۔۔۔ اچھی سوچ ہے پوری توانائیوں کے ساتھ اس کی کوشش کیجیئے گا ۔۔ ایسا ایک سلسلہ میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں شروع کیا تھا مگر اس کے فوری بعد یہاں آن پہنچا تو وہ کھٹائی میں جا پڑا اب یہاں کوشش کر رہا ہوں اس حوالے سے ۔۔۔
اچھا دھاگہ ھے فوبیاز کے بارے میں ، ٹائم نکال کر کچھ شئیر کروں گی ، چونکہ میں چار سال تک سائکالوجی کی سٹوڈنٹ تھی اسلئے ایسے ڈر، خوف اور فوبیاز پڑھ پڑھ کے اکتا چکی ہوں ، اب مزید پڑھنے کو دل ہی نہیں کرتا ، اب تو دل کرتا ھے کہ بھوتوں کو پکڑ کر خوف دور کرنے کا لیکچر دیں:grin:
یہ تو بڑی کمال کی خبر سنائی آپ نے کہ آپ نفسیات کی طالبہ رہی ہیں ۔۔۔ لیکن شاید وقت کافی کم دیتی ہیں محفل کو ورنہ آپ کی تعلم و تجربات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔۔۔ بلکہ ہم نفسیاتی مریضوں کی ڈاکٹری فیس بھی شاید بچ جائے۔۔۔
وسلام
 
زونی

محفلین
بالکل فاروقی بھائی کی بات کی تو میں بھی تائید کروں گا۔ اور ویسے بھی اب تو بھوت بھی آپ سے ڈرتے ہوں گے۔ تو ہو جائے ایک لیکچر۔

شمشاد بھائی اگر ماسٹرز کر لیتی تو لیکچر بھی دیتی لیکن گھر والوں نے یہ کہہ کے روک دیا کہ ہم صرف آدھے پاگلوں کو برداشت کر سکتے ہیں ،،،،،،،،،،،،،،:blush:
 
زونی

محفلین
یہ تو بڑی کمال کی خبر سنائی آپ نے کہ آپ نفسیات کی طالبہ رہی ہیں ۔۔۔ لیکن شاید وقت کافی کم دیتی ہیں محفل کو ورنہ آپ کی تعلم و تجربات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔۔۔ بلکہ ہم نفسیاتی مریضوں کی ڈاکٹری فیس بھی شاید بچ جائے۔۔۔
وسلام

تو کیا آپکو بھی نفسیاتی مشاورت کی ضرورت ھے :eek:
 
طالوت

محفلین
تو کیا آپکو بھی نفسیاتی مشاورت کی ضرورت ھے :eek:
جی خاتون بالکل ضرورت ہے ۔۔۔ بلکہ میں نے تو ایک "آپ کے نفسیاتی مسائل کا حل" نامی ایک دھاگے پر بڑی سنجیدگی سے اپنا مسئلہ بیان کیا تھا لیکن پتا چلا کہ وہاں تو مذاق چل رہا ہے :(
سو پھر کرنے لگے انتظار کسی ماہر بیمار کے آنے کا کہ فورم سے مفت علاج ہی کروا لیں ۔۔۔ اب آپ بھی کچھ سنجیدہ نظر نہیں آتیں ، کہ ماسٹرز کو بہانہ بنا کر ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔۔۔ ویسے آدھے پاگل اور بعد ازیں پورے پاگل کا سر ٹیفیکیٹ ہمیں بھی مل چکا ہے یاہو پاکستان چیٹ یوزر سے کچھ سال پہلے ۔۔۔ یعنی کہ معاملہ خاصا گھمبیر ہے :)
وسلام
 
arifkarim

کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں! آپ کی پوسٹس سے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کتنے پانی میں ہیں :grin:
دراصل جن لوگوں کو ہم نفسیاتی لحاظ سے کمزور کہتے ہیں، یہی لوگ بعض اوقات تاریخ اور مستقبل کا نقشہ ہی بدل دیتے ہیں۔ عوام الناس ''ایسے'' لوگوں پر اسلئے پاگل کا الزام لگاتے ہیں کیونکہ یہ لوگ باقیوں سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔ انکی سوچ، انکی رائے اور منطقیں چونکہ دوسرے لوگ سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں، اسلئے پاگل کا اسٹیمپل لگوا کر فارغ ہو جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر آئن اسٹائن کو فزکس کی کلاس میں ایک سوال پوچھنے پر باہر نکال دیا گیا۔ گیلیلیو کو سیاروں کے انکشاف پر کیتھولک چرچ سے بین کر دیا گیا۔ تھامس ایڈیسن نے جب بلب کی ایجاد کیلئے ایک موچھ کا بال استعمال کیا تو اسکا خوب تمسخر اڑایا گیا۔ جب نیوٹن نے کشش ثقل اور تبدیلیوں کو ماپنے سے متعلق اپنی شاہکار کتاب شائع کی تو ایک اسٹوڈنٹ نے یہ کمنٹ دیا: ''وہ دیکھو ایک پاگل جارہا ہے، جسنے ایک ایسی کتاب لکھی ہے جسکی نہ اسے سمجھ ہے اور نہ اسکے اردگرد رہنے والوں کو!'' مائکل فریڈی نے جب استعمال کی جانے والی بجلی ایجاد کی تو اسوقت کے پریزیڈنٹ نے اسے مشورہ دیا کہ اپنا وقت ایسے فضول کاموں میں ضائع نہ کرو:eek:

یہی وہ لوگ ہیں، جنکی بدولت آج ہم رات کو روشنیوں میں ہوتے ہیں۔ جنکی بدولت آج ہم اپنی تخلیق کو جانتے ہیں اور علم فلکیات پر عبور رکھتے ہیں۔ انہی ''پاگلوں'' کے شائع کردہ تجربات پر آج حضرت انسان چاند پر چکر کاٹ چکا ہے۔ انہی کی محنت سے ریاضی کے وہ قوانین بنائے گئے جنکی بدولت آج آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو پڑھ رہے ہیں۔ لیکن جب تک یہ لوگ ذندہ رہے، ان سب کا خوب تمسخر اڑایا گیا!

(موضوع سے ہٹنے پر معذرت، لیکن چونکہ یہاں بات پاگل پن کی طرف چلی گئی تھی، اسلئے اس پر بھی کچھ لکھنا پڑا!)
 
شمشاد

لائبریرین
ڈرنے ڈرانے کا عمل خاص کر ہمارے ہاں بچپن سے ہی شروع کر دیا جاتا ہے جو بچوں کے دماغ میں جاگزیں ہو جاتا ہے۔

سب سے پہلے چھوٹے بچے کو " سو جاؤ نہیں تو بلی آ جائے گی "
جب بچہ تھوڑا بڑا ہوا " یہ کرو گے تو اللہ میاں غصے ہوں گے " یہ کبھی نہیں کہتے کہ یہ کرو گے تو اللہ میاں خوش ہوں گے۔
جب بچہ اور بڑا ہوا تو " یہ کرو گے تو ابو غصے ہوں گے، یا ابو ماریں گے‌"

بس اسی ماحول میں بچہ جوان ہو جاتا ہے۔ اور ساری زندگی کسی نہ کسی قسم کا خوف اس پر سوار رہتا ہے۔
 
فاروقی

معطل
بھئ تجزیہ نگار کچھ موشگافیاں کریں اب تھوڑی بہت.........بھول ہی گئے اس دھاگے کو سبھی ...یا کہ ...ب کے مسائل حل ہوگئے....؟
 
Top