کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتاوی مولانا شمس الحق عظیم آبادی
مصنف
محمد عزیز
ناشر
علمی اکیڈمی فاؤنڈیشن کراچی
Title----Fatawaa-Maulana-Shamasul-Haq-Azeem-Abadi.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...fatawaa-maulana-shamasul-haq-azeem-abadi.html
تبصرہ

اس وقت آپ کے سامنے علامہ شمس الحق عظیم آبادی کے وہ اردو اور فارسی فتاویٰ جات موجود ہیں جو محترم محمد عزیر نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ مختلف مقامات سے جمع کر کر کے مرتب کیے ہیں۔ علامہ صاحب کا فتوی دینے کا جوا نداز ہے وہ انھیں دیگر مفتیوں سے کافی حد تک ممتازکرتا ہے۔ ان کے فتاویٰ جات میں مسئلہ کے موافق ومخالف دلائل کاتفصیلی جائزہ، ائمہ اربعہ اور دیگر علمائے مجتہدین کے آراء و اقوال کا بیان، فقہ و فتویٰ کے علاوہ تفسیر، حدیث، اصول حدیث، عقائد، اصول فقہ، تاریخ اور رجال کی بہت سی کتابوں کے اقتباسات سے جابجا مدد نظر آتی ہے۔ مثلاً عورتوں کو لکھنا سکھانا، تعزیہ داری، عقیقہ، عیدین کی نماز کے بعد معانقہ و مصافحہ اور دیہات میں جمعہ کی فرضیت سے متعلق ان کے فتاوی جات نہایت جاندار ہیں۔ جن فتاویٰ جات کو فارسی سے اردو میں منتقل کیا گیا ہے حاشیہ میں اس کی صراحت کر دی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ تین عربی فتاوی جات کے اردو ترجمے بھی اس مجموعے کی زینت ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب فتاوی مولانا شمس الحق عظیم آبادی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
زاد المعاد
مصنف
ابو عبداللہ ابن قیم الجوزیہ
مترجم
رئیس احمد جعفری
ناشر
نفیس اکیڈمی کراچی

