کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ: تحفہ قبول کیجیے۔۔۔ مترجم کے قلم سے
مقدمہ۔۔۔۔ از مؤلف
نوجوانوں پر ایک نطر
نوجوانوں کے بھٹکنے کے اسباب اور ان کے مسائل
نوجوانوں کے دل میں پیدا ہونے والے وسوسے
نوجوانوں سے متعلق احادیث
 

عبد المعز

محفلین
انسان اس دنیا کی زندگی میں جہاں ان گنت ولاتعداد نعمتوں سےفائدہ اٹھاتا ہے وہاں اپنی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بیمار وسقیم ہو جاتاہے۔ اس دنیاکی زندگی میں ہر آدمی کے مشاہد ےمیں ہےکہ بعض انسان فالج ،کینسر،یرقان،بخاروغیرہ اوراسی طرح کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہیں۔ ان تمام بیماریوں سےنجات وشفا دینےوالا اللہ تعالی ہے ان بیماریوں کے لیے جہاں دواؤں سے کام لیا جاتا ہے دعائیں بھی بڑی مؤثر ہیں۔بہت سارے اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی کئی کتب تالیف کی ہیں تاکہ قارئین ان سے اٹھاتے ہوئے اپنے مالک ِحقیقی سے تعلق مضبوط کرسکیں۔ زیرنظرکتاب''مومن کی صبح سے شام'' معروف سلفی روحانی معالج مولانا محمد اقبال سلفی﷾ کی تصنیف ہے ۔جوکہ معمولات نبویﷺ او راذکارِ مسنونہ کابہترین مجموعہ ہے ۔ اس کے مطالعہ سے ہر مسلمان کوبخوبی اگاہی ہوجاتی ہےکہ اس نے صبح سے شام کس طرح گزارنی ہے ۔سلفی صاحب نے اس کتاب میں وہ بنیادی دعائیں اوراذکار جمع کردئیے ہیں کہ جن کے ذریعے ایک انسان اپنے آپ کو اللہ کی یاد سے غافل رہنے سے بچاسکتاہے او راللہ کی پناہ میں آکر شیطان وجنات کے حربوں سے محفوظ رہ سکتاہے ۔ اللہ تعالی اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
اس کتاب مومن کی صبح سے شام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
حرف اول
تھوڑی سی وضاحت
حضرت آدم علیہ السلام کی دعا
حضرت نوح علیہ السلام کی دعا
حضرت شعیب علیہ السلام کی دعا
حضرت یونس علیہ السلام کی دعا
بسم اللہ اور قرآنی آیات اعداد کی صورت میں
ایک شبہ کا ازالہ
رات اٹھتے وقت
صبح بیدار ہوتے وقت
بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت
بیت الخلاء سے باہر ہوتے وقت
وضوء کی دعا
نماز کی نیت
قیام
رکوع کی تسبیح
قیام
سجدہ
دو سجدوں کے درمیان
تورک
درود شریف
سلام پھرنے سے پہلےکی دعا
سلام
سلام پھیرنے کے بعد
صبح و شام کے وقت کی دعائیں
دعا حرز اعظم
قنوت وتر
دعائے اتخارہ
دعائے حاجت
مسنون دعائیں
نیا کپڑا پہننے کی دعا
نیا کپڑا پہننے والے کو دعا
کھانا کھانے سے پہلے کی دعا
کھانے شروع کرتے وقت یاد نہ رہے اور درمیان میں یاد آجائے تو
کھانے کے بعد
دودھ پینے کی دعا
گھر سے نکلنے کی دعا
گھر میں داخل ہونے کی دعا
بازار میں داخل ہوتے وقت
بے قراری اور اضطراب کے وقت
مشکل کام کی آسانی
مبتلائے مصیبت کی دعا
مصیبت زدہ کو دیکھنے پر
شب زفاف کی دعا
صحبت کی دعا
توبہ کی دعا
محبت الٰہی کی دعا
جو کہے مجھے تم سے اللہ کے لیے محبت ہے اس کو دعا
مجلس برخاست کی دعا
سوتے وقت کی دعا
دعا کس سے کریں
دعا کا فائدہ
دعا کی توفیق، اللہ کی رحمت
دعا قبول کیوں نہیں ہوتی
جلد بازی
گناہ اور قطع رحمی کی دعا
کھانا پینا حرام
امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا ترک کرنا
نبی کریمﷺ کی زندگی سے اپنا جائزہ
کیا میں نے ان سنتوں کو اپنایا؟
نیند سے بیدار ہونے پر
بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت
بیت الخلاء میں داخل ہونے کے بعد
بیت الخلاء سے نکلتے وقت
وضوء سے نکلتے وقت
اذان کے وقت
نماز کے بعد
دعا مانگتے وقت
دعا مانگتے وقت
ناشتے کے وقت
لباس پہنتے وقت
گھر سے باہر جاتے ہوئے
چلتےوقت
بازار میں داخل ہوتے وقت
گھر میں داخل ہوتے وقت
کھانا کھاتے وقت
کھانا کھاتے وقت
پیت وقت
مغرب سے عشاء تک
سوتے وقت
سونے کے بعد
 

