کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
مقدمہ
وسیلہ کے معنی
صحابہ کرام کا وسیلہ آنحضرتﷺ کے ساتھ
ایک نابینا آدمی کا وسیلہ
آنحضرتﷺ کے بعد صحابہ کرام کا وسیلہ
غار والوں کا وسیلہ
ایک انصاری کا واقعہ
وسیلہ کی شرعی صورت
وسیلہ کی ناجائز صورت
وسیلہ کی اقسام
ایک حدیث
امام جعفر صادق کے ارشادات
قرآنی دعائیں
چند مسنون دعائیں
وسیلہ کے جواز میں چند شبہات
آنحضرتﷺ کے چند ارشادات زریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
وسیلہ انبیاء و اولیاء قرآن وحدیث کی روشنی میں
مصنف
الشیخ محمد بن احمد بن عبدالسلام
مترجم
محمد خالد سیف
ناشر
طارق اکیڈمی،فیصل آباد


تبصرہ

شرک وبدعت امت مسلمہ کے لیے ایسے موذی امراض ہیں جو امت کے لیے باعث ہلاکت ہیں۔ان کی وجہ سے جہاں امت کے عقائد و اعمال میں دراڑیں پڑتی ہیں وہاں اس کا دوسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ امت کا شیرازہ منتشر ہو جاتا ہے۔دینی اقدار ختم ہی نہیں بلکہ تبدیل ہو کر رہ جاتی ہیں۔جو ختم ہونے سے بھی زیادہ نقصان دہ صورت حال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسی شرک و بدعت کے خاتمے کے لیے اپنے لاکھوں کروڑوں انبیاء و رسل مبعوث فرمائے۔ ان سب کا یہی مقصد تھا کہ اس دنیا سے یا اپنی اپنی امتوں سے شرک و بدعت کا خاتمہ کیا جائے۔ چنانچہ اس کےلیے انہوں نے دن رات کوششیں کیں۔پھر انبیاء کے بعد ان نیک لوگوں نے بھی اسی تعلیم کا درس دیا۔ یعنی انہوں نے انبیاء والا سلسلہ جاری رکھا۔ لیکن شرک کی بنیا گہری عقیدت کا جذبہ ہے چنانچہ بعد میں انسانوں نے ان نیک شخصیات کوہی وسیلہ شرک بنا لیا۔ زیرنظرکتاب میں انسانوں کی اسی گمراہی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ وہ ان دونوں طرح کی ہستیوں کو اپنے اعمال میں کہاں کہاں اور کیسے کیسے وسیلہ شرک بناتے ہیں۔ اور اس کے بالمقابل صحیح اسلامی تعلیم کی طرف بھی رہنمائی فرمائی ہے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
چار دن قربانی کی مشروعیت
مصنف
ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی
ناشر
اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ


تبصرہ

عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بہیمۃ الانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔ قربانی کرنے کے دنوں کی تعداد کے حوالے سے فقہاء کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی کرنے کے کل ایّام چار ہیں۔ یوم النحر(عیدالاضحیٰ کا دن، دس تاریخ) اور ایام تشریق( یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔ زیر نظر رسالہ '' چار دن قربانی کی مشروعیت '' مولانا کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ کی تالیف ہے، جس میں شیخ حفظہ اللہ نے چار دن قربانی کرنے کی مشروعیت کو قرآن و حدیث سے دلائل دیتے ہوئے ثابت کیا ہے ۔اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کے دلائل کا بھی تحقیقی جائزہ لیا ہے جو صرف تین دن قربانی کے قائل ہیں۔ رسالہ کل تین ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں چار دن قربانی کرنے کی مشروعیت پر قرآن وصحیح احادیث سے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ اور ساتھ اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ چار دن قربانی والا قول کئی ایک صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف منسوب ہے۔ نیز قیاس صحیح اور دلالت لغت سے بھی اس موقف کی تائید ہوتی ہے۔ دوسرے باب میں چار دن قربانی سے متعلق اقوال تابعین وآئمہ محدثین کو پیش کیا گیا ہے۔ اور تیسرے باب میں جو علماء صرف تین دن قربانی کے قائل ہیں۔ ان کے دلائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔(ک۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
باب اول: چار دن قربانی کی مشروعیت
فصل اول: چار دن قربانی کی مشروعیت پر قرآنی آیات
پہلی آیت
دوسری آیت
فصل دوم: چار دن کی قربانی پر احادیث صحیحہ
پہلی حدیث
دوسری حدیث
تیسری حدیث اور چوتھی حدیث
فصل سوم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر اقوال صحابہ رضی اللہ عنہم
فصل چہارم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر قیاس صحیح
فصل پنجم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر دلالت لغت
باب دوم: چار دن قربانی کے متعلق اقوال تابعین وآئمہ واہل علم
فصل اول: چار دن قربانی اور تابعین
فصل دوم: چار دن قربانی اور آئمہ اربعہ
فصل سوم: چار دن قربانی اور محدثین واہل علم
باب سوم: صرف تین دن قربانی کے موقف کی حقیقت
فصل اول: صرف تین دن قربانی کا موقف بے دلیل ہے
فصل ثانی: صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرف غلط نسبت کی وضاحت
فصل ثالث: اجماع کا جھوٹا دعویٰ اور جمہور سلف واہل علم کے موقف کی وضاحت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
امام شافعی مجدد قرن ثانی
مصنف
مولانا عبدالسبحان ناخداندوی مدنی
ناشر
سید احمد شہید اکیڈمی بریلی


