طالوت
محفلین
مجھے وہم ہو گیا ہے کہ میری موت سمندر میں ڈوبنے سے ہو گی لیکن میں سمندر میں نہانے کا اتنا شیدائی ہوں کہ موت سے بھی نہیں ڈرتا ۔۔۔ ایسا بھی تو ہوتا ہے نا شمشادکیا ثبوت ہے آپ کے پاس کہ ڈر اور وہم مختلف چیزیں ہیں؟
وسلام
مجھے وہم ہو گیا ہے کہ میری موت سمندر میں ڈوبنے سے ہو گی لیکن میں سمندر میں نہانے کا اتنا شیدائی ہوں کہ موت سے بھی نہیں ڈرتا ۔۔۔ ایسا بھی تو ہوتا ہے نا شمشادکیا ثبوت ہے آپ کے پاس کہ ڈر اور وہم مختلف چیزیں ہیں؟
میں نے کہیں (غالبا بی بی سی اردو) پر ایک تحقیقی رپورٹ کی خبر پڑھی تھی ۔۔ جس میں خوفناک فلموں سے ڈرنے یا نا ڈرنے سے متعلق بیان کیا گیا تھا۔۔
کہ کچھ لوگ ایسی فلمیں دیکھ کر قہقہے لگاتے ہیں جب کہ کچھ کی گھگھی بندھ جاتی ہے ۔۔ اس میں دونوں صورتوں یعنی خوف یا بے خوفی کی وجہ ایک ہارمونز کو بتایا گیا تھا جس کی کمی یا زیادتی خوف یا بے خوفی کو پیدا کرتی ہے
وسلام
بہت اچھی اور تعمیری بحث ہورہی ہے، میرے خیال میں اردومحفل کو ایسی ہی تعمیری مباحث کی ضرورت ہے۔
محسن صاحب کا تجزیہ بہت اعلٰی معیار کا ہے۔ لیکن ہمارے سماج میں کچھ ایسے خوف بھی ہیں جن کا تعدد مشاہدہ سے علاج نہیں ہوسکتا۔ بلکہ چشم تصوّر کرنے سے خوف اور زیادہ بھیانک صورت اختیار کرسکتا ہےجیسے ایک مڈل کلاس کے سفید پوش فردکا اپنی سفید پوشی چھن جانے کا خوف جوان بیٹیوں کے رشتے نہ آنے کا خوف دِہاڑی پر گھر چلانے والے کو دِہاڑی نہ لگنے کا خوف وغیرہ وغیرہ وغیرہ
اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہماری قوم کاواقعی ہر لمحہ کرب میں گزر رہا ہے اور ظلم کی انتہا کہ کوئی نفسیاتی مدد یا ڈھارس ملنے کی بھی کہیں سے امید نہیں۔
ایسی بات؟؟؟؟؟![]()
اچھا دھاگہ ھے فوبیاز کے بارے میں ، ٹائم نکال کر کچھ شئیر کروں گی ، چونکہ میں چار سال تک سائکالوجی کی سٹوڈنٹ تھی اسلئے ایسے ڈر، خوف اور فوبیاز پڑھ پڑھ کے اکتا چکی ہوں ، اب مزید پڑھنے کو دل ہی نہیں کرتا ، اب تو دل کرتا ھے کہ بھوتوں کو پکڑ کر خوف دور کرنے کا لیکچر دیں![]()
واہ بہت خوب .......تو آپ نفسیات کی طالب علم ہیں ......مجھے بھی شوق ہے اس علم کا..................آپ تو اکتا چکی ہیں لیکن کچھ ہم چھوٹوں کا ہی خیال کر لیں ...........آپ کو دعائیں دیں گے...ممکن ہے آپ کی نوک قلم سے نکلے ہوئے جواہرات سے بہتوں کا بھلا ہو جائے........تو امید ہے کہ آپ جلد ہی یہ نیکی کریں گی اور دریاہ میں ڈال دیں گی .........شکریہ
