کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت
مصنف
محمد اسماعیل قریشی
ناشر
الفیصل ناشران وتاجران کتب
تبصرہ
رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کیے گئے دراصل یہ ان کی شکت خودردگی اور تباہی وبربادی کے ایام ہیں نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں اور شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫نے اس موضوع پر الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کے نام سے مستقل کتاب تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظر کتاب '' ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت'' از محمد اسماعیل قریشی(سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) دراصل گستاخان رسولﷺکی سزا کے بارے فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان کے جاری کردہ فیصلہ کے مکمل متن کے علاوہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی تفصیلات پرمشتمل اہم کتاب ہے جس میں قریشی صاحب نے تاریخی حوالوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن وسنت اور تمام فقہاء کے فیصلوں کے مطابق اہانتِ رسول کی سزا ہر اسلامی دور حکومت میں سزائے موت دی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ حقیقت بھی واضح کی ہے کہ مسیحی اور موسوی قانون کی رو سے بھی توہین پیغمبر کی یہی سزا ہے یہ کتاب نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے بھی لائق مطالعہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور اس کتاب کومقام رسالت کی معرفت کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ ا)
 

عبد المعز

محفلین
اسلام ایک کامل ضابطہ حیات کا نام ہے ۔اس کے احکام انسانی زندگی کے ہر پہلو پر حاوی ہیں۔جہاں ہمارادین خوشی کے موقع پر ہمیں بے لگام نہیں چھوڑتا وہیں غم کاسامنا کرنے کے بارے میں بھی ہماری راہنمائی فرماتا ہے۔موت نظامِ قدرت کا ایک لازمی باب ہے ۔موت کےرنج والم کی کیفیت کا شریعت اسلامیہ کے ضوابط کے تحت سامنا کرنے کا نام سوگ ہے ۔لیکن ہمارے پاک وہند کے معاشرےمیں اس حوالے سے ہندوؤانہ رسوم ورواج کا اس قدر چلن عام ہوچکا ہے کہ سوگ کے متعلق ہم کتاب وسنت کی ہدایات کوفراموش کر چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ''احکام سوگ'' احمد بن عبداللہ السلیمی کے عربی رسالہ الاحداد اقسامه ،احکامه کا ترجمہ ہے ۔جس میں فاضل مصنف نے سوگ کی تعریف ،اقسام اور احکام ومسائل کوقرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے جس کا مطالعہ خصوصا خواتین کے لیے انتہائی مفید ہے اللہ رب العزت کتاب ہذا کو مصنف مترجم اورناشر کےلیے خیر وبرکت کا ذریعہ بنائے اورامت کے لیے بھی نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
تقریظ
موضوع کے اختیار کرنے کا سبب
تکملۃ
پہلی فصل سوگ کی تعریف اور اس کی اقسام کا بیان
دوسری فصل سوگ منانے والی عورت کو جو احکام لازم ہیں
تیسری فصل شریعت کی خلاف ورزی اور غلط عقائد کا بیان
چوتھی فصل سوگ کا بیان
کسی آدمی کی شہادت یا بادشاہ کی موت پر خاموشی اختیار کرنا
بوڑھی عورت یا بچی کیا اس پر بھی وفات کی عدت لازمی ہے
سوگ والی عورت کے بازار جانے کا حکم
فتویٰ برائے عدت وفات
وہ احکام جو سوگ والی عورت پر لازم ہیں
سوگ والی عورت کے لیے خوشبو استعمال کرنے کا حکم
کیا عدت والی عورت حج کو جاسکتی ہے
عدت کے دنوں میں ٹیلی فون پر عورت کا جواب دینا