تبصرہ

حضرت امام شافعی کا شمار فقہائے اربعہ میں ہوتا ہے۔آپ اہل سنت کا عظیم سرمایہ ہیں۔ آپ نے علم الاستدلال میں ایک نیا منہج متعارف کرایا۔استدلال میں آپ امام ابوحنیفہ کی بہ نسبت زیادہ اقرب الی السنہ تھے۔اس کے علاوہ آپ کو شعرو ادب سے بھی بہت زیادہ دلچسپی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رہتی دنیا تک شہرت دوام بخشی۔امت کا ایک کثیر طبقہ آپ کے علم الاستدلال کو بطور منہاج کے اپنائے ہوئے ہے۔امام شافعی انتہائی زیادہ متورع اور معتدل شخصیت کے حامل تھے۔حالات و زمانہ کے تقاضوں کے پیش نظر آپ کو اپنی رائے میں تبدیلی بھی لانی پڑی تو آپ نے اس سے گریز نہیں کیا ۔ چنانچہ فقہ کی کتب میں آپ کے قول جدید اور قدیم کے نام سے جو آرا پیش کی جاتی ہیں وہ اسی بات کی عکاسی کرتی ہیں۔عقیدے کے اعتبار سے آپ اہل سنت کے مسلک پر تھے۔زیر نظر کتاب آپ کی سیرت کے مختلف گوشے وال کرتی ہے۔جس میں بالخصوص سب سے زیادہ آپ کے مسلک یا استدلال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اللہ آپ کو راحت ابدی نصیب فرمائے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
پیش لفظ
عرض حال
پہلا باب امام شافعی ولادت اور بچپن کے حالات
دوسرا باب امام مالک کی خدمت میں
تیسرا باب عراق کا علمی و انقلابی سفر
چوتھا باب امام شافعی کی اجتہادی شان
پانچواں باب عراق کا دوسرا اہم سفر اور اس کے وسیع اثرات
چھٹا باب مصر کا قیام اور علمی مشاغل
ساتواں باب جوار رحمت میں
آٹھواں باب امام شافعی اور حضرات ائمہ ثلاثہ
نواں باب جامع الکلمات
دسواں باب علوم شریعت
گیارہواں باب شان تجدید
بارہواں باب مختلف علوم و فنون
تیرہواں باب مکارم اخلاق
چودہواں باب شخصیت کے کچھ دلکش پہلو
پندرہواں باب جہان حکمت
مصادر و مراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شادیاں ناکام کیوں؟
مصنف
الشیخ ابو یاسر
نظرثانی
مولانا عبدالغفار محمدی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور


