کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

سچی بات:آپ بھی اپنے دوستوں کو تحفہ دیں

دیانت داری کا بدلہ

دو عجیب وغریب بہنیں

سخی حاتم

قبر کی یاد

تاشقند کا جوہری

لاشیں چوراہوں میں لٹکا دی گئیں

دیانتداری کا انعام

جھوٹے نبی کی دعا قبول ہوگئی!

جان دینا منظور ہے لیکن

صحرا میں موت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

اندلس کی شہزادی

مصنف

محمد طاہر نقاش

ناشر

دار الابلاغ پبلشرز،لاہور



تبصرہ

ادب کی ایک مایہ ناز قسم قصص اورکہانیاں ہیں۔ان کےذریعے انسانی ذہن کو بڑی حسن وخوبی اور احسن انداز کےساتھ تبدیل کیا جاسکتاہے۔یہ ادب کی ایک بہت پرانی قسم ہے۔بلکہ اگر کہاجائے تو بےجانہ ہوگا کہ آغاز انسانیت سے ہی اس پر توجہ دی گئی ہے۔ پھر اس سے بھی بھڑ کریہ ہےکہ اس صنف ادب کو بیان کرناہر انسان کے بس کی بات نہیں۔ایک کہانی کو سمجھنااو ر اس کےتمام واقعات کی کڑیوں کو باہم مربوط کرکےبیان کرنااوروہ بھی ایک ادبی چاشنی کےساتھ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ان معروضا ت سے بھڑ کر مزیدیہ ہےکہ ایک سچے تاریخی واقعےکو کہانی کا رنگ دےکر اس میں چاشنی بھی بھرنااور اس کی سچائی بھی متاثرنہ ہونےدینا یہ اس سے بھی مشکل فن ہے۔جناب طاہر نقاش صاحب کو اللہ تعالی نے اس میں بہت زیادہ مہارت عطافرمائی ہے۔انہوں نے اس کتاب میں اندلس کی ایک ایسی شہزادی کی داستان بیان کی ہےجو ایک گورنرکی بیٹی تھی اوربادشاہ وقت کی زیادتی کاشکارہوئی تھی ۔اس کے باپ نے یہ بدلہ لینے کے لیے مسلمانوں کو اس سلطنت پرحملہ کرنےکی دعوت دی تھی جس کی وجہ سے اندلس کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔مزید برآں اس کا اصل مقصد یہ ہےکہ مسلمان بچوں کو اپنی اسلامی تاریخ سے آگاہی ہو۔اور ان کےاندراسلامی تاریخ سے دلی وابستگی پیداہو۔اور وہ اس دورمیں غلط،جوٹھی اوربے بنیاد کہانیوں سے بھرےہوئے لٹریچرسےگریزاں رہیں۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

