وائس ڈیٹا مہنگا اور کمپنیوں کی ملکیت ہے ؟کامن وائس منصوبہ
کامن وائس موزیلا کارپوریشن کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد مشینوں کو حقیقی انسانوں کے بولنے کا انداز سکھانا ہے۔ اس منصوبے میں کامن وائس ڈیٹا سیٹ کے ساتھ ساتھ ایک عدد اوپن سورس صوتی پہچان (speech recognition) کا انجن بھی بنایا جا رہا ہے جس کا نام دیپ سپیچ ہے۔ موزیلا کا ماننا ہے کہ ان دونوں منصوبوں کی مدد سے ڈیجیٹل تقریر تقسیم (digital speech divide) کو کم کیا جا سکتا ہے۔ آواز پہچان ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف ڈیوائس میں انسانی پہلو اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر ڈویلپر حضرات کو وائس ڈیٹا کے بڑے ذخیرے کی ضرورت ہے۔ فی الوقت زیادہ تر وائس ڈیٹا بہت مہنگا اور کمپنیوں کی ذاتی ملکیت ہے، اس منصوبے کی مدد سے وائس ڈیٹا کو آزاد اور عوام کے لیے مفت میسر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا حقیقی لوگوں کی تنوع کو بھی ظاہر کرے گا۔ ہم سب مل کر آواز پہچان کی ٹیکنالوجی کو سب کے لیے بہتر بنا سکتے ہیں۔
وائس کامن پراجیکٹ لنک
مابدولت بھی تمامتر جاہ وجلال کو درخوراعتنا نا گردانتے ہوئے اس کار خیر میں جت کر ذخیرۂ الفاظ میں تقریباٰ 10 جملوں کا عطیۂ گرانقدر پیش کرنے کا وسیلہ بن چکے ہیں ، اور اب حصول خلعت شاہی کے لیے اوالعزم ہیں !میں نے بھی تقریباََ 40 جملوں کا ترجمہ شامل کیا ہے۔
کل رات دس جملے بولے ۔۔۔۔
شروع میں کچھ غلطی ہو رہی تھی
پھر سمجھ۔ میں آنے لگا تو بہت اچھا لگا
ماشاء اللہ ، بہت خوب!اس مرتبہ اپنی آواز میں چھ جملے بولے اور سنُے