کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
پاکستان اور قادیانی (عبد القادر حسن)
نقاب کشائ (پروفیسر مغیث الدین شیخ)
ڈاکٹر عبد السلام کا اصل چہرہ (طارق اسماعیل ساگر)
قلم ہو یا قینچی صاحبزادہ طارق محمود
پاکستان دشمن ایوارڈ یافتہ (حفیظ الرحمٰن قریشی)
زیر نقاب (محمد متین خالد)
غدار پاکستان (حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی)
ڈاکٹر عبد السلام کی کہوٹہ دشمنی (زاہد ملک)
ڈاکٹر قدیر کے خلاف قادیانی سازش (یونس خلش)
آستین کا سانپ (ڈاکٹر ام خولہ)
نوبیل پرائز اور ڈاکٹر عبد السلام (شفیق مرزا)
ڈاکٹر عبدالسلام، پاکستان دشمن طاقتوں کی شخصی یادگار (علامہ ابو ٹیپو الازہری)
دانشورانہ خود مذمتی کے شہ پارے (ارشاد احمد عارف)
ڈاکٹر عبد السلام کون؟ (محمد طاہر رزاق)
ڈاکٹر عبد السلام کو نوبیل پرائز کیوں ملا؟ (محمد ازہر)
ڈاکٹر عبد السلام کے نظریات (سرفراز جبرئیلی)
ڈاکٹر عبد السلام کون تھا؟ (ابو طلحہ محمد راشد حمادی)
ڈاکٹر عبد السلام اسلام اور پاکستان دشمن شخصیت (محمد نوید شاہین)
غدار کی سزا (مظفر وارثی)
 

عبد المعز

محفلین
تمام انبیاء کرام علیہم السلام ایک ہی پیغام اور دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔ انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے حضرت نوح علیہ السلام نے ساڑے نوسوسال کلمہ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات مبارکہ میں عقائد وصفات کو بیان کیاہے زیر نظر کتاب میں بھی محمداسلم سلفی صاحب نے اردو دان طبقہ کے لیے قرآن مجید میں سے اللہ تعالیٰ سے متعلقہ عقائد وصفات پر مبنی آیات کو سورتوں کی بہ ترتیب تلاوت جمع کر کے ان آیات کاترجمہ وتشریح کو سنت کی روشنی میں پیش کیا ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور اہل اسلام کے لیے اسے ذریعہ نجات بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات اور وجود باری تعالیٰ کے دلائل
عقیدہ واحدیت
عقیدہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں
عقیدہ حیات و بقا
عقیدہ خلق و ایجاد اور فعل
عقیدہ علم و حکمت
عقیدہ سمع وبصر
عقیدہ ارادہ
عقیدہ معیشت
عقیدہ قدرت
عقیدہ ربوبیت
عقیدہ رزقیت
عقیدہ نرمی وشفقت
عقیدہ رحمت الٰہی
عقیدہ عفودرگزر کرنا
عقیدہ مغفرت
عقیدہ موت و حیات
عقیدہ ملک و ملوک
عقیدہ حلم
عقیدہ غنی
عقیدہ احسانات الٰہی
عقیدہ تقدیر الٰہی
عقیدہ عدل وشکر
عقیدہ تخلیق آدم اور آدم علیہ السلام
عقیدہ ایمانیات
عقیدہ ملائکہ اور ان کی خدمات
عقیدہ قرآن مجید کے منزل من اللہ ہونے کے دلائل
عقیدہ قرآن کریم کی پیش گوئیاں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فضائل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حصہ اول
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Fazail-e-Sahaba-KaramRAPart-1.jpg.html] [/URL]
تبصرہ
صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔زیر نظر کتاب فضائل صحابہ کرام﷢ (حصہ اول) مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد اقبال کیلانی﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے قرآن احادیث سے دلائل کی روشنی میں صحابہ کرام ﷢کی فضلیت کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے فاضل مصنف نےاس حصہ میں پہلے خاص مواقع اور اجتماعی طور پر صحابہ کے فضائل بیان کرنے کے بعد بیس مشہور صحابہ کرا م﷢ کے انفرادی فضائل ومناقب بیان کیے ہیں اس کتاب کا دوسرا حصہ ابھی زیر طبع ہے شائع ہونےپر اسے بھی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا جائے گا ۔(ان شاء اللہ ) اللہ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے صحابہ کرام کی عظمت وفضلیت کوسمجھنے کا ذریعہ بنائے (آمین)۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فضائل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قرآن مجید کی روشنی میں
فضائل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تورات اور انجیل کی روشنی میں
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل سنت کی روشنی میں
اہل بیت کے فضائل
مہاجرین کے فضائل
انصار مدینہ کے فضائل
چھ مدنی سابقون الاولون کے فضائل
بیعت عقبہ میں شریک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل
قبا بستی والوں کی فضیلت
اصحاب بدر کے فضائل
غزوہ احد میں شریک ہونے والوں کے فضائل
غزوہ خندق میں شریک ہونے والوں کے فضائل
اصحاب شجر رضی اللہ عنہم کے فضائل
غزوہ تبوک میں شامل ہونے والوں کے فضائل
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت ابو جندل بن سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت ابو بصیر رضی اللہ عنہ کے فضائل
حضرت ابو سلمہ عبداللہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ کے فضائل
 

