کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔۔۔

سلمان حمید

محفلین
خدا کسی کو اتنا غلط بیان بھی نہ بنائے،
ماشااللہ بھلے چنگے ہیں، کیا مشکل ہے؟؟؟
ارے بھول بھی گئیں؟ اللہ کے سامنے مجرم بنا کھڑا جب میں اپنے ساتھ والے کو دیکھ کر مطمئن ہو رہا ہوں گا کہ چلو کسی کا ساتھ تو ہے تو اس وقت وہ پتھر دل اپنا دامن بچا کر میری حالتِ زار پر ہنس رہا ہو تو یہ مشکل کم ہے کیا؟ :(

کل ہی تازہ تازہ شعر شاید اسی موقع کے لیے کہا تھا کہ

میں تو مجر م بھی اسی وقت بنا ملزم سے
چل دیا اُٹھ کے وہ جب مجھ کو سزا ہوتے ہی
 
ماہی احمد

لائبریرین

تو کیوں کیا مجرموں والا کام؟؟؟؟؟
 
سلمان حمید

محفلین
تو کیوں کیا مجرموں والا کام؟؟؟؟؟
اللہ توبہ آپ نے نہ تو کسے وکیل کی سنی اور نہ ہی کسی گواہ کی۔ جج کے گواہوں اور ثبوتوں کی موجودگی میں کسی حکم صادر کرنے سے پہلے ہی مجرم قرار دے کر سوال داغ دیا۔ اجی جرم کی نوعیت تو بتا دیجیئے جو ہم بے گناہ کے سر تھوپا جا رہا ہے :eek:
 
حد ہے!
جب مجرم خود کو مجرم قبول کر لے تو پھر کسی کے بھی کچھ کہنے کو کیا رہ جاتا ہے؟؟؟؟
 
سلمان حمید

محفلین
حد ہے!
جب مجرم خود کو مجرم قبول کر لے تو پھر کسی کے بھی کچھ کہنے کو کیا رہ جاتا ہے؟؟؟؟
مجھے پہلے خود پچھلے اوراق پر دیکھنے دیں کہ میں نے کہاں یہ حرکت فرمائی ہے کیونکہ دیکھے بنا اپنی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹا تو آپ کا کیا بھروسہ۔ آپ تو اچھے بھلے معصوم انسان کو اسی کے کسی نازک لمحات میں کہے گئے الفاظ کو بطور ثبوت دکھا کر اسی کی نظروں میں مجرم بنا دیتی ہیں۔

ایک لطیفہ یاد آگیا کہ میرے جیسا ایک انسان مشکلات سے گھبرا کر ایک دن بڑبڑا دیتا ہے کہ کاش مجھے موت ہی آ جائے تو فرشتہ پلک جھپکتے آ جاتا ہے۔ انسان گھبرا کر پوچھتا ہے کہ آپ کون تو فرشتہ کہتا ہے کہ جان قبض کرنے آیا ہوں تو وہ جھنجھلا کر کہتا ہے کہ اب بندہ اکیلے میں خود سے کوئی بات بھی نہ کرے؟؟؟؟
 
سلمان حمید

محفلین
اس دھاگے کا فالودہ بنا دینے کے بعد اب کچھ اپنے "کبھی کبھی" کے خیال کے بارے میں جو "ابھی ابھی" ہی نازل ہوا ہے

کہ آج کسی قابل ہو جانے کے بعد میں اپنی ذات کی گہرائی میں اُتر کر وہ سارے ان گنت خواب تلاش کروں جو وقت کے کسی بے رحم لمحے کی لپیٹ میں آ کر دفن ہو گئے یا خود گلا گھونٹ کر تیز بھاگتے قدموں تلے روند دیے۔ ان پر سے گرد جھاڑوں، اور ان کی آنکھیں آج کے اس دور میں کھولوں جس میں وہ دوبارہ پیدا ہو سکیں، نشونماء پا سکیں اور جب وہ پوری آب و تاب سے میرے سامنے کھڑے ہوں توآج اپنے اوپر"عارضی" طور پر طاری کیے گئے اس جمود کو پرے جھٹک دوں اور ان کی تعبیر ڈھونڈنے نکل کھڑا ہوں۔ اور پھر میں سوچتا ہوں کہ ان خوابوں کی آنکھیں اگر تعبیر کی خواہش میں جگمگا دینے کے بعد مجھ پر میری ذات کے انجماد کی حقیقت ایک عارضی پن کی بجائے مستقل نکلی اور ان کو دفن کرنے دوبارہ اپنی ذات کے اندھے کنویں میں اترا تواس بارشائد خود بھی وہیں کہیں رہ جاؤں گا۔