موضوع سے تو آپ ہٹیں ہیں لیکن خاصے اچھے موڈ کو غمگین کر گئے ہیں ۔۔۔ اچھی سوچ ہے پوری توانائیوں کے ساتھ اس کی کوشش کیجیئے گا ۔۔ ایسا ایک سلسلہ میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں شروع کیا تھا مگر اس کے فوری بعد یہاں آن پہنچا تو وہ کھٹائی میں جا پڑا اب یہاں کوشش کر رہا ہوں اس حوالے سے ۔۔۔تاہم یہ میرے ذاتی خیالات ہیں جن کی صحت پر مجھے قطعی اصرار نہیں نیز آپ کا اس رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ موضوع سے ہٹنے کے لیے معذرت، آپ احباب گفتگو جاری رکھیے۔
یہ تو بڑی کمال کی خبر سنائی آپ نے کہ آپ نفسیات کی طالبہ رہی ہیں ۔۔۔ لیکن شاید وقت کافی کم دیتی ہیں محفل کو ورنہ آپ کی تعلم و تجربات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔۔۔ بلکہ ہم نفسیاتی مریضوں کی ڈاکٹری فیس بھی شاید بچ جائے۔۔۔اچھا دھاگہ ھے فوبیاز کے بارے میں ، ٹائم نکال کر کچھ شئیر کروں گی ، چونکہ میں چار سال تک سائکالوجی کی سٹوڈنٹ تھی اسلئے ایسے ڈر، خوف اور فوبیاز پڑھ پڑھ کے اکتا چکی ہوں ، اب مزید پڑھنے کو دل ہی نہیں کرتا ، اب تو دل کرتا ھے کہ بھوتوں کو پکڑ کر خوف دور کرنے کا لیکچر دیں![]()
بالکل فاروقی بھائی کی بات کی تو میں بھی تائید کروں گا۔ اور ویسے بھی اب تو بھوت بھی آپ سے ڈرتے ہوں گے۔ تو ہو جائے ایک لیکچر۔
یہ تو بڑی کمال کی خبر سنائی آپ نے کہ آپ نفسیات کی طالبہ رہی ہیں ۔۔۔ لیکن شاید وقت کافی کم دیتی ہیں محفل کو ورنہ آپ کی تعلم و تجربات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔۔۔ بلکہ ہم نفسیاتی مریضوں کی ڈاکٹری فیس بھی شاید بچ جائے۔۔۔
وسلام
جی خاتون بالکل ضرورت ہے ۔۔۔ بلکہ میں نے تو ایک "آپ کے نفسیاتی مسائل کا حل" نامی ایک دھاگے پر بڑی سنجیدگی سے اپنا مسئلہ بیان کیا تھا لیکن پتا چلا کہ وہاں تو مذاق چل رہا ہےتو کیا آپکو بھی نفسیاتی مشاورت کی ضرورت ھے![]()
جی خاتون بالکل ضرورت ہے ۔۔۔ بلکہ میں نے تو ایک "آپ کے نفسیاتی مسائل کا حل" نامی ایک دھاگے پر بڑی سنجیدگی سے اپنا مسئلہ بیان کیا تھا لیکن پتا چلا کہ وہاں تو مذاق چل رہا ہے
سو پھر کرنے لگے انتظار کسی ماہر بیمار کے آنے کا کہ فورم سے مفت علاج ہی کروا لیں ۔۔۔ اب آپ بھی کچھ سنجیدہ نظر نہیں آتیں ، کہ ماسٹرز کو بہانہ بنا کر ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔۔۔ ویسے آدھے پاگل اور بعد ازیں پورے پاگل کا سر ٹیفیکیٹ ہمیں بھی مل چکا ہے یاہو پاکستان چیٹ یوزر سے کچھ سال پہلے ۔۔۔ یعنی کہ معاملہ خاصا گھمبیر ہے
وسلام