کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

حسینی

محفلین
ویسے داڑھی کا حکم قرآن مجید میں کہیں آیا ہے کیا؟؟؟؟
اگر کوئی رہنمائی فرما دے؟؟؟؟

943143_133080533553346_731319724_n.jpg

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

حیرت کی انتہا

مصنف

محمد طاہر نقاش

ناشر

دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ

دنیا میں ایسے بہت سے عجوبے رونما ہو چکے ہیں، اور بہت سی ایسی عجیب و غریب حقیقتیں منکشف ہو چکی ہیں کہ جن کو انسانی عقل تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں لیکن آخر کار حضرت انسان کو ان حقائق کو تسلیم کیے بغیر چارہ کار نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ ایسا ہو چکا ہوتا ہے اور اب بھی ہو رہا ہوتا ہے اس لیے نہ چاہتے ہوئے بھی ان ناقابل یقین سچائیوں کو ماننا پڑتا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب ’حیرت کی انتہا‘ میں ایسے بہت سے محیر العقول واقعات و حقائق بیان کیے گئے ہیں جو انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیں گے۔ ان معلومات کے مطالعے سے نوجوان ذہنوں کو مہمیز لگتی ہے، فکر کی دنیا پر ایک نئی کھڑکی کھلتی ہے اور اپنے ارد گرد پھیلی ہوئی کائنات میں دلچسپی بڑھتی ہے۔ آپ کو ان صفحات پر دنیا کے دوسرے ملکوں اور معاشروں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی نظر آئے گا۔ کتاب کے مرتبین طاہر نقاش اور نثار احمد میاں ہیں۔ کتاب میں موجود معلومات اور خبروں کے ماخذ کا کوئی اشارہ نہیں دیا اگر ان کا ماخذ بھی ساتھ ساتھ درج کر دیا جاتا تو کتاب کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا۔ ویسے یہ معلومات اس قدر پرتکلف اور حیرت ناک ہیں کہ کتاب کو شروع کرنے کے بعد ختم کیے بغیر بند کرنے کو جی نہیں چاہتا۔(ع۔م)

