کافی ہاؤس

لالہ رخ

محفلین
چائے اور لسی خانہ کی دیکھا دیکھی میں نے کافی ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کیا اور اس کی ساری کی ساری آمدنی سے میں اپنی منی کوپر یا رینج روور خیریدوں گی ۔امید کرتی ہوں اس کو پسند کیا جائے گا اور گاہے بگاہے گاہکوں کی آمدو رفت بڑھے گی۔
کافی ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر بحث و مباحثے، موسیقی،شاعری اور منتخب کردہ موضوعات پر بات چیت ،ہر قسم کی غیر سیاسی،غیر ضروری گفتکو اور بہت کچھ نیا آپ سب کا منتظر ہوگا۔
آج پہلا دن ہے لہذا آج آنے والوں کو آئندہ دنوں کے لیے خاص ڈسکاؤنٹ ملے گا اور انعامات بھی۔
تو آج ہی جوائن کیجئے

فری کافی فار آل (یہ سہولت صرف آج کے دن کے لیے ہے)
800px-Coffee_C0531.jpg
 

شیزان

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے کولڈ کافی کا ایک مگ چاہیے
اتنی دیر میں عدیم ہاشمی کی ایک غزل۔۔
جلتا رہا ہوں رات کی تپتی چٹان پر
سُورج تھا جیسے، چاند نہ تھا آسمان پر
اِک روگ ہے کہ جاں کو لگا ہے اُڑان کا
ٹُوٹا ہوا پڑا ہوں پروں کی دُکان پر
میں راستوں میں اُس کا لگاؤں کہاں سُراغ
سو سو قدم ہیں، ایک قدم کے نِشان پر
بادل کو چُومتی رہیں پُختہ عمارتیں
بجلی گِری تو شہر کے کچے مکان پر
اُس تُند خُو کو راہ میں ٹھہرا لیا ہے کیا
دریا عدیم روک لیا ہے ڈھلان پر
 

لالہ رخ

محفلین
السلام علیکم

مجھے کولڈ کافی کا ایک مگ چاہیے
اتنی دیر میں عدیم ہاشمی کی ایک غزل۔۔
جلتا رہا ہوں رات کی تپتی چٹان پر
سُورج تھا جیسے، چاند نہ تھا آسمان پر
اِک روگ ہے کہ جاں کو لگا ہے اُڑان کا
ٹُوٹا ہوا پڑا ہوں پروں کی دُکان پر
میں راستوں میں اُس کا لگاؤں کہاں سُراغ
سو سو قدم ہیں، ایک قدم کے نِشان پر
بادل کو چُومتی رہیں پُختہ عمارتیں
بجلی گِری تو شہر کے کچے مکان پر
اُس تُند خُو کو راہ میں ٹھہرا لیا ہے کیا
دریا عدیم روک لیا ہے ڈھلان پر
سر کافی!!
images
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے یار لوگو ادھر مفتا چل رہا ہے۔۔۔ رکنا ذرا میں اپنے کچھ احباب بھی بلا لوں۔ انکو بتانا نہ کہ آج مفت ہے۔ میں کہوں گا کہ میری طرف سے ہے۔ اور کل ان سے پی لوں گا۔ :)

مقدس
نیلم
محمداحمد
آجاؤ بئی اگر کافی پینی ہے۔ بعد میں تقاضا نہ کرنا مجھ سے :p

ارے بئی دیکھو میری کافی میں چینی نہ ڈالنا۔۔۔ (y)
 

لالہ رخ

محفلین
ارے یار لوگو ادھر مفتا چل رہا ہے۔۔۔ رکنا ذرا میں اپنے کچھ احباب بھی بلا لوں۔ انکو بتانا نہ کہ آج مفت ہے۔ میں کہوں گا کہ میری طرف سے ہے۔ اور کل ان سے پی لوں گا۔ :)

مقدس
نیلم
محمداحمد
آجاؤ بئی اگر کافی پینی ہے۔ بعد میں تقاضا نہ کرنا مجھ سے :p

ارے بئی دیکھو میری کافی میں چینی نہ ڈالنا۔۔۔ (y)
شکر کے بغیر سر!!
images
 
Top