ناعمہ عزیز
لائبریرین
ہر سال مدینہ ٹاؤن گورنمنٹ کالج فار ویمن میں ایک تقریب منعقد ہوتی ہے، جس کو کلر ڈے یا فن فئیر بھی کہا جاتا ہے، اور ہر سال تقریبا سارے فیصل آباد سے لڑکیاں کالج جاتی ہے، اور اس تقریب سے لطف اندوز ہوتی ہے، واضح رہے کہ کالج میں پڑھنے والی طالبات تووہاں جاتی ہے ، لیکن ان کے ساتھ ، اس کی پڑوسنیں، کزنیں اوردوستیں بھی جاتیں ہیں، اس تقریب کا دورانہ دو دن کا ہوتا ہے، اس کو ہم میلے کا نام بھی دے سکتے ہیں، کیونکہ وہاں میلے کا سا ہی سماں بندھ جاتا ہے، وہاں مختلف سٹالز، جن میں رنگا رنگ جیولری، کپڑوں ، اور کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ، جھولے، اور کالج کی طرف سے ایک ورائٹی شو کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ کہ میں نے وہاں پر تین فن فئیر اٹنڈ کیے ہیں، لیکن احوال صرف اس کا لکھوں گی جو ہم نے جمعہ اور ہفتہ کے روز اٹنڈ کیا، عائشہ سے کہوں گی کہ کچھ وہ بھی اپنی موج مستی کا احوال اس میں شامل کردے، اور کچھ میں کروں گی، لیکن ابھی صرف اس کا آغاز کر رہی ہوں، لائٹ جانے والی ہے ۔
اس لئے ملتے ہیں ایک بریک کے بعد