عبد المعز

محفلین
انسانی تاریخ سامانِ تفریح نہیں ،سامانِ عبرت ہے۔ہر عقل مند آدمی ماضی سے سبق سیکھتا ہے اور اپنے حال ومستقبل کی اصلاح کرتا ہے۔گزشتہ نسلوں کے تجربات سے آئندہ نسلوں کو راہِ راست متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔قرآن مجید نے بھی سابقہ اقوام کے تذکرے اسی لئے بیان کئے ہیں ،تاکہ ان سے سبق حاصل کیا جائے اور ان سے سرزد ہونے والی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ زیر نظر کتاب ''نیکی کے سفیر'' سعودی عرب کے معروف عالم دین،واعظ اور مبلغ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن عریفی ﷾کی تصنیف ہے۔آپ ایک درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں اور دعوت وتبلیغ کے میدان میں بہت بلند مقام پر فائز ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے تاریخ کے چند سبق آموز واقعات کو جمع فرما دیا ہے اور مسلمانوں کو ان واقعات سے سبق حاصل کرنے کی بڑی درد مندانہ اپیل کی ہے۔کتاب عربی میں ہے جسے اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت معروف مکتبہ دار السلام کے ریسرچ فیلو مولانا تنویر احمد﷾ کے حصے میں آئی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبولیت سے نوازے اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافے کا باعث بنائے ۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
نیکی کا سفیر
راہ حق سے فرار کا انجام
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
گھاٹے کا سودا
وہ مجھے روشنی دے گئی
انوکھی آزمائش
تیرتی قبر
اللہ اکبر!
اللہ ماں سے بھی زیادہ مہربان
سبحان اللہ وہ کیسے مریض ہیں
استقامت کا پہاڑ
وہ کامیاب ہوگیا
سچی توبہ
جانے والے کی یاد آتی ہے
سچائی کی تلاش
برائی کی چابی
اللہ کی شان ستاری و غفاری
اسلام کا جری جوان
جنت کا راہی
سب کچھ لٹا کے ہوش میں آئےتو کیا ملا؟
قرآن کی محبت
 

عبد المعز

محفلین
رب کائنات نے ہر دور میں فرعون کے لئے موسی کو پیدا فرمایا ہے۔جہاں بڑے بڑے ظالم ،جابر اور غاصب آئے جو اسلام کے پودے کو کاٹنا بلکہ جڑ سے اکھاڑنا چاہتے تھے،وہاں اسلام پر اپنی جان ،مال ،وطن ، اولاد اور سب کچھ قربان کر کے اسلام کی شمع کو روشن کرنے والے بھی سر پر کفن باندھے میدان کار زار میں موجود تھے۔ایسے معززین ،مکرمین اور خادمین اسلام میں سے ایک روشن نام شیخ العرب والعجم ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی کا بھی ہے۔آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ متعدد کتب کے مصنف اور مولف ہیں،جو عربی ،اردو اور سندھی میں لکھی گئی ہیں۔اہل علم بخوبی جانتے ہیں کہ شاہ صاحب کی پیش کردہ تحقیق کو آسانی سے رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔زیر نظر کتاب (حق وباطل عوام کی نظر میں)بھی آپ کے بے شمار شہ پاروں میں سے ایک جوہر نایاب ہے،جو آپ کے ایک خطبے کا خلاصہ ہے۔اس میں شاہ صاحب نے دلائل وبراہین سے یہ ثابت کیا ہے کہ جماعت حقہ صرف وہی جماعت ہے جو قرآن وسنت کی بنیاد پر قائم ہے۔وہی اصل اور عہد رسالت سے چلی آرہی ہے۔دیگر تمام تمام جماعتیں اور مسالک جو اپنے آپ کو دیگر اماموں کی طرف منسوب کرتے ہیں ،وہ اصل سے کٹ چکے ہیں۔اللہ تعالی شاہ صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کی قبر کو منور فرمائے ۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
چند بے بنیاد الزامات
وہابی کون؟
نیا مذہب اہل حدیث یا فقہی مذاہب
ایک آسان سوال
رسول اللہﷺ کی تعظیم کون نہیں کرتا؟
کسی امام نے اپنی تقلید کرنے کے لیے نہیں کہا
امام ابو حنیفہؒ اہل حدیث تھے
حوالہ دکھائیے انعام پایئے
صرف رسول اللہﷺ کی اطاعت فرض ہے
قرآن و حدیث کے بارے میں احناف کا نظریہ
ہمارا اور آپ کا فرق
عجیب سوال
رسول اللہﷺ کے سوا کوئی معصوم نہیں
نبی اور امام کا مقام و مرتبہ مختلف ہوتا ہے
ایک واقعہ
کوئی بھی امام غلطی سے مبرا نہیں
الزام ہم کو، قصور اپنا
گناہ کے کاموں میں کسی کی اطاعت جائز نہیں
ہمارا مذہب اور فقہ
قرآن کریم کے بارے میں نظریہ
اللہ کے بارے میں عقیدہ
اللہ کے لیے صفت علو کا عقیدہ
قرآن کے بارے میں عقیدہ
ایمان کے بارے میں عقیدہ
غیرا للہ کا وسیلہ
فاتحہ خلف الامام کا مسئلہ
رفع الیدین کا مسئلہ
ہمارا طریقہ اور آپؐ کا طریقہ
آئیے رسول اللہو کو فیصل بناتے ہیں
آخری گزارش
 