ڈیوٹی دینے والی عورت عدت کیسے گزارے؟
بحالت مجبوری دوسرے شہر میں عدت گزارنا
فتاوی سعدیہ
کیا سوگ والی عورت اپنے سر کو دھو سکتی ہے اور کس چیز سے پرہیز کرے؟
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا گیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔زیر نظر کتاب اسلام کے انہی عظیم محاسن پر مشتمل ہے ،جو سعودی عرب کے مشہور عالم دین شیخ عبد العزیز محمد السلمان کی کاوش ہے۔جس کا اردو ترجمہ ابو اسعد قطب الدین محمد الاثری نے کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو ہم سب مسلمانوں کے نافع ومفید بنائے،اور ہمیں بھی اسلام کے ان عظیم محاسن کو اپنے کی توفیق دے ۔آمین (راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمۃ المؤلف
اسلام کی بعض اہم خوبیاں
اللہ کے وجود اور توحید کے دلائل
شرائع اسلام کے محاسن
نماز کے محاسن
نماز کے دینی و دنیاوی فوائد
زکوٰۃ کے فوائد و محاسن
روزے کے فوائد و محاسن
حج کے فوئد و محاسن
جہاد فی سبیل اللہ کے فوائد و محاسن
بیع و شراء کے فوائد و محاسن
کرایہ داری کے فوائد
وکالت اور کفالت کی خوبیاں
شفعہ کی خوبی
امانت کی ادائیگی کی خوبی
حسن معاشرت کا حکم
ترکہ کے محاسن
ہبہ کے محاسن
ہدیہ و تحفہ کے فوائد
نکاح کے محاسن
طلاق کی اہمیت
قصاص کی اہمیت و فوائد
شراب کی حرمت اور اس کی حکمت
اسلام کے محاسن کا سرسری جائزہ
مشورہ کا حکم
تقویٰ کا حکم
باہمی محبت کی ترغیب
چغل خوری و ظلم کی مذمت
صلح جوئی کے محاسن
قطع تعلق کی مذمت
تمسخر کی ممانعت
سلام کرنے کا حکم
افواہ کی تحقیق کا حکم
جامد پانی میں پیشاب کرنے اور مومن کو ایذاء پہنچانے کی ممانعت
دائیں ہاتھ سے کھانے و پینے کا حکم
جنازہ کی مشایعت اور چھینکنے والے کے جواب دینے کا حکم
قبولیت دعوت کی اہمیت
شک کی جگہوں سے اجتناب کا حکم
ظالم سے اجتناب کا حکم
ستر پوشی کا حکم
مسلمانوں کو خوش کرنے کا حکم
سرگوشی و فضول گوئی اور بدزبانی سے اجتناب
بیچ راہ میں بیٹھنے کا ممانعت
اللہ کے نام پر پناہ دینے کا حکم
خیر خواہی، میانہ روی، عزت کی حفاظت اور صبر کا حکم
یتیم و مسکین کا خیال
جانوروں پر رحم کرنے کا حکم
لوگوں کے مقام و مرتبہ کا لحاظ
عورتوں کے حقوق
رسوم جاہلیت کی ممانعت
دور جاہلیت کے اعتقاد سے اجتناب
بے وفائی اور بدعہدی کی حرمت
روزی کمانے کا حکم
کھانے پینے میں اعتدال کا حکم
تنگ دست کو مہلت دینے کا حکم
رشوت کی حرمت اور نادم کو معاف کرنے کی ترغیب
دین میں خیر خواہی کا حکم
صلہ رحمی کا حکم
رہبانیت کی ممانعت
بھلائی کے کام اور یاد آخرت کی ترغیب
اللہ پر اعتماد کامل کی ترغیب
اصلاح معاشرہ کی ترغیب
جھوٹی گواہی کی ممانعت
رسوم جاہلیت کی ممانعت
قدرتی تالاب پر قبضہ کی ممانعت
حقیقی مفلس کون؟
پاکیزہ گفتگو کا حکم
شرم و حیاء کا حکم
جاندار کو نشانہ بنانے کی حرمت
انسان کی حرمت و عزت
نجومی کی تصدیق کی ممانعت
استقامت کی ترغیب
بندوں پر اللہ کے فضل و احسان
ھسن نیت کی ترغیب
غصب، چوری یا لوٹے ہوئے مال کو خریدنے کی حرمت
سود کی حرمت
نعمت اسلام کو یاد رکھو
اسلام مانند آفتا ب
اسلام ماضی کے آئنہ میں
 

عبد المعز

محفلین