عبد المعز

محفلین
غزوۂ موتہ کا شمار اسلام کے فیصلہ کن معرکوںمیں ہوتا ہے یہ جنگ روم کے عیسائیوں کے خلاف لڑی گئی اس میں آپﷺ نے تین سپہ سالاروں کومقررکیا لیکن وہ تینوں شہید ہوگئے تو مسلمانوں کو انتہائی پسپائی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تو اس صورت حال میں حضرت خالد بن ولید ﷜نے اسلامی فوج کی قیادت سبنھالی اور مسلمانوں کو جمع کرکے رومیوں کو شکست سے دوچار کیا ۔ زیر نظر کتاب عرب کے مشہو ر تاریخ دان احمد باشمیل کی عربی کتاب کاسلیس آسان ترجمہ ہے فاضل مؤلف نے اس کتاب میں شام کے حالات وواقعات اس کاتاریخی پس منظر او رہجرت کے بعد واقع ہونے واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے ان امورکی وضاحت بھی پیش کی جن کےنتیجہ میں غزوۂ موتہ پیش آیا تھا او راس غزوہ کے حالات واقعات کو تفصیلاً پیش کیا ہے ۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
کلمۃ المولف
غزوہ موتہ کے اسباب
فصل اول ہزاروں سال سے شام ایک عربی ملک ہے
قبل از میلاد آشوریوں سے لڑنے والی عرب مملکت
باقی ماندہ عمالقہ
انسانوں میں سب سے پہلے عربوں نے شام پر قبضہ کیا
عرب آغاز تاریخ شام کے اصلی باشندے ہیں
اسلام سے قبل شام میں عربی حکومتوں کے زمانے
عاد کے بادشاہوں کا دور
انباط کے بادشاہ
انباط اور یونان کا معرکہ
تدمر کی عربی مملکت
تدمر کی عرب قوم
تدمر اور رومی
تدمر کے نمایاں بادشاہ
اذنیہ اصغر تدمر کا دوسرا بادشاہ
اذنیہ کا ایران کے دار الخلافہ کا محاصرہ کرنا
الزباء کے عہد میں تدمر کا عظمت کی چوٹی پر پہنچنا
ملکہ الزباء کا مصر پر قبضہ کرنا
ملکہ الزباء کا انجام
مشیخت یا مملکت
شاہان قضاعہ
قضاعہ ایک طاقتور جنگجو قوم تھی
غسان نام کی وجہ
غناسہ شام میں کس طرح آئے
غساسنہ اور رومی
آمدم برسر مطلب
غسان اور اسلام
فصل دوم خیبر اور موتہ کے درمیان ہونے والے سیاسی اور عسکری واقعات کا اختصار
عسکری انضباط اور مسلمان
حضرت اسامہ بن زید کا ایک مسلمان کو قتل کرنا
بت پرست اکٹھ کی پراگندگی
صلح کا درمیانی حل
صلح حدیبیہ کے فوائد
قائم مقام امیر مدینہ
مدینہ سے روانگی
عقیدہ پر ثابت قدمی کے ثمرات
قریش کا مکہ سے باہر چلے جانا
قریش کی حیرت
صفا اور مروہ کے درمیان قربانی
مشرکین کے بے وقوفوں کا مسلمانوں سے الجھنے کی کوشش
خالد بن ولید اور ابو سفیان بن حرب
خالد بن ولید اور عمرو بن العاص کا اسلام قبول کرنا
جزیرہ عرب میں حالات کا استحکام
ملوک اور امراء کا رد عمل
ہرقل کا نامہ برکی عزت کرنا
رومیوں کی رائے معلوم کرنا
کیا شاہ ہرقل اسلام لایا تھا
ہرقل کے اسلامی موقف کی تحقیق
مقوقس حاکم مصر کا موقف
شاہ یمامہ کا اسلام کے قریب ہونا اور مسلمان نہ ہونا
غیر مسلم نجاشی
معرکہ موتہ
بازنطینی کامن ویلتھ
فوج کے سالاروں کا تقرر
سالار عبداللہ بن رواحہ کا آگ کے خوف سے رونا
جنگ کے شان دار دستور کے پاس کچھ وقت
مسلمانوں کا فوج کو الوداع کہنا
معان میں فوجی عدالت
موتہ میں مسلمانوں کا قلعہ بند ہونا
تاریخ کی سب سے بڑی حربی جانبازی
تینوں سالار کب اور کیسے شہید ہوئے؟
عیسائی عربوں کے سالار کا قتل
معجزہ کے متعلق بیہقی کی روایت
موتہ میں حضرت خالد رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں نو تلواروں کا ٹوٹنا
مدینہ میں فوج کے خلاف مظاہرہ
معرکہ موتہ کے تینوں امراء کی فضیلت
سالار عمر بن العاص
فوج کا مدینہ سے مارچ کرنا
غزوہ نے اپنے مقاصد پورے کیے
قابل سماعت نصیحت
استدراک وتعقیب
شکست کے بعد فتح
سالار کو اعلیٰ تمغہ عطا کرنا
معرکہ موتہ سے حاصل ہونے والے اسباق
تحلیل و تجزیہ
موتہ میں عقیدہ کو کیسے فتح ہوئی؟
ٹیکنالوجی کی برتری کی حماقت
جون میں عربوں نے کس وجہ سے شکست کھائی اور یہودی کیوں فتح یاب ہوئے
 