TitlePages---Zaad-ul-Ma-aad-12.jpg

تبصرہ

حضور نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات نہایت سادہ، واضح اور عام فہم ہیں، ان میں کسی قسم کی پیچیدگی کا گزر نہیں ہے۔ ان تعلیمات و ہدایات کا مکمل نمونہ آنحضرتﷺ کی ذات گرامی تھی فلہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے پیش نظر علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے ’زاد المعاد‘ کے نام سے کتاب تصنیف فرمائی۔ جس میں پوری صحت و استناد کے ساتھ آنحضرت ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کا تفصیلی، تحقیقی اور دقت نظر کے ساتھ ذکر موجود ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس کو اردو دان طبقہ کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور اردو ترجمہ کے سلسلہ میں رئیس احمد جعفری صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے، پہلا حصہ آپﷺ کے حلیہ، عادات و شمائل اور طرز زندگی پر مشتمل ہے۔ جبکہ دوسرے حصے میں آپﷺ کے غزوات و مجاہدات اور حالات و سوانح وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور یگانہ ہے۔ اسی طرح کتاب کا ترجمہ بھی نہایت واضح اور سلیس ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب زاد المعاد حصہ اول ودوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب زاد المعاد حصہ سوم وچہارم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست حصہ اول ودوم
عرض ناشر
نقد ونظر
اس کتاب کے مؤلف کی حیات گرامی کے چند پہلو
امام ابن تیمیہ کے تلمیذ رشید کی داستان حیات
زاد المعاد کا اسلوب وانداز
امام ابن قیم کے طرز نگارش پر ایک نظر
آغاز سخن
چند آیتوں کی تفسیر
توحید خالص بغیر شرک کے
رسول کے سوا کوئی مطاع نہیں
ایک آیت کریمہ کی تفسیر
خیر ارض اور قبلہ واحد
شب معراج اور شب قدر کے مابین تفاضل کا مسئلہ
بعثت رسل کی ضرورت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی مائیں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اصول اور اسوہ حسنہ
خطبات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق طہارت
نماز اور ارکان وآداب نماز
دعائے قنوت
سجدہ سہو
سترہ
قنوت کا مسئلہ
تلاوت قرآن کریم
سجدہ شکر
جمعہ اور خصائص جمعہ
یوم جمعہ
جمعہ کی ساعت قبولیت
جمعہ یوم احتجاج ہے
خطبان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
نماز عیدین
نماز کسوف
نماز استسقاء
دوران سفر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات
دو وقت کی نمازیں ایک وقت میں پڑھنے کی اجازت
مریضوں کی عیادت
نماز جنازہ مسجد میں پڑھنی چاہیے یا مسجد سے باہر؟
اسوہ حسنہ
نماز خوف
زکوۃ
فطرہ اورا س کی اہمیت
روزہ اور اس کے برکات ومصالح
ماہ رمضان میں جہاد وسفر
عاشورہ کا روزہ
آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سعی
عود الی المقصود
خطبہ وداع
حج تمتع یا حج قرآن
حج وداع
اعتکاف
حج اور عمرہ
قربانی اور متعلقہ مسائل
منیٰ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوسرا خطبہ
ہدایا،ضحایا اور عقیقہ
حصہ دوم
زاد المعاد حصہ دوم خصوصیات وفضائل پر ایک طائرانہ نظر
رسم عقیقہ اور اس کی مذہبی اور دینی حیثیت
کنیت رکھنے کے آداب
افراد امت سے آپ کا تخاطب
ذکر الٰہی
لباس پہنے وقت آپ کی سنت طیبہ
آداب سلام
چھینکنے کے آداب
سفر کے اذکار وآداب
اذکار نکاح
بیمار کو دیکھ کر کون سی دعا پڑھنی چاہیے
مرغوب اور نامرغوب کام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ناپسندیدہ الفاظ
دعوت اسلام
جہاد کی فضیلت
جہاد اور اس کی فضیلت
میدان جنگ کی باتین
خیبر کے یہود سے معاملہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات اور سرایا
غزوہ سویق
غزوہ احد
اسلام کے دوجاں باز
واقعہ بیر معونہ
غزوہ ذات الرقاع
بدر موعو د یا بدر ثانیہ
غزوہ مریسیع اور واقعہ افک
غزوہ خندق
باب سریہ نجد
صلح حدیبیہ
فتح خیبر
سریہ ابوبکر صدیق
حضرت حمزہ کی بچی کی تولیت پر جھگڑا
غزوہ موتہ شہادت کا شوق فراواں
غزوہ ذات السلاسل
بنو جذیمہ کی طرف خالد بن ولید کا سریہ
فتح مکہ اور دوسرے غزوات سے اہم فقہی مسائل کا استنباط
فتح مکہ کی شرعی اور فقہی نوعیت وحیثیت
غزوہ حنین
غزوہ حنین سے متعلق
غزوہ طائف
غزوہ طائف سے متعلق
سنہ 9ھ کے سرایا اور بعثات
بنی طے کے بتوں کو توڑنے کے لیے حضرت علی کی سرکردگی میں ایک سریہ
واقعہ کعب بن زہیر
 

عبد المعز

محفلین
فہرست حصہ سوم وچہارم
حصہ سوم کے مباحث ومسائل
غزوہ تبوک
حاکم ایلہ سے صلح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اثر انگیز خطبہ
فقہی احکام ومسائل کا استنباط
تبوک سے واپسی کے بعد
وفود عرب
وفد عبدالقیس
طارق بن عبداللہ اور اس کے رفقاء
ہرقل کے نام
طب نبوی
جسم کی پاکیزگی
قلبی بیماریاں
زہر کا علاج
جادو اور سحر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات
سنت اور معمولات سنت نبوی
خطرات سے متعلق طبی ہدایتیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چند احکام وقضایا
اہل کتاب سے قتال کا حکم
حصہ چہارم
نکاح اوراس کے متعلقات
طلاق قبل نکاح
بیوی کی طرف سے طلاق کا ایک گواہ
مسئلہ ظہار
زوجہ کا حق
مسائل رضاعت
باندی کی عدت
زائد از ضرورت پانی کی فروخت حرام ہے
جنین اور تھن کا دودھ فروخت کرنے کی ممانعت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
سیرت میزبان رسول ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
طٰہ پبلی کیشنز لاہور

