کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ذیابیطس میں کیسے جیا جائے؟
مصنف
ڈاکٹر محمد صادق رضاوی
ناشر
طاہر سنز اردو بازار لاہور


تبصرہ

آج سے نصف صدی قبل یہ خیال تھا کہ ذیابیطس کے مرض میں انسولین بالکل ہی موجود نہیں ہوتی اور مرض کی حالت میں گلوکوز یاشکر ہی مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ جہاں تک ا س مرض کی تشخیص کا تعلق ہے۔یونانیوں ، مصریوں ، عربوں اور ہندوں کو اس مرض کے متعلق علم تھا اور کچھ نہ کچھ علاج بھی تھاجڑی بوٹیوں وغیرہ کی شکل میں۔لیکن یہ ساری غلامات صرف ان کے لیے تھیں جن کو ذیابیطس بڑی عمر یعنی 2۔Typeہوتی تھی۔عہد عتیق کے لوگ نہ صرف اس مرض کو جانتے تھے بلکہ مرض کی تشخیص ، خاصیت، مضر اثرات، ہلاکت آفرینی اور کچھ علاج کی بھی شدبدھ رکھتے تھے۔پیشاپ ٹیسٹ کرنے کا طریقہ بھی معلوم تھا۔ مگر حتمی علاج نہ تب تھا اور نہ اب ہے۔تاہم یہ الگ بات ہے کہ اس نئے دور میں ریڈیائی تحلیلات و مخوصات کے سبب اس مرض کی معلومات میں دقیق اور تفصیلی اضافہ ہوا ہے۔اور یہ بھی کہ کون کون سے اجزائے غذائی ، کون کون مختلف قسم کے ہارمونز اور کن کن کیمیائی اجزا کے سبب خون میں شوگر کی مقدار بڑھتی ہے۔ زیرنظر کتاب در حقیقت ان جدیدقدیم معلومات اور ساتھ ساتھ کچھ ذاتی تجربات کی بنیا د پر نئی معلومات کا ایک گنجینہ ہے۔ موصوف ماہر ڈاکٹر ہیں پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ مطالعہ بھی بہت کر رکھا ہے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
بچہ ، رحم مادر اور جنین کی تکوین ( احادیث و قرآن کریم کی روشنی میں)
ذیابیطس میں کیسے جیا جائے!
دیابیطس اور اس کی حقیقت
ذیابیطس اور گردے
ذیابیطس و نظام دوران خون وقلب
ذیابیطس اور عوراض الدم ( خون کے امراض)
ذیابیطس و بلڈ پریشر
انسولین صحت اور مرض کے پس منظر میں
ذیابیطس نوع الاول بچوں میں
ذیابیطس اور جنس ( مردوں میں)
ذیابیطس اور جنس ( عورتوں میں)
ذیابیطس اور حمل
ذیابیطس اور عوراض القدم
ذیابیطس اورمتعدی بیماریاں
ذیابیطس اور آنکھیں
ذیابیطس اور نظام اعصاب
ذیابیطس و مشکلات الجراحیہ
ذیابیطس میں جلدی بیماریاں
تعلیم بطور ذریعہ علاج ذیابیطس
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مترجم سنن نسائی
مصنف
امام ابو عبدالرحمن احمد بن شعیب النسائی
مترجم
حافظ محمد امین
نظرثانی
حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن مجید ہے، اور اس کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے۔آپ ﷺ کی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے ۔ رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا یا، پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے ان کومدون کیا او ر علماء امت نے ان کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ۔خدمت حدیث کے سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں۔ عہد قریب میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریسی خدمات سےہندوستا ن میں حدیث نبویہ کو بڑا فروغ ملا، پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے عظیم کارنامہ سرانجام دیا۔ یہ تراجم تقریبا ایک صدی سے ہندوستان میں متداول ہیں۔ لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئی تھی، اور ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کہ ان کتب کو اردو زبان کے جدید اسلوب میں دوبارہ ترجمہ کروا کر شائع کیا جائے۔نیز سننِ اربعہ میں ضعیف روایات کی نشاندہی کردی جائے۔مکتبہ دار السلام کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے مذکورہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے کتب ستہ کے تراجم مع فوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں شائع کرنے کا پروگرام بنایا، تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ او ر ان سے استفادہ آسان ہوجائے ۔ دوکتابیں (سنن ابو داؤد ،سنن ابن ماجہ) کافی عرصہ پہلے ہی منظر عام آچکی تھیں، اوراب زیر تبصرہ تیسری کتاب سنن نسائی بھی چھپ کر منظر عام پر آ گئی ہے۔اس میں تخریج وتحقیق کاکام مولانا حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ،جبکہ ترجمہ وفوائد شیخ الحدیث مولانا حافظ محمدامین حفظہ اللہ کی محنت وکاوش کانتیجہ ہے۔اللہ ان سب کے محنتوں کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(ا۔ص)
اس کتاب مترجم سنن نسائی جلد اول کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مترجم سنن نسائی جلددوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مترجم سنن نسائی جلد سوم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مترجم سنن نسائی جلدچہارم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مترجم سنن نسائی جلد پنجم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مترجم سنن نسائی جلدششم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مترجم سنن نسائی جلد ہفتم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

