تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
بہت شکریہ آپ سب کا
محترم طالوت جی
اکثر ہی لوگ صنف نازک سمجھ لیتے ہیں مجھے ۔
لیکن مجھے برا نہیں لگتا کہ یہ نایاب نام میرے بزرگوں کا عطا کردہ ہے ۔
اور ویسے بھی گلاب کو کسی بھی نام سے پکارو گلاب ہی رہتا ہے ۔
آپ جیسے جی چاہے پکاریں ۔
محترم شمشاد جی
نایاب نام رکھ کر دستیاب رہتا ہوں۔
نایاب صرف ان کے لیے ہوں ۔ جو میرے من نگر میں سجے ہیں۔
یہ بھی کوٰی مصلحت الہی ہے ۔
انشااللہ دستیاب ہی رہوں گا محفل پر
نام نایاب حسین نقوی ہے ۔
تعلق راولپنڈی لاہور ڈسکہ سے ہے ۔۔
تعلیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان پڑھ
بسلسلہ تلاش رزق سعودی عرب میں مقیم ہوں۔۔
عمر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمر دراز مانگ کر لایا تھا چار دن ۔۔ تین دن گزر چکے ۔۔ اک دن باقی ہے ۔
طلب گار دعا ہوں ۔ آپ جیسی ہستیوں سے کہ آگہی پا جاؤں اپنے ہونے کی۔۔
تشنگی کا عالم اور زیست کا صحرا۔ پھر سراب تو ملتے ہی ہیں۔
شکر گذار ہوں آپ سب محترم ہستیوں کا ۔
اور اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں آپ سب کی توجہ پا کر
اللہ کرے سدا سجی رہے یہ محفل اہل علم و فضل کی۔ آمین
محتاج دعا
نایاب
22 دسمبر 2008
دس سال پہلے یہ تعارف پیش کیا تھا مرحوم نے
 

فاخر رضا

محفلین
زبردست بندہ تھا
معاف کرنے والے
برا نہ ماننے والا
اصلاح کی طرف پیار سے بلانے والا
اللہ کے گھر کے پاس رہنے کے باوجود اللہ سے ڈرنے والا
 

یوسف سلطان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت دکھ ہوا سن کر۔
اے پاک پروردگاراُن کی مغفرت فرما،اوراُن کی قبر کی منزلیں آسان فرما،اوران کے درجات میں بلندی عطا فرما۔ آمین۔
 

فلسفی

محفلین
ان لله وان اليه راجعون
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آگے کی منازل آسان فرمائے۔ آمین
 

یاسر شاہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ ﷻ مرحوم کی مغفرت فرمائے -آمین - نہایت صلح جو' بڑے بے بغض'ہمیشہ دعاگو آدمی تھے -
 

سین خے

محفلین
انتہائی افسوسناک! یقین نہیں آرہا ہے! خبر پڑھ کر آنسو نکل آئے۔

اللہ پاک مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت عطا فرمائے آمین۔ اللہ پاک ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

بہت ہی پیارے انسان تھے۔ میں کبھی کبھی سوچتی تھی کہ نایاب بھائی کیسے زندگی کی تلخ حقیقتوں کو اتنی نرمی سے بیان کر دیتے ہیں۔ بہت ہی سچے انسان تھے۔ جو محسوس کرتے تھے بول دیتے تھے۔ ہر کسی کو دعائیں دیتے تھے۔ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اتنی محبت سے سب سے پیش آتے ہیں۔

کیا معلوم تھا کہ ان کی غیر حاضری کے پیچھے یہ وجہ ہوگی۔ نایاب بھائی کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔ ان کی محبت اور شفقت ہمیشہ یاد رہے گی۔
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
بہت غمناک خبر ہے یقین نہیں ہو رہا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ خدا ان تمام دعاؤں کو جو وہ دوسروں کے حق میں کرتے تھے ان کے اپنے حق میں قبول فرمائے اور انہیں اپنی بارگاہ میں اعلیٰ درجات پر فائز کرے۔ اور ان کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔ بہت بڑا صدمہ ہے ان کےلیے۔
 

ہادیہ

محفلین
میری دعا ہے کہ اللہ پاک نایاب بھائی کی مغفرت فرمائے۔۔ان کی قبر کو روشن اور کشادہ کرے۔۔ آخرت کی ہر منزل میں آسانیاں ہی آسانیاں ان کا مقدر ٹھہرے۔۔۔ روز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔۔ان کے تمام گھر والوں ان کے بچوں، اور ان کے عزیزو اقارب بشمول آپ کے۔۔۔ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top