ماہی احمد
لائبریرین
خدا کسی کو اتنا غلط بیان بھی نہ بنائے،خدا کسی کو اتنا پتھر دل اور ہنس مکھ بھی نہ کرے کہ کسی کو مشکل میں دیکھ کر ہنسی نکل جائے
ماشااللہ بھلے چنگے ہیں، کیا مشکل ہے؟؟؟
خدا کسی کو اتنا غلط بیان بھی نہ بنائے،خدا کسی کو اتنا پتھر دل اور ہنس مکھ بھی نہ کرے کہ کسی کو مشکل میں دیکھ کر ہنسی نکل جائے
ارے بھول بھی گئیں؟ اللہ کے سامنے مجرم بنا کھڑا جب میں اپنے ساتھ والے کو دیکھ کر مطمئن ہو رہا ہوں گا کہ چلو کسی کا ساتھ تو ہے تو اس وقت وہ پتھر دل اپنا دامن بچا کر میری حالتِ زار پر ہنس رہا ہو تو یہ مشکل کم ہے کیا؟خدا کسی کو اتنا غلط بیان بھی نہ بنائے،
ماشااللہ بھلے چنگے ہیں، کیا مشکل ہے؟؟؟
تو کیوں کیا مجرموں والا کام؟؟؟؟؟ارے بھول بھی گئیں؟ اللہ کے سامنے مجرم بنا کھڑا جب میں اپنے ساتھ والے کو دیکھ کر مطمئن ہو رہا ہوں گا کہ چلو کسی کا ساتھ تو ہے تو اس وقت وہ پتھر دل اپنا دامن بچا کر میری حالتِ زار پر ہنس رہا ہو تو یہ مشکل کم ہے کیا؟
کل ہی تازہ تازہ شعر شاید اسی موقع کے لیے کہا تھا کہ
میں تو مجر م بھی اسی وقت بنا ملزم سے
چل دیا اُٹھ کے وہ جب مجھ کو سزا ہوتے ہی
اللہ توبہ آپ نے نہ تو کسے وکیل کی سنی اور نہ ہی کسی گواہ کی۔ جج کے گواہوں اور ثبوتوں کی موجودگی میں کسی حکم صادر کرنے سے پہلے ہی مجرم قرار دے کر سوال داغ دیا۔ اجی جرم کی نوعیت تو بتا دیجیئے جو ہم بے گناہ کے سر تھوپا جا رہا ہےتو کیوں کیا مجرموں والا کام؟؟؟؟؟
حد ہے!اللہ توبہ آپ نے نہ تو کسے وکیل کی سنی اور نہ ہی کسی گواہ کی۔ جج کے گواہوں اور ثبوتوں کی موجودگی میں کسی حکم صادر کرنے سے پہلے ہی مجرم قرار دے کر سوال داغ دیا۔ اجی جرم کی نوعیت تو بتا دیجیئے جو ہم بے گناہ کے سر تھوپا جا رہا ہے
مجھے پہلے خود پچھلے اوراق پر دیکھنے دیں کہ میں نے کہاں یہ حرکت فرمائی ہے کیونکہ دیکھے بنا اپنی بے گناہی کا ڈھنڈورا پیٹا تو آپ کا کیا بھروسہ۔ آپ تو اچھے بھلے معصوم انسان کو اسی کے کسی نازک لمحات میں کہے گئے الفاظ کو بطور ثبوت دکھا کر اسی کی نظروں میں مجرم بنا دیتی ہیں۔حد ہے!
