ڈونلڈ ٹرمپ - امریکی ہیرو

امریکہ کا ائندہ صدر کون ہوگا؟

  • ڈونلڈ ٹرمپ

  • ہیلری کلنٹن

  • بن کارسن

  • جیب بش

  • ٹیڈ کروز

  • برنی سینڈرز

  • مارٹن او مالی


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

Fawad -

محفلین
امریکی مسلمز کی کڑی نگرانی کی جاوے گی
اگر مزید واقعات پیش اوے تو مزید سختی کی جاوے گی


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

اس بات سے قطع نظر کہ اگلے امريکی صدارتی انتخابات کے بعد کون سے افراد حکومت کے کن عہدوں پر براجمان ہوتے ہيں، امريکی حکومت کی اہم ترين ذمہ داريوں سے ايک تمام امريکی شہريوں کی سيکورٹی اور حفاظت کو يقينی بنانا ہے اور اس ميں مسلمان امريکی شہری بھی شامل ہيں۔ امريکی آئين نا صرف يہ کہ امريکی معاشرے ميں رہنے والے ہر شہری کے حقوق کی حفاظت کو يقينی بناتا ہے بلکہ حکومت کو بھی اس بات کے ليے پابند کرتا ہے کہ کوئ بھی ايسا قانون نہ بننے پائے جس سے کسی بھی ايک گروہ کے خلاف امتيازی سلوک روا رکھا جا سکے۔​

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا ہے کہ کسی بھی حکومت کی سب سے اولين ترجيح ملک کی حفاظت اور اس کے مکينوں کے ليے تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس ضمن ميں موجودہ اور آنے والی ہر امريکی حکومت ہر ضروری احتياط اور قدم اٹھائے گی تاکہ امريکہ کی سرزمين پر مزيد کسی حملے کو روکا جا سکے۔ يہاں يہ بات بھی ياد رہے کہ دہشت گردوں نے دنيا کے بے شمار ممالک بالخصوص مسلم ممالک ميں کاروائياں کی ہيں اور ان ممالک کی حکومتوں نے بھی اپنے عوام کی حفاظت کے ليے ضروری اقدامات کيے ہيں۔ مثال کے طور پر کچھ حاليہ ميڈيا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے کچھ مساجد کے امام کو خطبات دينے سے روک ديا تھا کيونکہ حکومت کے مطابق وہ انتہا پسند رجحانات کو فروغ دے رہے تھے۔

http://www.asianews.it/news-en/Saudi-government-bans-imams-from-preaching-about-politics-29956.html


صرف يہی نہيں بلکہ سعودی عرب سميت بہت سے مسلم ممالک ميں ہزاروں کی تعداد ميں افراد کو دہشت گردی کے شعبے ميں گرفتار کيا گيا ہے۔ ميرے خيال ميں آپ اس بات سے اتفاق کريں گے کہ ان حکومتوں کو مسلم مخالف قرار دينا مشکل ہے۔ ان حکومتوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردوں کو ٹارگٹ کيا گيا ہے۔ امريکی حکومت بھی اپنے عوام کو اسی قسم کے کرداروں سے محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ امريکی حکومت کی جانب سے سيکورٹی کے ضمن ميں کيے جانے والے تمام اقدامات امريکی قوانين اور آئين ميں درج انسانی حقوق کی شقوں سے مشروط ہیں۔

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے کہ امريکہ ميں مسلمانوں کی ايک بڑی تعداد معاشرے کا اہم حصہ ہيں اور پرامن زندگی گزارتے ہیں۔ اگر کچھ افراد ايسا نہيں چاہتے تو ان کے ساتھ بالکل وہی سلوک ہو گا جو امريکہ ميں کسی بھی قانون شکن کے ساتھ ہوتا ہے۔ امريکی بحيثيت مجموعی اس امر سے واقف ہيں کہ چند لوگوں کے اعمال مسلمانوں کی اکثريت کی ترجمانی نہيں کرتے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
USDOTURDU_banner.jpg
 