x boy

محفلین
جزاک اللہ
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور کے شائع کردہ مطبوعات میں ہمیشہ سچائی اور اچھائی نظر آتی ہے
بدعتہ سے پاک، برائیوں سے پاک، صاف ستھری اسلامی کتابیں۔
آجکل بازار میں ان کے لوغو والی غیر اصلاحی کتابیں موجود ہیں جو کہ دارالسلام پبلیشر کے ساتھ اور ان سے استعفادہ حاصل کرنے
والوں کے ساتھ کھلم کھلا دھوکہ ہے ان کی مطبوعات لینے سے پہلے اچھی طرح جانچ لیں کہ وہ کتاب واقعی دارالسلام والوں کی ہے
پھر خریدیں۔ یہ خبر مجھے میری آپا نے دی ، وہ الحمدللہ ،، اسلامی اسکالر ہیں عربی انگلش اردو میں محارت ہے اور ایک عرصے تک
الھدی میں میں خدمات انجام دیتی رہی ۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تبلیغی جماعت کی علمی و عملی کمزوریاں
مصنف
ڈاکٹر محمد سلیم
ناشر
ادارہ ترجمان السنہ،لاہور


تبصرہ

اللہ تعالی نے اس کائنات اور جن و انس کو اس لیے پیدا کیا تاکہ صرف اسی کی عبادت کی جائے۔ یہ عبادت کیا ہے اور کیسے کی جائے؟ یہ سب انبیاء نے آکر انسانوں کو بتائیں۔ انبیاء کرام نے اللہ تعالیٰ کی پسند اور ناپسند کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور مرنے کے بعد جزا اور سزا کے بارے میں بھی انہیں خبردی۔سب سے آخری نبی حضرت محمدﷺ ہیں اور آپ پر نازل ہونے والے دین کا نام اسلام ہے۔ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے اور قیامت کو انسان اسلام کے علاوہ کوئی اور دین لے کر آئے گا تو وہ قبول نہ کیا جائے گا۔ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے جناب رسول اللہﷺ کی زندگی میں ہی مکمل کر دیا تھا اور مسلمانوں پر اپنی نعمت پوری کر دی۔ اب قیامت تک حضور اکر م ﷺ کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا۔ اس لیے اسلام پر عمل کرتے ہوئے اس دین برحق کی نشر واشاعت ہر مسلمان پربقدر استطاعت لازم ہے۔اس کے لیے لوگ انفرادی طور پر بھی اور جماعتوں کی کوشش کرتے رہے ہیں اور کررہے ہیں۔ انہی جماعتوں میں سے ایک تبلیغی جماعت ہے جو پچھلے کم و بیش نوے سال سے دعوت و تبلیغ کے کام میں مصروف ہے اور جس کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔اس جماعت کی نمائندہ کتاب فضائل اعمال ہے جس کے چار حصے ہیں ان میں سے آخری حصہ صوفیاء حضرات کے ارشادات اور واقعات ہے۔ زیرتبصرہ کتاب میں اسی حصہ کو موضوع بحث بنا کر تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مولف
فضائل اعمال میں تصوف اور صوفی کا مقام
صوفی اور صادقین
کام کے آدمی صرف صوفی ہیں
لفظ صوفی کی تحقیق صوفیاء کی زبانی
پہلا صوفی اور اہل تصوف
تصوف کیا ہے ؟
کیا مولانا محمد الیاس صوفی تھے؟
صوفیاء کی اقسام ( فضائل اعمال سے)
شیخ کامل ولی کامل
صوفیاء کی لڑی
پیر کی خدمت کی حد
مرید کی بیٹیاں
شیخ کامل کی نشانیاں
آداب مرشد
نظریہ وحدت الوجود اور ابن عربی
صوفیاء کو انبیاء پر برتر ثابت کرنے کی جسارت
حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے کا واقعہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ
حضرت یعقوب علیہ السلام کا واقعہ
حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ
حضرت مریم علیہما السلام کا واقعہ
حضورﷺ کے بارے میں ایک واقعہ
صوفیاء اور کشف ( غیب دانی)
غزوہ بدر اور رسول اللہ ﷺ کی دعا
امام ابو حنیفہ اور کشف
صحابہ کرام کا کشف
صوفیاء کا کشف کیا ہے؟
صوفیا کے خواب تبلیغی نصاب میں
صوفیا کے خواب اور شیطان
صوفیہ کی من گھڑت کرامات
صوفیہ اور اسم اعظم؟
صوفیہ کی باندیاں ( لونڈیاں)
صوفیہ اور رمضان
سنت کا مذاق
حق اور باطل کی آمیزش
صراط مستقیم کی حقیقت
خالص اسلام
اسلام و طریقت
تصوف ایک نفسیاتی بیماری
صوفی ازم انٹرنیشنل ذہنی بیماری
صوفیا اور قرآن تبلیغی نصاب کی روشنی میں
تبلیغی جماعت اور خلاف شرع اعمال
دین میں شدت اور تبلیغی نصاب
اہل اللہ کی پہچان
مولانا زکریا کی الجھن؟
تبلیغ دین اور تبلیغی جماعت
اصلاح کے نئے طریقے
زمانہ جاہلیت بمقابلہ ماڈرن دور
کیا کلمہ گو مشرک ہو سکتا ہے؟
تبلیغی جماعت کے لیے لمحہ فکریہ
تبلیغی جماعت اور قبریں
طارق جمیل کی دربار پر حاضری
فضائل صدقات کی خامیاں ایک نظر میں
حرف آخر اور چند اہم گزارشات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مشہد بالا کوٹ
مصنف
مولانا سید محمد ثانی حسنی
ناشر
سید احمد شہید اکیڈمی بریلی