عبد المعز

محفلین
مولانا عبد الرحمن کیلانی﷫ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، انکی علمی و تحقیقی کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، مولانا كيلانى اسلامى اور دينى ادب كے پختہ كارقلم كار تھے ۔کتب کے علاوہ ان کے بیسیوں علمی وتحقیقی مقالات ملک کے معروف علمی رسائل وجرائد(ماہنامہ محدث، ترجمان الحدیث ، سہ ماہی منہاج لاہور وغیرہ ) میں شائع ہوئے ان كى بيشتر تاليفات اہل علم وبصيرت سے خراج تحسين پا چکی ہیں۔مولانا کیلانی نےفوج کی سرکاری ملازمت سے استعفی کے بعد کتابت کو بطورِ پیشہ اختیار کیا۔ آپ عربی ،اردو کے بڑے عمدہ کاتب تھے۔١٩٤٧ء سے ١٩٦٥ء تک اردو کتابت کی اور اس وقت کے سب سے بہتر ادارے ، فیروز سنز سے منسلک رہے ۔١٩٦٥ء میں قرآن مجید کی کتابت شروع کی اور تاج کمپنی کے لئے کام کرتے رہے ۔تقریباپچاس قرآن کریم کی انہوں نے کتابت کی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ١٩٧٢ء میں حج کرنے گئے تو مکی سورتوں کی کتابت باب بلال(مسجد حرام ) میں بیٹھ کر اور مدنی سورتوں کی کتابت مسجد نبوی میں اصحاب صفہ کے چبوترہ پر بیٹھ کر کی ۔یہ وہی قرآن کریم ہے جو پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے ان کے مانوس رسم الخط میں سعودی حکومت نے حمائل سائز میں چھاپا اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں چھپتا او رفری تقسیم ہوتا ہے یعنی پاکستان اور سعودی عرب میں مروجہ رسم قرآنی میں سب سے زیادہ چھپنے والے قرآن کی کتابت کی سعادت بھی آپ کو حاصل ہے ۔ تفسیر' تیسیر القرآن 'میں قرآن مجید کی اسی بابرکت کتابت کو ہی بطور متنِ قرآن شائع کیا گیا ہے کتابت کے سلسلہ میں موصوف نے خاندان کے بہت سے لوگوں کو کتابت سکھا کر باعزت رورگار پر لگایا۔١٩٨٠ء کے بعد جب انہیں فکر معاش سے قدرے آزادی نصیب ہوئی تو تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ ہوئے ۔اس میدان میں بھی ماشاء اللہ علماء ومصنفین حضرات کی صف میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے تقریبا 15 کتب تصنیف کرنے کے علاوہ 'سبل السلام شرح بلوغ المرام ' اور امام شاطبی کی کتاب 'الموافقات 'کا ترجمہ بھی کیا۔ دو دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں مقالہ پیش کر کے صدارتی ایوارڈ حاصل کیا۔آخری عمر میں تفسیر تیسیر القرآن لکھ رہے تھے اور انکی خواہش تھی کہ ا سکوخود طبع کروائیں مگر عمر نے وفانہ کی١٨دسمبر١٩٩٥ء کو باجماعت نمازِ عشاء ادا کرتے ہوئے حالتِ سجدہ میں اپنے خالق حقیقی جا ملے ۔ان کا ایک اورعلمی ودینی کارنامہ ''مدرسہ تدریس القرآن والحدیث للبنات'' لاہو ر ہے اس ادارے سےسیکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں دینی علوم سے آراستہ ہوچکی ہیں ۔