تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گلزار خان

محفلین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔
اللہ تعالٰی ان کی آخرت کی تمام منازل کو آسان کرے۔ ان کے حسنات کو قبول کرے اور خطاؤں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ بحثیت محفلین کسی دوسرے محفلین کے لئے ایسے تعزیتی جملے تحریر کرنا بذاتِ خود ایک نہایت تکلیف دہ امر ہے۔ خدا سب کے ساتھ رحم اور آسانی والا معاملہ کرے ۔ آمین۔
نور سعدیہ شیخ! دعا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ سمیت خدا آپ کو بھی صبر و استقامت بخشےاور یہ دکھ جھیلنے کی ہمت عطا فرمائے۔

آمین ثمہ آمین
فاتح بھائی انہوں نے مجھ سے بھی وعدہ کیا تھا گھر آنے کا ..... پچھلی دفعہ جب پاکستان آئے تو انہوں نے کہا وہ گھر آنا چاہتے ہیں مگر اس وقت گھر سیل آؤٹ ہوگیا تھا ، کچھ سامان وغیر. .......تو میں نے انہیں بتا دی وجہ ....شاید قسمت نے موقع غلط صورتحال پر دیا تھا .... انکی خواہش تھی میری امی سے ملنے کی، وہ کہتے تھے آپ کی امی ایک مثالی ماں ہیں جسطرح انہوں نے آپ سب کی جن حالات میں تربیت کی، اسکو سلام ہے .... کہتے تھے اس دفعہ پاکستان آیا تو آپ سے اور آپ کی امی سے ضرور ملوں گی اور میں سوچتی رہ گئی کہ ملوں گی، دعائیں پاؤں گی مگر یہ کیا خواہش پوری نہ ہوئی .... وہ ملے بنا چلے گئے ....


میری ان سے روز بات ہوتی تھی .... جس دن ان کی ڈیتھ ہوئی تب میں گھر سے باہر تھی رات نو دس کے قریب واپس آئی ....مجھے میسج آیا نیٹ پیکج ختم ہوگیا ہے، ان شاء اللہ کل بات ہوگی ....یہ میسج انہوں نے کسی اور سعودی نمبر سے کیا تھا ...پھر ان کی اسی نمبر سے کال آئی ہوئی ...پھر رات بارہ بجے اور رات اک بجے کے قریب. ان کی ڈیتھ رات دو بجے کے قریب ہوئی ہے ..... میرا فون سائلنٹ پر تھا اس لیے مجھے علم نہ ہو سکا... سوچا جب ان سے بات ہوگی تب بتا دوں گی میں تو سوئی ہوئی تھی ....میں مسلسل کالز کرتی رہی ...نمبر آف جاتا رہا ...مجھے دوسرے نمبر پر کال کرنے کی ہمت نہی ہوئی مگر میسجز کیے جن کا جواب نہیں ملا ... دس دن ہوگئے انہوں نے بات نہ کی ایسا زندگی میں کبھی نہیں ہوا تھی ....میں نے اللہ سے دعا کی ....روئی بھی ....اللہ سے کہا کہ مجھے بتا کیا ماجرا ہے ....میری ان کے بیٹے سے بات ہوئی اس نے بتایا ابو نے اس رات اک اک رشتے دار سے فون پر بات کی. سبھی خاندان والے کہتے وہ ولی اللہ تھے ....... پچھلے سال پاکستان آئے تھے ای سی جی کرانے ...کچھ لگوانا تھا دل میں مگر لگوائے بنا چلے گئے ... میں نے ان سے کہا آپ بیمار ہیں، اپ کو اپنے گھر والوں کے پاس ہونا چاہیے کہتے کہ نہیں مجھے اپنی بیٹی کے لیے کچھ نہ کچھ جوڑنا ہے ...وہ شوگر کے مریض تھے ...ہسپتال اس لیے گئے کہ شوگر زیرو ہوگئی ڈاکٹرز نے کچھ میٹھا کھانے کو کہا وہ تو کھایا نہیں کہ میں اب ٹھیک ہوں ... دل کا دورہ پڑ گیا ...شاید وہ خود جان گئے تھے ان کا وقت قریب ہے ... کا
بہت دکھ ہوا خبر تک نا تھی
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ نایاب بھائی کو اپنی رحمتوں کے سائے میں لے لے۔ شالا تتی ہوا نہ لگے انھیں۔ اللہ معاف فرمائے۔ آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کے لواحقین کے رزق حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔انھیں آسانیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔آمین!
چند آنسو نایاب بھائی کے لیے۔:cry:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top