تبصرہ

برصغیر پاک و ہند میں حضرت سید احمد شہید رحمہ اللہ کی ذات بابرکات محتاج تعارف نہیں ۔آپ رحمہ اللہ ایک دور، صدی اور عہد کا نام ہیں۔ جب برصغیر کے مسلمانوں پر مایوسی کے گہرے بادل چھائے ہوتے تھے۔ مسلمان ہر طرف سے سکھوں اور انگریزں اور دیگر قوتوں کے ظلم و استبداد کے شکار تھے۔کسی جگہ کوئی امید نہیں نظر آتی تھی۔ علماو شیوخ اور صوفیا اپنے اپنے مدارس، خانقاہوں اور حلقہ ارادت میں مصروف تھے۔ اگرچہ کچھ کو انتہائی زیادہ قلق و اضطراب کے ساتھ فکر امت دامن گیر تھی۔ہر طرف طوائف الملوکی کا دور دورہ تھا۔ ان حالات میں حضرت شاہ ولی اللہ کے فکری جانشین یعنی ان کی فکر کے عسکری گوشے کو عملی رخ دینے والے جناب حضرت سید احمد شہید نے علم جہاد بلند کیا ۔ اور امت کو بیدار کرنے کی کوشش کی ۔ اللہ نے آپ کی اعانت فرمائی اور ایک اسلامی ریاست قائم بھی کردی۔ لیکن اپنے غداری رنگ لائی اور آپ بظاہر تو ناکام ہوئے لیکن حقیقت میں کامیاب ہوئے۔آپ کی پیدا کی ہوئی جہادی روح ابھی تک امت کے اندر موجود ہے بلکہ وہ ایک پودے سے تناور درخت بن چکی ہے۔زیرنظر کتاب آب کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلوؤں پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے۔(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
مشہد بالاکوٹ
عبرت کی نگاہ سے
یہ غازیان دیں
حضرت سید احمد شہید رحمہ اللہ
شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ
فدا کران حق
معرکہ ہونے کو ہے
اصل خدا کی رضا
ارباب بہرام خاں
آخری نماز
بالا کوٹ کا پہلا شہید
شہادت کا شوق
کس نے مجھے آواز دی
مسجد زیریں میں
اچانک حملہ
فتح ونصرت
حضرت شہید ہو گئے
بدحواسی کا عالم
شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ کی بے چینی
شاہ اسماعیل شہید ہو گئے
آہ ! حضرت شہید اور شاہ شہید
پانسہ پلٹ گیا
عام شہادت
باقی خدا کا نام رہے
بالا کوٹ کہتا ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ضرورت و حاجت سے مراد اور احکام شرعیہ میں ان کا لحاظ
مصنف
حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی
ناشر
ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی


تبصرہ

اسلام ایک ایسا عادلانہ آسمانی دین ہے جو انسانی زندگی کی ہمہ جہت ترقی کاضامن ہے۔خالق کائنات انسان کی جملہ ضرورتوں ، حاجتوں سے پوری طرح باخبر ہے۔ اس لیے شریعت اسلامی میں ان تمام پہلوؤں کانہایت حسن و کمال کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہےجن کے ذریعہ انسان کی رہنمائی ہوتی ہے اور اس کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔اور راست جہت میں سنورتا اور ترقی کرتا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو منصب قیادت پر سرفراز فرمایاہے۔یہ منصب بہت ساری صلاحیتوں اور خوبیوں کا متقاضی ہے۔ ان میں سے سب سے اہم ترین یہ ہے کہ پیش آمدہ مسائل کا حل پیش کیا جائے۔اس سلسلے میں علمائے اصول جس علم سے استمداد لیتے ہیں اسے اصول فقہ کہتے ہیں۔ جس کا ایک گوشہ تسہیل وتیسیر، رفع حرج، تخفیف وترخیص، اعتدال و توازن ، تسامح او راباحت کے اصولوں کا ہے۔اسلام نے بندوں کے مفادات و مصالح اور ضروریات کی مکمل رعایت رکھی ہے اس لیے مقاصد شریعت میں رفع حرج، دفع ضرر او رمصالح کو نمایاں مقام حاصل ہے۔فقہاء نے ان اصولوں کی روشنی میں امت کی ضرورتوں کا دائرہ متعین کرتے ہوئے ان کا حق پیش کرنے او ردین ،نفس، عقل، مال اور نسل کی حفاظت و رعایت رکھنے کے لیے ہر پہلو پر غور و خوض کیا اور اپنے قیمتی اجتہادات پیش کئے ہیں۔زیر نظر کتاب اصلا ضرورت و حاجت کے اصولوں پر مبنی منتخب مقالات کا مجموعہ ہے۔جو اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے زیرنگرانی منعقدہ سالانہ پروگرام میں اہل علم نے پڑھے تھے۔بعد میں انہیں کتابی شکل میں پیش کر دیا گیا ہے۔(اصول فقہ)(ع۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ابتدائیہ
پیش لفظ
باب اول
سوالنامہ
اکیڈمی کا فیصلہ
تلخیص مقالات
عرض مسئلہ ضرورت و حاجت کی حقیقت اور ان کے درمیان فرق
شریعت میں ضرورت کا اعتبار
ضرورت کی بنا پر اباحت و رخصت کا حصول
کیا حاجت کبھی ضرورت کے قائم مقام ہوتی ہے
اسباب ضرورت
دوسرا باب تفصیلی مقالات
ضرورت سے متعلق سوال کے جواب
ضرورت و حاجت اور اضطرار پر ایک سرسری نظر
ضرورت سے متعلق سوالات کے جوابات
ضرورت سے متعلق جوابات
ضرورت سوالنامہ کے جوابات
فقہ اسلامی میں ضرورت و حاجت کی رعایت
ضرورت و اضطراب کی بابت چند نکات
احکام شرعیہ میں ضرورت و حاجت کا اعتبا
ضرورت و حاجت کا احکام شریعت میں عمل و اثر
ضرورت و حاجت اسلانی نقطہ نظر
فقہ اسلامی میں ضرورت وحاجت
ضرورت و حاجت سے متعلق مسائل
ضرورت و حاجت کی فقہی حیثیت
ضرورت و حاجت کی شرعی حیثیت
ضرورت و حاجت اور مواقع استعمال
ضرورت و حاجت اور ان سے متعلق احکام
تیسرا باب مختصر تحریریں
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال
ضرورت و حاجت اور اس کے مواقع استعمال
ضرورت و حاجت کا تناظر فقہ اسلامی کی روشنی میں
ضرورت معتبرہ حدود و شرائط
ضرورت پر عمل کی اصولی تحدید
ضرورت و حاجت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
امریکی نئے مسلمانوں کی سچی کہانیاں
مصنف
امتیاز احمد
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

