ان پوسٹس کا مقصد کافی سادہ ہے۔ میں ایک کتاب پڑھ رہا ہوں اس کے بارے میں ساتھ ساتھ لکھ رہا ہوں کہ مصنف کیا کہتا ہے اور میرے کیا تاثرات ہیں۔ میرے خیال سے آنلائن بک کلب ایسے ہی کام کرتے ہیں۔
باقی نہ ہیچنز کی کتاب تحقیقی ہے اور نہ میری پوسٹس۔۔
يہ بات سو فى صد درست ہے كہ ہيچنز كى يہ كتاب تحقيقى نہيں صرف كتھارسس ہے۔ یا جلے دل كے پھپھولے پھوڑنے كى كوشش ہے۔ جس طرح خدا كو ميت كے گرد جمع ناشكرے مرد عورتوں كے كفريہ نوحوں سے فرق نہيں پڑتا ، اسى طرح مذہب اسلام كو ان ناقص اعتراضات سے فرق نہيں پڑتا ، عصر حاضر ميں ملحد سے مسلم ہونے والے ڈاكٹر لارنس براؤن نے اس كتاب پر بہت خوب صورت تبصرہ كيا ہے اگر وڈيو كلپ ملا تو شئير كروں گی لب لبا ب يہ تھا كہ يہ سنى سنائى پر مشتمل ہے اور جب وہ خود ايتھى اسٹ تھے تب بھی ان كو قابل توجہ نہيں لگی مجھے ياد ہے ان كى يہ بات سنتے ہی مجھے بالكل اپنے خيالات كے عين مطابق لگی كيونکہ ۔خاص طور پر اسلام ، قرآن اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم كى سيرت كے متعلق اس كے مضحکہ خيز شوشے كئى مستشرقين سے مستعار ہيں جو كہ علمى دنيا ميں تسليم شدہ بلنڈرز ہيں اگر ان كو بدنيتى نہ بھی كہا جائے۔ اور ان كے متعلق تنقيد خود مستشرقين كے الفاظ ميں آپ كو مل جاتى ہے۔ مثلا۔
دبستان این میری شمل سے تعلق ركھنے والے
Carl Ernst
كى كتاب
Following Muhammad: Rethinking Islam in the Contemporary World
كا صرف پہلا چيپٹر اسى دکھڑے پر مشتمل ہے كہ نجانے مستشرقين اسلام كى اصل تعليمات كو جان بوجھ كر مسخ كرتے رہے يا نا دانستہ ان سے يہ كام سرزد ہوا ، ليكن يہ سب ہوا ، اس نے اعتراف كيا ہے۔
Anti Islamic attitudes from Medieval Times to the present
کے عنوان سے پھر ارنسٹ نے ان بلنڈرز كا ذكر بھی كيا ہے جو شرم ناك ہيں ليكن مستشرقين كى علمى امانت پر سواليہ نشان كى صورت ايك تلخ حقيقت ہيں۔ مزے كى بات يہ ہے كہ كرس ہيچنز كے ذکر كردہ اعتراضات ان ميں شامل ہيں !
كوئى بھی منصف مزاج شخص كتاب كا خود مطالعہ كر كے رائے قائم كر سكتا ہے۔
دوسرى كتاب جس كا ذكر كروں گی
Karen Armstrong کی Muhammad A biography of the Prophet
اور خود اين ميرى شمل كى مشہور عالم كتاب اينڈ محمد از ہز ميسنجر كو ديكھ ليجیے ۔ (صلى اللہ عليه ازكى الصلوة والتسليم )
يہ سارى كتب قديم نہيں پچھلے ايك دو عشروں كى بات ہيں اور مسلمان رائٹرز كى نہيں ، البتہ ان كے رائٹرز كو _ مستشرقين كى دجليات بے نقاب كرنے كى پاداش ميں _ مسلمان ہونے كا طعنہ ضرور مل چكا ہے۔