تبصرہ

شادی مشرقی و اسلامی گھرانے کی ایک ایسی رسم ہے جسے معاشرے میں بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔اس کی اساس پر ایک نئے گھر اور خاندان کا آغاز ہوتا ہے۔اس میں کامیابی ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کی ضمانت ہے اور اس میں ناکامی معاشرتی تباہی کو مستوجب ہے۔مغرب اور اہل یورپ کی شادیوں کی ناکامی کی وجہ تو واضح ہے کہ ان لوگوں نے ایک جداگانہ معاشرتی نظام ترتیب دیا ہے اور الگ طور پر فلسفہ حیات تشکیل دیا ہے۔لیکن اہل مشرق یا اسلامی گھرانوں میں شادیوں کی ناکامی عام طور پر یہ ہے کہ لوگوں میں غلط رسومات نے جنم لے لیا ہے۔ان رسومات کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل شادیوں سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں اور ایسے ہی بہت زیادہ بعد میں ہو جاتے ہیں۔مثلا کثیر جہیز کی طلب، زیادہ حق مہر متعین کروانا اور شادی میں ضد کی وجہ سے بے دریغ مال خرچ کرنا وغیرہ ۔ اسی طرح شوہر اور بیوی کے درمیان رویوں کی وجہ سے باہمی بے اعتمادی یا تعلقات میں سرد مہر ی پیدا ہو جانا وغیرہ۔زیرنظر کتاب میں مصنف نے معاشرتی اصلاح کی خاطر انہی رویوں اور مسائل کی طرف نشاندہی کی ہے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
شادی کا حکم اور اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں
کیسی عورت سے شادی کرنی چاہیے
دیندار عورت سے شادی کی جائے
بدصورت عورت نیک سیرتی کی وجہ سے مرد کی جنت بن گئی
بے دین عورت خاوند کے لیے جہنم بن گئی
باپ سے دعا کرنے والی بیٹی کو شاہ پور نے قتل کر ڈالا
محبت سے پیش آنے والی عورت سے شادی
منگیتر کو پہلے دیکھ لینا چاہیے
نکاح میں ولی کی اجازت ضروری
اولاد ایک عظیم میٹھا پھل ہے
نجومی نے اولاد پیدا کرنے کے لیے لڑکے کو عورت سے قتل کرایا
نجومیوں کی تلسیوں کے باوجود اولاد نہ مل سکی
حق مہر کتنا ہونا چاہیے
حق کی مقدار کا فیصلہ ہوتا ہے
طے شدہ مہر دینے سےانکار
ولیمہ کتنا ہونا چاہیے
بیوی کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے
عورتوں سے حسن سلوک اوران کے خرچ کا ذمہ دار کون؟
ہماری شادیاں ناکام کیوں ہیں؟
ایک ضروری وضاحت
بیوی پر خاوند کا کس قدر حق ہے
خواتین کی اکثریت جہنمی کیوں؟
بیوی کے ساتھ زندگی گزارنے کے کامیاب اسلوب
کئی بیویوں والا خاوند کیا کرے
جہیز کی تباہ کاریاں
اگر جہیز کی رسم چلتی رہے تو
کیا نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہ کو جہیز دیا تھا
جہیز ایک رشوت ہے
جہیز کی خواہش مند عورت پر کیا کیا ظلم کرتے ہیں
شادی کے موقع پر بارات کا خرچہ کون کرے گا
عورت ایک عظیم نعمت
بیٹی کو جہیز دیا جاتا ہے اور وراثت سےمحروم کیا جاتا ہے
جہیز کے بے شمار نقصانات
جہیز کے شرعی اور اخلاقی چند نقصانات
مروجہ جہیز کی شرعی حیثیت
کیا حضور ﷺ نے اپنی بیٹیوں کو جہیز دیا تھا؟
اب اسلام آباد سے آنے والا خط ملاحظہ فرمائیے
شادی کرنا جرم ہے یا جہیز ؟
سادگی سے شادی کرنے کی چند مثالیں
عبدالرحمن بن عوف کی شادی کا نبی ﷺ کو علم نہ ہوا
عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی کتنی سادی تھی
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی شادی
جہیز نہ ملنے کی وجہ سے بھانجے نے ماموں کی بیٹی کو طلاق دیدی
اور وہ دلہن نہ بن سکی ! ایک حیرت انگیز اور رلا دینے ....؟
دودھ میں پانی کی ملاوٹ نہ کرنے والی عورت کی ....
مسلمان سیرت نبوی کی بجائے غیر مسلموں کی نقالی کرتا ہے
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تبلیغی جماعت تاریخ ، عقائد
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر طالب الرحمن شاہ
ناشر
مکتبہ بیت السلام الریاض