مولانا کیلانی  کا ادارہ محدث ،لاہور کے ساتھ ایک خاص تعلق تھا موصوف مدیر اعلیٰ محدث ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی کےسسر جبکہ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی وڈاکٹر حافظ انس نضر کے نانا تھے ۔مولانا کیلانی  کی وفات پر مختلف رسائل وجرائد میں ان کی حیات وخدمات پر کئی اہل علم اور کالم نگاروں کے مضامین شائع ہوئے بالخصوص ماہنامہ محدث جنوری،جولائی1996ء میں ام عبد الرب، حافظ صلاح الدین یوسف ،مولانا محمد رمضان سلفی (شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ) ،مولانا عبد الوکیل علوی حظہم اللہ کے مولانا کیلانی  کی شخصیت اور حیات وخدمات کے متعلق قیمتی مضامین اور مولانا کیلانی کے علمی رسائل وجرائد میں شائع شدہ مضامین ومقالات کی لسٹ بھی شائع کی گئی تھی ۔زیرتبصرہ مجلہ ماہنامہ '' مطلع الفجر'' کی مولانا عبد الرحمن کیلانی ﷫(بانی مدرسہ تدریس القرآن والحدیث،للبنات ،مفسر قرآن ،خطاط قرآن ، مصنف کتب کثیرہ ،صدارتی ایوارڈ یافتہ ) کی حیات وخدمات پر اشاعت خاص ہے جو کہ ان کی شخصیت کے متعلق ان کی اولاد،عزیز واقارب کے علاوہ جید علمائے کرام کی تحریروں او رمقالات پر مشتمل ہے ۔اس اشاعت خاص میں مولانا کیلانی کی علمی ودینی اور تصنیفی خدمات اوران کی زندگی کے تمام گوشوں کواجاگر کیا گیا ہے ۔ ماہنامہ مطلع الفجر دار السلام کے کے ڈائریکٹر مولانا عبد المالک المجاہد ﷾ کی سر پرستی میں شائع ہوتا رہا ۔لیکن شاید اس اشاعت خاص کے بعد اس کی اشاعت بند ہوچکی ہے۔ واللہ اعلم (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اداریہ
تذکرہ ایام تصنیف و تالیف
کیلیانوالہ
جن مولانا عبدالرحمن کیلانی کو میں جانتا ہوں
مولانا عبدالرحمن کی یاد میں
شمع بجھتی ہے روشنی دے کر
آہ ! میرا بھائی میرا استاد اور میرا بہنوئی
والد محترم کی وفات پر
میرے محسن میرے مربی میرے آئیڈیل
عم محترم اپنے وقت کے ولی
مولانا عبدالرحمن کیلانی اپنی تالیفات کی روشنی میں
تذکرہ ایام والد صاحب کی وصیتیں
تعارف سے رشتہ مصاہرت تک
مولانا عبدالرحمن کیلانی اپنی تصنیفات کے آئینہ میں
عظیم المرتبت بھائی
مرنے والے کی جبین روشن ہے
استاد محترم مولانا عبدالرحمن کیلانی
بچھڑ گیا تری صورت بہار کا موسم
زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے
والد مرحوم کی سوانح حیات
مولانا کیلانی اخلاص کے پیکر
کچھ خط کچھ یادیں خواتین و حضرات کے تعزیتی خطوط
مولانا کی قابل رشک مراجعت الی اللہ
ایک چراغ اور بجھا محفل دانائی کا
لئن شکرتم لا ء زیدنکم
مایہ ناز محقق و مفسر
اور دیگر مضامین
 

