آجکل زیادہ تر تصاویر دو میں سے ایک موڈ میں لیتا ہوں۔
ایکشن فوٹوگرافی شٹر پرائرٹی موڈ میں تاکہ اپنی مرضی کی شٹر سپیڈ سیٹ کر سکوں۔ اس میں آئی ایس او آٹو رکھتا ہوں تاکہ تیز شٹر سپیڈ کی سہولت رہے۔
باقی فوٹوگرافی اپرچر پرائرٹی موڈ میں کرتا ہوں۔ اس میں اپرچر کے ذریعہ ڈیپتھ آف فیلڈ کنٹرول کرتا ہوں۔ اکثر آئی ایس او کم سے کم رکھتا ہوں لیکن کبھی کبھی آٹو آئی ایس او بھی استعمال کرتا ہوں۔
کیمرے کا مکمل آٹو موڈ اس وقت کے لئے ہے جب دوسروں کو کیمرہ دوں تاکہ انہیں مشکل نہ ہو۔
پروگرامڈ آٹو موڈ بیٹی اور بیوی کے استعمال کے لئے ہے اگرچہ بیٹی کو دوسرے موڈ سکھا رہا ہوں۔
مینول موڈ بہت کم استعمال کرتا ہوں۔