اسلام کو مکمل صورت میں اپنے اوپر نافذ کرنا ایک مشکل عمل ہے ،لیکن اپنے آبائی مذہب کو ترک کر کے کسی دوسرے مذہب کی آغوش میں آنا اس سے کہیں زیادہ مشکل کام ہے۔ یہ بڑے عزم واستقلال کی بات ہے،کہ ایک شخص اپنے ماحول ،خاندان اور والدین کے خلاف بغاوت کرتے ہوءے دشوار گزار گھاٹیوں پر چل کر حق کی جستجو میں نکل کھڑا ہوتا ہے، اور اس راستے میں آنے والی ہر مصیبت کا ڈٹ کرمقابلہ کرتا ہے۔یہ کام یقیناً انھی لوگوں کاہے، جن کے حوصلے بلند اور ہمتیں غیر متزلزل ہوتی ہیں۔ اہل عزیمت کایہ قافلہ قابل صد مبارک باد اور قابل تحسین ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ''امریکی نئے مسلمانوں کی سچی کہانیاں'' ایسے ہی چند پر عزم امریکی نومسلم مرد وخواتین کی ایمان افروز داستان حیات پرمشتمل ہے۔ اس کتاب کے مؤلف امتیاز احمد صاحب چھبیس سال تک امریکہ میں مقیم رہے، اس دوران انہوں نے امریکہ میں دو مسجدیں بھی تعمیر کرواءیں۔ موصوف کی شریک حیات ڈاکٹر پروفیسر صوفیہ بھی نومسلمہ ہیں۔دونوں میاں بیوی دعوت و تبلیغ کا فریضہ بھر پور طریقے سے ادا کر رہے ہیں،ان کے ہاتھ پر متعدد لوگوں نے اسلام قبول کیا۔اس میں انھوں نے چند ایسے امریکی نو مسلموں کا ذکر کیا ہے، جن کا ان سے قریبی تعلق تھااور وہ مؤلف کی دعوت پر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے۔ان نومسلموں کی آپ بیتیاں ، ایمان افروز داستانیں اور ان کے اسلام لانےکےتلخ واقعات افسانے اور ناولوں سے بڑھ کر دلچسپ اور دلکش ہیں ، جو انسان کے ایمان میں اضافہ اور یقین کو تازہ کردیتے ہیں ۔ ان کی یہ داستانیں اس قابل ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے، تاکہ یہ بات عملی طور پر ثابت ہوجاءے کہ ہر دور کی طرح اسلام آج بھی ایک زندہ ووجاوید مذہب ہے۔ یہ انسان کی مادی وروحانی تمام ضرورتوں کو احسن طریقے سے پورا کرتا ہے، اور بنی آدم کو سکونِ قلب جیسی لازوال نعمت سے مالا مال کر دیتا ہے۔(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
عبداللہ ( امریکی فوجی کا قبول اسلام)
جیمز ابیبا ( نابالغ امریکی کو اللہ کی ہدایت)
کیتھی ( نو مسلم بیوی اپنے خاوند کے لیے باعث رحمت)
ریحانہ ( مسلم بچوں کے اخلاق کا غیرمسلم ناناونانی پر اثر)
امام سراج دھاج ( ایک امریکی شہری اللہ کا شیر)
سوزن ( کمسن بچیوں کا اسکول میں دینی جذبہ)
ڈاکٹر نجات ( ہندو ڈاکٹر کا قبول اسلام اور بےلوث خدمت)
جم ( جم کی بدھ مت گرل فرینڈ کا اسلام کی طرف سفر)
قرآنی ارشادات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جنت کی تلاش میں
مصنف
عبداللہ بن علی الجعیثن
نظرثانی
محمد طاہر نقاش
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور