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف تمنا
چند باتیں
پروفیسر محمد وارث میر
پروفیسر مفتی عبدالرؤف
بینگن کے اوپر لفظ’’ اللہ‘‘ اور بیج میں’’محمد‘‘ﷺ
تینتیس سال بعد رحم کی اپیل سنی گئی
گلاب کی وادی
دو انچ سے چھوٹا بونا
انتیس انچ کا آدمی
سائنس دانوں کی بھول
گورنر جنرل کی تنخواہ ایک روپیا
ہزار سال سے مسلسل شائع ہونیوالا اخبار
لومڑی کے قد کی چونٹیاں
دنیا کا سب سے بڑا پیٹو
وہ پھول دیکھ کر بے ہوش ہو جاتا تھا
دم والا انسانی بچہ
لباس کا بادشاہ
خوف زدہ بادشاہ
وہ بیوی کا لباس پہنتا رہا
آدھی رات کا دیوانہ
پروفیسر جو 33 سال میں ایک لیکچر بھی نہ دے سکا
راجہ جو اپنی چتا سے بچ نکلا
وہاں چالیس سال میں صرف ایک دفعہ بارش ہوتی ہے
انوکھا قانون
اندھوں کی لائبریری
دنیا کا سب سے لمباانسان
دنیا میں سب سے چھوٹے قدکا طالب علم
مطالعہ کا شوق
شراب بطور کرنسی
دونوں طرف سے کورا سکہ
ان پڑھ شاعر
انوکھا ہرن
انوکھا جزیرہ
مارکیٹ
آنکھ کی گھڑی
سردار منتخب کرنے کا طریقہ
تصویر سے موت
انوکھی سزا
ٹٹو امیدوار
حیرت انگیز آنکھوں والے شخص
دانت میں ریڈیو
نالے نوٹوں سے بھر گئے
پتھر کے گاؤں
جڑواں بچے
شفاف جلد والا آدمی
حیرت انگیز پودے
کتوں کے لیے ہسپتال، ہوٹل اور قرستان
پٹاخے کی تباہ کاریاں
مصنوعی گوشت
پہرے دار مکھیاں
روشنی کی رفتار سے سو گنا تیز کمپیوٹر
انوکھا چراغ
چوزہ بانگ دینے لگا
انوکھے احتجاج
انوکھا اعتقاد
کھوپڑیوں کا تاج
طویل ترین دور حکومت
طلاق کی وجوہات
وہاں سانپ کھائے جاتے ہیں
انوکھا مصور
جیم
کریکٹر سرٹیفکیٹ
وفادار کتا
خدا کا قہر
چیخ سننے والے کو سو روپیہ انعام
گھوڑی نے زیبرے کو جنم دیا
داڑھی والی عورتیں
حیرت انگیز ملک جس کی پولیس صرف چار آدمیوں پر مشتمل ہے
میں خود شادی کروں گا
وہ مسلسل چالیس گھنٹے لکھتے رہے
چین میں پہلا انگریزی سکول
آسمانی بجلی کا کرشمہ
عورت کے خدوخال والی نایاب مچھلی دریائے سند میں
دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد ماں
ممتا سے ملنے کی تڑپ
بیوی کی شکایت نے شوہر کو کروڑ پتی بنا دیا
چالیس لاکھ کی لاٹری بوڑھے کو لے ڈوبی
عجیب وغریب شادی
کاش میں مزید کالی ہوتی: ٹائرہ بینکسن
1027 جڑواں افراد شریک ہوئے
جیسا کتا...ویسا مالک
35 سال سے بیہوش رہنے والی عورت67 سال کی عمر میں بھی جوان ہے
کھجور کی فصل بچانے کے لیے زندہ گدھے دفن کردیے جاتے ہیں
بیوی نے گردے دے کر خاوندکی جان بچالی
بال کیوں سفید ہوتے ہیں؟
’’ممتا‘‘ بلی نے چوہے کو گود لے لیا
کتے کا اغواء برائے تاوان
دودھ سے نہانے والی ملکہ
جنوبی افریقہ کی چھ سالہ بچی نے قرآن پاک حفظ کرلیا
’’کتاب دوست‘‘ خاتون
برطانیہ کے ایک خاندان میں 130 سال کی پیدائش
چار کلومیٹر لمبی میز
قبروں پر ڈاکے
90فیصد چنی دانت صاحب نہیں کرتے
نیند پوری نہ کرنے والے خوشیوں سے محروم رہتے ہیں
والدین کی عدم موجودگی بچوں کو شرمیلا بنا دیتی ہے

عبد المعز

محفلین

[H2]کتاب کا نام[/H2]

[H1]تحریک ختم نبوت [/H1]

[H2]مصنف[/H2]

[H1]ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین [/H1]

[H2]ناشر[/H2]

[H1]مکتبہ قدوسیہ،لاہور[/H1]

[H1]تبصرہ[/H1]

تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ (ع۔م)

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد7 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد8 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد9 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد10 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد11 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد12 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد13 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد14 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تحریک ختم نبوت جلد15 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد16 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد17 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد18 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد19 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد20 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد21 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد22 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد23 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد 24 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد 25 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد 26 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

عبد المعز

محفلین

[H2]کتاب کا نام[/H2]

[H1]تحریک ختم نبوت [/H1]

[H2]مصنف[/H2]

[H1]ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین [/H1]

[H2]ناشر[/H2]

[H1]مکتبہ قدوسیہ،لاہور[/H1]

[H1]تبصرہ[/H1]

تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ (ع۔م)

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد6 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد7 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد8 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد9 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد10 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد11 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد12 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد13 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد14 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تحریک ختم نبوت جلد15 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد16 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد17 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد18 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد19 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد20 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد21 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد22 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد23 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد 24 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد 25 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس کتاب تحریک ختم نبوت جلد 26 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء
مصنف
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
ناشر
قدیمی کتب خانہ کراچی