امریکہ میں انتخاب اپنے زورں پر جارہے ہیں اور امریکی صدر کے لیے متوقع امیدوار اپنی اپنی پارٹی کی حمایت کے لیے مہم چلارہے ہیں
اس وقت مہم کا محور مسلمان کا امریکہ میں داخلہ بن گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں پر داخلہ پر پابندی کا پلان پیش کیا ہے اور امریکہ مسلمانوں کی نگرانی کا۔ اس تہلکہ خیزپلان کے بعد امریکہ میں ٹرمپ کی مقبولیت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور ہر کوئی ٹرمپ کی تعریف کررہا ہے جبکہ امریکہ سے باہر مسلمان ناک بھوں چڑھارہے ہیں ۔ امریکہ کے اندر مسلمان چکنی چپڑی کررہے ہیں
جی او پی پرائمری 35 فی صد ہوگیا ہے جبکہ بن کارسن 13 فی صد پر گرگیا ہے-
Poll: Donald Trump back on top, with Ted Cruz climbing into second

لگتا ہے کہ امریکہ کاصدر ٹرمپ ہوگا

11 دسمبر 2015 میں بتا چکا تھا کہ ٹرمپ جیتے گا۔
 
ڈونلڈ ٹرمپ کی کل وجہ شہرت اس کی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت اور پاپولسٹ بیان بازی ہے۔ ورنہ کسی بھی سنجیدہ موضوع پر اس کی تقریر پانچ سالہ بچے جیسی سنائی دیتی ہے۔
پرائمری الیکشن سے پہلے ایسے امیدوار نمودار ہوتے رہتے ہیں۔ اگرچہ اس باری یہ شو کچھ طویل ہوگیا ہے۔ لیکن فروری میں پرائمری شروع ہونے کی دیر ہے۔ یہ سب غائب ہوجائے گا۔

کیا غائب ہوا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
"میں نے کہا تھا نا!"
آج کل یہ بڑکیں مارنے والوں کی خوب بھرمار ہے۔
کسی بات کی توجیہہ بیان کرنا اصل بات ہے۔
درست فرمایا آپ نے، اس کے لیے "ماہرِ سیاسیات و امریکیات" ہونے کی قطعا ضرورت نہیں بلکہ پراببلیٹی پچاس فیصد تھی، یہ ایسا ہی ہے جیسے پیر" مُنڈا" دیتے ہیں :)
 
درست فرمایا آپ نے، اس کے لیے "ماہرِ سیاسیات و امریکیات" ہونے کی قطعا ضرورت نہیں بلکہ پراببلیٹی پچاس فیصد تھی، یہ ایسا ہی ہے جیسے پیر" مُنڈا" دیتے ہیں :)
جی نہیں
میں کہہ چکا تھا کہ سچ بولنا اور گورے امریکی کا خوف اسے جتوائے گا
 

فاخر رضا

محفلین
آغاِ خامنائی نے الیکشن سے پہلے یہ بات کہی تھی کہ, "ٹرمپ شیشے کی طرح صاف واضح بات کر رہا ہے۔ جبکہ کلنٹن بارکس سیاسی تدبیروں سے کام لے رہی ہے اور عوام کو خوش کر نے کے چکر میں ہے بس۔ لہذا ٹرمپ جیت جائے گا۔
اس کا وڈیو کلپ بھی موجود ہے
 
آغاِ خامنائی نے الیکشن سے پہلے یہ بات کہی تھی کہ, "ٹرمپ شیشے کی طرح صاف واضح بات کر رہا ہے۔ جبکہ کلنٹن بارکس سیاسی تدبیروں سے کام لے رہی ہے اور عوام کو خوش کر نے کے چکر میں ہے بس۔ لہذا ٹرمپ جیت جائے گا۔
اس کا وڈیو کلپ بھی موجود ہے
کہاں ہے وڈیو
اگر 11 دسمبر کے بعد کی ہے تو گمان غالب ہے کہ آغا خام نائی نے بھی میری تھریڈ پڑھی ہوگی
 
Top