کبوتر کا خط ای میل کے نام

جیہ

لائبریرین
کبوتر کا خط ای میل کے نام

انگریزی سے ترجمہ: گلالئ (جماعت پنجم کی طالبہ)

کبوتر کا خط ای میل کے نام

مسٹر ای میل
عام طور پر لوگ خط کے شروع میں "پیارے" لکھتے ہیں لیکن تو نے وہ کام کیے ہیں جو میرے لیے ہرگز پیارے نہیں ہیں۔
ایک وقت وہ تھا جب میں خط پہنچانے کا واحد ذریعہ تھا اور خط ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا کرتا تھا۔ میں بہت محنت اور کوشش کے بعد گھنٹوں اڑ کر اپنی منزل تک پہنچ جاتا تھا۔ اس اڑان میں فضول آرام کرنے کے لیے نہیں رکتا تھا کیوں کہ یہ کام میرے لیے بہت اہم تھا۔ اسی وجہ سے میں سوچتا کہ میں پیغامات بھیجنے کا واحد قابل اعتماد پرندہ تھا۔ مجھے مناسب ٹھکانہ اور خوراک میسر تھی۔ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے تھے۔ یہ وہ دن تھے کہ میں سوچتا تھا کہ میرا یہ کام کبھی ختم نہیں ہوگا لیکن ایک تبدیلی میری ساری اہمیت بہا لے گئی۔ یہ ڈاکخانہ تھا جس نے مجھے پہلا صدمہ دیا اور اب تو (برقی ڈاک، ای میل) آگیا ہے اور میرے مقام پر قبضہ کرلیا ہے۔۔ اور اب تو دنیا میں ہر جگہ پیغام بھیجنے کا تیز ترین ذریعہ ہے۔
اب میں بے مقصد ایک چھت سے دوسری چھت چکر لگاتا ہوں۔ میں پارکوں اور مسجدوں میں بیٹھتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ لوگ مجھے ذرا بھی توجہ نہیں دیتے بلکہ دیکھتے تک نہیں۔ کچھ لوگ مجھے گھروں میں رکھتے ہیں مگر خط بھیجنے کے لیے کبھی نہیں کہتے۔ وہ تیرے ذریعے خطوط بھیجتے ہیں۔ میں تجھ سے کیوں نہ ناراض رہوں؟ تو نے میری اہمیت کو کم کر دیا ہے بلکہ بالکل ختم کردیا ہے۔

فقط
بے چارہ کبوتر
 

شمشاد

لائبریرین
اب اس کو چاہیے کہ یہ فضول قسم کا کام خطوط وغیرہ پہنچانے کا چھوڑ کر صرف اور صرف کبوتری پر توجہ دے اور گھر داری کرئے۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ قیصرانی اور شعیب صاحب۔

بھئی گلالئ کی بھی تعریف کریں نا جس نے اپنے سکول بک سے یہ ترجمہ کیا ہے۔ یہ بچی ہماری پڑوس میں رہتی ہے، کافی قابل ہے۔ میری شاگرد ہے:)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
واہ یہ تو بہت زبردست کام کیا ہے گلالئی نے :)

جویریہ گلالئی کو بھی شکریہ کہہ دیں اور گلالئی کے بارے میں بتائیں بلکہ یہاں لے آئیں اگر ممکن ہو !
 

جیہ

لائبریرین
واہ یہ تو بہت زبردست کام کیا ہے گلالئی نے :)

جویریہ گلالئی کو بھی شکریہ کہہ دیں اور گلالئی کے بارے میں بتائیں بلکہ یہاں لے آئیں اگر ممکن ہو !


شکریہ شگفتہ۔

گلالئ ہمارے پڑوس میں رہتی ہے۔ محلے کے ایک پبلک سکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ ہے۔ کبھی کبھار مجھ سے کچھ پوچھنے آجاتی ہے۔ کل اس نے مجھے اس سبق میں ای میل کے بارے میں پوچھا کہ ای میل کیا ہوتا ہے۔ میں نے اسے سمجھایا اور ساتھ میں فرمائش کی اس کا ترجمہ کرو۔ اس نے آدھ گھنٹے میں یہ ترجمہ کیا۔ میں نے بھی کچھ مدد کی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم جیہ
واہ۔۔۔بہت خوب۔۔:واہ:
اتنا اچھا ترجمہ کرنے پے گلالئی کو بہت سی شاباشی دیجئے گا اور آپ کا یہاں شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ فرحت۔ ضرور پہنچاؤں گی آپ سب کے پیغامات۔ وہ تو خوشی سے پھولے نہ سمائی گی :)
 

حجاب

محفلین
بہت خوب جیہ ، واقعی خط میں جو بات تھی وہ ای میل میں کہاں ، بلکہ اب تو ای میل بھی نہیں ایس ایم ایس ہے ۔ گلالئی کا شکریہ۔گلالئی واہ نام کتنا پیارا ہے گلالئی کا مطلب کیا ہے جیہ ، گُل ، گلال ، یا کچھ اور ؟؟؟
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ حجاب۔ آپ کو عرصے بعد آن لائن دیکھ کر خوشی ہوئی

گلالئ پشتو لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے " پھول جیسی (رنگت والی) اور واقعی وہ ایسی ہی ہے۔ اگر موقع ملا تو اس کی تصویر لگاؤں گی
 
Top