ڈونلڈ ٹرمپ - امریکی ہیرو

امریکہ کا ائندہ صدر کون ہوگا؟

  • ڈونلڈ ٹرمپ

  • ہیلری کلنٹن

  • بن کارسن

  • جیب بش

  • ٹیڈ کروز

  • برنی سینڈرز

  • مارٹن او مالی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
امریکہ میں انتخاب اپنے زورں پر جارہے ہیں اور امریکی صدر کے لیے متوقع امیدوار اپنی اپنی پارٹی کی حمایت کے لیے مہم چلارہے ہیں
اس وقت مہم کا محور مسلمان کا امریکہ میں داخلہ بن گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں پر داخلہ پر پابندی کا پلان پیش کیا ہے اور امریکہ مسلمانوں کی نگرانی کا۔ اس تہلکہ خیزپلان کے بعد امریکہ میں ٹرمپ کی مقبولیت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور ہر کوئی ٹرمپ کی تعریف کررہا ہے جبکہ امریکہ سے باہر مسلمان ناک بھوں چڑھارہے ہیں ۔ امریکہ کے اندر مسلمان چکنی چپڑی کررہے ہیں
جی او پی پرائمری 35 فی صد ہوگیا ہے جبکہ بن کارسن 13 فی صد پر گرگیا ہے-
http://www.cbsnews.com/news/poll-do...z-second-hillary-clinton-over-bernie-sanders/

لگتا ہے کہ امریکہ کاصدر ٹرمپ ہوگا
 
جے کے رولنگ کہتی ہیں کہ ٹرمپ والڈے مارٹ سے بھی بدتر ہے۔
جے کے رولنگ خود ذہنی مریضہ رہ چکی ہے؟ کیا اس کی کوئی سیاسی رائے ہے؟ وقعت رکھتی ہے؟
امریکی عوام کی اکثریت ڈونلڈ کو پسند کررہی ہے۔ وہ ہلیری کے مقابل اچکا ہےاور جلد اگے جاوے گا۔ کیوں؟ کی سچ بولتا ہے
 
Trump: 'I'm doing good for the Muslims'
hero_image_main_2.jpg


میک امریکہ گریٹ اگین
 
ٹرمپ کی میڈیا کمپین بہت مظبوط ہے۔ اور ایک اندازے کے مطابق ٹرمپ کی اس تشہیری مہم پر رکارڈ رقم صرف ہورہی ہے۔ جس کے پیچھے سرمایہ داروں کا لہو شامل ہے۔ بہرحال ٹرمپ کے کچھ بیانات پر شدید تنقید بھی جاری ہے جیسے مذکورہ پالیسی بیانات پر امریکی دستور سے انحراف کا الزام ہے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
میں ان لوگوں کے بارے میں زیادہ تو کیا بلکل بھی نہیں جانتا ....مگر امریکن پولیسیز اچھی طرح جانتا ہوں ....بوتل کوئی سی بھی ہو شراب وہی انڈیلی جائے گی .....
 
میں ان لوگوں کے بارے میں زیادہ تو کیا بلکل بھی نہیں جانتا ....مگر امریکن پولیسیز اچھی طرح جانتا ہوں ....بوتل کوئی سی بھی ہو شراب وہی انڈیلی جائے گی .....

امریکی پالسیز دنیا میں جہموریت، ازادی، اور کیپٹل ازم کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ قوم دوسروں کی مدد کے لیے اپنے نوجوانوں کوقربان کردیتی ہے
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ياد رہے کہ امريکی حکومت يا انتظاميہ کے پاس نا تو اس بات کا کوئ اختيار ہے اور نا ہی ہميں اس بات کا کوئ عوامی مينڈيٹ ملا ہے کہ ہم مبالغہ آميز سياسی نعروں اور بيانات پر کوئ قدغن لگائيں يا کسی بھی سياست دان کی جانب سے پيش کيے گئے دلائل يا نقطہ نظر پر اثرانداز ہونے کی کوشش کريں، چاہے وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی حکومت کی رائج پاليسيوں سے کتنے ہی متصادم، متنازعہ اور مختلف کیوں نا ہوں۔ تاہم يہ کوئ انہونی يا غير مثالی امر نہيں ہے کہ سياسی مہم کے دوران اپنے ايجنڈے کی تشہير کے ليے کسی سياسی شخصيت کی جانب سے مختلف موضوعات پر بحث وتکرار کے ليے تند وتيز جملے اور متنازعہ موقف پيش کيا گيا ہو۔ تمام دنيا ميں اس کی مثاليں موجود ہيں۔ پاکستان ميں بھی ايسی مثاليں موجود ہيں جب سياست دانوں اور افراد کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنياد پر امريکی حکومت پر انتہائ مضحکہ خيز الزامات اور ہماری پاليسيوں پر کڑی نقطہ چينی کی گئ ہے۔