سچی بات:حقیقی شہزادی کی کہانی

اندلس کی شہزادی

ہسپانیہ کا سوداگر

پابندی عہد

معصوم مجاہدہ کا فدائی مشن
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

اصول سیرت نگاری تعارف، مآخذ ومصادر

مصنف

پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی

ناشر

مکتبہ یادگار شیخ الاسلام پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی



تبصرہ

حضور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات نہایت سادہ، واضح اور عام فہم ہیں، ان میں کسی قسم کی پیچیدگی کا گزر نہیں ہے۔ ان تعلیمات و ہدایات کا مکمل نمونہ آنحضرتﷺ کی ذات گرامی تھی فلہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے یہ باعث سعادت ہے کہ نبی کریمﷺ کی سیرت کے تقریباً ہر پہلو پر علمی کام ہو چکا ہے۔ سیرت النبیﷺ پر تقریباً ہر زندہ زبان میں تحقیقی مواد میسر ہے۔ زیر نظر کتاب میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے سیرت نگاری کے اصول اور ان کے تعارف پر مشتمل ہے۔ سوا چار سو صفحات کے قریب اس کتاب میں سیرت نگاری کا ارتقائی جائزہ اور چند معروف سیرت نگاروں کا تعارف کروانے کے بعد سیرت نگاری کے پچیس اصول بیان کیے گئے ہیں۔ ان اصولوں کا جائزہ لینے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ کتاب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی نے ان کو مرتب کرنے میں بہت زیادہ عرق ریزی سے کام لیا ہے اور صرف صفحات بھرنے سے کام نہیں لیا بلکہ ہر اصول میں ان کی محنت دکھائی دیتی ہے۔ ان پچیس اصولوں میں سب سے پہلا اصول قرآن مجید، دوسرا اصول تفسیر قرآن، تیسرا اصول علم حدیث، چوتھا اصول شمائل نبویﷺ، پانچواں اصول علم مغازی و سرایا، معاہدات و مکاتیب اسی طرح دیگر اصولوں میں علم قصص الانبیا، علم رجال حدیث نبوی، علم تاریخ، علم جغفرافیہ، علم الانساب، علم اصول حدیث، علم ناسخ و منسوخ، کتب مذاہب مقدسہ وغیرہ ہیں۔ اپنے موضوع پر یہ ایک بہترین کتاب ہے جس کا مطالعہ سیرت پر کام کرنے والوں کے لیے خصوصاً اور تمام لوگوں کے لیے عموماً بہت مفید ہے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

حمد

فہرست مضامین

نعت

انتساب

مقدمہ

سیرت کا دیگر علوم سے تعلق وامتیاز

سیرت نگاری کا ارتقائی جائزہ

قرون اولیٰ کے چند ابتدائی اہم سیرت نگاروں کی حیات ونگارشات

چند معروف سیرت نگار

حواشی وحوالہ جات

اصول سیرت نگاری

پہلا اصول:قرآن ہے

دوسرا اصول،: تفسیر قرآن ہے

تیسرا اصول:علم حدیث ہے

چوتھا اصول: شمائل نبویﷺ ہیں

پانچواں اصول: علم مغازی وسرایا ہیں

چھٹا اصول: معاہدات ،مکاتیب

فتاوی وطب نبویﷺ میں

ساتواں اصول: علم الدلائل النبوۃ والمعجزات میں

آٹھواں اصول: علم قصص الانبیاء والمرسلین میں

نواں اصول: علم آثار صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیہم ہیں