TitlePages---Seerat-Mezbane-e-Rasool-AbuAyyoobAnsaariR.jpg

تبصرہ

حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ایک مہتم بالشان صحابی رسول ہیں۔ آپ کو بدری صحابی ہونے کے ساتھ حضور نبی کریمﷺ کی میزبانی کا بھی شرف حاصل ہے۔ آپ رسول اللہﷺ کے ساتھ تمام غزوات میں شریک رہے۔ محترم طالب الہاشمی نے سیر الصحابہ اور دیگر اکابر ملت کے سوانح جمع کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی سیرت کو قلمبند کیا گیا ہے ۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ کتاب میں آپ رضی اللہ عنہ کی زندگی سے متعلق کوئی بھی واقعہ چھوٹنے نہ پائے۔ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مکمل سوانح حیات پیش کرنے کے لیے مدینہ منورہ اور انصار کی اجمالی تاریخ، سرور کونینﷺ کی سیرت پاک کی کچھ جھلکیاں اورتاریخ اسلام کے بعض ایسے واقعات جن کا حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے کچھ نہ کچھ تعلق رہا ہے، بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب سیرت میزبان رسول ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
یہ کتاب جس سے روشنی پھوٹتی ہے
پیش لفظ
نسب اور خاندان
مدینہ طیبہ اورانصار
صبح سعادت کا طلوع
مقدس پیمان وفا
سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت
زمین یثرب رشک فلک بن گئی
یہ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا
اخوت کی جہانگیری محبت کی فراوانی
حضرت ابوایوب کے مواخاتی بھائی
تین سو تیرہ میں سے ایک
بیعت رضوان
غزوہ خیبر سے حجۃ الوداع تک
میدان جہاد میں سفرآخرت
خانگی زندگی
عظمت کردار
فضل وکمال
شغف حدیث
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار
مصنف
وحید عبدالسلام بالی
مترجم
حافظ محمد اسحق زاہد
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

تبصرہ
موجودہ دور میں بہت سے عامل، نجومی اور جادوگر اپنا جال پورے معاشرے میں پھیلائے بیٹھے ہیں اور بہت سے معصوم لوگوں کے عقائد و ایمان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ جادو اور جادوگروں کے حوالہ سے دینی تعلیمات بہت واضح اور دوٹوک ہیں۔ فلہٰذا اہل ایمان کو چاہیے کہ اگر انھیں اس قسم کی کسی مصیبت کا سامنا ہو تو وہ ایسے شخص کی طرف رجوع کریں جو قرآن و سنت کی روشنی میں علاج کرتا ہو اور قرآنی آیات اور دیگر اوراد و وظائف پڑھنے کا معمول بنائیں۔ زیر مطالعہ کتاب اسی تناظر میں ترتیب دی گئی ہے جس میں قرآن وسنت سے استنباط کرتے ہوئے جادو کا کامل علاج رقم کر دیا گبا ہے۔ کتاب کا اسلوب عوامی ہے کوئی بھی عام فہم شخص اس کا مطالعہ کر کے اوراد و وظائف کو عمل میں لا سکتا ہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف شیخ وحید عبدالسلام بالی ہیں اس کی افادیت کو دیکھتے ہوئے مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کا حافظ محمد اسحاق زاہد سے اردو ترجمہ کرایا۔ مصنف نے جنات کی نشانیوں اور انھیں حاضر کرنے سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے جادو کی تمام اقسام کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ نظر بد کا علاج بھی کتاب کا حصہ ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض مترجم
تقریظ
مقدمہ از مصنف
مقدمہ طبع اول
باب1۔سحر کی تعریف اور جادو کا تعارف
باب2۔جادو قرآن وسنت کی روشنی میں
باب3۔جادو کی اقسام
باب4۔جنات کی نشانیاں اور انہیں حاضر کرنا
باب5۔شریعت میں جادو کا حکم
باب6۔جادو کا توڑ
جادو کی پہلی قسم
جادو کی دوسری قسم
جادو کی تیسری قسم
جادو کی چوتھی قسم
جادو کی پانچویں قسم
جادو کی چھٹی قسم
جادو کی ساتویں قسم
جادو کی آٹھویں قسم
جادو کی نویں قسم
جادو کے متعلق چند اہم معلومات
باب7۔جماع سے بندش کا جادو
جادو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر
باب8۔نظر بد
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جنت کی راہیں 175 سے زائد اسباب
مصنف
عبدالعزیز بن محمد آل سعود
مترجم
محمد اسلم صدیق
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