تاہم يہ امر توجہ طلب ہے کہ کچھ رائے دہندگان بغير کسی تامل کے ايک امريکی سياسی شخصيت کے بيانات کو امريکہ ميں اجتماعی سوچ سے تعبير کر رہے ہيں اور دانستہ امريکہ کی منتخب حکومت اور صدر کے بيانات اور پاليسيوں کو نظرانداز کر رہے ہيں جن ميں متعدد بار اس سوچ کا اعادہ کيا گيا ہے کہ ہم اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ حالت جنگ ميں ہرگز نہيں ہيں۔

ميں آپ کو يقين سے کہہ سکتا ہوں کہ امريکی آئين اور رائج قوانين اس بات کو يقینی بناتے ہيں کہ تمام شہريوں اور رہائشيوں کو نفرت پر مبنی جرائم سے مکمل تحفظ فراہم کيا جائے اور محرکات سے قطع نظر ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں سے کوئ نرمی نا برتی جائے۔

ميں آپ کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ 911 کے واقعے کے بعد جسٹس ڈيپارٹمنٹ نے مسلم، عرب، مشرق وسطی اور ايشيا سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف تشدد کے واقعات کے ضمن ميں قريب 800 واقعات کی تحقيقات کروائ۔ اب تک ان ميں 48 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئ ہے اور 41 افراد کو سزائيں بھی دی جا چکی ہيں۔ 911 کے واقعے کے بعد جسٹس ڈيپارٹمنٹ نے تعصب پر مبنی واقعات ميں اسٹيٹ اور مقامی انتظاميہ کی مدد سے 160 مقدمات درج کيے ہيں۔


آپ اس بارے ميں تفصيلات اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہیں۔

http://www.justice.gov/sites/default/files/opa/legacy/2009/06/05/muslim-protect-effort.pdf


مارچ 2011 ميں واشنگٹن کے ايک تھنک ٹينک سينٹر فار سيکورٹی پاليسی نے ايک تحقيق پيش کی جس ميں يہ واضح کيا گيا مذہبی تعصب پر مبنی جرائم يعنی کہ "ہيٹ کرائم" جو کہ امريکی مسلمانوں کے خلاف ہوئے ان ميں سال 2001 کے بعد سے بتدريج کمی واقع ہوئ ہے اور ان کی تعداد سينکڑوں ميں رہ گئ ہے اور يہ تعداد يہوديوں کے خلاف ہونے والے متعصب جرائم کے مقابلے ميں کم ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


"ہماری تاریخ کے دوران امريکہ نے ، تارکین وطن کو آزادی ، مساوات اور انصاف کی روح کے ساتھ قبول کيا ہے"،

امريکی صدر

2013 ء . اوبامہ


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
سیاسی بیان ووٹ لینے کے لئے ہوتے ہیں۔
آپ صرف وہ محتاط الفاظ ہی بیان کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے امن بنا رہے۔
حقیقت بات میں پتہ چلے گی کون کیا ہے؟کسی ایک کوجیت کر آگے آنے دے پھردیکھے اپنے الفاظ سے یہ کیسے مکرتےہیں۔
اسی ہی تو سیاست کہتے ہیں۔
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔
دکھائو دائیاں ہاتھ اوربائیں ہاتھ سے اس کے سر پر چپت لگا دو۔
مطلب سیاست۔
یاد رہے دنیا میں سب سے اچھا بزنس سیاست ہی ہیں۔
سیاست کاروبار کیا مترادف نکالا ہے میں نے۔
 
Top