تبصرہ

زیر نظر کتاب '' جنت کی تلاش میں '' ان احادیث مبارکہ پر مشتمل ہے ،جو جنت کو واجب کردینے والے اعمال واسباب سے متعلق ہیں۔ کتاب مختصر مگر جامع ہے۔ کتاب میں ذکر کردہ احادیث مبارکہ کی صحت وضعف کو بیان کرنےکا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ قارئین کرام اس کتاب کا مطالعہ کرنے سے پہلے دوباتیں ذہن میں رکھیں۔اول: اس کتاب میں وہ احادیث بیان کی گئی ہیں، جن میں جنت میں لے جانے والے اعمال کا ذکر ہے۔دوم: شرعی طور پریہ بات بالکل واضح اور طے شدہ ہے کہ جنت میں داخلہ صرف اللہ تعالیٰ کی رحمت سےہو گا۔ بندے کا عمل اس میں داخلے کی اصل بنیاد نہیں ہے،ہاں البتہ اعمال جنت میں دخول کا سبب ضرور ہیں۔یہ کتاب سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عبد اللہ بن علی الجعیثن کی تالیف ہے ،جسے اردو قالب میں ڈھالنے اور نشر کرنے کی سعادت محترم طاہر نقاش کے حصے میں آءی ہے۔انہوں نے امت مسلمہ کو جنت میں داخل ہونے کےلیے کءے جانے والے ضروری اعمال کی ترغیب دی ہے کہ اگر جنت میں جانا چاہتے ہوتو کفروشرک کی پرزور آندھیوں میں اپنے عقیدے کے چراغ کو روشن رکھنا ہوگا، تاکہ اس کی روشنی میں روز قیامت آسانی سے پل صراط پار کرکے جنت الفردوس تک پہنچ جائیں۔ان انعامات کے حصول کےلیے عقیدہ کا قرآن وسنت کے مطابق ہونا ضروری ہے، عقائد کی درستگی اور جنت کے حصول کےلیے '' اصلاح عقیدہ '' اور '' جنت کی تلاش میں '' جیسی کتب کا مطالعہ کریں۔(ک۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ از مولف
عرض مترجم
امریکہ میں جنت
حصہ اول
جنت کیا ہے
جنت کے دروازوں پر مومنین کا شاندار استقبال
چاند سے چہروں والے
ٹھنڈی چھاؤں والے درخت
شیریں میوے اور ان دیکھے پھل
شادی دستر خوان پر شاہی کھانوں کے مزے
بل کھاتی نہریں اور رواں دواں چشمے
چمکتے دھمکتے ہیروں سے بنائے گئے محل
اہل جنت کے خادم غلمان جنت
زندگی کا جیون ساتھی جنت میں
موتی آنکھوں والی حوریں
شاہانہ و فاخرانہ لباس
جنت میں ہوائی سفر
بازار جنت اور حسن کے سودے
رضائے الٰہی اور ہمکلامی کا شرف
دوسرا حصہ
کلمہ شہادت کی ادائیگی اور اس کے لوازمات پر عمل
قرآن مجید کی تلاوت اور اس پر عمل
آیت الکرسی کی شان
سورۃ الملک جنت کا پروانہ
سورۃ اخلاص سے محبت کا صلہ
اللہ تعالیٰ کا ذکر
ہر فرض نماز کے بعد اور سوتے وقت تسبیح تکبیر اور تحمید
وضوء کے بعد ذکر
اللہ تعالیٰ سے جنت مانگنا
سید الاستغفار
فرض اور نفل نمازیں
نماز پنجگانہ
سنن موکدہ
خشوع اور حضور قلب سے دو رکعت نماز
مساجد بنانا
روزہ
جہاد فی سبیل اللہ
صدقہ وخیرات
جانور پر نیکی
بیٹیوں کی کفالت اور تربیت
جھگڑا چھوڑ دینا
غصہ پی جانا اور ناراض نہ ہونا
والدین سے حسن سلوک
مریض کی عیادت
اولاد وغیرہ اور عزیزوں کے انتقال پر صبر کرنا
نضر چلی جانے پر صبر
لوگوں سے کچھ بھی نہ مانگنا
دودھ والے جانور کا تحفہ
جو عورت نفاس میں فوت ہو جائے
صف میں خالی جگہ پر کرنا
حیاء اور جفاء
جماعت سے وابستگی
حق پر فیصلہ کرنے والا قاضی
جس نے اللہ کے لیے جھک کر فاخرانہ لباس چھوڑا
چند خاص اعمال صالحہ کا پایا جانا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جنت میں داخلہ اور دوزخ سے نجات
مصنف
عبداللہ بن جار اللہ بن ابراہیم الجاراللہ
مترجم
شعبہ تحقیق دارالسلام
ناشر
دارالسلام


تبصرہ

اللہ تعالی نے ہرکلمہ گو انسان کو اپنے فضل وکرم سے جنت میں داخل کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔ جوبندہ اللہ اوراس کے رسول ﷺ کی اطاعت وفرمانبردای کرے گا، وہ جنت کا مستحق ہے، اور جو اللہ اوراس کے رسولﷺ کے احکامات کی تابعداری نہیں کرے گا، اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔اللہ تعالی نے قرآن مجید ،فرقان حمید میں اور نبی ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جنت اور جہنم میں لے جانے والی اعمال کی تفصیل سےوضاحت بیان فرمادی ہے۔جنت میں دخول ہی حقیقی کامیابی ہے، جیسے کہ ارشاد ربانی ہے: فَمَن زُحزِحَ عَنِ النّارِ‌ وَأُدخِلَ الجَنَّةَ فَقَد فازَ (آل عمران :185)''پس جو دور کردیا گیا آگ سے اور داخل کردیا گیا جنت میں تویقینا وہ کامیاب ہو گیا ہے ''زیر نظر کتاب نامور سعودی عالم دین الشیخ عبد اللہ بن جاراللہ کی عربی تالیف کا سلیس و آسان فہم اردو ترجمہ ہے۔ فاضل مؤلف نے قرآن وحدیث کی تصریحات سے جنت اور دوزخ کا نقشہ پیش کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش کی ہے، مؤلف نے قرآن کریم اور احادیث رسولﷺ سے وہ تمام باتیں چن چن کر یک جا کردی ہیں، جو دوزخ سے نجات، اور جنت میں داخلے کی ضامن ہیں۔ اللہ تمام اہل ایمان و اہل توحید کو دوزخ سے نجات دے، اور جنت میں ان کو داخلہ عطا فرمائے (آمین)(ک۔ح)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
جنت میں جانے اور دوزخ سے بچنے کے اسباب
جنت میں پہنچانے والے اسباب
دوزخ میں داخل کرنے والے اسباب
خلاصہ کلام
اہل جنت کے اعمال اور اہل دوزخ کے کرتوت
اہل جنت کے اعمال
اہل دوزخ کے کرتوت
دوزخ سے بچاؤ اور اس میں داخل ہونے کے اسباب
عذاب دوزخ کے ہولناک مناظر
جنت کا نظارہ
جنت کا طول و عرض
ناقابل تصور نعمتیں
جنت میں جانے کا راستہ
جنت کی نعمتوں کا ذکر
اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسلمان خواتین کے لیے اسوہ صحابیات رضی اللہ عنہن
مصنف
مولانا عبدالسلام ندوی
ناشر
ادارہ مطبوعات خواتین لاہور