عبد المعز

محفلین
مولانا محمد رمصان یوسف سلفی ﷾ علمی ،دینی اور تعلیمی حلقوں میں مختاج تعارف نہیں ہیں جماعت اہل حدیث پاکستان کےمعروف مقالہ نگار اور مصنف ہیں۔ان کی تصانیف پر ان کوایوارڈ دیئے جاتے ہیں اورعلمی ادبی حلقوں میں ان کو بہت پذیرائی حاصل ہے ۔ ان کے مضامین ومقالات مختلف موضوعات پر ملک کے مؤقر رسائل وجرائد میں شائع ہوتے ہیں رہتے ہیں سلفی صاحب کتاب ہذا کے علاوہ تقریبا 8 کتب کے مصنف ہیں ۔اللہ تعالی ان کے زورِ قلم میں مزید اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے(آمین) ۔ زیر نظر کتاب اللہ کے چار ولی ''مولانا سلفی کی تصنیف ہے جوکہ جماعت غرباء اہل حدیث کے بانی او رامام اول مولانا عبد الوہاب صدری دہلوی ،امام ثانی مولانا عبد الستار دہلوی ،امام ثالث مولانا عبد الغفار سلفی اور مولانا عبد الجلیل خان جھنگوی کے حالات پر مشتمل ہے (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرفے چند
تاریخ سازی
ابتدائیہ
حضرت مولانا عبدالوہاب محدث دہلوی علیہ الرحمۃ
مولانا حافظ عبدالستار محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
مناظرے
شیخ الحدیث مولانا عبدالجلیل خان دہلوی رحمہ اللہ
مولانا حافظ عبدالغفار سلفی رحمۃ اللہ علیہ
 