تبصرہ
یہ دنیا کی زندگی چند روزہ ہے جس کے خاتمے کے بعد دائمی زندگی کا آغاز ہو جائے گا۔ جب تک انسان کی سانسیں چل رہی ہیں اس کو اختیار ہے اپنے لیے عیش و آرام والی زندگی کا انتخاب کر کے اس کے لیے محنت کرے یا پھر زمانے کی مصلحتوں کا شکار ہو کر آتش جہنم کو اپنا مقدر بنا لے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ نے بہت سے ایسے اعمال بتلا دئیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر انسان نہایت آسانی سے اللہ کی رحمت کے ساتھ جنت کا مستحق ہو سکتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں ان تمام اعمال کے فضائل پر روشنی ڈالی گئی ہے جو دراصل جنت میں جانے کا سبب اور نہایت آسان راستے ہیں۔ اصل کتاب عربی میں تھی جس کو نایف بن ممدوح آل سعود نے تالیف کیا جس کو اردو میں مجلس تحقیق الاسلامی کے سابقہ رکن محمد اسلم صدیق نے منتقل کیا۔ ہمارے ہاں ذکر و اذکار اور فضائل اعمال پر بہت سی کتب مروج ہیں لیکن ان میں صحت و ضعف کا خاص اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے ان پر انحصار درست نہیں ہے۔ جبکہ کتاب ہذا کے مؤلف نے صرف مستند اور صحیح احادیث سے ثابت اعمال کو جمع کیا ہے۔ ترجمہ بامحاورہ اور سلیس ہے۔ احادیث کی تحقیق کے لیے علامہ البانی کی تحقیق پر اعتما د کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب جنت کی راہیں 175 سے زائد اسباب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
مقدمہ از مؤلف
خوشخبریاں اور وعدے
جنت اور اس کی بے بہا نعمتیں
جنت کے دروازے
اہل جنت کس شان سے جنت میں داخل ہوں گے؟
سب سے ادنیٰ درجے کے جنتی کی بادشاہت کتنی عظیم ہوگی؟
جنت کی عمارت
جنت کے کمرے
جنت کا بازار
جنت کی نہریں
جنت کے درخت
اہل جنت کے کھانے اور مشروبات
اہل جنت کی بیویاں
اہل جنت کی قوت مردمی
اہل جنت کے گھوڑے اور سواریاں
کسب ثواب کے مواقع
توحید کی فضیلت اور اس سے مٹنے والے گناہ
شرک کے اثرات کو ختم کرنے والی دعا
والدین کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کی اہمیت
وہ عمل جس سے مرد وعورت کو ایک نیکی ملتی ہے
ذکر الہٰی کی فضیلت
مساکین اور کمزور مسلمانوں کی فضیلت
سلام کرنے کی فضیلت
مجالس ذکر کی فضیلت
دین کا علم حاصل کرنے کی فضیلت
عالم کی عبادت گزار پر برتری
آیت الکرسی کی فضیلت کہ یہ دخول جنت کا سبب ہے
نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت اور ترغیب
مغفرت کے ذرائع
جنت میں کجھور کا درخت
جنت کا خزانہ اور اس کا دروازہ
تلاوت قرآن کریم کی فضیلت
نیکیوں کی بڑھوتری
وہ شخص جس نے اپنے آپ کو جہنم سے بچا لیا
مصافحہ گناہوں سے بخشش کا سبب ہے
ایک گھونٹ پانی پلانے سے جنت کا وعدہ
مجلس کے گناہوں کا کفارہ
چغل خوری کی حرمت
زیارت مریض کی فضیلت
مسجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت
وضو کی فضیلت
مسواک کرنے کی فضیلت
پانچ نمازوں کی فضیلت
نماز جمعہ کے لیے جلدی جانے کا اجر وثواب
قبولیت دعا کی کیفیت
دعا کی فضیلت
افضل ترین دعا
مسجد بنانے کی فضیلت
جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت
قیام اللیل کی فضیلت
ارکان اسلام کی عظیم فضیلت
اپنی بیٹیوں کی اعلیٰ تربیت کرنے والے کا اجر
جنت میں بیت حمد کا وارث
سات اوصاف جنت کا ذریعہ ہیں
لوگوں کا کسی بندے سے محبت کرنا
آخرت کے درجات
امت محمدیہ کے شہداء کی متعدد اقسام
رمضان کے روزے
اعمال کو برباد کرنے والے امور
ایسے اعمال جن کو اللہ تعالیٰ غبار کی طرح اڑا دے گا
روز قیامت کے مفلس
توبہ واستغفار کی فضیلت
اللہ کی رحمت اور اس کا اپنے مومن بندے کی توبہ پر خوش ہونا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
پارلیمنٹ اور تعبیر شریعت
مصنف
حافظ عبدالرحمن مدنی
ناشر
مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