عبد المعز

محفلین
شریعتِ اسلامیہ میں نماز بہت بڑا اور اہم رکن ہے اور اس پر مواظبت لازم قرار دی گئی ہے بلکہ کفر وایمان کے درمیان نماز ایک امتیاز ہے۔عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کےلیے دو چیزوں کاہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ ۔لہٰذا نماز کے بارے میں آپ کاﷺ واضح فرمان ہے '' نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو'' (بخاری) نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعی  فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کی حدیث کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اس قدر کثیر تعداد نے روایت کیا ہے کہ شاید اور کسی حدیث کواس سے زیادہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے روایت نہ کیا ہو۔ او رامام بخاری  نے جزء رفع الیدین میں لکھا ہے ہے کہ رفع الیدین کی حدیث کوانیس صحابہ نے روایت کیا ہے ۔ لیکن صد افسوس اس مسئلہ کو مختلف فیہ بنا کر دیگر مسائل کی طرح تقلید اور مسلکی تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔اثبا ت رفع الیدین پر امام بخاری کی جزء رفع الیدین ،حافظ زبیر علی زئی  کی نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین وغیرہ کتب قابل ذکر ہیں۔اثبات رفع الیدین پر کتا ب ہذا کے علاوہ تقریبا 5 کتابیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔زیر نظر کتاب ''مسئلہ رفع الیدین'' شیخ ابومحمد عبد القادر بن حبیب اللہ سندھی  کی عربی تصنیف الكشف عن كشف الرين عن مسئلة رفع اليدين کا ترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت مشہور ومعروف مترجم ومصنف مولانا محمد خالد سیف ﷾ نے حاصل کی ہے ۔اس کتا ب میں مصنف نے فاضلانہ ومحدثانہ انداز میں مضبوط ومستحکم دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ رفع الیدین ہی حضور اقدس ﷺ کی دائمی سنت ہے۔اس کے منسوخ ہونے کا دعویٰ باطل ہے او رکسی ایک صحابی سے بھی صحیح سند کے ساتھ یہ ثابت نہیں کہ وہ رفع الیدین نہ کرتےہوں۔نیز اس میں ایک حنفی عالمِ دین مولانا محمد ہاشم سندھی کی کتاب '' کشف الرین'' کا علمی وتحقیقی اسلو ب میں تجزیہ کیا گیا ہے۔ اثبات رفع الیدین کے موضوع پر یہ ایک عمدہ تالیف ہے ،جس کا مطالعہ قارئین کے لیے نہایت مفید ہوگا۔ شیخ عبد القادر سندھی  سندھ میں پیدا ہوئے اور پچپن میں ہی مدینہ منورہ میں ہجرت کرگئے تھے انہوں نے ابتدائی تعلیم مدینہ منورہ کے سکولوں میں حاصل کی۔آپ بہت ذہین وفطین تھے ان کی ذہانت او رتعلیمی قابلیت سے متاثر ہو کر شاہ سعود نے انہیں سعودی شہریت دینے کا حکم صادر کیا تھا۔آپ کا شمار مدینہ یونیورسٹی کے اولین طلباء میں ہوتا ہے ۔فراغت کے بعد بیت اللہ شریف میں قائم معہد الحرم مکی او رمدینہ یونیورسٹی کے کلیۃ الحدیث میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔شیخ عبد القادر کو تصنیف وتالیف سے خاص دلچسپی تھی آپ نے بے شمار کتب اور رسائل تصنیف کئے ۔جامعہ علوم اثریہ ،جہلم (پاکستان) کا سنگ بنیاد آپ نے رکھا اور اس کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔1999 کومدینہ منورہ میں وفات پائی ۔اللہ تعالی سے دعاہے کہ وہ حق کا علم ہو جانے کے بعد اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے-آمین( م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی،مولانا حافظ صلاحالدین یوسف، مولانا محمد رمصان یوسف سلفی حفظہم اللہ وغیرہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں اللہ تعالی ان بزرگوں کو صحت وعافیت سے نوازے اور ان کےعلم وعمل اضافہ فرمائے ۔(آمین) زیر نظرکتاب مولانا محمدرمضان سلفی﷾ کی تصنیف ہے جو کہ بانی جماعت غرباء اہل حدیث مولانا عبد الوہاب محدث دہلوی﷫ اوران کےخاندان کے حالات واقعات پرمشتمل ہے ۔مولانا عبدالوہاب محدث دہلوی کی دینی وتبلیغی،تدریسی وتصنیفی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے مولانا سلفی صاحب مولانا عبد الوہاب دہلوی او ران کے خاندان کے علمائےکرام سے بہت متاثر ہیں۔اس کتاب میں آپ نے اس خاندان کے چودہ علمائے کرام کے حالات اوران کی دینی وتبلیغی اور علمی وتصنیفی خدمات کوبڑی تفصیل سے بیان کیا ہے یہ کتاب اپنے مشمولات کےاعتبار سے خاندان عبد الوہاب کےبارے وقیع معلومات کا مجموعہ ہے ۔کتاب ہذا کے مصنف مولانا محمد رمصان یوسف سلفی ﷾ علمی ،دینی اور تعلیمی حلقوں میں محتاجِ تعارف نہیں ہیں جماعت اہل حدیث پاکستان کےمعروف مقالہ نگاراورمصنف ہیں۔ان کی تصانیف پران کوایوارڈ دیئے جاتے ہیں اورعلمی ادبی حلقوںمیں ان کو بہت پذیرائی حاصل ہے ۔ ان کے مضامین ومقالات مختلف موضوعات پر ملک کے مؤقر رسائل وجرائد میں شائع ہوتے ہیں رہتے ہیں سلفی صاحب کتاب ہذا کے علاوہ تقریبا 8 کتب کے مصنف ہیں ۔اللہ تعالی ان کے زورِ قلم میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
سخن ہائے گتفنی
کتاب اور صاحب کتاب
تقریظ
حرفے چند
محدث ہند مولانا حافظ عبدالوہاب دہلوی
مولانا حافظ عبدالستار سلفی محدث دہلوی
مولانا حافظ عبدالواحد سلفی دہلوی
مولانا حافظ مفتی عبدالقہار سلفی دہلوی
مولانا حافظ عبدالغفار سلفی دہلوی
مولانا حافظ عبدالرحمان سلفی
مولانا حافظ عبدالجبار سلفی
مولانا حافظ محمد سلفی
مولانا حافظ محمد انس مدنی
مولانا حافظ عبدالماجد سلفی
مولانا حافظ مفتی ادریس سلفی
مولانا حافظ محمد الیاس سلفی
شیخ عبدالخالق دہلوی سائیکل والے
مولانا حافظ عبدالحی دہلوی
اللہ کے چار ولی ایک کتاب ایک تذکرہ
 