تبصرہ

اسلامی تاریخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اورپاکیزہ نمونہ پیش کرتی ہے۔آج جب زمانہ بدل رہا ہے،مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے، تہذیب مغرب کی دلدادہ مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزیدہ خواتین کے اسوہ حسنہ کوچھوڑ کر گمراہ اور ذرائع ابلاغ کی زینت خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں۔ہمیں اپنے اسلاف کی خدمات کو پڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام کے ہردور میں عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے ،اور بڑے بڑے عظیم کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔ ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ کی زندگیاں ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔ان کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے نہ صرف دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں نجات کا ذریعہ ہیں ،بلکہ موجودہ دور کےتمام معاشرتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے بھی ضامن ہیں۔ زیر نظر کتاب کے پہلے حصے''مسلمان خواتین کے لیے اسوۂ صحابیات '' میں مولانا عبد السلام ندوی ،او ر دوسرے حصے ''مسلمان عورتوں کی بہادری '' میں سید سلیمان ندوی  نے دور حاضر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ازواج مطہرا ت طیباتؓ ، اکابر صحابیات ؓاو ر نامور مسلمان بہادرخواتین کے مستند اور مؤثر واقعات کو ایک جگہ مرتب کردیا ہے، تاکہ دور حاضر کی خواتین اورلڑکیاں ان کی اخلاقی،معاشرتی اوربہادری کے واقعات کو اپنے لیے نمونہ بنا ئیں،اور ان کی زندگیوں کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
قبول اسلام
اعلان اسلام
تحمل شدائد
قطع علائق
عقائد
نبی ﷺ کی نبوت پر ایمان
عبادات
ابواب الصلوۃ
نماز جمعہ
نماز اشراق
ابواب الزکوۃ والصدقات
ابواب الصوم
ابواب الحج
ابواب الجہاد
عمل بالقرآن
منہیات شرعیہ سے اجتناب
دینی زندگی کے مظاہر مختلفہ
اطاعت وحب رسولﷺ
فضائل اخلاق
حسن معاشرت
طرز معاشرت
معاملات
خدمات
دینی خدمات
اخلاقی خدمات
علمی خدمات
مناقب صحابیات رضی اللہ عنہن
مسلمان عورتوں کی بہادری
 

