ڈیجٹل فوٹوگرافی تکنیک

زیک

مسافر
سوچ رہا ہوں کہ ڈیجٹل فوٹوگرافی کی تکنیک سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں جس میں کیمرہ کی سیٹنگز سے لے کر بنیادی پوسٹ پروسیسنگ کے بارے میں گفتگو ہو۔

آپ میں سے کون کون اس میں شرکت کرنا چاہے گا؟
 
قیصرانی

لائبریرین

میں تو موجود ہوں :)
 
arifkarim

معطل
سوچ رہا ہوں کہ ڈیجٹل فوٹوگرافی کی تکنیک سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں جس میں کیمرہ کی سیٹنگز سے لے کر بنیادی پوسٹ پروسیسنگ کے بارے میں گفتگو ہو۔

آپ میں سے کون کون اس میں شرکت کرنا چاہے گا؟

ہمارے پاس Canon EOS 70D ہے۔ اگر کینن کیمروں سے متعلق معلومات مل جائیں تو خوشی ہوگی۔ جزاک اللہ۔
 
اوشو

لائبریرین
فوٹوگرافی کے متعلقہ اصطلاحات کے بارے میں بھی معلومات ملیں گی؟ جیسا کہ اپرچر، ایکسپوژر، فوکس وغیرہ وغیرہ
 
زیک

مسافر
ہمارے پاس Canon EOS 70D ہے۔ اگر کینن کیمروں سے متعلق معلومات مل جائیں تو خوشی ہوگی۔ جزاک اللہ۔
میرے پاس نائکن ڈی 80 ہے مگر کوشش ہو گی کہ کسی مخصوص کیمرے پر ہی بات نہ ہو۔ بلکہ صرف ڈی ایس ایل آر کی بجائے پؤائنٹ اینڈ شوٹ والوں کو بھی فائدہ ہو۔
 
بہتر۔ تو پھر کب شروع کر رہے ہیں یہ کورس۔ محفل پر ایک اور شخصیت بھی ہیں جو پروفیشنل فوٹوگرافی سے وابستہ ہیں اور جنکی بعض تصاویر نے ہم دونوں کو بہت متاثر کیا تھا۔ اگر انکو بھی اس کلاس میں شامل کر لیں تو ہم سب کو بہت فائدہ ہوگا۔
 
ٹیگ کر دیں۔

یہ کلاس نہیں ہے۔ بس کچھ تجربات کے بارے میں لکھوں گا۔ آپ سب لوگ بھی اپنے تجربات شیئر کر سکتے ہیں

آج تو کافی لیٹ واپسی ہوئی کام سے۔ کل شروع کرنے کی کوشش کروں گا
 
زیک

مسافر
چلیں آغاز وائٹ بیلنس سے کرتے ہیں۔ آپ لوگوں میں سے کس کو علم ہے کہ وائٹ بیلنس کیا ہوتا ہے؟ کس کس نے کیمرے یا فوٹوشاپ میں وائٹ بیلنس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہوئی ہے؟
 
وائٹ بیلنس کو میں بعض اوقات ایچ ڈی آر کے لئے اور بعض اوقات ویسے اندھیرے میں فوٹوگرافی کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ فوٹو شاپ میں کبھی نہیں چھیڑا
 
وجی

لائبریرین
بلکل کبھی کبھی کم روشنی میں تصویرمیں روشنی کے لیئے وائٹ بیلنس بڑھا لیا کرتے ہیں ہم بھی ۔
 
Top