محسن حجازی
محفلین
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ فی الحال کام روانی سے چلتا رہے۔
یہ ایک اہم سوال ہے۔ ہمیں ایک ہی صوتی کی میپنگ پر متفق ہونا چاہیے۔ یہ موضوع میں علیحدہ تھریڈ میں شروع کروں گا۔ یہاں مختصر تفصیل پیش کر رہا ہوں۔
زبر= <
زیر= >
پیش= P
فتحاً (دو زبر) = M
کسراً (دو زیر)= F
تنوین (دو پیش) = L
کھڑی زبر = I
ہمزہ (حرف کے اوپر والی) = #
کچھ کی میپنگز آلٹ سٹیٹ میں ہیں جنہیں شفٹ سٹیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔
نبیل اور محسن!
میرا خیال ہے کہ ہمیں اعراب والے ترسیموں کو اعراب کے ساتھ ری نیم کرنے کی بجائے حروف کے ساتھ ری نیم کرنا چاہیے کیونکہ میرے خیال میں لک اپس کی جنرییشن میں مسائل ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا کرنا بھی ہوا تو یہ بعد میں بھی ہو سکتا ہے فی الحال کام کو روانی سے جاری رہنا چاہیے اس سلسلہ میں واضح کردوں کہ اندیکسنگ کے بعد ان ترسیموں کو تلاش کرنا کوئی مشکل نہیں ہوگا
البتہ ایک بات میرے ذہن میں ابھی آئی ہے وہ یہ کہ
علی اور علٰی دونوں کو اگر ہم eli کے ساتھ ری نیم کریں گے تو تمام فونٹ فائلوں کو یکجا کرنے پر یہ ڈپلیکیٹ نام مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں
اسلیے
اعراب والے ترسیموں کے آخر میں a کا اضافہ کر دینے سے ترسیموں کے ناموں کی انڈیکسنگ ﴿اشاریہ سازی﴾ میں آسانی ہوگی ایسا کرنے سے فائدہ یہ ہوگا کہ﴿علی اور علٰی﴾ ایک ہی مقام پر انڈیکس ہونگے ایسے تمام ترسیموں کو بعد میں آسانی کے ساتھ تلاش کر کے اگر ضروری ہوا تو ان میں اعراب شامل کیے جا سکیں گے
محسن اور نبیل آپ ضرور اپنی رائے دیں
جی آج میں دفتر اسی کام کے لیے آیا ہوں گھر پر تو صبح سے بجلی نہیں اور شاید شام چار بجے تک آئے۔
خالی A لگانا مناسب نہیں شاید Sort میں مسئلہ ہو۔ بہتر ہوگا کہ _a کا استعمال کیا جائے۔ یعنی کوئی بھی سابقہ یا لاحقہ ایسا جس سے اعراب کی نشاندہی ہوتی ہو۔ اور اگر کیا اعراب ہیں، یہ بھی نشان زد کر دیا جائے تو اور بھی بہتر ہے۔
میں جو کام بھی کر رہا ہوں اس میں اعراب والے لگیچرز کے ہجے لکھنے کے بعد اس کے ساتھ آخر میں 1 کے عدد کا اضافہ کر رہا ہوں باقی لوگ بھی ایسا ہی کریںفی الحال قادری بھائی نے بھی عدد 1 کے استعمال کو قبول کیا ہے۔ یعنی ہم ہر وہ لگیچر جس میں اعراب ہو کہ آخر میں عدد 1 کا اضافہ کر دیتے ہیں۔ بعد میں سورٹنگ کے وقت انکا حل نکال لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں جو کام بھی کر رہا ہوں اس میں اعراب والے لگیچرز کے ہجے لکھنے کے بعد اس کے ساتھ آخر میں 1 کے عدد کا اضافہ کر رہا ہوں باقی لوگ بھی ایسا ہی کریں
شکریہ