عبد المعز

محفلین
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستورِ زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تواس میں متعدد تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کی دوستی اور دشمنی کے معیارات بدل جاتے ہیں۔وہ دنیوی مفادات اور لالچ سے بالا تر ہو کر صرف اللہ کی رضا کے لئے دوستی رکھتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے ہی دشمنی کرتا ہے۔جس کے نتیجے میں کل تک جو اس کے دوست ہوتے ہیں ،وہ دشمن قرار پاتے ہیں اور جو دشمن ہوتے ہیں وہ دوست بن جاتے ہیں اور اس کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب (مقالات طیبہ) جماعۃ الدعوہ کے مرکزی راہنما معروف عالم دین مولانا عبد السلام بن محمدبھٹوی﷾ کی علمی کاوش ہے ،جس میں انہوں نے اسلامی تہذیب کے انہی منفرد اصولوں کو مقالات کی شکل میں جمع کر دیا ہے،اور عصرِ حاضر کے چند مشکل موضوعات پر قرآن وسنت کے مستند دلائل کی روشنی میں بحث کی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مسلمانوں میں ہندوؤں کے رسم و رواج
عبادت
نماز اور ذکر
تسبیح اور مالا
ہر کام کی ابتداء
ملاقات کا طریقہ
ستاروں کی تعظیم
مسلمانوں میں قطب کی تعظیم؟
چوریاں بتانا
استخارہ کے نام پر کہاونت
سرادھ اور ایصال ثواب کی رسمیں ختم، قل برسی سالگرہ وغیرہ کہاں سے آئیں؟
گاڑیوں میں لٹکے ہوئے جوتے اور نقش نعلین شریفین
گنگا جمنا متھرا کے سفر اور اجمیر داتا سہون کے سفر
شادی کی رسمیں
نکاح سے پہلے روٹی اور نیوندرا
لڑکیوں میں وراثت سے حصہ دینے کی بجائے جہیز دینا
بے پردگی ار بے حیائی
بغیر اجازت گھروں میں جا
دیوار کا بھابھی سے عام میل جول
موسیقی اور گانا بجانا
چہرے کی وضع قطع داڑھی اور مونچھیں
بیوہ کی شادی کو معیوب سمجھنا
ذکر اور جہاد سے روکنے والے کھیل
تزکیہ نفس اور تصوف
تزکیہ نفس کا مسنون طریقہ
تزکیہ نفس کے لیے فرائض کی پابندی اور کبائر سے اجتناب
فرائض کی پابندی
نوافل کا التزام
اللہ کا ذکر
ذکر الٰہی کا مسنون طریقہ
قرآن کریم کی چند خاص دعائیں
سب سے اعلیٰ ذکر
کلمہ تمجید کی فضیلت
قبولیت دعا کے لیے ایک عمل
عبادات میں میانہ روی کا حکم
مسلمانوں کی فتوحات ار کفار کی شکست کا سبب
وہ چیزیں جن میں مسلمان پہلی امتوں کے نقش قدم پر چل نکلے
تزکیہ نفس
تصوف کی بنیاد
تصوف کا پہلا سبق مرشد پکڑنا
اپنے نام کا کلمہ پڑھوانا
پیر کو سجدہ کرنا
تصوف کا دوسرا سبق
تصور شیخ
ہر کام مرشد سے پوچھ کر کرنے کی حقیقت
ایک ذاتی تجربہ
دوسرا ذاتی تجربہ
صوفیا کرام جو کچھ دیکھنا چاہیں انہیں کیسے نظر آجاتا ہے
قبر سے رسول ﷺ کا ہاتھ باہر نکلنا
رسول اللہﷺ کا مانگنے والے کو روٹی دینا
رسول اللہ ﷺ کا مدد کرنا
قبر پر خط بھیجنا
تصوف کا تیسرا سبق
ذکر کے خود ساختہ طریقے
اسم ذات
نفی اثبات
تصوف کا چوتھا سبق
حلال کو حرام کر لینا اور کھانے پینے میں بے حد کمی
کھانے کی مقدار کے متعلق نبوی تعلیم
صوفیہ کے ہاں کھانے کی کمی
تصوف کے چند نتائج
بندوں کے حقوق کی ادائگی کا ترک
غلو اور غلط بیانی
ترک جہاد
کمائی کے حلال اور حرام ذرائع
حرام کمائی کی صورتیں
حرام سے پرہیز
حرام کی ایک نہایت قبیح شکل ۔ سود
مدت پر سود
بینکوں کا موجودہ کاروبار
جنس کے بدلے صرف نقد جنس
نوٹ اور سود
سودی نظام سے بچنے کا واحد حل
قسطوں کا مسئلہ
حرام کی ایک اور صورت
کوئی چیز قبضے میں کئے بغیر بیچنا حرام ہے
بت فروشی کی نئی صورتیں
تعلیم کس لیے
ڈاکٹر، انجینئر بن کر نوکر ہی بننا ہے تو جائدہ؟
علم کی دو قسمیں
دنیا کمائیں مگر۔۔۔ کس حد تک
کم از کم ترجمہ قرآن کے لیے وقت نکالیں
قرآن فہمی کے لیے پہلے چودہ علوم پڑھنا
علم پھیلانے ولاے مدارس پر بھی حکومتی پھندے
ہم جہاد کیوں کر رہے ہیں
پہلا مقصد۔۔۔ فتنے کا خاتمہ
دوسرا مقصد۔۔۔ غلبہ اسلام
تیسرا مقصد۔۔۔کفار کا جزیہ دینا
چوتھا مقصد۔۔۔کمزوروں کی مدد
پانچواں مقصد۔۔۔ مقتولین کا بدلہ
چھٹا مقصد۔۔۔ معاہدہ توڑنے کی سزا
ساتواں مقصد مقصد۔۔۔ دفاع کے لیے لڑنا
آٹھواں مقصد۔۔۔ مقبوضہ علاقہ چھڑوانا
کیا ہم نے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لیے ہیں؟
اسلامی ریاست کے بغیر جہاد
جہاد فرض ہوجانے کے بعد قیامت تک جاری ہے
اسلامی ریاست اور خلیفہ جہاد سے وجود میں آتے ہیں
اس وقت جہاد فرض عین ہے یا فرض کفایہ؟
جنگ کا ارادہ رکھنے کی علامت
فرض کفایہ بھی جب تک ادا نہ ہو رہا ہو فرض عین ہوتا ہے
ہم پاکستان میں جہاد کیوں نہیں کرتے؟
راہ جہاد سے فرار کے بہانے
پہلا بہانہ۔۔۔ خلیفہ کے بغیر جہاد نہیں ہو سکتا
دوسرا بہانہ مشرک کی مدد سے جہاد کرنا
تیسرا بہانہ ۔۔۔ جنگ بدر کے بعد بھی رسول اللہ ﷺ نے مشرکوں سے مدد لی
چوتھا بہانہ ۔۔۔ کشمیر کی بجائے پاکستان میں جہاد کیوں نہیں کیا جاتا؟
پانچواں بہانہ۔۔۔۔ اگر حکومت مظلوموں کی مدد کرتے تو ہمیں جہاد نہیں کرنا چاہیے
چھٹا بہانہ۔۔۔۔ اگر مجاہدین کاروائی کریں گے تو نتیجے میں ہند و عزتیں لوٹیں گے
ساتواں بہانہ۔۔۔ پہلے جہاد بالنفس پھر جہاد بالشیطان پھر جہاد بالدنیا اگر ان میں کامیاب ہو جاؤ تو پھر دشمن سے جہاد کرنا
کیا کسی کی تعظیم کے لیے کھڑا ہونا جائز ہے؟
جمہوریت و خلافت
خلافت پر اعتراض
خلافت کے ثمرات
انسان کے خود ساختہ نظاموں کا جائزہ
کمیونزم
کیا جمہوریت عوام کی حکومت ہوتی ہے؟
دینی جماعتوں کے لیے جمہوریت کے نقصانات
 