دسواں اصول: علم رجال حدیث نبوی ﷺ ہے

گیارہواں اصول: علم تاریخ ہے

بارہواں اصول: علم تاریخ حرمین میں

تیرہواں اصول: علم جغرافیہ ہے

چودھواں اصول: علم الانساب ہے

پندرہواں اصول: علم اصول حدیث ہے

سولہواں اصول:علم الناسخ والمنسوخ ہے

سترہواں اصول: حکمت وعلم نفسیات ہے

اٹھارہواں اصول:کتب مذاہب مقدسہ ہیں

انیسواں اصول: علم ادب جاہلیہ ہے

بیسواں اصول: مخضرمی اور اسلامی ادب ہے

اکیسواں اصول: علم لغت ہے

بائیسواں اصول: علم قراءت ولہجات عرب ہے

تیئیسواں اصول: علم آثار قدیمہ ہے

چوبیسواں اصول: اسلامی معلومات عامہ کا علم ہے

پچیسواں اصول: علم التقویم والتوقیت ہے

مصادر ومراجع

عربی کتابیات

اردو کتابیات

انگریزی کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

فہم الریاضی

مصنف

سید شبیر احمد کاکا خیل

ناشر

مکتبہ دار العلوم،کراچی



تبصرہ

حساب ان علوم میں سے ہے جو بیک وقت قرآن، حدیث اور فقہ کا خادم ہے۔ ان تینوں سے استفادہ کرنے کے لیے بسا اوقات حساب کی ضرورت پڑتی ہے۔ دینی مدارس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس میں حساب سکھایا نہیں جاتا اس لیے بعض ضروری دینی علم تک ان کی رسائی نہیں ہوتی۔ یہ بات کلیتاً تو غلط تھی لیکن جزوی طور پر اس حد تک صحیح تھی کہ یا تو حساب پڑھایا نہیں جاتا تھا یا اگر پڑھایا جاتا تھا تو ان میں دینی تقاضوں کو پیش نظر نہیں رکھا جاتا تھا۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ فقط دینی امور پر مشتمل حساب کے لیے ایک کتاب لکھی جائے۔ زیر مطالعہ کتاب اسی مقصد کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے۔ جس میں ریاضی کے مشکل سوالات سے قطع نظر صرف حساب کے وہ طریقے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ضرورت عام طور پر دینی طلبہ کو رہتی ہے۔ جس کو مرتب کرنے والے صاحب سید بشیر احمد کاکاخیل ہیں۔ جنھوں نے محمد رفیع عثمانی صاحب کی فرمائش پر یہ کام سرانجام دیا ہے جس کا اظہار کتاب کے ٹائٹل پر جلی حروف میں کرنا ضروری سمجھا گیا ہے۔ میں سمجھتا ہے کہ دینی مدارس کے طلبا کے لیے یہ ایک کامیاب کوشش ہے جس کو سراہے جانے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ دینی مدارس اپنے نصاب میں اس کتاب کو جگہ دیں۔ سوالات کے ساتھ ساتھ کیلکولیٹر کے ذریعے ان کا حل اور کیلکولیٹر کا صحیح استعمال بھی بتایا گیا ہے۔ (ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

دیباچہ

تعارف

اعداد کی قسمیں

اعداد کی جمع وتفریق

اعداد کی ضرب وتقسیم

کیلکولیٹر کا استعمال

اعشاری نظام

کسور

عاد اعظم

ذواضعاف اقل

کسور کی جمع تفریق

کسور کی ضرب تقسیم

اکائی کا قاعدہ

فیصد معلوم کرنا

زکوۃ

نفع نقصان

نسبت تناسب

شراکت

مضاربت

اوسط ووسطانیہ

گراف

اعداد کی قوت نما

لوگرتھم(لوک)

تقویم

علم الفرائض

مساوات اور اس کا حل

مساوات کی خاصیتیں

دودرجی مساوات کا حل

علم ہندسہ

نقطہ، شعاع، خط وزاویہ

زاویے کی پیمائش

زاویے کی اقسام

مثلث

مثلث کی اقسام وعلم مثلث

مثلثی نسبتیں

مثلث کا حل وزاویہ معود ونزول

مثلثی نسبت سےزاویہ معلوم کرنا

رقبہ اور حجم

کروی تکونیات

کمپیوٹر کا مدارس میں استعمال

سوالات کے جوابات

مسئلہ: درودہ اور فطرانہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

اسلامی اصول صحت

مصنف

فضل کریم فارانی

ناشر

ادارہ ثقافت اسلامیہ



تبصرہ

اللہ تعالیٰ کی پہلی صفت جو قرآن کریم کی پہلی آیت میں بیان کی گئی ہے، رب العالمین ہے۔ یعنی تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا، پرورش کر کے درجہ بدرجہ اعلیٰ مقام ترقی پر پہنچانے والا ہے۔ جہاں تک اس صفتِ ربوبیت کا نوعِ انسان سے تعلق ہے، اس میں انسان کی جسمانی اور روحانی دونوں ترقیاں شامل ہیں۔ انسانی جسم اور روح میں سے ایک کی صحت مندی یا علالت دوسرے پر اچھا یا برا اثر ڈالتی ہے اور اس کی ترقی میں معاون یا مزاحم ہوتی ہے۔ روحانی ترقی کے لیے قرآن کریم اور پیغمبر اسلامﷺ نے لاثانی لائحہ عمل تجویز کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت و ثبات سے متعلق ایسی تعلیم دی ہے جس کی مثال کسی اور شریعت اور مذہب میں نہیں ملتی۔ یہ محض دعویٰ نہیں ہے بلکہ مضبوط دلائل و براہین، شہادت، تجربات و مشاہدات اور حقائق و واقعات پر مبنی ہے۔
زیر تبصرہ کتاب ’اسلامی اصول صحت‘ میں مصنف فضل کرایم فارانی نے سیکڑوں آیات قرآنی اور احادیث نبوی سے استنباط کر کے انسانی زندگی کے ہر مرحلہ اور ہر ماحول کے لیے اسلامی اصول صحت انتہائی دلچسپ انداز میں پیش کیے ہیں۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

