لاریب مرزا

محفلین
تک بندی: کتاب کی واپسی


آج کئی دن بعد اس نے
کتاب مجھے لوٹائی تھی
نیچی پلکوں بوجھل قدموں
سے وہ میرے پاس آئی تھی
یوں تو کوئی بات نہیں تھی
جانے کیوں وہ گھبرآئی تھی

گھر لا کر جب اس کو کھولا
عجب سی خوشبو بسی ہوئی تھی
ہر صفحے پر اسکے لمس کی
نرمی جیسے رچی ہوئی تھی
کیا اس نے چوما تھا اس کو
لبوں کی گرمی بسی ہوئی تھی

سرخ گلابوں کے کچھ پتے
کچھ ورقوں میں دبے ملے تھے
نازک نازک ننھے ننھے
شاید پورے نہیں کھلے تھے
رنگ اور خوش بو تو باقی تھے
لیکن پتے سوکھ چلے تھے

پینسل کی کچھ مٹی مٹی سی
کچھ گوشوں میں تحریریں تھیں
کچھ پنوں پر پھول بنے تھے
کہیں کہیں پر تصویریں تھیں
طرح طرح کے نقش میں پنہاں
میرے نام کی تحریریں تھیں

ایک ورق پہ کچھ دھبے تھے
گولائی میں شکن پڑے تھے
کیا ہو سکتے تھے وہ آخر
شاید کچھ قطرے ٹپکے تھے
آخر ان قطروں میں کیا تھا
شاید کچھ نازک جذبے تھے

پاگل لڑکی تم نے مجھ کو
کیسے یہ پیغام دیے ہیں
میں بیچارہ خزاں رسیدہ
کب میں نے یہ کام کیے ہیں
کیسے تم کو اپناؤں میں
راہ میں میرے بجھے دیے ہیں

میری راہیں بہت کٹھن ہیں
اپنے نازک قدم نہ ڈالو
مت میرے ہمراہ چلو تم
اپنا گھروندا الگ بنا لو
تھوڑا خود کو اور رلا لو
اپنے ان جذبوں کو سلا لو


سعود عالم ابن سعید
 
ابھی میرے لئے اردو محفل فورم لکھنؤ کی بھول بھلیاں سے کم نہیں ہے اس فورم پہ کہیں مجھے تبصرہ کا آپشن مل رہا ہے کہیں نہیں یہ کیا لوجک ہے ؟ ماہرین حضرات برائے مہربانی رہنمائی کریں
 

لاریب مرزا

محفلین
ابھی میرے لئے اردو محفل فورم لکھنؤ کی بھول بھلیاں سے کم نہیں ہے اس فورم پہ کہیں مجھے تبصرہ کا آپشن مل رہا ہے کہیں نہیں یہ کیا لوجک ہے ؟ ماہرین حضرات برائے مہربانی رہنمائی کریں
اردو محفل میں خوش آمدید جناب!! شروع میں یہ محفل آپ کو بھول بھلیاں ہی لگے گی۔ کچھ ہی دن میں آپ کو اردو محفل کا تمام نقشہ ازبر ہو جائے گا۔ :)
ابھی آپ تعارف کے زمرے میں جا کر اپنے تعارف کی لڑی شروع کریں۔ آہستہ آہستہ محفل اور محفلین کو سمجھنے لگیں گے۔ تعارف کے زمرے کا ربط یہ رہا۔ :)
تعارف و انٹرویو
 

الشفاء

لائبریرین
وہ عجب گھڑی تھی کہ جس گھڑی لیا درس نسخۂ عشق کا
کہ کتاب عقل کی طاق پر جو دھری تھی سو وہ دھری رہی۔
سراج اورنگ آبادی۔
 

الشفاء

لائبریرین
کتاب عشق حقیقی کی لغتیں ہیں الگ
نہ مے وہ مے ہے نہ دراصل جام ہوتے ہیں
بھرا کچھ اور ہی ہوتا ہے ان پیالوں میں
چھپا کے رکھنے کو اوپر یہ نام ہوتے ہیں۔
الشفاء۔
 

جاسمن

لائبریرین
عقیدت اور شے ہے اور ہیں پنے کتابوں کے
عقیدت میں کبھی تاریخ شامل ہو نہیں سکتی
اسد مفتی
 
کتاب فطرت کے ہر ورق پر جو نام احمد رقم نہ ہوتا
یہ نقش ہستی ابھر نہ سکتا وجود لوح وقلم نہ ہوتا

صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top