عبد المعز

محفلین
انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت رکھنا اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام وصحابیات کی سیرت اور ان کے واقعات اہل ایمان کے لیے آئیڈیل ہیں۔ صحابہ کرام کی﷢ کی سیرت وسوانح کے حوالے سےعربی اردو میں کئی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب مولانا محمدنافع ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انھو ں حضرت ابوسفیان ﷺ اور ان کی اہلیہ ہندبنت عتبہ کے سوانح مختصراً ذکر کرتے ہوئے بعض شبہات کا ازالہ بھی کردیا ہے ۔حضرت ابو سفیان﷜ نبی کریم ﷺکی سسر تھے کاتب وحی سیدنا معاویہ ﷜ او رام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا کے والد تھے ۔حضرت ابو سفیان اور ان کی اہلیہ ہند بنت عتبہ اور ان کے بیٹے حضرت یزید بن ابی سفیان ﷜ فتح مکہ کے موقع پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے ۔ فاضل مؤلف نے اس کتاب میں ام المومنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا، حضرت یزید بن ابی سفیان ﷜ کا تذکرہ بھی شامل کیا ہے اللہ تعالی اہل اسلام کو صحابہ کرام﷢ کی زندگیوں کے مطابق زندگی بسر کرنےکی توفیق دے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باسمہ تعالیٰ
پیش لفظ
رائے گرامی
سیدنا ابو سفیان رضی اللہ عنہ
تمہیدی امور
نام ونسب و رشتہ داری
سنی مورخین
شیعہ مورخین
حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہم نشیبی
اسلام لانا اور دخول دار کی فضیلت حاصل کرنا
حضرت عباس اور ابو سفیان کی ایک گفتگو
غزوات میں شرکت مجاہدانہ کارنامے اور پرخلوص قربانیاں
غزوہ حنین
ابو سفیان رضی اللہ عنہ پر اعتماد نبوی
غزوہ طائف میں ایک چشم کی قربانی
تقسیم مال میں حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ پر اعتماد نبوی
نجران کے صدقات پر حضرت ابو سفیان کا عامل بنایا جانا
جنگ یرموک میں مجاہدانہ مساعی
حضرت ابو سفیان کے ایمان افروز خطبے
یرموک میں چشم دیگر کی قربانی
حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت حدیث
تذکرہ حضرت ہند بنت عتبہ ( اہلیہ ابی سفیان رضی اللہ عنہ)
نسبی تشریحات اور قبیلہ قریش میں ان کا مقام
تشرف بیعت اور کلمہ ’’ مرحبا ‘‘ کا اعزاز
جنگ یرموک میں شرکت
عورتوں کے مجاہدانہ کارنامے اور ہند کا قول
چند گزارشات
حضرت یزید بن ابی سفیان
نام و نسب
قبول اسلام اور غزوہ حنین میں شرکت
منصب کتابت
منصب امارت
اعتماد نبویﷺ
روایت حدیث کا شرف
امیر جیش اور صدیقی وصایا
مکتوب ہذا کی اصل عبارت
جوابی مکتوب کی اصل عبارت
فتح مدینہ دمشق
تین صحابہ کرام کا طلب کیا جانا
حاصل کلام
ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا
نام ونسب
عقد اول
عقد ثانی
بعض فضائل
احترام نبویﷺ
خیبر کی آمدنی سے حصہ
روایت حدیث کی فضیلت
اتباع سنت
دمشق روانگی
حقوق العباد کا لحاظ اور فکر آخرت
وفات
اختتامی کلمات
آخری گزارش
 