تبصرہ
ادارہ تحقیقات اسلامی نے اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک سہ روزہ پروگرام کاانعقاد کیا۔ جس کا موضوع ’اجتماعی اجتہاد، تصور، ارتقاء اور عملی صورتیں‘ تجویز ہوا۔ اس سیمینار میں حافظ حافظ عبدالرحمٰن مدنی حفظہ اللہ نے ’پارلیمنٹ اور تعبیر شریعت‘ کے نام سے مقالہ پیش کیا۔ یہی مقالہ اس وقت کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ جس میں حافظ صاحب نے نفاذ شریعت سے متعلق امت کے چار مشہور نظریات پر تبصرہ کیا ہے۔ سب پہلے علامہ اقبال کے نظریہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس حوالہ سے دوسرے نظریہ کے طور پر انہوں نے انقلاب ایران اور طالبانی طرز فکر کو لیا ہے۔ تیسرا نظریہ پاکستان کے آزاد خیال اہل علم اور دینی سیاسی جماعتوں کا ہے، اس پر بھی حافظ صاحب نے سیر حاصل اور مدلل بحث پیش کی ہے۔ چوتھا اور آخری نظریہ وہ ہے جو عالم اسلام کے بعض ممالک میں شریعت کی عمل دار ی کی حد تک عرصہ سے رائج ہے۔ تعبیر شریعت کے حوالے سے یہ کتابچہ ایک علمی دستاویز ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب پارلیمنٹ اور تعبیر شریعت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
پیش لفظ
نفاذ شریعت میں امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور نظریات
علامہ اقبال کی آرا حتمی نہیں بلکہ فکر ونظر کے ارتقائی مراحل ہیں
عقیدہ کی بجائے نظریاتی ارتقا کی ایک قرآنی مثال
ائمہ سلف کی مسلمہ خدمات
اسلام دور نبوی سے نافذ ہے!
اجتہاد کا حق صرف علماء دین کو حاصل ہے
اجتہاد میں حکومت اتھارٹی ہے ،نہ علماء دین!
اسلامی شریعت میں وسعت ہے،انسانی جکڑ بندی نہیں!
کوئی امام بھی اپنے فہم شریعت کو دوسرے علماء پر عائد نہیں کرسکتا
بحث کے بنیادی سوالات
تدوین فقہ
اجتماعی اجتہاد بصورت پارلیمانی اجتہاد
اولی الامر کے احکامات کی پابندی
پارلیمنٹ میں فقہی نمائندوں کی حیثیت
حوالہ جات ومصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عقائد علماء اہل سنت دیوبند
مصنف
خلیل احمد سہارنپوری
ترتیب وتخریج
پروفیسر ڈاکٹر طالب الرحمان شاہ
ناشر
دارالکتاب والسنہ

تبصرہ
زیر مطالعہ کتاب میں مولانا سید ابوالحسن ندوی نے اپنے مخصوص انداز میں شیعہ کے فرقہ اثنا عشریہ اور اہل سنت کے عقائد کا جائزہ پیش کیا ہے اور ان میں سے صحیح اور غلط کا فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کتاب میں اولین مسلمانوں اور تاریخ اسلام کے مثالی عہد میں اسلامی تعلیمات کے اثرات اور رسول اللہﷺ کی دعوتی مساعی کے نتائج کا نقشہ پیش کیا ہے۔ مصنف نے ظہور اسلام سے قیام قیامت تک نبی کی وحدت اور اس کے تنہا شارع ہونے کے بار ے میں امت کے عقیدہ پر روشنی ڈالی ہے۔ پھر اس سلسلہ میں فرقہ اثنا عشریہ جو نقطہ نظر رکھتا ہے اس کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں انھی کے نمائندوں، پیشواؤں اور تصنیفات کے حوالہ جات پیش کیے ہیں۔ (ع۔ م)
اس کتاب عقائد علماء اہل سنت دیوبند کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ التحقیق
المہند علی المفند لکھنے کی وجوہات
المہند علی المفند
پہلا اور دوسرا سوال
علمائے اہل السنہ کی اس پر آراء
توضیح الجواب
اس مسئلےپر علمائے اہل سنت والجماعت کا موقف
تیسرا اور چوتھا سوال
کبار علماء اہل السنہ کا اس پر موقف
پانچواں سوال
کبار علماء اہل السنہ کا اس پر موقف
چھٹا سوال
کبار علمائے کرام کا اس پر موقف
ساتواں سوال
کبار علمائے کرام کا اس پر موقف
آٹھواں نواں اور دسواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
گیارہواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
بارہواں سوال
علماء اہل السنہ کا شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب اور انکے اتباع کےمتعلق موقف
تیرہواں اور چودھواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
پندرہواں سوال
سولہواں سوال
علماء اہل السنہ کا ابن عربی کے بارے میں موقف
سترہواں سوال
اٹھارہواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
انیسواں سوال
بیسواں سوال
اکیسواں سوال
بائیسواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
تیئسواں سوال
چوبیسواں سوال
پچیسواں سوال
چھبیسواں سوال
علماء دیوبند کی طرف سے ان عقائد پر تصدیقات قدیمہ
خلاصہ عقائد اہل السنہ والجماعت(دیوبندیہ)للمفتی عبدالشکور
اکابر علماء دیوبند کی اس پر تصدیقات جدیدہ
تقریظ
فہرست موضوعات
 

