جیہ
لائبریرین
کبوتر کا خط ای میل کے نام
انگریزی سے ترجمہ: گلالئ (جماعت پنجم کی طالبہ)
انگریزی سے ترجمہ: گلالئ (جماعت پنجم کی طالبہ)
کبوتر کا خط ای میل کے نام
مسٹر ای میل
عام طور پر لوگ خط کے شروع میں "پیارے" لکھتے ہیں لیکن تو نے وہ کام کیے ہیں جو میرے لیے ہرگز پیارے نہیں ہیں۔
ایک وقت وہ تھا جب میں خط پہنچانے کا واحد ذریعہ تھا اور خط ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا کرتا تھا۔ میں بہت محنت اور کوشش کے بعد گھنٹوں اڑ کر اپنی منزل تک پہنچ جاتا تھا۔ اس اڑان میں فضول آرام کرنے کے لیے نہیں رکتا تھا کیوں کہ یہ کام میرے لیے بہت اہم تھا۔ اسی وجہ سے میں سوچتا کہ میں پیغامات بھیجنے کا واحد قابل اعتماد پرندہ تھا۔ مجھے مناسب ٹھکانہ اور خوراک میسر تھی۔ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے تھے۔ یہ وہ دن تھے کہ میں سوچتا تھا کہ میرا یہ کام کبھی ختم نہیں ہوگا لیکن ایک تبدیلی میری ساری اہمیت بہا لے گئی۔ یہ ڈاکخانہ تھا جس نے مجھے پہلا صدمہ دیا اور اب تو (برقی ڈاک، ای میل) آگیا ہے اور میرے مقام پر قبضہ کرلیا ہے۔۔ اور اب تو دنیا میں ہر جگہ پیغام بھیجنے کا تیز ترین ذریعہ ہے۔
اب میں بے مقصد ایک چھت سے دوسری چھت چکر لگاتا ہوں۔ میں پارکوں اور مسجدوں میں بیٹھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ لوگ مجھے ذرا بھی توجہ نہیں دیتے بلکہ دیکھتے تک نہیں۔ کچھ لوگ مجھے گھروں میں رکھتے ہیں مگر خط بھیجنے کے لیے کبھی نہیں کہتے۔ وہ تیرے ذریعے خطوط بھیجتے ہیں۔ میں تجھ سے کیوں نہ ناراض رہوں؟ تو نے میری اہمیت کو کم کر دیا ہے بلکہ بالکل ختم کردیا ہے۔
فقط
بے چارہ کبوتر