تبصرہ

اسلام کاسیاسی نظام خلافت ہے اوراس نظام کی مثالی شکل خلافت راشدہ کے دور میں ہمیں نظرآتی ہے۔علمائے امت نے ہزاروں کتابیں لکھیں ہیں،جن سے اس کی توضیح کی گئی ہے۔ازاں جملہ ان کتابوں کے ایک کتاب شاہ ولی اللہ کی ہے۔اس کتاب میں بھی شاہ صاحب کا تبحر علمی اور قلمی روانی اپناایک اثردیکھاتی ہوئی نظرآتی ہے۔حضرت شاہ صاحب جہاں علوم نقلیہ وعقلیہ میں مہارت رکھتےتھےوہاں وہ ایک صوفی بھی تھے۔چناچہ اس کتاب میں حضرت شاہ صاحب نے تینوں طرح کا استدلا ل فرمایا ہے ۔اس میں مسلہ خلافت کی توضیح ،خلفائے راشدین کےفضائل ومناقب اور شیخین (ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہم)کی افضلیت وبرتری ثابت کرنےکی کو شش فرمائی ہے۔یہ کتاب دوحصوں میں منقسم ہےپہلے حصےکانام مقصداول ہےاور دوسرے حصےکانام مقصددوم ہے۔مقصداول میں قرآنی آیات ،احادیث نبویہ اوردلائل عقلیہ کے ساتھ خلفائے راشدین کی خلافت کو برحق ہوناثابت کیاگیاہے۔اورمقصددوم میں خلفائےراشدین کےکارناموں کابیان ہے۔مولاناعبد الشکور نےاسے بڑی دیانت داری کےساتھ اردوقالب میں ڈھالنےکی کوشش کی ہےاللہ ان کی محنت کو شرف قبول عطافرمائے۔(ع۔ح)

اس کتاب ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​

عبد المعز

محفلین
فہرست جلد 1​
دیباچہ از مترجم
حضرت مصنف کا حال
اس کتاب کا مختصر حال
ترجمہ کے ا لتزامات
دیباچہ
مقصداول
فصل اول خلافت عامہ کا بیان
فصل دوم خلافت خاصہ کے لوازم اور اوصاف
فصل سوم تفسیر آیات خلافت
فصل چہارم احادیث خلافت
فصل پنجم بیان فتن
چند تنبیہات
فہرست نامکمل
فہرست جلد 2​
فصل ششم عمومات قرآن اور تعریضات قرآن کے بیان میں
آیات سورہ بقرہ
آیات سورہ العمران
آیات سورہ مائدہ
آیات سورہ ہود
آیات سورہ یوسف
آیات سورہ الرعد
آیات سورہ ابراہیم
آیات سورہ الحجر
آیات سورہ النحل
آیات سورہ بنی اسرائیل
آیات سورہ الکہف
آیات سورہ مریم
آیات سورہ طہ
آیات سورہ الانبیاء
آیات سورہ الحج
آیات سورہ المومنون
آیات سورہ النور
آیات سورہ فرقان
آیات سورہ شعراء
آیات سورہ القصص

آیات سورہ عنکبوت
آیات سورہ روم
آیات سورہ لقمان
آیات سورہ الم سجدہ
آیات سورہ احزاب
آیات سورہ سبا
آیات سورہ فاطر
آیات سورہ یس
آیات سورہ والصفت
آیات سورہ ص
آیات سورہ زمر
آیات سورہ المومن
آیات سورہ فصلت
آیات سورہ شوریٰ
آیات سورہ زخرف
آیات سورہ محمد
آیات سورہ فتح
آیات سورہ حجرات
آیات سورہ ق
آیات سورہ ذاریات
آیات سورہ طور
سورہ نجم
سورہ قمر
سورہ الرحمن
سورہ واقعہ
سورہ حدید
سورہ مجادلہ
سورہ صف
سورہ جمعہ
سورہ منافقون
سورہ طلاق
سورہ تحریم
سورہ تحریم کے نزول کا قصہ
سورہ ملک
سورہ ن یعنی سورہ قلم
سورہ حاقہ
سورہ جن
سورہ مزمل
سورہ دہر
سورہ عبس
سورہ تکویر
سورہ انفطار
سورہ الاعلیٰ
سورہ غاشیہ
سورہ فجر
سورہ اللیل
سورہ اقراء
سورہ قدر
سورہ زلزال
سورہ تکاثر
بابت سورہ قریش یعنی لایلاف
بابت سورہ کوثر
بابت سورہ نصر
سورہ اخلاص
فصل ہفتم
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد 3​
مقصد دوم خلفائے اربعہ کے محاسن ومناقب
پہلا نکتہ
دوسرا نکتہ
تیسرا نکتہ
مناقب جمیلہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
مناقب جمیلہ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ
رسالہ فقہ عمر فاروق رضی ا للہ عنہ
نوافل
جمعہ کا بیان
جنائز کا بیان
لحد کا حکم
کتاب الزکوۃ
کتاب الصیام
کتاب الحج
کتاب البیوع
کتاب النکاح
خلع
احکام خلافت وقضا
کتاب الحدود
مال غنیمت وصدقات اور فئے کی تقسیم
کتاب الفرائض والمیراث
متفرق ابواب
فہرست مکمل نہیں ہے
فہرست جلد 4​
رسالہ تصوف فاروق اعظم رضی اللہ عنہ
فصل اول حکم وافاوات فاروق اعظم رضی اللہ عنہ
فصل ثانی
فصل ثالث
فصل رابع
پانچویں فصل مقامات سلوک کے وقائق کے بارے میں
چھٹی فصل آنحضرتﷺ کے طریقہ کے مطابق عمررضی اللہ عنہ کا اپنی رعیت کی تربیت کرنا
ساتویں فصل بواسطہ عمر رضی اللہ عنہ سلسلہ صوفیہ کا تذکرہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب
مناقب حضرت علی رضی اللہ عنہ
فہرست نامکمل