تمہید

ہوا

پانی

نوروظلمت

ولادت

ختنہ

بچے کے بال

بچے کے ناخن

پاکیزگی کی عادت

شیرمادر

عام صحت اور حفاظت جسمانی

سویرے جاگنا

بیداری سے متعلق بعض مفید ہدایات

طبع حوائج

وضو یعنی ہاتھ منہ وغیرہ کا دھونا

ہاتھ دھونا

منہ ،حلق اور دانتوں کی صفائی

ناک کی صفائی

آنکھوں کی صفائی

کہنیوں تک ہاتھوں کا دھونا

سروغیرہ کا مسح

پاؤں دھونا

وضو میں بعض احتیاطیں

ایک گراں قدر نعمت کی بےقدری

حفظان صحت کے عدیم المثال اصول

احساس کمتری کا ایک واقعہ

حفاظت دنداں

حفاظت بصارت

ورزش

غسل

وضو اور غسل سے متعلقہ ہدایات پر ایک اجمالی نظر

نسوانی طبعی عوارض

پانی کا متبادل

بال او ر ناخن

لباس

برتن

مکان اور عبادت گاہیں

خورونوش

کم خوری

کھانے سے متعلق بعض مفید ہدایات

قیام صحت کا ایک بےنظیر طریقہ

کھانے پینے کے طریق

مشروبات

پانی اور دیگر مشروبات سے متعلق بعض اہم ہدایات

پھل، سبزیاں اور صحت

مسکراہٹ اور صحت

تجرد اور صحت

بدکاری اور صحت

اس کے نتائج ملاحظہ ہوں

سیروسیاحت اور صحت

نیند اور صحت

مجلسی اور شہری حفظان صحت

میت اور حفظان صحت

چند عام اصول صحت وثبات

عبادت میں لحاظ صحت وثبات

خودکشی

کھلے ہتھیار لے کر چلنا

جمائی، چھینک ،ہنسنا اور قہقہہ

بخار

مریض کے لیے سہارا

غصہ

منہ سے کاٹنا

حیوانات کی صحت وثبات

حرف آخر
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

مومن کا تاج داڑھی

مصنف

قاری صہیب احمد میرمحمدی

ناشر

مکتبہ بیت الاسلام الریاض



تبصرہ

نبی کریمﷺ نے متعدد مواقع پر داڑھی بڑھانے اور اس کو معاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس اعتبار سے دین اسلام میں داڑھی کی عظمت و فضیلت بہت زیادہ ہے۔ مسلمانوں پر مغربی تسلط کے بعد سے مسلمانوں میں یہ سنت بہت تیزی کے ساتھ متروک ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا متجددین کا طبقہ اور بعض جدید علما داڑھی کی دینی حیثیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ دین اسلام میں داڑھی کی کیا اہمیت ہے اور اس کو منڈوانا کیسا ہے یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ 90 صفحات پر مشتمل اس کتاب کے مصنف قاری محمد صہیب حفظہ اللہ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے علمی و عوامی دونوں حلقوں میں خاصی پذیرائی بخشی ہے۔ مصنف نے سب سے پہلے داڑھی کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کی فرضیت کے دلائل بیان کیے ہیں اس کے بعد داڑھی نہ رکھنے کے نقصانات کا تذکرہ کیا ہے۔ داڑھی رکھنے کے طبی فوائد اور داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کے جوابات بھی شامل کتاب کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