الف نظامی

لائبریرین
کتاب کے نام اور تبصرہ میں مطابقت نہیں ہے۔
کتاب کے مصنف تو خلیل احمد سہارنپوری ہیں اور تبصرہ میں مولانا سید ابوالحسن ندوی لکھا ہوا ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کے نام اور تبصرہ میں مطابقت نہیں ہے۔
کتاب کے مصنف تو خلیل احمد سہارنپوری ہیں اور تبصرہ میں مولانا سید ابوالحسن ندوی لکھا ہوا ہے
معذرت سے خلیل صاحب تبصرہ غلط پیسٹ ہوگیا ہے میں تبدیل کردیتا ہوں۔توجہ دلانے کا شکریہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عقائد اہل سنت اور عقائد فرقہ اثنا عشریہ کا تقابلی مطالعہ
مصنف
سید ابو الحسن علی ندوی
ناشر
حاجی عارفین اکیڈمی کراچی

تبصرہ
زیر مطالعہ کتاب میں مولانا سید ابوالحسن ندوی نے اپنے مخصوص انداز میں شیعہ کے فرقہ اثنا عشریہ اور اہل سنت کے عقائد کا جائزہ پیش کیا ہے اور ان میں سے صحیح اور غلط کا فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کتاب میں اولین مسلمانوں اور تاریخ اسلام کے مثالی عہد میں اسلامی تعلیمات کے اثرات اور رسول اللہﷺ کی دعوتی مساعی کے نتائج کا نقشہ پیش کیا ہے۔ مصنف نے ظہور اسلام سے قیام قیامت تک نبی کی وحدت اور اس کے تنہا شارع ہونے کے بار ے میں امت کے عقیدہ پر روشنی ڈالی ہے۔ پھر اس سلسلہ میں فرقہ اثنا عشریہ جو نقطہ نظر رکھتا ہے اس کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں انہی کے نمائندوں، پیشواؤں اور تصنیفات کے حوالہ جات پیش کیے ہیں۔ (ع۔ م)
اس کتاب عقائد اہل سنت اور عقائد فرقہ اثنا عشریہ کا تقابلی مطالعہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
پیش لفظ
عالمگیر اور دائمی دین کے لیے چار شرائط
پیغمبر کا لایا ہوا آسمانی صحیفہ محفوظ:‎،قابل فہم اور عام دسترس میں ہو
خاکی ونوری نہاد
جسٹس سید امیرعلی کے بیانات
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ
خلفائے ثلاثہ کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا تعاون
علامہ خمینی کے ارشادات
نواب محسن الملک کا بصیرت افروز تبصرہ
امام شعبی رحمہ اللہ کا قول
اسلام میں ذاتی سعی وصلاحیت پر نجات وترقی کا انحصار
قرآن کی صحت ومحفوظیت پر نصوص قرآن
قرآن مجید کے ساتھ بے اعتنائی
منکرین کے لیے حجت
امام غائب کا عقیدہ
اسلام اور مسلمانوں کے عہد اول کی دو متضاد تصویریں
خمینی صاحب کے حامیوں اور معتقدین کا عقیدہ سے صرف نظر
سحر انگیزی کے نفسیاتی وسیاسی اسباب
 
Top