میرا نام مسلمان ہے، میں مسلمان اس لئے ہوں کہ میرا توحید پر ایمان ہے، میرا اللہ جل شانہُ کے پاک اور بزرگ فرشتوں پر ایمان ہے، اللہ کے تمام برگزیدہ انبیاء کرام پر اور سب سے بڑھ کر خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺپر ایمان ہے،سب آسمانی کتابوں او ر صحائف پر ایمان ہے اور سب سے بڑھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ آخری اور عظیم الشان کتاب قرآن ِ پاک پر ایمان ہے۔یوم آخرت پر ایمان ہے اور تقدیر پر ایمان ہے۔ اور اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے یہ سب صرف اس لئے ہے کہ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا۔اور اس کے لئے میں اللہ جل شانہ کا بار بار ہزار باز شکر گذار ہوں کیوں کہ یہ کمال مجھ میں ہرگز نہیں ہے کہ میں اپنی عقل سے یہ سب (توحید،فرشتے، رسالت ،آسمانی کتابوں کا نزول،آخرت،اور تقدیر) سمجھ لیتا۔ مجھ میں خاندانی وراثت کے طور پر کوئی کمال نہیں تھا اور نہ ہی میں نے کوئی کمال حاسل کرنے کی کوشش کی کہ یہ سب کچھ خود سے سمجھ سکتا۔بس یہ ہی کافی ہے کہ الحمدُ للہ میرا نبی ﷺ کامل ترین ہے میرا قرآن مکمل ترین ہے جس ایک ایک لفظ ایک ایک حرف اور ہر ایک نقطہ سچ ہے جس میں کوئی شک کیا ہی نہیں جا سکتا کیونکہ یہ"لاریبَ فیہ" ہے ۔میرے پاس احادیثِ مبارکہ کا ایک بہت بڑا خزانہ ہے جو پر حکمت ہے اور جس کا کوئی ثانی اس روئے زمین پر نہیں اور نا ہو سکتا ہے۔لیکن اس میں میرا کیا کمال ہے میں خود کچھ بھی نہیں کیا، میرے پاس اپنا کچھ بھی نہیں میں تو بس اپنی تاریخ اور اپنے اسلاف کے کارناموں کو بیچ رہا ہوں اس سارے سودے سامان میں میری ملکیت کوئی نہیں ہے میں بس دعوے دار ہوں۔ کہ یہ سب میرا ہے۔ مجھے جنت میں جانا ہے یا بالآخر مجھے جنت میں جانا کیوں کہ یہ سب میری ملکیت ہے اور میں مومن ہوں، میں نے اس سے فائدہ اٹھا کر انسان یا انسانیت کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، میں نےانتہا پسندی ، کدورت ، نفرت ،عصبیت اور فرقہ واریت میں ترقی کی ہے بے حد ترقی۔ Evangelista Torricelli،کو دوزخ میں جانا ہے اس نے barometer ایجاد کیا،Ferdinand Verbiest کو دوزخ میان جانا ہے اس نے automobile ایجاد کیا،Charles Babbage کو دوزخ میں جانا ہے وہ فادر آف کمپیوٹرتھے،Wilhelm Conrad Röntgen کو دوزخ میں جانا ہے اس نے X-rays ایجاد کیا۔Thomas Edison کو دوزخ میں جانا ہے اس نے بلب ایجاد کیا۔Alexander Graham Bell کو دوزخ میں جانا ہے اس نے ٹیلیفون ایجاد کیا تھا،Albert Einstein دوزخ میں جائے گا اس نےtheory of relativity اور بہت سی دوسری تھیوریز دیں،Sir Alexander Flemingدوزخ میں جائیں گے انہوں نے penicillin کی ایجاد کی،Fritz Pfleumer دوزخ میں جائے گا اس نےinsulin ایجاد کی، Edwin Herbert Land دوزخ میں جائے گا اس نےlow-cost filters for polarizing light،Polaroid instant camera ایجاد کیا،Konrad Zuse دوزخ میں جائے گا اس نے world's first program-controlled
computer ایجاد کیا،Samuel Morse نے single- wire telegraph (Morse Code) ایجاد کیا،Guglielmo Marconi نے long
distance radio transmission اور radio telegraph system ایجاد کئے، John Logie Baird نے first
practical, publicly demonstrated television system ایجاد کیا، JAMES WATT نے اسٹیم انجن ایجاد کیا، اور بے شمار میڈیکل ایجادات کرنے والے مؤجد، اس کے علاوہ بہت سارے انسانی فلاح وبہبود میں استعمال ہونے والی بے شمار ایجادات کے مؤجد جو یقیناً دوزخ میں جانے والےہیں اور ایک اورشخص Louis Braille تو ضرور دوزخ میں جائیں گے انہوں نےنابینہ افراد کے لئے پڑھنے اور لکھنے کا نظام ایجاد کیا تھا اور مجھے اس کا علم کل ہی ایک ٹی وی شو میں ایک نابینہ خاتون کو قرآنِ پاک پڑھتے دیکھا۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ سب دوزخی ہیں، لیکن میں جنتی ہوں اس کے باوجود کہ نہ صرف یہ کہ پچھلے چھ آٹھ سو سال میں میں نے ایک بھی ایسا کام نہیں کیا جو خدمتِ حضرتِ انسانیت کیلئے کیا ہو، اس کے باوجود کہ میں ہی انتہا پسندی،کدورت،نفرت عصبیت اورفرقہ واریت کا ذمہ دار ہوں۔ میں ہی ہوں جو انسان کو قتل تک کر دیتا ہوں اور خواہ وہ "انسان" مسجد میں سجدہ ریز ہے، امام بارگاہ میں ذکرِ شہیدَ اعظم میں مصروف ہے۔ اور خواہ وہ انسان کسی چرچ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ذکرِ پاک مصروف ہوں، خواہ کچھ انسان میرے ملک سفیر بن کے کھیلنے آئے ہوں، مجھے اس بات سے بھی کوئی غرض میرے نبی پاک ﷺ نے سفیر کی کتنی ہی حرمت بیان کی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top