الف نظامی

لائبریرین
گاربیج ان گاربیج آؤٹ۔ اپنے ریسرچ پیپر، گرانٹ کے چکر میں ڈاکٹر صاحب نے اردو کا بیڑہ غرق کر دیا۔ نہ کسی سبجیکٹ سپیشلسٹ سے پوچھا، پانچ سٹوڈنٹ لے کر ریکارڈنگ کروائی اور اسے موزیلا نے اٹھا کر آگے بڑھا دیا۔ دس سال ہو گئے۔ اس پر کیا ٹریننگ ہو گی، جب بنیاد میں ہی خرابی ہے۔
گل تے تاں بݨسی جدوں سو دو سو اردو اہل زبان ایس منصوبے تے کم کرسن۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
نثر کا حال دیکھیے:
جملہ: مگر یہ نہ بتایا کہ کیوں ہم نے کھانا ترک کردیا
آڈیو:مگر یہ نہ بتایا کہ کیوں ہم نے کھانا تُرک کردیا

آڈیو ریکارڈ کرنے والوں میں زیادہ تعداد FAST National University اسلام آباد کے سٹوڈنٹس کی ہے جن میں زیادہ تعداد غیر اہل زبان کی ہے۔ کراچی والو تم ہی کچھ مدد کر دو۔

ایک اور مثال:
جملہ:ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں پسند
آڈیو: ساقی مجھے شراب کی تَہمت نہیں پسند
اس طرح کے زیر و زبر کی غلطیاں اور قاف کو کاف کی مناسب آوازوں کو میں ویلیڈیٹ نہیں کرتا، جیسے مقام کو مکام اور قینچی کو کینچی کی طرح کہنا ۔اسی طرح غ اور گ بھی قابل قبول نہیں ۔ جیسے غبارہ کو گبارہ کہنا۔
ز۔ذ۔ظ اور ض کو البتہ ایک مخرج سے قبول کرلیتا ہوں ۔
 
جی بالکل یہی بات مناسب ہے۔

مزید یہ کہ منصوبے کو کامیاب ہونے کے لیے کریٹیکل ماس یعنی رضاکاروں کی مناسب تعداد کا ہونا ضروری ہے۔

کامن وائس کے اعداد و شمار کو دیکھیے تو معلوم ہوتا ہے کہ انگریزی زبان کے لیے پچانوے ہزار رضاکار میسر ہیں ، جرمن زبان کے لیے انیس ہزار ، سپینش زبان کے لیے چھبیس ہزار ، فرینچ زبان کے لیے انیس ہزار ، اٹالین زبان کے لیے سات ہزار ، چینی زبان کے لیے سات ہزار ، فارسی زبان کے لیے ساڑھے چار ہزار اور اردو زبان پر کام کرنے والے رضا کاروں کی تعداد صرف چار سو سڑسٹھ۔

معزز محفلین:
اگر آپ اس پیغام کو پڑھ رہے ہیں تو براہ کرم اس منصوبے میں اپنا اکاونٹ بنا کر شمولیت اختیار کریں اور کچھ جملوں کی ریکارڈنگ یا ریکارڈ شدہ متن کی توثیق کرنے میں معاونت کریں۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
معزز محفلین:
اگر آپ اس پیغام کو پڑھ رہے ہیں تو براہ کرم اس منصوبے میں اپنا اکاونٹ بنا کر شمولیت اختیار کریں اور کچھ جملوں کی ریکارڈنگ یا ریکارڈ شدہ متن کی توثیق کرنے میں معاونت کریں۔
ہر ایک سے تو یہ کام کروانا مناسب بھی نہیں۔ چاہے رضاکار ہی کام کریں مگر انہیں کسی چھان بین کے مرحلے سے تو ضرور گزارا جانا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اس آڈیو کو تسلیم کر لیا جائے یا نہیں؟
جملہ: میں صرف آرام کرتا ہوں۔
آڈیو: میں صِرَف آرام کرتا ہوں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جملہ:شاہ صاحب جملہ کہتے تو لوگ گردن گھما کر دیکھتے کہ خیال جیسے پیکر محسوس میں ڈھل گیا ہے۔
آڈیو:شاہ صاحب جملہ کہتے تو لوگ گردن گھما کر دیکھتے کہ خیال جیسے پِی کر محسوس میں ڈھل گیا ہے۔
 
دوست

محفلین
جملہ:شاہ صاحب جملہ کہتے تو لوگ گردن گھما کر دیکھتے کہ خیال جیسے پیکر محسوس میں ڈھل گیا ہے۔
آڈیو:شاہ صاحب جملہ کہتے تو لوگ گردن گھما کر دیکھتے کہ خیال جیسے پِی کر محسوس میں ڈھل گیا ہے۔
نہیں۔ بہت مختلف ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یعنی سسٹم میں ایک ہی لفظ کے مختلف تلفظ کی پہچان کے لیے ڈیٹا سیٹ میں تمام ورائٹیز شامل کی جائیں۔

نہیں یہ قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔
یعنی سسٹم کو خالص تلفظ پر ٹریننگ دی جائے اور ڈیٹا سیٹ میں لفظ کا درست تلفظ ہی شامل کیا جائے ، علاقائی تغیرات کو نظر انداز کر دیا جائے

اب فیصلہ کیا ہوا ؟
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
ادھورے جملے کو تسلیم کرنا چاہیے یا ریجیکٹ کر دیں ، جیسے
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا مبارک ہو پرینکا مجھے شک ہے کہ
 
دوست

محفلین
ادھورے جملے ٹھیک ہیں۔
خالص تلفظ والی بات مسئلہ پیدا کرے گی، صرف اور صرَف (پنجابی لہجہ) دونوں ہوں۔ ورائٹی ہونی چاہیے۔ البتہ بالکل ہی غلط تلفظ (جس سے لفظ کچھ کا کچھ ہو جائے، معنی بدل جائے) کو لازماً مسترد کیا جائے۔
 
یعنی علاقائی تغیرات والی آڈیوز کی تحریر میں تبدیلی میں مسئلہ ہوگا۔
تلفظ اگرچہ غلط ہوگا لیکن سپیچ ریگانیشن سے متن تو درست ملے گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جملہ:وہ صورت شکل سے شمالی صوبے سے تعلق رکھنے والا معلوم ہوتا تھا
آڈیو:وہ صورت شَقَّل سے شَمالی صوبے سے تعلق رکھنے والا معلوم ہوتا تھا
ہُݨ دسو:)
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اس کو تو ریجیکٹ کر دیا ہے۔
جملہ: تعلیم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔
آڈیو:تلیم کا بیڑہ غَرَق ہو گیا ہے۔
 
Top