جب مجرم خود کو مجرم قبول کر لے تو پھر کسی کے بھی کچھ کہنے کو کیا رہ جاتا ہے؟؟؟؟
"سبک شیریں" مرکب لفظ ہے۔۔۔قیصرانی صاحب کی طرف سے عنایت کردہ لغت کی مدد سے کافی سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ آپ کیوں کوچ کریں گے لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی البتہ
لغت میں یہ لکھا ہوا ہے :
جس کا مطلب ہے کہ ثقیل اور سبک متضادات میں سے ہیں جیسے فصیح اور غیر فصیح نسبت عکس رکھتے ہیں ۔
اب آپ وضاحت کریں کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ ؟؟ (مسکراہٹ )
ویسے آپ کی اور اس کی سیاحت کی عادت ملتی ہے۔۔۔۔ جب سے یہ وزیر اعظم بنا ہے۔۔۔۔ سیاحت پر نکلا ہوا ہے۔۔۔ اللہ جانے پاکستان کی سیاحت کا کب موڈ ہوگا صاحب کا۔۔۔۔فارغ البالی کا مقابلہ ہو رہا تھا
بھتیجی، چچا پر طنز؟کون جیتا؟
وہ جو جیت کر ہار گئے؟
یا وہ جو ہار کر بھی بہت کچھ جیت جاتے ہیں؟
اب ذرا اس کا خلاصہ بھی بتا دیںاس دھاگے کا فالودہ بنا دینے کے بعد اب کچھ اپنے "کبھی کبھی" کے خیال کے بارے میں جو "ابھی ابھی" ہی نازل ہوا ہے
کہ آج کسی قابل ہو جانے کے بعد میں اپنی ذات کی گہرائی میں اُتر کر وہ سارے ان گنت خواب تلاش کروں جو وقت کے کسی بے رحم لمحے کی لپیٹ میں آ کر دفن ہو گئے یا خود گلا گھونٹ کر تیز بھاگتے قدموں تلے روند دیے۔ ان پر سے گرد جھاڑوں، اور ان کی آنکھیں آج کے اس دور میں کھولوں جس میں وہ دوبارہ پیدا ہو سکیں، نشونماء پا سکیں اور جب وہ پوری آب و تاب سے میرے سامنے کھڑے ہوں توآج اپنے اوپر"عارضی" طور پر طاری کیے گئے اس جمود کو پرے جھٹک دوں اور ان کی تعبیر ڈھونڈنے نکل کھڑا ہوں۔ اور پھر میں سوچتا ہوں کہ ان خوابوں کی آنکھیں اگر تعبیر کی خواہش میں جگمگا دینے کے بعد مجھ پر میری ذات کے انجماد کی حقیقت ایک عارضی پن کی بجائے مستقل نکلی اور ان کو دفن کرنے دوبارہ اپنی ذات کے اندھے کنویں میں اترا تواس بارشائد خود بھی وہیں کہیں رہ جاؤں گا۔
میں اپنی ذات میں اُترا تو رو دیا ایسے
بھٹکنے والے کو منزل دکھائی دے جیسے
تری خدائی کے شکوے ہزار کرنے ہیں
خدا بتا میں ملوں تجھ سے کب کہاں کیسے
آداب عرض ہے
جب اس کا شاہی کُک بیمار ہوا، آ جائے گا پاکستان کچھ دنوں کے لئے یہ بھیویسے آپ کی اور اس کی سیاحت کی عادت ملتی ہے۔۔۔ ۔ جب سے یہ وزیر اعظم بنا ہے۔۔۔ ۔ سیاحت پر نکلا ہوا ہے۔۔۔ اللہ جانے پاکستان کی سیاحت کا کب موڈ ہوگا صاحب کا۔۔۔ ۔
ویسے جب تک آرمی چیف اور سپریم کورٹ کا چیف نہیں بدلتے، اس نے باہر ہی رہنا ہےویسے آپ کی اور اس کی سیاحت کی عادت ملتی ہے۔۔۔ ۔ جب سے یہ وزیر اعظم بنا ہے۔۔۔ ۔ سیاحت پر نکلا ہوا ہے۔۔۔ اللہ جانے پاکستان کی سیاحت کا کب موڈ ہوگا صاحب کا۔۔۔ ۔
اللہ دی قسمے چچا طنز آپ پر نہیں آپ کے ہم "سر" پر کیا ہےبھتیجی، چچا پر طنز؟
اوہ، یعنی آپ کا سر بھی؟ قسمے بھتیجی، دیکھنے کا سین ہوگا نا "اس" سر کے ساتھ؟اللہ دی قسمے چچا طنز آپ پر نہیں آپ کے ہم "سر" پر کیا ہے