تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالی ڈھیروں۔۔۔ڈھیروں۔۔۔آسانیاں فرمائے۔بہت مہربان رہے ان پہ۔ چھوٹی سی مشکل بھی نہ دیکھنی پڑے انھیں۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور ان کی قسمت اچھی کرے۔ آمین!
 
نہایت دکھ بھری خبر۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ محفلین میں سب سے زیادہ با اخلاق تھے۔ کم از کم مجھ سے تو ہزار گنا زیادہ با اخلاق تھے اور ایسے خوش اخلاق دوست کا دنیا سے جانا یقیناً نہایت افسوس ناک ہے۔ اللہ کی رضا۔
 
خورشید مثال شخص کل شام
مٹّی کے سپرد کر دیا ہے

اندر بھی زمیں کے روشنی ہو
مٹی میں چراغ رکھ دیا ہے​
اللاللہ ان کے درجات بلند کرے۔۔بہت کم وقت بہت کچھ سیکھا ان سے۔کچھ لوگ زندگی میں بہت تھوڑے عرصے کے لیے اتے ہین لیکن ایسے نقش چھوڑ جاتے ہین جو بھول نہین سکتے۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

ابھی تلمیذ بھائی کی جدائی کا زخم بھرا نہیں تھا کہ نایاب بھائی کے سانحے نے اس زخم کو ناسور بنا دیا۔ پہلے محفل ویران ویران سی لگتی تھی اب یتیم یتیم سی لگتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نایاب بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے مانگی گئی تمام دعاؤں کو قبولیت بخشے اور محفل میں اُن کی رونق کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین!
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

ابھی تلمیذ بھائی کی جدائی کا زخم بھرا نہیں تھا کہ نایاب بھائی کے سانحے نے اس زخم کو ناسور بنا دیا۔ پہلے محفل ویران ویران سی لگتی تھی اب یتیم یتیم سی لگتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نایاب بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے مانگی گئی تمام دعاؤں کو قبولیت بخشے اور محفل میں اُن کی رونق کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین!
تلمیذ بھائی کو کیا ہوا ؟؟؟؟
 

محمد فہد

محفلین
اللہ اکبر میں نے تو آج یہ لڑی دیکھی اور بہت دکھ ہوا مجھے میں بھی کہوں کہ نایاب بھائی، نا تو میرے واٹس ایپ پر میسجز دیکھ رہے ہیں اور نا میرے میسیجز deliver ہو رہے ہیں اور آج اتفاق سے یہ محفل پے آیا تو پتہ چلا بہت دُکھ ہوا انتہائی افسوس ہوا یہ خبر سُن کر

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
آخری تدوین:

محمد فہد

محفلین
میری نایاب بھائی کہ ساتھ 16 دسمبر 2018 کو رات کو 11 بجے کے بعد نایاب بھائی سے آخری بات ہوئی تھی اور آج یہ خبر سننے کو ملی۔ :cry:
 

ابو ہاشم

محفلین
اِنّا لِلّٰہِ وَ اِنّا اِلَیہِ راجِعُون
بہت افسوس ہوا۔ آج یہ لڑی پڑھی جب ساتھ لفظِ تاسف پر نظر پڑی۔ پہلے شاید اسے شاعری سے متعلق سمجھ کر نظر انداز کرتا رہا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top