تبصرہ

برصغیر پاک و ہند میں گزشتہ صدی میں کچھ جماعتیں ایسی اٹھی ہیں جن کے امت کے اندر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ان میں سے کچھ تو حالات زمانہ کی نظر ہوگئی ہیں۔اور کچھ موجود ہیں،ان کے حلقہ فکر میں لاکھوں پیروان ہیں۔انہی میں سے ایک تبلیغی جماعت کا نام بھی لیا جاسکتا ہے ،جو مسلکی و مذہبی اعتبارسے دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے۔اگرچہ جماعت کا بنیادی اور اساسی مقصد امت مسلمہ کے اندر دینی وابستگی و تعلق پیدا کرنا ہے ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ جماعت کے اوپر حنفی مسلک گہری چھاپ ہونے کی وجہ سے ایک مخصوص مکتبہ فکر ترجمان و نمائندہ بن کر رہ گئی ہے۔اس تناظرمیں اگر جائزہ لیا جائے تو جماعت کا مقصد تو بہت اچھا ہے تاہم اس کے لیے جو راستہ اپنایا ہے وہ دوسرے مسلمانوں کے لیے باعث تشویش بن گیا ہے۔اس کے علاوہ جماعت کے دعوتی منہج میں بھی کچھ چیزیں واقعی قابل اعتراض ہیں۔زیرنظر کتاب درحقیقت جماعت کا دونوں حیثیتوں سے تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ ہے۔جس میں محترم جناب طالب الرحمان صاحب فقہ حنفی کے کچھ مسائل اور تبلغی جماعت کے دعوتی منہاج کو زیر بحث لائے ہیں۔اسلوب نگارش میں کہیں شدت بھی آجاتی ہے تاہم بحیثیت مجموع جذبہ اصلاح سے سرشار ہیں۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
سبب تالیف
زکریا صاحب حنفی دیوبندی
حنفیت پر عمل
حدیث کی مخالفت
مولانا مودودی پر برسنا
حدیث کی مخالفت
بالغ لڑکی کی آزادی
نماز میں ہوا خارج کرنا
کنز و شامی سے محبت
غلیظ مسائل
چالیس رکنی کمیٹی کی حقیقت
حنفیت کی گھٹی
حدیث پر قیاس مقدم
حدیث کی تاویل
حنفیت پھیلانے کا منصوبہ
حدیث کی مخالفت
تحریف حدیث
حنفیت کے لیے جھوٹ
نبوت میں حصہ دار
تیل سے تفسیر
تعلیم تھانوی کی طریقہ الیاس کا
مولانا الیاس پر وحی الٰہی
اصول التبلیغ محکم
وحی میں خیانت
نرالا طریقہ تبلیغ
نبی ﷺ پر بہتان
تعلیم تھانوی کی طریقہ الیاس کا
تھانوی صاحب حجت ہیں
نبی ﷺ کی برابری
گنگوھی کی سنت کی اتباع
صحابہ کی برابری
تنقیص صحابہ
بلغم پینا
جبرائیل خادم
الیاس کا اللہ سے خاص تعلق
نبی ﷺ کا الیاس صاحب کو حکم
نبی ﷺ کی مماثلت
نبی ﷺ کا لڑکی سے مقابلہ
نبی ﷺ کی صفات میں شراکت
انبیاء کی تنقیص
وحدت الوجود اور تبلیغی جماعت
وحدت الوجود کا عروج
مرنے کا وقت اور سرزمین کا علم
مردہ مگر زندہ
مردہ زندہ اور زندہ مردا
برزخ کی اطلاع
کفن چور کو مردے کی دھمکی
ہندوستان میں انبیاء کے مزار
قبر کی گفتگو
مردوں کی حاضری
نبی ﷺ کا قبر میں سننا
اعمال امت نبی پر پیش ہونا
قبر سے اجازت
قبر سے جواب
مردے کا اونٹ ذبح کرنا
قبروالے کی سخاوت
قبر سے روٹی
برزخ سے پانی
قبر سے بال
قبر سے لباس
نبی ﷺ کا خود حاضر ہونا
نبی ﷺ کی مشکل کشائی
رزاق سے احادیث سننا
عاشق و معشوق کا ملاپ
مجذوب کا علم غیب
دھلتے گناہ کا دیکھنا
حرم میں نور
بھیڑیے بکریاں اکٹھے
غیب ہی غیب
قبر والے سے گفتگو
علم بذات الصدور
موضوع احادیث اور زکریا
ضعیف احادیث اور زکریا
مراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حضرت سید احمد شہید کا حج اور اس کے اثرات
مصنف
مولانا سید جعفر علی نقوی بستوی
مترجم
مولانا عبیداللہ الاسعدی
ناشر
سید احمد شہید اکیڈمی بریلی


