تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

La Alma

لائبریرین
اس دفعہ سبز و گلابی رنگوں کے امتزاج سے کچھ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے، یہ شاید آنکھوں پر اتنا گراں نہ گزرے۔ البتہ ساتھ ہی تھیم کی تبدیلی کی سہولت کے لیے ایک عدد اعلان شامل کر دیا ہے جو صرف ان لوگوں کو نظر آئے گا جو اس نئی تھیم کے شکار ہوئے ہیں۔ :) :) :)
نغمہء محفل: یہ کس نے ہم پہ ہرا رنگ ڈالا۔۔۔مار ڈالا۔ :)
 
سعود بھائی کیا آپ ابھی تک رنگوں کی ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیں؟ اگر کر رہے ہیں تو ایک ہماری طرف سے مفت مشورہ قبول فرمائیے :)

Wunderlist-palette.png

اس سائٹ پر Wunderlist کا کلر پیلیٹ
کلر پیلیٹ تو بے شمار دستیاب ہیں، ان کا مسئلہ نہیں۔ البتہ محفل کی تھیم میں رنگوں کے اتنے درجات مستعمل ہیں کہ سبھی کو ایسے مرتب کرنا کہ پیوند نہ محسوس ہوں اور ساتھ ہی کہیں کوئی ضروری مواد چھپ نہ جائے، مشکل ہو رہا ہے۔ :) :) :)
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے یہ رنگوں کی بہار بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔ سارے ہی اچھے لگ رہے ہیں۔
خوشی میں ویسے بھی سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے۔
 
کلر پیلیٹ تو بے شمار دستیاب ہیں، ان کا مسئلہ نہیں۔ البتہ محفل کی تھیم میں رنگوں کے اتنے درجات مستعمل ہیں کہ سبھی کو ایسے مرتب کرنا کہ پیوند نہ محسوس ہوں اور ساتھ ہی کہیں کوئی ضروری مواد چھپ نہ جائے، مشکل ہو رہا ہے۔ :) :) :)
اسی امتزاج نے جی خوش کر دیا ہے! تاہم مزید بہتر کرنے کے لیے پیچھے گلابی اور آگے سبز کیا جا سکتا ہے. نہ بھی کرنا چاہیں تو ایسے بھی بہت ہی اچھا ہے! :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک دم جیسے ہی میں نے محفل کھولی۔۔۔جامنی اور پھر اور اور رنگوں کی برسات ہونے لگی۔
اتنا مزہ آیا اور آرہا ہے۔
ایسے لگ رہا ہے جیسے برسات ہورہی ہے رنگوں کی۔
اور ہم سب محفلین کس قدر خوش ہیں۔
ماشاءاللہ۔
اللہ ہمیں یونہی خوش رکھے۔آمین!
 
ربیع م

محفلین

آمین
 
اسی امتزاج نے جی خوش کر دیا ہے! تاہم مزید بہتر کرنے کے لیے پیچھے گلابی اور آگے سبز کیا جا سکتا ہے. نہ بھی کرنا چاہیں تو ایسے بھی بہت ہی اچھا ہے! :)
ہم نے لمحہ بھر کو یہ تبدیلی کی تھی، لیکن اس کے صدقے کچھ اور چیزیں بھی بدل گئی تھیں تو فوراً ہی رجوع کر لیا۔ :) :) :)
 
جاسمن

لائبریرین
کلر پیلیٹ تو بے شمار دستیاب ہیں، ان کا مسئلہ نہیں۔ البتہ محفل کی تھیم میں رنگوں کے اتنے درجات مستعمل ہیں کہ سبھی کو ایسے مرتب کرنا کہ پیوند نہ محسوس ہوں اور ساتھ ہی کہیں کوئی ضروری مواد چھپ نہ جائے، مشکل ہو رہا ہے۔ :) :) :)

ابن سعید۔
ہم بے حد ممنون ہیں کہ آپ نے ہمیں اس قدر رنگوں بھرا حیران کن تحفہ دیا۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
بہت شکریہ۔
دل سے تشکر۔
 
سید عمران

محفلین
ایہہ نکی نوجوان کڑی اے۔۔۔
محمد تابش صدیقی بھائی!!!
مجھے رنگ بہت اچھے لگتے ہیں۔اور میرا دل چاہ رہا ہے کہ یہ رنگ مستقل رہیں محفل پہ۔
اگر ممکن ہو تو محفلین اپنی مرضی کر سکیں۔:)
ہمارے مراسلےکو از راہ تففن لینے کا ہے۔۔۔
ناکہ از راہ تفکر!!!
 
یہ والا اچھا ہے، اسے ایک مستقل آپشن کے طور پر دیا جا سکتا ہے۔
مستقل بنیادوں پر ایک سے زائد رنگ برنگی تھیموں کی فراہمی سائٹ کی شناخت اور برانڈنگ کو متاثر کرتی ہے۔ البتہ ایک عدد ڈارک تھیم متعارف کرانے کے بارے میں کافی عرصہ سے غور کر رہے ہیں جو رات میں محفل استعمال کرنے والوں کی آنکھوں پر سہل ہو۔ :) :) :)
 
Top