عبد المعز

محفلین
رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کیے گئے دراصل یہ ان کی شکت خودردگی اور تباہی وبربادی کے ایام ہیں نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں ۔ شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫ کی متنوع خدمات کادائرہ بہت وسیع ہے آپ نے ہر میدان میں دفاع او رغلبۂ اسلام کی خاطر خدمات سرانجام دیں ۔ شیخ الاسلام کی مساعی جمیلہ میں سے ایک خوبصورت کارنامہ '' الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ ''ہے جو کہ آپ نے ایک عساف نصرانی کے جواب میں تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظرکتاب '' گستاخ رسول کی سزا'' دراصل مختصرالصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کا اردو ترجمہ ہے یہ اختصار آٹھویں صدی ہجری کے علامہ محمدبن علی الحنبلی(متوفی778ھ) نے کیا اور اس کے ترجمہ کی سعادت محمدخبیب﷾ نے حاصل کی اور ادارہ تحقیقات سلفیہ ،گوجرانوالہ نے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے صاحب اختصار نے '' الصارم المسلول'' میں موجود تمام آیات واحادیث ،اجماع،آثارصحابہ اور ان سے استدلال واجتہاد کو حسن ترتیب سے چن لیا ہے کہ جس سے استفادہ کرنا ہر خاص وعام کے لیے آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی کتاب ہذا کےمصنف ،مترجم ،اور ناشرین کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
صاحب المختصر کا مختصر تعارف
تمہید
کتاب میں چار مسائل ہیں
پہلا مسئلہ گستاخ رسول خواہ وہ مسلمان ہو یا کافر واجب القتل ہے
اجماع کا بیان
مزید توضیح
امام مالک اور امام احمد کا مذہب اور اس کی تحقیق
امام شافعی اور امام ابو حنیفہ کا مذہب
گستاخ رسول کے واجب القتل ہونے کے دلائل
قرآن مجید کے دلائل
پہلی تا پانچویں دلیل
فصل ایسی آیات جو گستاخ رسول کے قتل اور کفر پر دلالت کرتی ہیں اگر وہ حلیف نہ ہو
پہلی تا آٹھویں دلیل
فصل احادیث سے ثبوت
پہلی تا پندرہویں حدیث
جس مسئلہ پر یہ احادیث دلالت کرتی ہیں
فصل اجماع صحابہ
اجماع کے ثابت ہونے کی کیفیت
گستاخ رسول کو حضرت عمر نے قتل کروایا
حضرت ابن عباس کا قول جو کسی بھی نبی کی گستاخی کرے
گستاخ رسول کے قتل کے بارے میں صحابہ کے مختلف فیصلے
اقدار کا تحفظ مختلف انداز سے
پہلا تو دسواں انداز
معاہدہ کی پاسداری اللہ تعالیٰ اور مسلمانوں کا حق ہے
دوسرا مسئلہ گستاخ رسول کا قتل نامزد ہے
اکثر اہل علم کے اس پر اجماع کا بیان کرنا
اس کے قتل کی دو وجوہات ہیں
دیگر مسالک میں اس کے قتل میں اختلاف اور اس کی تحقیق
تیسرا مسئلہ وہ بغیر توبہ کروائے قتل کیا جائے گا چاہے مسلمان ہو یا کافر
امام شافعی امام ابو حنیفہ اور امام کا موقف
گستاخ کی توبہ کے بارے میں ان اصحاب کے ہاں تین روایات
امام مالک اور شافعی کا موقف
چوتھا مسئلہ مذکورہ گستاخی اور محض کفر کے مابین فرق
پیش لفظ جس کا بیان کرنا ضروری ہے
گستاخ کے کفر پر اجماع کا بیان کرنا
دوبارہ مسئلہ کا ذکر
اس مسئلہ میں بعض علماء کی تصریحات
نبوت کی گستاخی میں مخصوص الفاظ کا ذکر
گستاخی دو اقسام کی ہے
گستاخ اگر ذمی ہو
اللہ کی گستاخی کی دو قسمیں ہیں
دیگر انبیاء کی گستاخی کا حکم وہی جو ہمارے نبی کی گستاخی کا ہے
جو ازواج النبی کو گالی دے
جو کسی ایک صحابی کی گستاخی کرے
قرآن مجید
احادیث
آثار
اس کا حکم جو مطلق طور پر لعنت کرتا ہے اور مذمت کرتا ہے
 