تبصرہ

برصغیر پاک و ہند میں حضرت سید احمد شہید کی ذات بابرکات محتاج تعارف نہیں ۔آپ ایک دور، صدی اور عہد کا نام ہیں۔ جب برصغیر کے مسلمانوں پر مایوسی کے گہرے بادل چھائے ہوتے تھے۔ مسلمان ہر طرف سے سکھوں ، انگریزں اور دیگر قوتوں کے ظلم و استبداد کے شکار تھے۔کسی جگہ کوئی امید نہیں نظر آتی تھی۔ علماو شیوخ اور صوفیا اپنے اپنے مدارس، خانقاہوں اور حلقہ ارادت میں مصروف تھے۔ اگرچہ کچھ کو انتہائی زیادہ قلق و اضطراب کے ساتھ فکر امت دامن گیر تھی۔ہر طرف طوائف الملوکی کا دور دورہ تھا۔ ان حالات میں حضرت شاہ ولی اللہ کے فکری جانشین یعنی ان کی فکر کے عسکری گوشے کو عملی رخ دینے والے جناب حضرت سید احمد شہید نے علم جہاد بلند کیا ۔ اور امت کو بیدار کرنے کی کوشش کی ۔ اللہ نے آپ کی اعانت فرمائی اور ایک اسلامی ریاست قائم بھی کردی۔ لیکن اپنوں کی غداری رنگ لائی اور آپ بظاہر تو ناکام ہوئے لیکن حقیقت میں کامیاب ہوئے۔آپ کی پیدا کی ہوئی جہادی روح ابھی تک امت کے اندر موجود ہے بلکہ وہ ایک پودے سے تناور درخت بن چکی ہے۔زیرنظر کتاب آپ کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلوؤں میں سے حج کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ کیونکہ اس وقت ہندی مسلمانوں کے اندر حج جیسا فریضہ مٹ چکا تھا ۔ آپ نے اسے زندہ و دوبالا کیا۔ اور اس کے معاشرتی طور پر یہ اثرات مرتب ہوئے کہ لوگوں کے اندر سے کئی طرح کی شرک و بدعت پر مبنی رسومات کا خاتمہ ہو گیا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔(ع۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
عرض ناشر
باب اول حضرت سید احمد شہید  کا سفر حج
حج کا قصد و ارادہ
کانپور کا سفر وقیام
سید صاحب کے اپنے اعزہ کو حج کی تحریض و ترغیب
تکیہ سے سفر حج کے لیے روانگی
سید جامع کی معذرت و بیعت
موضع دھئی میں
موضع گتنی
ایک انگریز کی دعوت
الہ آباد کے معلقین کی دعوت
اہل الہ آباد کی تعلیم و تربیت کا انتظام
قیام بنارس
ایک عالم کا حرمت حج کا فتوی اور اس کی تردید میں واعظ
مرزا پور کا ہیضہ اور قافلہ کے افراد
ایک مکان پر آسیبی اثرات اور ان کا ازالہ
ایک رئیس کے لیے دعا اور ان کی دولت میں ترقی
قیام عظیم آباد
کلکتہ کا قیام
شہر کے اہل علم کا رجوع
انگریز قلعہ دار کی سرگذشت
ٹیپو سلطان کے صاحبزادگان وغیرہ کی بیعت
ایک برہمن کا غیبی و منامی تنبیہ کی بنا پر قبول اسلام
نصاری کا رجوع و استفادہ
کلکتہ میں سید احمد علی کی آمد
غلام حسین کی ندامت و معذرت
حضرت کی روانگی کی تیاری
حضرت کی دایہ کا انتقال
جہاز کی روانگی
اہل قافلہ کے باہمی تعلقات اور سفر
حضرت کی کرامت سے اونٹوں کی فراہمی
حج کے رفقاء کے لیے ایک تنبیہی امر
حرم محترم میں اور طواف وسعی
مکہ کے اہل فضل کا حضرت سے رجوع
مغرب کے ایک بڑے صاحب علم و صاحب منصب
کلکتہ سے فخر التجار کا گرانقدر ہدیہ
رمضان میں عمرہ اور اعتکاف
تاریخ سے متعلق ایک افواہ اور پریشانی و عمل
والدہ مولانا اسماعیل کی بیعت ووفات
باب دوم حضرت سید احمد شہید کا سفر مدینۃ الرسول ﷺ
سواری کا انتظام
وادی صفراء سے مدینہ منورہ تک
مدینہ منورہ کا قیام اور رہائش گاہ
بیت المقدس کے سفر کا عزم اور التواء
ایک منامی سرفرازی
حق تعالیٰ کی خصوصی نوازشیں
قریبی متعلقین سے متعلق ایک صدمہ
مشاہد مدینہ کی زیارت
واپسی میں عمرہ کا احرام
مکہ معظمہ کا دوسرا رمضان
واپسی کی تیاری اور سواری کی فکر میں عجلت پر عتاب
ایک شریر کی شرارت اور اس کا انجام
جہاز میں عیدالاضحیٰ
بمبئی کی جائے قیام اور عوام کا رجوع و ازدحام
حضرت کی کشتی اور سمندر کی شورہ پشتی
کلکتہ میں قیام اور رفقاء قافلہ کی آمد
ایک شخص کے اخلاص کا ثمرہ وکشش
منشی محمدی کے وطن میں اور منشی صاحب موصوف کا حال
مولانا ولایت علی عظیم آبادی
محمود آباد میں لنگر اندازی اور ایک مخلص کی ملاقات کے لیے پیدل سفر
ایک حادثہ
مرزا پور کا قیام اور پتھروں کی بعض مہنگی اشیاء کی خریداری
ارباب قافلہ پر خوش عیشی و آسودہ حالی کا اثر
ایک طالب صادق کی محبت و اخلاص
قافلہ کا بچا ہوا نقد سرمایہ
مستورات کے قافلہ کی آمد
قافلہ کے ساتھ کا دیگر اسباب
اپنے گھروں کے اندر جانے سے پہلے دعا کا اہتمام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شرح تیسیر القرآن
مصنف
ڈاکٹر ہمایوں طارق شیخ
ناشر
فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور


تبصرہ

قرآن مجید کا فہم حاصل کرکے اس پر عمل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔کیونکہ اس میں زندگی بسر کرنے کے راہنماء اصول وضوابط اور تزکیہ نفس کے ذرائع بیان کءے گءے ہیں۔ یہ راہنما اصول وضوابط قرآن مجید کے ترجمہ سے اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے،جب تک عربی زبان کے ابتدائی قواعد سیکھ کر براہ راست قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے۔زیر نظر کتاب '' شرح تیسیر القرآن'' پروفیسر عطاء الرحمٰن ثاقب رحمہ اللہ کی قرآنی /عربی گرائمر '' تیسیرالقرآن '' کے لیکچرز سے ماخوذ ہے۔ جس کو فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور والوں نے شائع کیا ہے۔پروفیسر صاحب وہ عظیم شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان میں1995 میں فہم قرآن کورس کا بلا معاوضہ آغاز کیا اور فہم قرآن طلباء کےلیے ایک ایسی بے مثال اور مختصر آسان قرآنی/ عربی گرائمر پر مشتمل کتاب 1996 میں '' تیسیر القرآن '' کے نام سے تالیف کی جس سے مدارس اور قرآن کے دیگر طلباء ہزاروں کی تعداد میں استفادہ کرکے اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق بنا رہے ہیں۔ پروفیسر صاحب کی کتاب '' تیسیرالقرآن'' کے توضیح طلب مقامات کو مزید واضح کرنے کے ساتھ، اسی کتاب کے اسباق کی ترتیب بحال رکھتے ہوئے محترم ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ نے از سر نو اس کتاب کو '' شرح تیسرالقرآن '' کے نام سے پیش کیا ہے۔جس میں ڈاکٹر صاحب نے قواعد عربیہ کی وضاحت کرتے ہوئے نہایت سادہ انداز بیان اختیار کیا ہے۔کتاب میں تمام امثلہ قرآن وحدیث سے دی گئی ہیں اور ہر سبق کے آخر میں تفصیل سے مشقیں اور ان کا حل بھی دیا گیا ہے۔ اور فہم قرآن کورس کو آسان تر بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کم پڑھے لکھے حضرات بھی قرآن کا فہم حاصل کرکے اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھال سکیں۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو قرآن کا فہم کرنے کرکے اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین(ک۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
سبق نمبر 1 لفظ ، کلمہ اور ان کی اقسام
سبق نمبر 2 اسم کے متعلق معلومات نمبر 1 جنس
سبق نمبر 3 اسم کے متعلق معلومات نمبر 2 عدد
سبق نمبر 4 اسم کے متعلق معلومات نمبر 3 وسعت
سبق نمبر 5 اسم کے متعلق معلومات نمبر 4 اعراب
سبق نمبر 6 مرکبات
سبق نمبر 6۔1 مرکب توصیفی
سبق نمبر 7 مرکب اضافی
سبق نمبر 8 مرکب اشاری، مرکب جاری
سبق نمبر 9 مرکب تام
سبق نمبر 10 ضمائر
سبق نمبر 11 اسم کو حالت نصب میں لے جانےوالے حروف
سبق نمبر 12 معرب ، ۔مبنی ۔ غیر منصرف
سبق نمبر 13 فعل او رجملہ فعلیہ کی ’’بناوٹ‘‘
سبق نمبر 14 فعل لازم اور فعل متعدی
سبق نمبر 15 جملہ فعلیہ کو جملہ اسمیہ میں تبدیل کرنا ، فعل مضارع
سبق نمبر 16 ثلاثی مجرد کے چھ ابواب
سبق نمبر 17 معلوم اور مجہول
سبق نمبر 18 ثلاثی مزیدفیہ
سبق نمبر 19 خاصیات الابواب
سبق نمبر 20 مجہول (ثلاثی مزیدفیہ)
سبق نمبر 21 فعل امر ۔ فعل نہی
سبق نمبر 22 فعل مضارع کی اعرابی حالتیں
سبق نمبر 23 اسمائے مشتقہ
سبق نمبر 24 منصوبات
سبق نمبر 25 تعلیلات
سبق نمبر 26 تخفیف ثقل + مطابقت
سبق نمبر 27 معتل افعال سےفعل امر۔ فعل نہی
سبق نمبر 28 چند استثنائی صورتیں
سبق نمبر 29 ادغام ومہموز
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسنون تسمیہ
مصنف
عبدالروف بن عبدالحنان بن حکیم محمد اشرف سندھو
ناشر
دارالاشاعت اشرفیہ سندھو قصور