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اصلاح تلفظ واملا
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
القمر انٹر پرائزر غزنی سٹریٹ لاہور

تبصرہ

ہماری قومی زبان اردو اگرچہ ابھی تک ہمارے لسانی و گروہی تعصبات اور ارباب بست و کشاد کی کوتاہ نظری کے باعث صحیح معنوں میں سرکاری زبان کے درجے پر فائز نہیں ہو سکی لیکن یہ بات محققانہ طور پر ثابت ہے کہ ہند ایرانی تہذیب کی مظہر یہ زبان اس وقت دنیا کی دوسری بڑی بولی جانے والی زبان ہے۔ ہر بڑی زبان کی طرح اس زبان میں بے شمار کتب حوالہ تیار ہو چکی ہیں اور اس کے علمی، تخلیقی اور تنقیدی و تحقیقی سرمائے کا بڑا حصہ بڑے اعتماد کے ساتھ عالمی ادب کے دوش بدوش رکھا جا سکتا ہے۔ ایسی زبان اس امر کی متقاضی ہے کہ اسے صحیح طور پر لکھا بولا جا سکے۔ لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ اردو بولنے یا لکھنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی قومی زبان کی صحت کی طرف سے سخت غفلت برت رہی ہے۔ تلفظ اور املا کی غلطیاں، اہل قلم کیا اور دوسرے لوگ کیا سب سے بے تحاشا سرزد ہو رہی ہیں۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے یہ اصلاح زبان کے لیے کی گئی ایک کاوش ہے جس کے مصنف طالب الہاشمی ہیں کتاب کے شروع میں تلفظ کی غلطیوں پر ایک مضمون علامہ اسد ملتانی مرحوم اور املا کی غلطیاں کے عنوان سے جناب حامد علی خان مرحوم کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔ بعض الفاظ کے اعراب میں چند بنیادی غلطیوں کو رقم کرنے کے بعد غلط تلفظ کی تین سو مثالیں بیان کی گئی ہیں اور اردو اِملا کے چند اہم اصول و قواعد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ وہ الفاظ جن کا اِملا عام طور پر غلط کیا جاتا ہے، دو سو ہم شکل الفاظ اور زبانِ خامہ کی 150 عام خامیوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخری حصے میں اردو کے سہ حرفی، چار حرفی، پانچ حرفی، چھ حرفی اور سات حرفی الفاظ کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ وہ لوگ جو لکھنے لکھانے میں مصروف ہیں اور ایسے لوگ جو اس میدان میں نووارد ہیں اور اردو ادب کے ساتھ ہلکا سا بھی شغف رکھنے والوں کے لیے اس کتاب کا مطالعہ از حد ضروری ہے۔(ع۔م)

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اردو
اصلاح تلفظ واملا
سخن ہائے گفتنی
تلفظ کی غلطیاں
املاکی غلطیاں
چند اہم اعراب
غلط تلفظ کی 300 مثالیں
اردو املا کےچند اہم اصول وقواعد
مظلوم الفاظ جن کا املا عام طور پر غلط کیا جارہاہے
دو سو ہم شکل (مماثل) الفاظ
اردو کے بعض تصرفات جو مروج اور مسلم ہیں
امالہ
زبان خاصہ کی 150 عام خامیاں
اردو الفاظ جو عربی مصادر کے اوزان پر ہیں
اردو کے سہ حرفی الفاظ
چار حرفی الفاظ
پانچ حرفی الفاظ
چھ حرفی الفاظ
سات حرفی الفاظ
سیرت نبویﷺ کے حوالے سے بعض تاریخی شخصیتوں کے ناموں کا تلفظ
کتابیات