عبد المعز

محفلین
مولانا احمددین گھکڑوی﷫ بہت بڑے مناظراور جلیل القدر عالمِ دین تھے 1900ء میں ضلع گوجرانوالہ کے ایک مشہور مقام گکھڑ میں پیداہوئےاور مختلف اہل علم سےدینی تعلیم حاصل کی ۔مولانا ابھی کم عمر ہی تھے کہ والدگرامی انتقال کرگئے لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کو جاری رکھا دورانِ تعلیم ہی مولانا احمد دین کووعظ وتقریرکا شوق پیدا ہوگیا تھا وہ بدعات او رغیراسلامی رسوم ورواج کے سخت خلاف تھے اور ان پرکھل کر تنقید کرتےتھے ذہن ابتداہی سے مناظرانہ تھا دینی تعلیم سے فراغت کے بعد وہ باقاعدہ طور سے تقریبا 1920میں مناظرے اور تقریر کےمیدان میں اترے۔پھر عیسائیوں ،شیعوں، مرزائیوں اور بریلویوں سےان کے بے شمار مناظرے ہوئے او راس زمانے میں ان کے مناظروں کی سامعہ نواز گونج دور دور تک سنی گئی اور کامیاب مناظرکی حیثیت سے معروف ہوئے ۔زیر نظر کتاب معروف مؤرخ اہل حدیث مصنف کتب کثیرہ مولاناکی امحمد اسحاق بھٹی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مولانا احمد دین کگھڑوی ﷫ کی دینی ، تبلیغی وعوتی خدمات او ربالخصوص ان کے مناظروں کی روداد اور واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے اللہ مولانا احمدین  کے درجات بلند فرمائے اور ان کی قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور مصنف کتاب مولانا بھٹی صاحب کو تندورستی اور صحت عطا فرمائے اور ان دین ِاسلام کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش گفتار
حرفے چند
پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علمائے کرام
دوسرا باب گوجراں والا کے چند علمائے کرام
تیسرا باب خاندانی پس منظر
چوتھا باب ولادت حصول علم اور اساتذہ
پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
چھٹا باب علمائے احناف سے مناظرے
ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
گیارھواں باب چند رفقائے کرام
بارہواں باب چند واقعات ولطائف
تیرہواں باب خطیب کی حیثیت سے
چودہواں باب مدرس کی حیثیت سے
پندرہواں باب اخلاق وعادات
سولہواں باب تصانیف
سترہواں باب واقعات و معمولات کی ایک جھلک
اٹھارواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوب گرامی
بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
اکیسواں باب مولانا گکھڑوی کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
تیئسواں باب وفات
چوبیسواں باب مولانا گکھڑوی علیہ الرحمہ کے دو خواب
پچیسواں باب مولانا احمد دین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردادیں
 