یہ ایک مسلمہ حقیقت کہ اسلامی ریاست فلاحی ریاست ہوتی ہے اوراس کے سربراہ کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ریاست کے وسائل کوبلا تفریق جملہ عوام کی فلاح وبہبود اور بھلائی کےلیے استعمال کرےاور اورخاص طور سے غریبوں،ضرروت مندوں اور سماج کے کمزرو طبقات کے لوگوں کی ضرورت کاخیال رکھے اور انہیں مالی مدد فراہم کرے ۔زیرنظر کتاب '' عہدِاسلامی کے ہندوستان میں معاشرت،معیشت اور حکومت کےمسائل ''میں ظفر الاسلا م اصلاحی صاحب نے عہد اسلامی کے ہندوستا ن میں سماجی واقتصادی وسیاسی زندگی میں جو نئے مسائل ابھرے تھے ان کے متعلق علماء کی فقہی تشریحات اور حکمرانوں کے اقدامات کو درج ذیل چھ ابواب میں بیان کیا ہے ۔ 1۔عہد سلطنت کے علماء اور سماجی،معاشی وسیاسی مسائل2۔عہد سلطنت کی فقہی کتب اور غیر مسلموں سے تعلقات ومعاملات کے مسائل3۔سندھ میں غیر مسلموں کے ساتھ محمد بن قاسم کابرتاؤ اسلامی اصول وضوابط کی روشنی میں4۔عہد اسلامی کے ہندوستان میں بیت المال کا تصور او راس کی کارکردگی5۔آراضی ہند کی شرعی حیثیت عہد مغلیہ کے علماء کی نظر میں 6۔ شیخ احمد سرہندی او راہل حکومت میں شریعت کی ترویج۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تعارفی کلمات
باب اول عہد سلطنت کے علماء اور سماجی ، معاشی و سیاسی مسائل
باب دوم عہد سلطنت کی فقہی کتب اور غیر مسلموں سے تعلقات و معاملات کے مسائل
باب سوم سندھ میں غیر مسلموں کے ساتھ محمد بن قاسم کا برتاؤ
باب چہارم عہد اسلامی کے ہندوستان میں بیت المال کا تصور
باب پنجم آراضی ہند کی شرعی حیثیت عہد مغلیہ کے علماء کی نظر میں
باب ششم شیخ احمد سرہندی اور اہل حکومت میں شریعت کی ترویج
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
قرآن حکیم فرقان مجید اس حقیقت کی واضح شہادت دیتا ہے کہ ابتدائے آفرنیش سے لے سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد ﷺ کی بعثت تک نبوت ورسالت کا سلسلہ برابر جاری رہا۔ اللہ تعالی نےہر زمانے میں ہر قوم او رہر ملک میں خلقِ خدا کی ہدایت کے لیے اپنے پیغمبر بھیجے ۔او راللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کو انبیاء کرام کی مقدس جماعت میں بہت سے امتیازی خصائص سے سرفراز فرمایا ۔ رحمت عالم ﷺ کی سیرت طیبہ آپﷺ کا اسوۂ حسنہ اور اوصاف وکمالات ایسے پاکیزہ موضوع ہیں جس پر قرن ِاول سے لے کر آج تک دنیاکی تقریبا سبھی زبانوں میں ہزاروں کتابیں لکھی جا چکی ہیں او ران شاء اللہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زیر نظر کتاب معروف سیرت نگار محترم طالب ہاشمی کی تصنیف ہے ۔ طالب ہاشمی صاحب اس کتاب کے علاوہ بھی سیرت النبی ﷺ پر بڑوں او بچوں کے لیے کئی گرانقدر کتابیں لکھ چکے ہیں ۔بعض خوصیات کی بنا پر یہ کتاب منفرد حیثت کی حامل ہے اس میں فاضل مصنف نے آنحضورﷺ کی فضائل،خصائل،شمائل اور اسوۂ حسنہ کے مختلف پہلوؤں پر ایسے بلیغ اور عام فہم انداز میں روشنی ڈالی ہے کہ قاری کے دل میں جہاں حبیب کبریا ﷺ سےبے پناہ محبت اور عقیدت کے جذبات موجزن ہوجاتے ہیں وہاں حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کومشعل راہ بنانے کا داعیہ بھی پیدا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کتاب کو حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے کا ذریعہ بنا دے آمین (م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تعارف
تقدیم
حرفے چند
حبیب کبریا کے چند امتیازی خصائص
رسول اللہ ﷺ والا حسب عالی نسب
خیر مجسم رحمت عالم ﷺ
رسول اکرمﷺ کا زہد و قناعت
رحمت عالم ﷺ کا جانوروں پر رحم
خیر البشر ﷺ کی شاہ جو دوسخا
طائف ظلمت سے نور تک
طبقہ نسواں کے محسن عظیم ﷺ
رحمت عالم ﷺ کی شان جہانبانی
عہد رسالت ﷺ کے تفریحی مشاغل
رحمت عالم ﷺ کی شگفتہ مزاجی
