تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ۔ کوئی کہہ دے کہ یہ سب مذاق ہے کہ کل پھر آئیں گے اور بِٹیا اور بیٹا کہہ کر مخاطب کریں گے ۔میرا ان سے خاص رابطہ رہا ہے ۔ کافی ابحاث میں میرے ساتھ حصہ بھی لیا ہے ۔ مگر ان کی انتقال کی خبر ۔۔۔ مجھے تو اب تک یقین نہیں ۔
اللہ ا ن کی مغفرت کرے ۔ آمین
 

سید عمران

محفلین
بہت شکریہ .... میں نے تمام تر پڑھی شدہ یسین اور درود تاج ان کو ہدیہ کردیا ہے....جزاک اللہ ......
یہ نہ سمجھا جائے کہ اگر ہم نے کسی کو اپنی عبادات ایصال ثواب کردیں تو اب ہم خالی ہاتھ رہ گئے۔۔۔
اس کے بدلے ہمیں بھی اجر و ثواب ملے گا، ان شاء اللہ ۔۔۔
جیسے صدقہ دینے سے بظاہر مال ہاتھ سے نکلتا دکھائی دیتا ہے لیکن در حقیقت اس کے بدلے بے شمار دینی و دنیاوی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔۔۔
مثلاً آخرت میں اجر و ثواب اور دنیا میں مصیبت، پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات !!!
 
یہ نہ سمجھا جائے کہ اگر ہم نے کسی کو اپنی عبادات ایصال ثواب کردیں تو اب ہم خالی ہاتھ رہ گئے۔۔۔
اس کے بدلے ہمیں بھی اجر و ثواب ملے گا، ان شاء اللہ ۔۔۔
جیسے صدقہ دینے سے بظاہر مال ہاتھ سے نکلتا دکھائی دیتا ہے لیکن در حقیقت اس کے بدلے بے شمار دینی و دنیاوی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔۔۔
مثلاً آخرت میں اجر و ثواب اور دنیا میں مصیبت، پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات !!!
بھیا ہمارے خیال سے بہترین اظہار عقیدت و محبت یہی ہے کہ ہم اپنے پیاروں ، عزیزوں اور دیگر دوست احباب کو اپنی دعاؤں ، ایصال ثواب میں ہمیشہ یاد رکھیں۔
 

انتہا

محفلین
انا لله و انا الیه راجعون
اللهم اغفر له وارحمه، وعافه ،واعف عنه ،وأكرم نُزُله ، ووسع مُدخلهُ ، واغسله بالماء والثلج والبرد ، ونقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس ، وأبدله داراً خيراً من داره ، وأهلاً خيراً من أهله وزوجاً خيراً من زوجه، وأدخله الجنة ،وأعذه من عذاب القبر ومن عذاب النار
اللهم إن فلان بن فلان في ذمتك،وحبل جوارك،فقه من فتنة القبر وعذاب النار،وأنت أهل الوفاء والحق .فاغفر له وارحمهُ إنك أنت الغفور الرحيم
اللهم عبدك وابن عبدك وابن أمتك احتاج إلى رحمتك ،وأنت غني عن عذابه،إن كان مُحسناً فزده في حسناته، وإن كان مُسيئاً فتجاوز عنه
اللهم لا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده واغفر لنا وله
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہمیں اکثر اوقات عزیزوں کی میت سامنے دیکھ کر یقین نہیں آرہا ہوتا کہ یہ ہو چکا ہے۔ سو نایاب بھائی کے لیے بھی ذہن قبول نہیں کر پا رہا۔ اللہ تعالی اپنا خاص رحم کرے ۔ ہیرے جیسے انسان پر۔ آمین ۔ یہ پاکستان میں ہوا یا سعودیہ میں؟
 
وہ شوگر کے مریض تھے ...ہسپتال اس لیے گئے کہ شوگر زیرو ہوگئی ڈاکٹرز نے کچھ میٹھا کھانے کو کہا وہ تو کھایا نہیں کہ میں اب ٹھیک ہوں ... دل کا دورہ پڑ گیا ..
ان کو بتایا تھا تو وہ جو ان کو جانتی تک نہیں تھی وہ بھی رو پڑیں ...سب دعا کریں ان کی ڈیڈ باڈی سعودی عرب سے آنے میں آسانی ہو جائے ....
سید عاطف علی بھائی ۔
 
میرے اللہ یہ کیا ہو گیا :cry:
یہ میں کیا سن رہا ہوں
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
انتہائی دلخراش اور اندوہناک خبر
ایک انتہائی نیک سیرت انسان کی کی زبان اور ہاتھ سے کبھی کسی کو تکلیف نہیں پہنچی
اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top