کبھی ان کہی بھی کہا کیجیے
کبھی ان سنی بھی سنا کیجیے

دعائیں بھی لے لوں گا گر جی گیا
مرا جا رہا ہوں، دوا کیجیے

نئے وعدے کا شکریہ، مہرباں
پرانا بھی کوئی وفا کیجیے

محبت وراثت نہ تھی آپ کی
یہ قرض آپ پر ہے، ادا کیجیے

غزل جانتا ہے زمانہ اسے
تڑپ جائیے تو صدا کیجیے

نگہ ہے کہ فتنہ؟ ادا ہے کہ حشر؟
کرم کو ستم سے جدا کیجیے

کبھی ان کی منت، کبھی دل پہ جبر
کوئی بھی نہ مانے تو کیا کیجیے؟

در ان کا ہے راحیلؔ، انھی کے ہیں آپ
حضور، آپ بیٹھے رہا کیجیے!

راحیلؔ فاروق
۳۰ ستمبر، ۲۰۱۶ء​
 
بہت خوب لاجواب۔
کبھی ان کہی بھی کہا کیجیے
کبھی ان سنی بھی سنا کیجیے

نئے وعدے کا شکریہ، مہرباں
پرانا بھی کوئی وفا کیجیے

محبت وراثت نہ تھی آپ کی
یہ قرض آپ پر ہے، ادا کیجیے

ہماری بھی عرضی سنا کیجئے
حضور آپ لکھتے رہا کیجئے
 

صفی حیدر

محفلین
واہ واہ واہ راحیل بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ نہایت ہی باکمال کلام ہے ۔۔۔۔۔۔ ندرتِ خیال کا بہترین مرقع ۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک سلامت رکھے :):)
 

جاسمن

لائبریرین
حسبِ روایت ایک اور لاجواب غزل ۔حسبِ معمول زبردست پہ ہزاروں زبریں۔۔۔۔:)
صدا کر رہے ہیں بھائی صاحب!:D
 
ہماری بھی عرضی سنا کیجئے
حضور آپ لکھتے رہا کیجئے
شکریہ، تابش بھائی۔ :):):)
ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ ہمارا اگلا مجموعۂِ کلام چھپے نہ چھپے، کچھ عرصے میں آپ کی "جواب آں غزل" کتاب ضرور تیار ہو جائے گی! :whistle::whistle::whistle:
واہ ۔بہت خؤب راحیل۔
عنایت، سیدی۔ :):):)
واہ واہ واہ راحیل بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ نہایت ہی باکمال کلام ہے ۔۔۔۔۔۔ ندرتِ خیال کا بہترین مرقع ۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک سلامت رکھے :):)
جزاک اللہ، صفی بھائی! :in-love::in-love::in-love:
بہترین لاجواب کلام !
محبت! :):):)
واہ زبردست ۔۔ مزہ آ گیا پڑھ کر ۔۔ خوش رہیں راحیل بھا ئی ۔۔۔۔
شکریہ، ڈاکٹر صاحب! :):):)
کوئی صاحب میری طرف سے بھی تمغہ پیش کردیں ۔
آپ ایک دوسری آئی ڈی کیوں نہیں بنا لیتے؟ :D:D:D
واہ واہ واہ کیا کہنے راحیل بھائی
تشکر، محبی! :in-love::in-love::in-love:
حسبِ روایت ایک اور لاجواب غزل ۔حسبِ معمول زبردست پہ ہزاروں زبریں۔۔۔۔:)
آپا! :):):)
خوب!
تمام اشعار ايڪ سے بڑھ كر ايڪ ہيں۔
زندگی میں پہلی مرتبہ شماریاتی داد ملی ہے۔ ممنون، یوسف بھائی!:flower::flower::flower:
دعا کے بغیر تو دوا بھی اثر نہیں کرتی سر جی . ... . پہلے دعا لے لیں ....پھر دوا ہوتی رہے گی . . . :)
مردے دعا سے زندہ نہیں ہوتے، زیدی صاحب۔ :stop::stop::stop:
بہت شکریہ! :):):)
آپ بھی عمر سیف بھائی والی بلاغت پہ اتر آئے؟ :eek::eek::eek:
ہماری معلومات کے مطابق ان کے 36,307 مراسلوں میں سے 36,000 "گڈ" پر مشتمل ہیں!
خوبصورت غزل ہے راحیل صاحب، کیا کہنے۔
آداب! :in-love::in-love::in-love:
جانشین داغ کے لئے بہت سی داد۔
سراپا سپاس، استاذی! :blushing::blushing::blushing:
واہ وا!! کیا بات ہے راحیل بھائی!! بہت خوب! کیا تغزل ہے!!! آپ کا اسلوب روز بروز نمایاں تر ہوتا جارہا ہے!!
سب آپ کی محبتوں کا فیض ہے، ظہیرؔ بھائی۔ :redheart::redheart::redheart:
 

فلک شیر

محفلین
بہت شکریہ! :):):)
آپ بھی عمر سیف بھائی والی بلاغت پہ اتر آئے؟ :eek::eek::eek:
ہماری معلومات کے مطابق ان کے 36,307 مراسلوں میں سے 36,000 "گڈ" پر مشتمل ہیں!
موبائل سے لکھوں تو اتنے پہ ہی اکتفا کرنا پڑتا ہے :)
عمر بھائی کے مراسلوں میں گڈ کا تناسب واقعی حیران کن ہے :)
غزل واقعی عمدہ تھی ۔
 

علی چشتی

محفلین
واہ واہ واہ... کیا ہی خوبصورت غزل
اور روانی ایسی کہ خود کے بہہ جانے کا احساس تک نہیں ہوتا...
مشام جاں کو جو تازہ کردے
الفاظ کا عطر چھڑکا کیجیے
 
Top