تبصرہ

زیر نظر رسالہ میں اس مسئلے پر بحث کی گئی ہے کہ کھانے پینے اور دیگر امور کی ابتداء کے وقت مسنون طریقہ فقط بسم اللہ کہنا ہے یا مکمل بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا ہے۔ کتاب میں قولی و فعلی احادیث،آثار صحابہ رضی اللہ عنہم اور اقوال فقہاء سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کھانے پینے اور دیگر امور کرتے وقت باستثنائے بعض امور کے، جس کی تفصیل اس کتاب میں آئے گی، سنت طریقہ صرف بسم اللہ کہنا ہے۔ نیزان علماء کے اقوال ودلائل بھی ذکر کیے گئے ہیں جو مکمل بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنے کے قائل ہیں۔ تسمیہ کے موضوع پریہ ایک جامع رسالہ ہے،اللہ تعالیٰ قارئین کے لیے اس کے مطالعہ کو فائدہ مند بنائے۔ آمین(ک۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ طبع ثانیہ
اس موضوع پر مولانا عبدالجلیل سامرودی کے رسالے کا ذکر
سامرودی کے زمانے میں اس مسئلہ پر علماء اہل حدیث میں سخت اختلاف
سبب تالیف
ایک سوال کا جواب
اتباع سنت سے متعلق چند آیات و احادیب کا ذکر
سنت کی مخالفت کرنے والوں پر صحابہ کا سختی سے انکار
ضروری انتباہ
تسمیہ کے معنی
تسمیہ کی مشروعیت
تسمیہ کا حکم
تسمیہ کا مسنون طریقہ اور اس پر دلائل
کھانے کے وقت بسم اللہ کہنا
یاد آنے پر بسم اللہ اولہ وآخرہ کہنے کا فائدہ
طریقہ تسمیہ کے بارے میں واضح ترین حدث
امام نووی کا دعویٰ اور اس پر ابن حجر وغیرہ کا رد
مولانا شمس الحق عظیم آبادی کا موقف
عظیم آبادی کی مکمل بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کی پہلی دلیل
تسمیہ اور بسمل کے معنے اور ان دونوں میں فرق
عظیم آبادی کی بحث کا خلاصہ
عظیم آبادی کے دلائل کا خلاصہ
عظیم آبادی کے دلائل کا جواب
مولف کے رسالے احسن المقال کا ذکر
صحیح اور ضعیف احادیث میں صرف بسم اللہ کا ذکر اور اس مقام پر چھ احادیث کا ذکر
کتاب نورالیقن میں واقعہ طائف کی حدیث میں بسم اللہ کے بعد الرحمن الرحیم کا اضافہ
بعض احادیث میں بسم اللہ کے بعد الرحمن الرحیم کے علاوہ دیگر الفاظ کا اضافہ
امام احمد بن حنبل کا دعائے رکوع کے آخر میں وبحمدہ کا اضافہ کرنے سے انکار
کھانے پینے کے علاوہ دیگر امور میں تسمیہ کا مسنون طریقہ اور اس سلسلے کی دس احادیث کا ذکر
وضوء کرتے وقت تسمیہ کا مسنون طریقہ
وضوء کے وقت تسمیہ کے بارے میں فقہاء کے اقوال
علامہ عینی کا اس نقل پر رد
صحابہ کا عمل
تابعین کا عمل
پہلی امتوں کا عمل
اذان اور نماز سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کو شیخ ابن عثیمین کا بدعت کہنا
اذکار مسنونہ میں اضافے کا حکم
حافظ ابن حجر کے قول کا ذکر
دعائے قنوت کے آخر میں درود پڑھنے کا حکم
اذکار مسنون میں اضافے کی ممانعت پر ایک حدیث کا ذکر
کھانے وغیرہ کے وقت بسم اللہ کے بعد الرحمن الرحیم کا اضافہ نہ کرنے پر عقلی دلیل
فہرست مصادر ومراجع
فہرست مضامین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
بھینس کی قربانی کا تحقیقی جائزہ
مصنف
حافظ نعیم الحق ملتانی
ناشر
اسلامک سنٹر ملتان