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تاریخ اہل حدیث (بہاؤالدین )
مصنف
ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور​
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePag-4.jpg.html]
[/URL]
تبصرہ

’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ (ع۔م)

<a href="http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...tarikh-ahle-hadith-1-shk-bahudeen-zakira.html"
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین 1
عرض ناشر
حرفے چند
پیش لفظ
مقدمہ
تاثرات
حدیث کے لغوی واصطلاحی معنی
عہد صحابہ میں عمل بالحدیث
لفظ وہابی کی تاریخ
سید عبدالقادر جیلانی کا مسلک
ہند کے اہل حدیث
اتباع سنت
مقام صحابہ
مضامین تقویۃ الایمان
مسئلہ علم غیب
رفع الیدین
فاتحہ خلف الامام
آمین بالجہر
دیہات میں جمعہ
نماز تراویح
علم متن حدیث
مسئلہ رفع الیدین پر چند ابتدائی تصانیف
شاہ احمد رضا خان
شاہ محمد اسماعیل دہلوی
ابو الوفاء ثناء اللہ امرتسری
رشید احمد گنگوہی
مناظرہ رنگ پور
محبوب علی دہلوی
مسعود عالم ندوی
کتابیات
فہرست جلد 2
پیش لفظ
تاثرات
اہلحدیث تاریخ کے آئینے میں
محبان جماعت کی خدمت میں
سند اور ہند
دور فاروقی میں برصغیر کے اہلحدیث
دور عثمانی میں برصغیر کے اہل حدیث
دور مرتضوی میں برصغیر کے اہل حدیث
دور امیر معاویہ میں برصغیر کے اہل حدیث
دور حجاج میں برصغیر کے اہل حدیث
محمد بن قاسم اور اس کی اہلحدیث ہمراہی
بنی امیہ کے آخری دور میں برصغیر کے اہل حدیث
ابتدائی عباسی دور میں برصغیر کے اہل حدیث
منصورہ کے اہلحدیث
دولت ہباریہ کے اہل حدیث
ہند میں بیرون سندھ اہل حدیث
برصغیر میں تبلیغ اسلام
فقہ
تقلید
فقہی مذاہب کی ترویج
ہند میں اہل حدیث کی نشاۃ ثانیہ
ہندوستان میں فقہ حنفی
فقہی جمہود
ارکان اسلام پر ہندی فقہاء کی مشق ستم
عائلی زندگی پر ہندی فقہاء کی نظر کرم
ہندی احناف کی شراب نوشی
فقہاء ہند کی قرآن وحدیث سے بے اعتنائی
امام حسن صنعانی
خواجہ نظام الدین اولیاء
شیخ شمس الدین ترک
شیخ محمدطاہر پٹنی
شیخ عبدالحق محدث
شیخ معین سندھی
شاہ ولی اللہ دہلوی
قاضی ثناء اللہ پانی پتی
شاہ اسحاق دہلوی
شاہ اسماعیل دہلوی
تکفیری مہم
باب تاویل
تحریف در سنن ابوداؤد
تحریف در مشکوۃ المصابیح
تحریف در قرآن مجید
تحریف در مسند ابو عوانہ
مباحثات
مقدمات
متفرق مقدمات
چند عدالتی فیصلوں کا انگریزی متن
حواشی
کتابیات
فہرست جلد 3
تاثرات
پیش لفظ
ایقاف علی سبب الاختلاف
افکار ولی اللہ
تحفۃ الموحدین
بیان رد بعض مغالطات
بیان حقیقت معجزہ وکرامت
بیان اشراک فی العقیدہ
بیان اشراک فی العبادات
بیان ملحق بہ عبادات
اشراک فی العادات
بیان بت پرستی
سید احمد شہید بریلوی رحمۃ اللہ علیہ
شاہ محمد اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ
ایضاح الحق الصریح
فصل اول در حقیقت بدعت
مفہوم بدعت اصلیہ
مفہوم بدعت وصفیہ
بدعت حقیقیہ۔مسئلہ اول تا خامسہ
بدعت حکمیہ۔ مسئلہ اول تا سادسہ
مشتبہ بدعت۔ مسئلہ اولی تا خامسہ
فصل ثانی در حکم بدعت۔ مقدمہ اولی تا ثالثہ
دلائل مذہب حق
راہ سنت در رد بدعت
سید محمد علی مدراسی رحمۃ اللہ علیہ
ولایت علی صادقپوری رحمۃ اللہ علیہ
نصیحۃ المسلمین
توحید وشرک
مشکل کشائی
مشرکین کی حماقتیں
رسوما شرک
خاتمہ مشتمل برفوائد وقواعد
مومن خان مومن
سخاوت علی جون پوری
سید عبداللہ غزنوی
منہاج الدین
سید مہدی علی
مکاتبات الخلان
عبدالحکیم نصیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ
مدراس
مبارک پور
میوات
مئوناتھ بھنجن
جیراجپور
بنگال
سندھ
کشمیر، جموں وبلتستان
ملتان
سیالکوٹ
گوجرانوالہ
متفرق مقامات
بحث ونظر
مقدمات
حواشی
اثبات التوحید
مسئلہ خلف وعید
مسئلہ شفاعت
مسئلہ علم غیب
وزیر آبادی اشتہار بسلسلہ علم غیب وبشریت انبیاء
کتابیات
فہرست جلد4
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
پیش لفظ
تبیان الشرک
بت شکن
فیض ا لفیوض
الدرر البہیہ
معیار الحق
ثبوت الحق الحقیق
واقعۃ الفتوی دافعۃ البلوی
تلخیص الانظار فی مابنی علیہ الانتصار
براہین اثنا عشر
متفرقات
کتابیات