مقدمہ

کتابچہ لکھنے کا مقصد وسبب

داڑھی کی تعریف

داڑھی کے فضائل

داڑھی رکھنا فطرت الہیہ اور فطرت سلیمہ ہے

داڑھی رکھنا اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے

داڑھی رکھنا انبیاء کی سنت ونشانی ہے

داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے

داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے

داڑھی رکھنا مرد کی زینت وتکریم کا باعث ہے

داڑھی رکھنے کے طبعی فوائد

داڑھی کی فرضیت کے دلائل

داڑھی کی فرضیت کے نبوی اقوال اور دلیل

داڑھی کی فرضیت کے نبوی تقریر (انکار) سے دلائل

داڑھی نہ رکھنے کی قباحتیں

داڑھی کو معاف نہ کرنا اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی ہے

داڑھی کو معاف نہ کرنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے

داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور ان کا طریقہ اختیار کرنا

داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے

داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے

داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنے کے مترادف ہے

داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات

داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کا جواب

الخلاصہ والخاتمہ

فہرس المراجع ومصادر

فہرس العناوین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خانگی زندگی حقیقت کے آئینے میں

مصنف

مولانا خاور رشید بٹ

ناشر

ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور



تبصرہ

نبی کریمﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پر مبنی خاکے اور فلم یہود و نصاریٰ کے گندے ذہن اور گھٹیا سوچ کی عکاسی کر رہی ہے۔ یہ فلم سراسر شرارت اور دل آزاری پر مبنی ہے اس میں کوئی حقیقی بات بیان نہیں ہوئی یہ چبائے ہوئے الفاظ کی متحرک تصاویر ہیں جو ان سے قبل دشمنان اسلام اپنی کتابوں میں لکھ چکے ہیں۔ ایسے میں اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ نبی کریمﷺ کی زندگی کے ہر پہلو کو سامنے لایا جائے اور مسلمان سیرت رسولﷺ کے ہر پہلو کو نمونہ عمل بنائیں۔ ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیرت رسولﷺ سیکشن کا آغاز کیا تھا جس میں مولانا خاور رشید بٹ کی خدمات حاصل کی گئیں، جو کہ کہنہ مشق مدرس ہونے کے ساتھ قادیانیت اور عیسائیت کے تقابلی مطالعہ میں ید طولیٰ رکھتے ہیں نیز میدان مناظرہ کے بھی شہسوار ہیں۔ مولانا نے سید المرسلینﷺ کی سیرت و کردار اور تعلیم پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کا پردہ چاک کیا گیا۔ اس کے ایک باب میں امام الانبیاﷺ کی خانگی زندگی اور تعدد ازواج پر گفتگو کی گئی جسے موجودہ حالات کے تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے۔(ع۔م)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین​
حرفے چند
نبی علیہ السلام کی خانگی زندگی حقیقت کے آئینے میں
تعداد ازواج اور انبیاء سابقین
پیغمبر اسلام اور امہات المومنین
تعداد ازواج پر غیر مسلم کا تبصرہ
تعلیمی مقاصد
تشریعی مقاصد
اجتماعی مقاصد
سیاسی مقاصد
منٹگمری واٹ
نکاح صدیقہ کائنات رضی اللہ عنہا
غلمانیہ ذہنیت اور اس کی حقیقت
عیش کوشی ممکن ہی نہیں
یہ نکاح پر حکمت تھا
تعارف حقوق الناس ویلفئیر فاؤنڈیشن ووجہ قیام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن مجید کا عربی،اردو لغت
مصنف
ڈاکٹر محمد میاں صدیقی
ناشر
مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد​