عبد المعز

محفلین
ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال : 17 دسمبر 2002ء) معروف محدث، فقیہ، محقق، قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی) سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسر رہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔زیر نظر کتاب خطبات بہاولپور دراصل مارچ 1980ءمیں جامعہ عباسیہ(اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور،پاکستان) کی دعوت پر یونیورسٹی میں ججز، علماءاور یونیورسٹیوں کے چانسلرز او رڈین حضرات کی زیر صدارت ڈاکٹر حمیداللہ  کے مختلف علمی موضوعات پر بارہ خطبات کا مجموعہ ہے جو علمی حلقوں ، قانون دان او ر دانشور طبقے کے درمیان خطبات بہاولپور کے نا م سے معروف ہے ۔یہ خطبات 8مارچ 1980 ء سے 20 ماچ 1980ءتک مسلسل جاری رہے۔ان خطبات کوسننے کےلیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ،طلباء وطالبات کےعلاوہ شہر کے علمائے کرام اوراہل ذوق و طلب خواتین وحضرات کی ایک کثیر تعدادتشریف لاتی جن میں ملک کے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانانِ گرامی بھی شامل ہوتے۔ان خطبات کاپہلا ایڈیشن اپریل 1981ءمیں شائع ہوا اور اسے بڑا قبول عا م حاصل ہوا ۔ زیر نظر خطبات بہاولپور کی گیارویں اشاعت ہے جسے ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد نے اچھے کاغذ پر بڑی عمدگی سے شائع کیا ہے اللہ تعالی ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کی اشاعت اسلام کےلیے کوششوں کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تعارف
پیش لفظ
حرف تقدیم
تعارف طبع اول
خطبات جناب ڈاکٹر محمد حمیداللہ
تاریخ قرآن مجید
سوالات و جوابات
تاریخ حدیث شریف
سوالات و جوابات
تاریخ فقہ
سوالات و جوابات
تاریخ اصول فقہ و اجتہاد
سوالات و جوابات
اسلامی قانون بین الممالک
سوالات و جوابات
دین ( عقائد ، عبادات ، تصوف)
سوالات و جوابات
عہد نبوی ؐ میں مملکت اور نظم و نسق
سوالات و جوابات
عہد نبویؐ میں نظام دفاع اور غزوات
سوالات و جوابات
عہد نبویؐ میں نظام تعلیم
سوالات و جوابات
عہد نبویؐ میں نظام تشریع وعدلیہ
سوالات و جوابات
عہد نبویؐ میں نظام مالیہ و تقویم
سوالات و جوابات
عہد نبویؐ میں تبلیغ اسلام اور غیر مسلموں سے برتاؤ
سوالات و جوابات
مختصر کتابیات
اشاریہ
 