میں اپنی ذات میں اُترا تو رو دیا ایسے
بھٹکنے والے کو منزل دکھائی دے جیسے

تری خدائی کے شکوے ہزار کرنے ہیں
خدا بتا میں ملوں تجھ سے کب کہاں کیسے

آداب عرض ہے :p
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ تجھ کو بنایا گیا ہے کیوں میرے لیئے۔۔۔۔۔۔ کیا باقی سب مرگئے تھے ۔ :thinking:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قیصرانی صاحب کی طرف سے عنایت کردہ لغت کی مدد سے کافی سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ آپ کیوں کوچ کریں گے لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی البتہ
لغت میں یہ لکھا ہوا ہے :

جس کا مطلب ہے کہ ثقیل اور سبک متضادات میں سے ہیں جیسے فصیح اور غیر فصیح نسبت عکس رکھتے ہیں ۔
اب آپ وضاحت کریں کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ ؟؟ (مسکراہٹ )
"سبک شیریں" مرکب لفظ ہے۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محب اردو آپ میری لڑی پرآئے تو غلطیاں پکڑنے تھے مگر اب آپ کو بھی "کبھی کبھی میرے دل خیال آتا ہے" کہ متعلق لکھنا ہو گا کچھ :)
اوہ تو یہ صاحب ہماری غلطیاں نکال رہے تھے۔۔۔۔:eek: جبکہ میں اور کتب برار صاحب سمجھے وہ اپنی معلومات میں اضافہ کر رہے ہیں۔۔۔۔:cautious: صد افسوس کہ کوئی خوشی دیرپا نہیں ہوتی۔۔۔۔ :cry:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
فارغ البالی کا مقابلہ ہو رہا تھا
Nawaz+Shareef+-+xinhua_300x300.jpg
ویسے آپ کی اور اس کی سیاحت کی عادت ملتی ہے۔۔۔۔ جب سے یہ وزیر اعظم بنا ہے۔۔۔۔ سیاحت پر نکلا ہوا ہے۔۔۔ :D اللہ جانے پاکستان کی سیاحت کا کب موڈ ہوگا صاحب کا۔۔۔۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے کا فالودہ بنا دینے کے بعد اب کچھ اپنے "کبھی کبھی" کے خیال کے بارے میں جو "ابھی ابھی" ہی نازل ہوا ہے

کہ آج کسی قابل ہو جانے کے بعد میں اپنی ذات کی گہرائی میں اُتر کر وہ سارے ان گنت خواب تلاش کروں جو وقت کے کسی بے رحم لمحے کی لپیٹ میں آ کر دفن ہو گئے یا خود گلا گھونٹ کر تیز بھاگتے قدموں تلے روند دیے۔ ان پر سے گرد جھاڑوں، اور ان کی آنکھیں آج کے اس دور میں کھولوں جس میں وہ دوبارہ پیدا ہو سکیں، نشونماء پا سکیں اور جب وہ پوری آب و تاب سے میرے سامنے کھڑے ہوں توآج اپنے اوپر"عارضی" طور پر طاری کیے گئے اس جمود کو پرے جھٹک دوں اور ان کی تعبیر ڈھونڈنے نکل کھڑا ہوں۔ اور پھر میں سوچتا ہوں کہ ان خوابوں کی آنکھیں اگر تعبیر کی خواہش میں جگمگا دینے کے بعد مجھ پر میری ذات کے انجماد کی حقیقت ایک عارضی پن کی بجائے مستقل نکلی اور ان کو دفن کرنے دوبارہ اپنی ذات کے اندھے کنویں میں اترا تواس بارشائد خود بھی وہیں کہیں رہ جاؤں گا۔

میں اپنی ذات میں اُترا تو رو دیا ایسے
بھٹکنے والے کو منزل دکھائی دے جیسے

تری خدائی کے شکوے ہزار کرنے ہیں
خدا بتا میں ملوں تجھ سے کب کہاں کیسے

آداب عرض ہے :p
اب ذرا اس کا خلاصہ بھی بتا دیں :p
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے آپ کی اور اس کی سیاحت کی عادت ملتی ہے۔۔۔ ۔ جب سے یہ وزیر اعظم بنا ہے۔۔۔ ۔ سیاحت پر نکلا ہوا ہے۔۔۔ :D اللہ جانے پاکستان کی سیاحت کا کب موڈ ہوگا صاحب کا۔۔۔ ۔ :p
جب اس کا شاہی کُک بیمار ہوا، آ جائے گا پاکستان کچھ دنوں کے لئے یہ بھی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے آپ کی اور اس کی سیاحت کی عادت ملتی ہے۔۔۔ ۔ جب سے یہ وزیر اعظم بنا ہے۔۔۔ ۔ سیاحت پر نکلا ہوا ہے۔۔۔ :D اللہ جانے پاکستان کی سیاحت کا کب موڈ ہوگا صاحب کا۔۔۔ ۔ :p
ویسے جب تک آرمی چیف اور سپریم کورٹ کا چیف نہیں بدلتے، اس نے باہر ہی رہنا ہے :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
Top