الف نظامی

لائبریرین
اس وقت تیسرے جزو پر کام جاری ہے۔مندرجہ ذیل امور کی انجام دہی کے لیے رضا کاروں کی ضرورت ہے۔ براہ کرم اس حوالے سے ضرور تعاون کیجیے۔
اردو جملوں کی آڈیو ریکارڈنگ کے لیے یہاں کلک کریں
ریکارڈ شدہ جملوں کی توثیق کے لیے یہاں کلک کریں
پاکستان میں قائم یونیورسٹیوں کے شعبہ اردو کے طلباء تک یہ پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے تا کہ معیاری ڈیٹا سیٹ بنانے کے لیے ان کا تعاون حاصل کیا جا سکے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کامن وائس 19 میں موجود پاکستانی زبانوں کے متن اور اس کی آواز پر مبنی ڈیٹا سیٹ:
اردو ، 454 مختلف لوگوں کی آوازیں ، ریکارڈ شدہ گھنٹے 301 ، توثیق شدہ گھنٹے 80
پشتو، 1,098 مختلف لوگوں کی آوازیں، ریکارڈ شدہ گھنٹے 90 ، توثیق شدہ گھنٹے 22
پنجابی گورمکھی ، 70 مختلف لوگوں کی آوازیں ، ریکارڈ شدہ گھنٹے 5 ، توثیق شدہ گھنٹے 3

متعلقہ:
کامن وائس وچ پنجابی شاہ مکھی دا اندراج
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
2003 کراچی کی بات ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر اردو کے کئی جملوں کا ترجمہ اور تصدیق یا تصحیح کیا کرتا تھا ۔ نہ جانے کونسی ویبسائٹ یا ایپلیکیشن تھی۔( وہ شاید فائرفاکس براؤزر تھا۔)وہاں سے انگریزی میں جملے آیا کرتے تھے۔ ان میں آڈیو کچھ بھی نہیں ہوا کرتا تھا تھا۔
 
بہت خوب۔
براہ کرم اس میں اپنا اکاونٹ بنا کر شمولیت اختیار کریں اور کچھ جملوں کی ریکارڈنگ یا ریکارڈ شدہ متن کی توثیق کرنے میں معاونت کریں۔
 
فہیم

لائبریرین
الف نظامی بھائی کے فراہم کردہ لنک سے میں نے کوئی 10 جملوں کی توثیق کی۔ جس میں 3 میں تو کوئی آواز ہی نہیں تھی۔ اور 1 میں جملے کو غلط پڑھا گیا تھا۔
میرے خیال وقت ملے تو یہ آسان سا کام ہے اور کافی تیزی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔
 
بہت خوب!
اس کے علاوہ جملے میں املا یا گرائمر کی غلطی ہو تو اُسے رپورٹ کرنا مناسب ہے۔ رپورٹ کا یہ آپشن سکرین پہ نیچے دائیں طرف لکھا ہوا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کامن وائس اردو میں جملہ یہ تھا: یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
آڈیو کچھ ایسی تھی:یہ ہم جو ہجر میں دی ی (سکتہ) وار وو (سکتہ ) در کو دیکھتے ہیں

کیا اس جملے کو آڈیو کو ریجکٹ کرنا چاہیے یا سلیکٹ ؟ اس طرح کی کافی آڈیو موجود ہیں۔
دوست سید عاطف علی
 
الف نظامی

لائبریرین
جملہ یہ تھا: اب آپ بینا ہڈی والا کباب کھائیں اور مزے کریں
آڈیو یہ تھی: اب آپ بنا ہڈی والا کباب کھائیں اور مزے کریں

رپورٹ کر دیا گیا کہ جملے میں املا کی غلطی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جملہ یہ تھا: کے درمیان تکرار کی خبریں گردش کرتی ہیں
رپورٹ کر دیا گیا کہ جملے میں گرائمر کی غلطی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جملہ یہ تھا:افغانستان میں جاری جنگ اور قسم کی ہے۔
آڈیو یہ تھی: افغانستان میں جاری جنگ اور(سکتہ) قسم (سکتہ) کی ہے۔
چلتے چلتے بریکیں لگانے والی آڈیو کو ریجیکٹ کرنا مناسب ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جملہ : مذہب طبیعیات اور مابعدالطبیعیات کو محیط ہے۔
آڈیو: مذہب طبیعات اور مابدا طبعیات کو مُحَیّط ہے
 
دوست

محفلین
کامن وائس اردو میں جملہ یہ تھا: یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
آڈیو کچھ ایسی تھی:یہ ہم جو ہجر میں دی ی (سکتہ) وار وو (سکتہ ) در کو دیکھتے ہیں

کیا اس جملے کو آڈیو کو ریجکٹ کرنا چاہیے یا سلیکٹ ؟ اس طرح کی کافی آڈیو موجود ہیں۔
دوست سید عاطف علی
شاعری کو وزن میں پڑھنا پڑتا ہے، کامن وائس میں اردو والوں کا یہ ایک الگ مسئلہ ہے۔ سادہ نثر ہی ٹھیک رہے گی، ایسے مصرعے اور اشعار نہ ہی ہوں تو بہتر ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شاعری کو وزن میں پڑھنا پڑتا ہے، کامن وائس میں اردو والوں کا یہ ایک الگ مسئلہ ہے۔ سادہ نثر ہی ٹھیک رہے گی، ایسے مصرعے اور اشعار نہ ہی ہوں تو بہتر ہے۔
نثر کا حال دیکھیے:
جملہ: مگر یہ نہ بتایا کہ کیوں ہم نے کھانا ترک کردیا
آڈیو:مگر یہ نہ بتایا کہ کیوں ہم نے کھانا تُرک کردیا

ایک اور مثال:
جملہ:ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں پسند
آڈیو: ساقی مجھے شراب کی تَہمت نہیں پسند
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
کامن وائس میں شامل ایک جملہ:
دواؤں اور اثاثوں کو سنوارا اور تیسر سیکھی اٹھتر درہم اٹھائے اور چوتھے روز چلا گیا
اس جملے کو گوگل کرنے سےجملے کا سورس مل گیا۔
دوست نبیل محب علوی
گاربیج ان گاربیج آؤٹ۔ اپنے ریسرچ پیپر، گرانٹ کے چکر میں ڈاکٹر صاحب نے اردو کا بیڑہ غرق کر دیا۔ نہ کسی سبجیکٹ سپیشلسٹ سے پوچھا، پانچ سٹوڈنٹ لے کر ریکارڈنگ کروائی اور اسے موزیلا نے اٹھا کر آگے بڑھا دیا۔ دس سال ہو گئے۔ اس پر کیا ٹریننگ ہو گی، جب بنیاد میں ہی خرابی ہے۔
 
Top