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

والدین اور اولاد کے حقوق

مصنف

جاوید اقبال سیالکوٹی

نظرثانی

حافظ عبدالمنان نورپوری

ناشر

مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ

اسلام حقوق اللہ او رحقوق العباد کےمجموعےکانام ہے۔بندوں کےحقوق میں سب سے زیادہ اہمیت اسلام نے والدین کو دی ہے ۔پھر جس طرح والدین کے اوپراولاد کے بارےمیں حقوق عائد کیے ہیں اسی طرح اولاد کے اوپربھی والدین کے کچھ حقوق عائد کیے ہیں ۔عام طور پرہوتایہ ہے کہ صرف والدین کے حقوق تو بیان کردیے جاتےہیں لیکن اولاد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی جاتی ۔یہ کتاب اس الحاظ سے ایک معتدل کتاب ہے۔جس کےاند ردونوں پہلووں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔مزید برآں یہ ہےکہ مصنف نے صرف زیاد ہ سے زیاد ہ قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کی طرف توجہ دلائی ہے۔بلکہ کہاجائے تو بےجانہ ہوگا اس کتاب میں بنیادی طور پر ہےہی یہ دونوں چیزیں ۔یعنی قرآن یا احادیث نبویہ ۔ اور انہیں معاشرتی مسائل کے حوالے سے ایک ترتیب کے ساتھ جمع کردیاگیاہے۔اللہ مصنف کو اجر جزیل سے نوازے۔ ان کی ا س سعی کو دنیاوآخرت کیلے کامیابی عطافرمائے۔(ع۔ح)