عبد المعز

محفلین
جہاد دینِ اسلام کی چھوٹی ہے ۔جہاد اعلائے کلمۃ اللہ کا سب سے بڑا سبب او رمظلوموں ومقہوروں کو عد ل انصاف فراہم کرنے کا عمدہ ذریعہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت کے لیے مسلمانوں کو دعوت و انذار کےبعد انتہائی حالات میں اللہ کے دشمنوں سے لڑنے کی اجازت دی ہے او راللہ کے راستے میں لڑنےوالے مجاہد کے لئے انعام و اکرام اور جنت کا وعدہ کیا ہے اسی طرح اس لڑائی کو جہاد جیسے مقدس لفظ سے موسوم کیا ہے۔ جہادکی اہمیت وفضلیت کے حوالے سے کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے باقاعدہ ابواب قائم کیے ہیں او رکئی اہل علم نے اس پر مستقبل عربی اردوزبان میں کتب تصنیف کی ہیں ۔زیر کتاب صحیح بخاری شریف کی کتاب الجہاد کا ترجمہ وتشریح ہے یہ ترجمہ وشرح معروف عالم ِدین مولانا محمد داؤد راز محدث دہلوی ﷫ نے بڑی محنت وعرق ریزی سے مرتب کیا ہے اوراس پر نظر ثانی کا فریضہ محترم مولانا مبشر ربانی ﷾ نے انجام دیا ہے۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب کے مصنف ،شارح ،ناشرین کی کوششوں کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
باب جہاد کی فضیلت اور رسول کریم ﷺ کے حالات کے بیان میں
باب سب لوگوں میں افضل وہ شخص ہے جو اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال سے جہاد کرے
باب جہاد اور شہادت کے لیے مرد اور عورت دونوں کا دعا کرنا
باب مجاہدین فی سبیل اللہ کے درجات
باب اللہ کے راستے میں صبح و شام چلنے کی اور جنت میں ایک کمان برابر جگہ کی فضیلت
باب بڑی آنکھ والی حوروں کا بیان
باب شہادت کی آرزو کرنا
باب جس کو اللہ کی راہ میں تکلیف پہنچے
باب جو اللہ کے راستے میں زخمی ہوا؟
باب فرمان الہٰی کہ اے پیغمبر
باب جنگ سے پہلے کوئی نیک عمل کرنا
باب جس کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہوئے اس کا ثواب
باب جنگ اور گردو غبار کے بعد غسل کرنا
باب شہیدوں پر فرشتوں کا سایہ کرنا
باب جنت کا تلواروں کی چمک کے نیچے ہونا
باب جنگ کے موقع پر بہادری اور بزدلی کا بیان
باب بزدلی سے خدا کی پناہ مانگنا
باب جو شخص اپنی لڑائی کے کارنامے بیان کرے اس کا بیان
باب جہاد کو نفلی روزہ پر مقدم رکھنا
باب کافروں سے لڑتے وقت صبر کرنا
باب خندق کھودنے کا بیان
باب جہاد میں روزے رکھنے کی فضیلت
باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
باب جنگ کے موقع پر خوشبو ملنا
باب دو آدمیوں کا مل کر سفر کرنا
باب جو شخص جہاد کی نیت سے گھوڑا پالے
باب گھوڑوں اور گدھوں کا نام رکھنا
باب اس بیان میں کہ بعض گھوڑے منحوس ہوتے ہیں
باب سخت سرکش جانور اور نر گھوڑے کی سواری کرنا
باب جانور پر رکاب یا غرز لگانا
باب گھوڑ دوڑ کا بیان
باب نبی کریم ﷺاونٹنی کا بیان
باب نبی کریم ﷺ کے سفید خچر کا بیان
باب عورتوں کا جہاد کیا ہے
جہاد میں عورتیں زخمیوں کی مرہم پٹی کر سکتی ہیں
جہاد میں خدمت کرنے کی فضیلت کا بیان
جہاد کےلیے سمندر میں سفر کرنا
تیرا ندازی کی ترغیب اور اللہ تعالیٰ کا فرمان
ڈھال کے بیان میں
تلوار کی آرائش کرنا
بھالوں ( نیزوں ) کا بیان
چھری کا استعمال کرنا درست ہے
ترکوں سے جنگ کا بیان
مشرکین کے لیے شکست اور زلزلے کی بددعا کرنا
ظہر کی نماز کے بعد سفر کرنا
رمضان کے مہینے میں سفر کرنا
لڑائی سے بھاگنے پر بیعت کرنا
خوف کے موقع پر جلدی سے گھوڑے کو ایڑ لگانا
آنحضرت ﷺ کے جھنڈے کا بیان
ایک گدھے پر دو آدمیوں کا سوار ہونا
بہت چلا کر تکبیر کہنا منع ہے
سفر میں تیر چلانا
جاسوسی کا بیان
قیدیوں کو کپڑے پہنانا
جنگ میں بچوں کا قتل کرنا کیسا ہے؟
باب حربی کافروں کے گھروں اور باغوں کو جلانا
لڑائی مکر و فریب کا نام ہے
اگر رات کے وقت دشمن کا ڈر پیدا ہو
مسلمان قیدیوں کو آزاد کرانا
مشرکین سے فدیہ لینا
بچے پر اسلام کس طرح پیش کیا جائے
خلیفہ اسلام کی طرف سے مردم شماری کرانا
فارسی یا اور کسی بھی عجمی زبان میں بولنا
فتح کی خوشخبری دینا
جہاد سے واپس ہوتے ہوئے کیا کہے
مسافر جب سفر سے لوٹ کر آئے تو لوگوں کو کھانا کھلائے
 

عبد المعز

محفلین
نوجوان کسی بھی قوم وملت اور معاشرے کے اہم ستون اور حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں،اور اسے ترقی دینے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج یہ نوجوان ذہنی خلفشار اور مختلف قسم کے نظریاتی اور نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہیں۔جنہیں وہ خود بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حل کرنے کی موششیں کرتے رہتے ہیں ،لیکن صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب گمراہی کے راستے پر چل نکلتے ہیں۔نوجوانوں کی انہی الجھنوں کو دور کرنے کے لئے سعودی عرب کے معروف عالم دین سماحۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین﷫ نے یہ عظیم الشان کتاب تالیف فرمائی ہے ۔جس میں انہوں نے نوجوان کی الجھنوں،ان کی گمراہی کے اسباب اور پھر اس کا حل بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو نوجوانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔آمین(راسخ)
 
Top