جی فاتح بھیا، ظفری بھیا
میں سمجھ رہی ہوں آپ کی بات
اس لحاظ سے آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں
لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ آپ کی ذات سے وابستہ ایک خوشی اگر آپ کے اپنوں کے لیے تکلیف دہ ہے
آپ کی خوشی سے صرف آپ ہی خوش ہیں جبکہ باقی دس بارہ لوگ جو آپ سے وابستہ ہیں وہ نہیں
تو میں چاہوں گی کہ وہ سب خوش ہوں چاہے میں کتنا بھی دکھی ہوں
یہ تو انسان کے حالات پر منحصر ہے کہ وہ کس قسم کی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے ۔ ذاتی معاملات میں وہ سمجھتا ہے کہ اپنی خوشی کو پس پشت ڈال کر دوسروں کو خوش رکھے تو یہ بات سمجھ آتی ہے ۔ مگر نفیساتی نکتہِ نگاہ سے یہ بہت مشکل امر ہوگا کہ آپ کسی کو اس صورت میں خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہوں ۔ جب کہ آپ خود ہی بہت ناخوش ہوں ۔ آپ جس نکتہِ نگاہ سے اپنی بات کہہ رہییں ہیں ۔ وہ میں سمجھ رہا ہوں ۔ اور عموماً لوگ ایسی کوششیں بھی کرتے ہیں ۔ مگر تنہائی میں جاکر تو اپنے کمرے میں اپنی محرومی کا رونا تو روتے ہونگے ۔ میں دراصل یہ کہنا چاہ رہا ہوں ۔ بس یہ اپنے اپنے حالات پر منحصر ہے ۔