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا
کافر ماں باپ کے ساتھ بھی حسن سلوک کرنا
سب سے پسندیدہ عمل
اللہ کی خوشنودی والدین کی خوشنودی میں ہے
والدین جنت کا بہترین دروازہ ہیں
جنت والدین کے قدموں کے نیچے ہے
والدین کی اطاعت دنیاوی مشکلات کا مداوا ہے
والدین کی اطاعت گناہوں کا کفارہ ہے
والدین کی اجازت سے جہاد کرے
حافظ عبدالمنان نورپوری کا فتویٰ
اولاد کا مال والدین کا مال ہے
والدین کے حکم سے بیوی کو طلاق دینا
والدین کا حق کیسے ادا ہوسکتا ہے
والدین کے دوستوں سے صلہ رحمی
والدین کے لیے دعا
بے نمازی کافر اور مشرک ہے
والدین کی نافرمانی حرام ہے
والدین کو پریشان کرنا جائز نہیں
والدین کے نافرمان پر اللہ کی پھٹکار
والدین کا نافرمان لعنتی ہے
والدین کو برا بھلا کہنے والا ملعون ہے
والدین کا نافرمان جہنمی ہے
قیامت کے دن اللہ والدین کے نافرمان کو نہیں دیکھیں گے
والدین کے نافرمان کو دنیا میں سزا
حقوق اولاد
ولادت کے بعد بچے کو میٹھی چیز کی گھٹی دینا
عقیقہ کرنا فرض ہے
میت کی طرف سے عقیقہ
بچے کے بال منڈوانے کے بعد سر پر خوشبو لگانا
بچے کی پیدائش کے ساتویں دن بچے کا نام رکھے
بچے کا ختنہ کرائیں
مائیں بچوں کو دودھ پلائیں
دودھ پلانے کی مدت دو سال ہے
خاوند کی اجازت کے بغیر دودھ چھڑانا گناہ ہے
بچوں کی تعلیم وتربیت
والدین بچوں کو عقیدہ توحید کی تعلیم دیں
بچوں سے پیار اور محبت کریں
لڑکیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے والے ماں باپ جنتی ہیں
والدین اولاد کے درمیان برابری کا برتاؤ کریں
اولاد کے فوت ہو جانے کا بدلہ جنت ہے
اس گھر میں شیطان کا نزول جس گھر میں نوحہ ہوتا ہے
مردہ پیدا ہونے والے بچے کا جنازہ پڑھا جائے
بلوغت سے پہلے فوت ہو جانے والے بچے جنتی ہیں
جمعہ کے دن فوت ہونے کی فضیلت
حقوق الوالدین (ضعیف حصہ)
حقوق الاولاد (ضعیف حصہ)

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

نیکی کی کلیاں

مصنف

ڈاکٹر انعام الحق کوثر

ناشر

دار الابلاغ پبلشرز،لاہور​

تبصرہ​
بچوں کے لیے عام طور پر ہمارے ہاں کہانیوں اور لطیفوں کی ایسی کتب مروج ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں اور زیادہ تر کہانیوں میں پیسے اور دولت کی محبت کا تاثر دیا جاتا ہے۔ ایسے واقعات اور کہانیاں بجائے بچوں کی تربیت کے ان کے اخلاقی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ بچوں کےلیے ایسی کہانیاں مرتب کی جائیں جو ان کی دلچسپی کا بھی باعث ہوں اور ان کی بہتر تربیت بھی ہو سکے۔ ادارہ دار الابلاغ نے اس سلسلہ میں بہت اہم قدم اٹھایا ہے اور بچوں کےلیے بہت ساری کہانیاں مرتب کر کے شائع کی ہیں۔ اس حوالے سے محمد طاہر نقاش ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں جن کی شبانہ روز محنتوں سے یہ سلسلہ چلتا رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں اس کا تسلسل آگے بھی برقرار رہے گا۔ زیر نظر کتاب 'نیکی کی کلیاں' اسی سلسلہ میں ڈاکٹر انعام الحق کوثر کی ایک تصنیف ہے موصوف بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ اس کتاب میں بھی بچوں کے لیے متعدد کہانیاں اور واقعات شامل کیے گئے ہیں یہ واقعات اور کہانیاں بچوں کو زندگی گزارنے کا سلیقہ و طریقہ بتاتے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب نیکی کی کلیاں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

نیکی کے پھول اور کلیاں
بچے کیا ہیں؟
سوچ
محنت کی عظمت
انصاف
عفووکرم
کھری کھری باتیں
مساوات
کامیابی کا راز
سلام کے طریقے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ (بلیوں والا)
استاد کا احترام
علم کے چاہنے والے
اچھا اخلاق او ربہتر برتاؤ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اخلاق
خدمت اور سخاوت
پرچم
شاہین کا بچہ
علامہ اقبال رحمہ اللہ اور بچے
بہادری
ہمدردی
دوسروں کے کام آنا
زبان کی تاثیر
نیا ارادہ
ایک دوسرے کی مدد
ایمان دار رکشہ ڈرائیور
تربیت