عبد المعز

محفلین
دعا اور اللہ کا ذکرایک مکمل اور پختہ وسیلہ ہے۔ویسے تو ہر مخلوق اور ہر اِنسان کا ایک ایک سانس اور دنیا کی ایک ایک نعمت اللہ تعالیٰ ہی کی رحمت و عنایت کی بدولت ہے۔مگر مشکل اور پریشانی میں اللہ کی توجہ اور رحمتِ خاص دعا اور اللہ کے ذکرسے ہی حاصل ہو تی ہے۔دعا مومن کا ہتھیار ہے۔نبی اکرم نے فرمایا کہ تقدیر کو دعا کے بغیر کوئی چیز نہیں پھیر سکتی۔دعا عبادت کا مغز ہے۔دعا مانگنے والے سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں اور اسے نعمتوں سے نوازتے ہیں جبکہ دعا نہ کرنے والوں سے ناراض ہوتے ہیں اور ان کے سخت سزا کی وعید سنائی ہے۔ذکر ودعا کی اہمیت وفضیلت اور تشویق وترغیب میں جہاں قرآن مجید کی بہت ساری آیات موجود ہیں ،وہیں نبی کریم سے بے شمار احادیث بھی مروی ہیں،جن کی تفصیل کتاب کے مقدمہ میں موجود ہے۔زیر نظر کتاب (مسنون اذکار اور دعائیں) سعودی عرب کے معروف عالم دین مفتی اعظم سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز﷫ کی ترتیب شدہ ہے۔اس کتاب میں انہوں نے صحیح احادیث کی روشنی میں روز مرہ کی پڑھی جانے والی دعاوں کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے،تاکہ رحمت الہی کا شائق بآسانی ایک ہی جگہ تمام دعاوں کو پڑھ لے۔اور اس کتاب کے اردو ترجمے کی سعادت شیخ عبد الصمد رفیقی﷾ نے حاصل کی ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ ان کی محنت کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
ذکر و دعاء:اہمیت و فضیلت
فرض نمازوں کے بعد مسنون اذکار
صبح اور شام کے مسنون اذکار اور دعائیں
وہ اذکار اور دعائیں جو گھر جاتے وقت پڑھی جائیں گی
وہ اذکار اور دعائیں جو مسجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے وقت پرھی جائیں گی
نیند اور بیداری کے وقت کے اذکار اور دعائیں
کھانے پینے سے متعلق مسنون اذکار اور دعائیں
سفر سے واپسی پر شہریا بستی میں داخل ہونے کی دعائیں
اذان کے وقت اور اس کے بعد کی مسنون دعائیں اور اذکار
سلام میں پہل کرنا، جب چھینک مارنے والا، ’’الحمد للہ‘‘ کہے تو چھینک کا جواب دینا اور بیماری کی عیادت کرنا
ایک نہایت ضروری نصیحت
 