تبصرہ


گزشتہ چودہ سو برس میں علمائے امت نے قرآن مجید کی مختلف انداز سے، زمانے کے مخصوص احوال و ظروف کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ جہاں ایک طرف ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے وہیں قرآن حکیم کا ایک علمی اور فکری اعجاز بھی ہے۔ ’لغات القرآن‘ کے موضوع پر عربی زبان کے علاوہ اردو میں بھی قابل قدر کام ہوا ہے۔ عربی میں امام راغب اصفہانیؒ کی مفردات القرآن ایک منفرد تصنیف ہےجس کا اردو ترجمہ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر موجود ہے۔ پیش نظر لغت کے مرتب ڈاکٹر محمد میاں صدیقی ہیں دیگر علوم اسلامی کے ساتھ ساتھ قرآنیات کے حوالے سے ان کی کتابیں حواشی قرآن حکیم، خلاصہ تفسیر، بیان القرآن، قرآن حکیم ایک نظر میں، احکام زکوٰۃ و عشر اور تفسیر آیات الاحکام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ زیر نظر کتاب ان حضرات کے لیے مرتب کی گئی ہے جو عربی زبان پر دسترس نہیں رکھتے اور ہر لفظ کے مادہ کو تلاش کرنا ان کے لیے دشواری کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے مادہ کے بجائے الفاظِ قرآن کو ان کی اپنی ہی صورت میں لغت تصور کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کر دیا گیا ہے۔ قرآن حکیم میں بعض الفاظ ایک سے زائد مقامات پر آئے ہیں بلکہ بعض الفاظ ایسے ہیں جو بہت کثرت سے استعمال ہوئے ہیں، ہر مقام کا حوالہ دینا دشوار بھی تھا اس لیے یہ اہتمام کیا گیا ہے کہ جو لفظ ایک سے زائد جگہ آیا ہے اس کے دو ابتدائی حوالے درج کر دیے گئے ہیں۔ بہرحال اپنے موضوع پر یہ ایک بہترین تصنیف ہے اردو دان طبقہ کے لیے اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔(ع۔م)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق
مصنف
قاری صہیب احمد میرمحمدی
ناشر
مکتبہ بیت الاسلام الریاض​



تبصرہ

اس دنیا میں ہر شخص اپنے حقوق کا متلاشی اور متقاضی ہے حتیٰ کہ حیوانات کے حقوق کے حصول کے لیے دسیوں پروگرام اسٹیج کیے جاتے ہیں اور اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ہر آن محو گفتگو ہوتے ہیں اور ہر ممکن کوشش بروئے کار لائی جاتی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہر شخص حقوق لینے کا ہی ڈھنڈورا پیٹتا ہے اس کو یہ نہیں پتہ کہ اسلام کے ساتھ منسلک ہونے سے مصدر و منبع اسلام قرآن مجید کے حقوق مجھ پر بھی ہیں میں ان کو ادا کر رہا ہوں کہ صرف اپنے بناوٹی حقوق کا رونا ہی رو رہا ہوں۔ انھی قرآنی حقوق کو یاد کروانے کے لیے اور ان کی حقیقت سے باور کروانے کے لیے قاری صہیب احمد میر محمدی نے تقریباً 230 احادیث مبارکہ سامنے رکھ کر اپنے جذبات کو قلم و قرطاس کے حوالے کیا ہے۔ جو اس وقت ’قرآن مجید کے مسلمانوں پر حقوق‘ کے عنوان کے ساتھ آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی اساس قرآن و سنت کو بنایا گیا ہے چنانچہ ہر قسم کے تعصب و جانبداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ اس بات کی سعی کی گئی ہے کہ اسلوب سادہ اور عام فہم ہو اور اختصار کے ساتھ تمام جزئیات کا احاطہ ہو سکے نیز کوشش کی گئی ہے کہ احادیث تمام کی تمام صحیح ہوں۔ اس ضمن میں اگر احادیث پر تحقیق بھی رقم کر دی جاتی تو زیادہ مفید ہوتا لیکن صرف احادیث کی تخریج پر اکتفا کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب بہت اچھی اور لائق مطالعہ ہے۔(ع۔م)

 
Top