تبصرہ

قرآن کریم نے قربانی کےلیے '' بهيمة الانعام'' کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے۔'' اور وہ معلوم ایام میں بهيمة الانعام پر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر (کرکے انہیں ذبح) کریں، پھر ان کا گوشت خود بھی کھائیں، اور تنگ دستوں اور محتاجوں کو بھی کھلائیں۔''(الحج) خود قرآن کریم نے '' الانعام '' کی توضیح کرتے ہوئے ضان، معز، ابل، اور بقر، چار جانوروں کا تذکرہ فرمایا ہے۔انہی چار جانوروں کی قربانی پوری امت مسلمہ کے نزدیک اجماعی واتفاقی طور پر مشروع ہے۔ ان جانوروں کی خواہ کوئی بھی نسل ہو، اور اسے لوگ خواہ کوئی بھی نام دیتے ہوں، سب کی قربانی جائز ہے۔ قربانی کے جانوروں میں سے ایک جانور ''بقر (گائے) ''ہے۔ اس کی قربانی کےلیے کوئی نسل قرآن وسنت نے خاص نہیں فرمائی۔ جبکہ بقر کی ہی نسل سے بھینس کی قربانی کے حوالے سے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں تو بعض عدم جواز کے۔ زیر نظر کتاب میں حافظ نعیم الحق ملتانی صاحب نے اس مسئلہ پر اپنے مخصوص انداز میں مفید تحقیقی بحث کی ہے اور مالہ وماعلیہ کی پوری تفصیل اس رسالے میں سمو دی ہے۔ نفس مسئلہ کو واضح کرنے میں یہ کتاب بڑی شاندار اور مفید ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حافظ صاحب کے علم وعمل میں برکت فرمائے۔ آمین(ک۔ح)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دوسری طبع پر ایک نظر
مسئلہ ہذا میں اختلاف کرنے والوں کا دائرہ
مسئلہ ہذا میں اختلاف کرنے والوں کی نوعیت
قارئین کرام سے چند گزارشات
تاثرات
پیش لفظ
مقدمہ
تمہید
باب نمبر 1 مانعین کے دلائل
باب نمبر 2 مانعین کے دلائل کا تجزیہ
باب نمبر 3 امت مسلمہ کا تاریخی تسلسل اور بھینس
باب نمبر 4 علماء مجوزین کے فتاوی
باب نمبر 5مانعین کے فتاوی اور ان کا تحقیقی جائزہ
باب نمبر 6 اہل علم کے شبہات کا ازالہ
خاتمہ
عوامی شبہات کا ازالہ
بھینس کی قربانی قلیل ہونے کے اسباب
 
Top