عبد المعز

محفلین
قرآ ن ِ مجید کے بعد حدیث نبویﷺ اسلامی احکام اور تعلیمات کا دوسرا بڑا ماخذ ہے۔ بلکہ حقیقت تویہ کہ خود قرآن کریم کو ٹھیک ٹھیک سمجھنا ،اس سے احکام اخذ کرنا اور رضائے الٰہی کے مطابق اس پر عمل کرنا بھی حدیث وسنت کی راہنمائی کے بغیر ممکن نہیں ۔لیکن اس کے باوجود بعض گمراہ ا و رگمراہ گر حضرا ت حدیث کی حجیت واہمیت کومشکوک بنانے کی ناکام کوششوں میں دن رات مصروف ہیں او رآئے دن حدیث کے متعلق طرح طرح کے شکوک شبہات پیدا کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن الحمد للہ ہر دور میں علماء نے ان گمراہوں کاخوب تعاقب کیا اور ان کے بودے اور تارِعنکبوت سےبھی کمزور اعتراضات کے خوب مدلل ومسکت جوابات دیے ہیں ۔منکرین کےرد میں کئی کتب اور بعض مجلات کے خاص نمبر ز موجود ہیں ۔ ان کتب میں سے دوام حدیث ،مقالات حدیث، آئینہ پرویزیت ، حجیت حدیث ،انکا ر حدیث کا نیا روپ وغیرہ اور ماہنامہ محدث ،لاہور ،الاعتصام ، ماہنامہ دعوت اہل حدیث ،سندھ ،صحیفہ اہل حدیث ،کراچی کے خاص نمبر بڑے اہم ہیں ۔ زیر نظر کتاب ''منکرین حدیث کے شبہاب اور ان کارد '' معروف مصنف ومترجم کتب کثیرہ جناب پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کےجامعہ لاہور الاسلامیہ میں علمائے کرام کی ایک سات روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہ 2005میں منکر ین حدیث کے رد میں دئیے گئے لیکچر کی کتاب صورت ہےجس میں منکرین کے شبہات ومغالطات کا ٹھوس علمی دلائل کے ساتھ رد کیا گیا ہے بظاہر یہ ایک مختصر سا کتابچہ ہے لیکن علم سے لبریز ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچے کواپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے چند
تمہید
سنت کا لغوی معنی
سنت اور حدیث مترادف ہیں
حدیث رسول کی تشریعی حیثیت
سنت کی اہمیت
ترک سنت گمراہی ہے
احادیث کو حفظ اور بیان کرنے کی ترغیب
سنت کے بغیر قرآن فہمی مشکل
نبی کریمﷺ قرآن کریم کے شارح ہیں
حدیث بھی منجانب اللہ ہے
وحی خفی کا قرآن کریم سے اثبات
نبی کو کتاب کے ساتھ الحمکت بھی عطا کی گئی
انکار سنت کی ابتداء
انکار حدیث کی ضرورت
خوارج اور معتزلہ کا خاتمہ اور اس کے اسباب
چند مشہور منکرین حدیث
منکرین حدیث کے متعلق رسول اللہ ﷺ کی پیشن گوئی
منکرین حدیث کے مغالطات
قرآن کریم کے مخالف احادیث قابل حجت نہیں
حدیث تاریخ کی حیثیت رکھتی ہے
الحکمۃ سے مراد حدیث نہیں
قرآن میں ہر چیز کا بیان ہے
ہمارے لیے قرآن ہی کافی ہے
صرف قرآن ہی سے نصیحت کرو
حدیث قطعی الثبوت نہیں
منصب رسالت صرف قرآن پہنچانا ہے
احادیث حجت نہیں
خبر واحد حجت نہیں
اطاعت رسول سے مراد اطاعت قرآن ہے
حدیث وحی نہیں
اللہ نے حافظت حدیث کا ذمہ نہیں لیا
 

عبد المعز

محفلین
مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷾ کی شخصیت تعارف کی محتاج نہیں آپ برصغیر پا ک وہند کے اہل علم طبقہ میں او رخصوصا جماعت اہل میں ایک معروف شخصیت ہیں آپ صحافی ،مقرر، دانش ور وادیب اور وسیع المطالعہ شخصیت ہیں ۔ ان کا شمارعصر حاضر کے ان گنتی کےچند مصنفین میں کیا جاتا ہے جن کے قلم کی روانی کاتذکرہ زبان زدِعام وخاص رہتا ہے تاریخ وسیر و سوانح ان کا پسندیدہ موضوع ہے او ر ان کا یہ بڑا کارنامہ ہے کے انہوں نے برصغیر کے جلیل القدر علمائے اہل حدیث کے حالاتِ زندگی او ر ان کےعلمی وادبی کارناموں کو کتابوں میں محفوظ کردیا ہے مولانا محمداسحاق بھٹی ﷾ تاریخ وسیر کے ساتھ ساتھ مسائل فقہ میں بھی نظر رکھتے ہیں مولانا صاحب نے تقریبا 30 سے زائدکتب تصنیف کیں ہیں جن میں سے 26 کتابیں سیر واسوانح سے تعلق رکھتی ہیں مولانا تصنیف وتالیف کےساتھ ساتھ 15 سال ہفت روزہ الاعصتام کے ایڈیٹر بھی رہے الاعتصام میں ان کےاداریے،شذرات،مضامین ومقالات ان کے انداز ِفکر او روسیع معلومات کے آئینہ دار ہیں الاعتصام نے علمی وادبی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے اس کی ایک وجہ محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷾ کی انتھک مساعی اور کوششیں ہیں ۔زیر نظر کتاب مولانا اسحاق بھٹی ﷾ کی حیات وخدمات کے حوالے اہم کتاب ہے جس میں مولانا محمد یوسف سلفی ﷾ نے بھٹی صاحب کی سوانح حیات کا نہایت دلنشیں انداز میں عمدہ اور پر وقار تذکرہ تعارف پیش کیا ہے مولانا محمد رمصان یوسف سلفی ﷾ جماعت اہل حدیث پاکستان کےمعروف قلمکار ہیں ان کے مضامین ومقالات مختلف موضوعات پر ملک کے مؤقر رسائل وجرائد میں شائع ہوتے ہیں رہتے ہیں سلفی صاحب کتاب ہذا کے علاوہ تقریبا 8 کتب کے مصنف ہیں۔(م۔ا)
 
Top