تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

کیا ایک سے زائد تھیم کی سہولت دی جا رہی ہے؟
یہ رنگ عارضی ہیں۔ پرانی رنگت درکار ہو تو تھیم تبدیل کر کے نستعلیق کر لیں۔ :) :) :)
جشن بیس لاکھی کی مناسبت سے ایک عارضی شوخ رنگ تھیم فراہم کرائی گئی تھی جو کہ اب اراکین کی رسائی میں نہیں ہے۔ :) :) :)
مستقل بنیادوں پر ایک سے زائد رنگ برنگی تھیموں کی فراہمی سائٹ کی شناخت اور برانڈنگ کو متاثر کرتی ہے۔ البتہ ایک عدد ڈارک تھیم متعارف کرانے کے بارے میں کافی عرصہ سے غور کر رہے ہیں جو رات میں محفل استعمال کرنے والوں کی آنکھوں پر سہل ہو۔ :) :) :)
 
فرقان احمد

محفلین

امید پر دُنیا قائم ہے ۔۔۔! :)
 
سعادت

تکنیکی معاون

Dark Reader آزما کر دیکھیے۔ میں بھی استعمال کرتا ہوں۔ :)
 
رانا

محفلین
لیکن یہ تو صرف ڈیسکٹاپ کے لئے مفید ہے۔ موبائل کے لئے بھی کچھ ہونا چاہئے۔
گوگل کے کان ہماری باتیں سننے کے لئے اتنے تیز ہیں کہ یہ پوسٹ کئے ابھی گھنٹہ بھی پورا نہیں ہوا کہ کروم کی نیوزفیڈ میں ڈارک موڈ ان کروم فار اینڈرائیڈ پر لکھی ہوئی ایک بلاگ پوسٹ سجیسٹ کردی۔:) بڑی حیرت ہوئی کہ ابھی چند منٹ پہلے محفل پر یہی تذکرہ کیا تھا۔ بہرحال اس پوسٹ کے مطابق گوگل نے کروم فار اینڈرائیڈ کی نئی اپڈیٹ میں ڈارک موڈ فیچر کا بیٹا ورژن شامل کیا ہے اس وارننگ کے ساتھ کہ ابھی اس میں بہت بگز اور خامیاں ہیں۔ سب سے بڑی کمی تو یہی ہے کہ ابھی یہ فیچر صرف کروم کی تھیم کے لئے ہے۔ ویبسائٹ کے کونٹینٹ پر اس کا کوئی اثر نہیں جو کہ ہماری اصل ضرورت ہے۔ یعنی ابھی پتہ نہیں کتنا مزید انتظار کرنا ہوگا۔ بہرحال اس سے ایک امید تو ہوئی کہ اب جلد یا ںدیر یہ فیچر ڈیفالٹ کروم ایپ میں ہی مل جائے گا۔
 
رانا

محفلین
میں تو فائرفوکس استعمال کرتا ہوں، جس کے موبائل (اینڈرائیڈ) ورژن میں ایڈ‌آنز انسٹال کرنے کی سہولت موجود ہے۔ :)
میں نے بھی کیا ہوا تھا پھر انسٹال کے ایک دو ماہ بعد ہی کسی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا۔ اب یاد نہیں کس وجہ سے ڈیلیٹ کیا تھا۔ لیکن آپ بتا رہے ہیں کہ ایڈانز انسٹال ہوجاتے ہیں تو دوبارہ ٹرائی کرتا ہوں کہ میں تو پہلے ہی پریشان تھا کہ pocket کا پیوند کروم سے نہیں لگ رہا تھا۔
 
Top