رسول رحمت ﷺ کی گھریلو زندگی
شجاعت نبویﷺ
عبادت نبویﷺ
طب نبویﷺ
امن و اخوت کے داعی اعظمﷺ
افصح العرب ﷺ
صاحب جوامع الکلم ﷺ
ہادی اعظم ﷺ کا حسن تبلیغ
سرور عالم ﷺ بحیثیت سیرت ساز
نفسیات میں بے مثل مہارت
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
احادیث مبارکہ میں بالوں کی سفیدی کو بدلنے اور اسے خضاب لگانے کی ترغیب دی گئی ہے ،ان میں مہندی ،کتھم اور صفرہ(زردی) کا تذکرہ ہے۔لیکن سیاہ خضاب سے منع کیا گیا ہے ۔علامہ ابن حجر الہیتمی نے اس کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا ہے۔کیونکہ اس سے تخلیق الہی میں تبدیلی ہوتی ہے اور اس میں دھوکہ وفریب ہے۔ زیر تبصرہ کتاب شیخ العرب والعجم علامہ ابو محمد بدیع الدین راشدی  کی تصنیف ہے ۔مولف کی شخصیت اتنی معروف اور عالمگیر ہے کہ محتاج تعارف نہیں ہے ،انہوں نے اٹھارہ صفحات پر مشتمل اس چھوٹے سے کتابچے میں کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں سیاہ خضاب لگانے کی حرمت اور عدم جواز کو واضح کیا ہے ۔اللہ تعالی مرحوم کی اس کاوش کو اپنی بارگا ہ میں قبول ومنظور فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
استفتار
الحدیث الاول
الحدیث الثانی
الحدیث الثالث
الحدیث الرابع
الحدیث الخامس
الحدیث الساس
 

عبد المعز

محفلین
ماہ صفر اسلامی سال کا دوسرا قمری مہینہ ہے صفر کے لغوی معنی خالی ہونے کے ہیں عرب محرم کے مہینےکا احترام کرتے ہوئے اس میں قتال وغیرہ سے باز رہتے تھے لیکن ماہِ صفر کے شروع ہوتے ہی وہ قتال وجدال کےلیے نکل کھڑے ہوتے تھے اور گھروں کو خالی چھوڑ دیتے تھے اس لیے اس کا مہینے کا نام صفر پڑگیا ۔صفر کے میں نحوست کے عقیدے کی کوئی حیثیت نہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا ''کو بیماری متعدی نہیں ہوتی،بدشگونی لینا جائز نہیں ۔قرآن وحدیث میں کہیں بھی ماہ ِصفر میں کسی نیک عمل کو فضیلت کے ساتھ خاص نہیں کیا گیا ،لہذا جو مسنون اعمال عام دنوں میں کیے حاتے ہیں ، وہ اس ماہ میں بھی کیے جا سکتے ہیں ماہ محرم کو منحوس سمجھ کر اس میں شادیاں نہ کرنا،اس ماہ کی آخری بدھ کو جلوس نکالنا اور بڑی بڑی محافل منعقد کرکے خاص قسم کے کھانے او رحلوے تقسیم کرنا اور اسی طرح کی دیگر رسم ورواج کا تعلق بدعت سے ہے کیوں کہ اس کا قرآن وسنت میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔زیر نظر کتابچہ بھی اسی موضوع پر ہے جس میں اختصارکے ساتھ احسن اور عام فہم انداز میں ماہ ِ صفر میں پائی جانے والی رسوم ورواج او ربدعات کا رد کیا گیا ہے امیدہےکہ یہ کتابچہ قاری کی سوچ اور شعور کو اس طرح جلا بخشےگا کہ وہ اپنے ہر نفع ونقصان کا مالک اللہ وحدہ لاشریک و سمجھتے ہوئے توہم اور بدشگونی سے بچ سکے گا۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
اللہ تعالی نے نبی کریم کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی سب سے آخری اینٹ ہیں ،جن کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔لیکن آپ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ وفریب کا بے نقاب کرد یا ۔چنانچہ اس کے خلاف ایک زبر دست تحریک چلی جو اس کے دھوکے اور فریب کو تنکوں کی طرح بہا لے گئی۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسے اور اس کے پیروکاروں کو غیر مسلم قرار دے کر ایک عظیم الشان فیصلہ کیا۔اس سے پہلے بھی اس کے خلاف متعدد عدالتی فیصلے آئے ،جنہیں فاضل مولف محمد متین خالد نے اس کتاب میں جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