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

شاہین بچوں کے اقبال

مصنف

پروفیسر سعید انصاری ایم اے

ناشر

دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ​

علامہ اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے، انھوں نے بچوں کو بچوں سے شاہین بچے بنانے کے لیے باقاعدہ نظمیں لکھیں۔ زیر تبصرہ کتاب 'اقبال کا شاہین' بھی ایسی ہی نظموں پر مشتمل ہے ان نظموں کو پروفیسر سعید انصاری صاحب نے مرتب کیا ہے۔یہ ایسی دلچسپ نظمیں ہیں کہ جن میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے بہت سے پہلو پوشیدہ ہیں۔ یہ نظمیں بچوں کو مجاہد و شاہین صفت اور باکردار مسلمان بننے کا سبق دیتی ہیں۔ ان نظموں میں ننھے منے بچوں کے لیے دلچسپ و سبق آموز کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ یقیناً یہ دلچسپ نصیحت آموز و سبق آموز کہانیاں بچوں کے کردار کی تعمیر کر کے ان کو معاشرے میں مثالی افراد بنا کر امت مسلمہ کی قیادت و سیادت کا سبق دیں گی۔ ان دلچسپ نظموں کو زبانی یاد کر کے بچے بیہودہ لچر غزلوں گیتوں گانوں سے بچ سکیں گے اور سوچ و فکر اور عمل کے بہترین سانچے میں ڈھل کر اپنے والدین اور قوم و ملک کے لیے عزت و وقار اور نیک نامی کا باعث بنیں گے۔(ع۔م)

اس کتاب شاہین بچوں کے اقبال کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین

حرف تمنا
بچوں کے اقبال
1۔مذہبی
بچے کی دعا
مسلم کی دعا
ترانہ
نوجوان مسلم
مسلمان کی منزل
اے پیر حرم
اگلے مسلمان
متاع کارواں
صدیق اکبررضی اللہ عنہ
بلال حبشی رضی اللہ عنہ
فاطمہ بنت عبداللہ
2۔فطری
شعاع امید
چاند اور تارے
دو ستارے
ایک پرندہ اور جگنو
جگنو
3۔اخلاقی
بلبل اور جگنو
ایک گائے اور بکری
ایک مکڑا اور مکھی
پہاڑ اور گلہری
زمین اور آسمان
ننھا بچہ
ماں کا خواب
والدہ مرحومہ کی یاد میں
مولوی صاحب
طالب علم
امتحان
پھول
خودداری
سید کی لوح تربت
ایک آرزو
غزل
4۔قومی
پرندے کی فریاد
نیا شوالہ

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام

الصحیفۃ فی الاحادیث الضعیفۃ

مصنف

ابو محمد خرم شہزاد

نظرثانی

حافظ زبیر علی زئی،ابو الحسن مبشر احمد ربانی

ناشر

مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ

علوم اسلامیہ میں سےعلم حدیث کی قدرومنزلت اورعزت وشرف کسی بھی اہل علم سے پنہااورمخفی نہیں ہے۔روایات کی صحت وضعف کی پہچان ایک کھٹن مرحلہ ہےجس میں آدمی کو کمال بصیرت کی ضرورت ہے۔اللہ تعالی محدیثن کرام اجمعین پراپنی رحمت اور فضل کی انتہاکردےجنہوں نےدوردراز کےسفرکی صعوبتوں کو طےکیااوربڑی محنت اورجانفشانی سےاس کےاصول وضوابط مقرر فرمائےاورعلل وشذوذ کی گھتیوں کو سلجھایااورجمع مرویات کے رواۃ کی حالات زندگی مرتب کی ان کی تاریخ ولادت ووفات ، علمی رحلات ،اساتذہ ومشائخ اورتلامذہ کاتعین اورثقاہت وضعف،عدالت وضبط وغیرہ جیسے کئی امور منضبط کیےتاکہ طالب حدیث کیلے کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہے۔ان ائیمہ کےاصول وضوابط میں سے ایک قاعدہ یہ بھی ہےکہ جب ایک کمزور روایت کو تعدد طرق حاصل ہوجائےاورضعف شدید نہ ہوتووہ درجہ ءاحتجاج تک پہنچ جاتی ہے۔علامہ البانی نے اسی قاعدےکےتحت اپنےسلسلہء صحیحہ میں کچھ روایات جمع کی تھیں۔جب کہ یہ قاعدہ محدثین کے ہاں مختلف ہے۔متقدمین کی بجائے متاخرین نےاسے زیادہ اہمیت دی ہے۔زیرنظرکتاب میں کچھ ایسی ہی ضعیف روایات کو جمع کیاگیاہے۔اللہ مولف کی کاوش کو ان کی کامیابی کاذریعہ بنائے۔(ع۔ح)

اس کتاب الصحیفۃ فی الاحادیث الضعیفۃ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں​

Top