آئین پاکستان میں ترمیم کے لیے ایک بل
آئین کی دفعہ 106 میں ترمیم
آئین کی دفعہ 260 میں ترمیم
جنرل ضیاء الحق کا نافذ کردہ آرڈیننس مجریہ 1982ء
نئے آرڈیننس کا اجراء (1984ء)
قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیاں
آرڈیننس نمبر 20۔۔۔ مجریہ 1984ء
حصہ اول۔۔۔ ابتدائیہ
حصہ دوم مجموعہ تعزیرات پاکستان
قانون توہین رسالتﷺ دفعہ 295 ۔سی
نبی کریمﷺ کی شان میں اہانت امیز کلمات کا استعمال
قادیانی شعائر اسلامی استعمال نہیں کرسکتے، وفاقی شرعی عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ
298۔ب:بعض مقدس شخصیات یا مقامات کے لیے مخصوص القاب یا خطابات وغیرہ کا ناجائز استعمال
298۔ج: قادیانی گروپ وغیرہ کا شخص جو خود کو مسلمان کہے یا اپنے مذہب کی تبلیغ یا تشہیر کرے
وفاقی شرعی عدالت میں اصل دائرہ کار
تاریخی فیصلہ: 28 اکتوبر 1984ء
فخر عالم چیف جسٹس
سپریم کورٹ شریعت اپیل بنچ کا فیصلہ
دل کی بات
سپریم کورٹ آف پاکستان میں شرعی مرافعہ کا دائرہ کار
سماعت کنندہ بنچ
فیصلہ محمد افضل ظلہ، چیف جسٹس
تحفظ ناموس رسالتﷺ پر لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ
قادیانیوں کی طرف سےشان رسالتﷺ میں کی گئی گستاخیوں سے پردہ اٹھتا ہے
لاہور ہائی کورٹ
فیصلہ: جسٹس خلیل الرحمٰن خاں
جناب جسٹس میاں نذیر اختر کا اضافی نوٹ
فیصلہ عزت مآب جناب جسٹس میاں نذیر اختر
شعائ اسلام استعمال کرنے پر قادیانیوں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کا تاریخ ساز فیصلہ
فیصلہ جسٹس شفیع الرحمٰن
قادیانیوں کے خلاف مقدمات
مذہب کی پیروی اور مذہبی اداروں کے انتظام کی آزادی
298۔ب: القاب، حرکات اور خطاب وغیرہ کا غلط استعمال
298۔سی: قادیانی گروپ کے لوگوں کا خود کو مسلمان کہلانا یا اپنے عقیدہ کی تبلیغ و اشاعدت کرنا
قادیانیوں کی کلمہ طیبہ کی توہین پر لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیصلہ
جناب جسٹس محمد رفیق تارڈ
1973ء کے آئین کی روشنی میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ
قادیانیت حضرت علامہ اقبال کی نظر میں
 

عبد المعز

محفلین
قرآن مجید نبی کریم پر نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے آخری کتاب ہے۔آپﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام ﷢ کے سامنے اس کی مکمل تشریح وتفسیر اپنی عملی زندگی ، اقوال وافعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا۔ صحابہ کرام ﷢ اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔ کتبِ احادیث میں اسناد احادیث کی طرح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں ۔ بے شمار اہل علم اور قراء نے علوم ِقراءات کے موضو ع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔زیر نظر کتاب قراءات کے مشہور ومعروف امام محمد بن محمد الجزری﷫ کی کتاب طیبۃ النشر کی اردو زبان میں تفہیم وشرح ہے ۔علامہ جزری ﷫ نے اپنی اس کتاب میں الشاطبیہ اور الدرۃ سے زائدوجوہ اور قراءات کو اختصارکےساتھ جمع فرمادیا ہے۔ طیبۃ النشر کے شارح استاد القراء والجودین الشیخ ا لمقری محمد ادریس العاصم﷾ نے اس میں بہت تسہیلی انداز کو اختیارکیا ہے۔ شرح کی تیاری میں شاطبیہ اور درہ کی بہت سے شروحات سے استفادہ کرتے ہوئے انہوں نے کوشش کی ہےکہ اس میں کوئی علمی نکتہ یاپہلو تشنہ نہ رہے، اور بات بہت زیادہ طویل بھی نہ ہونےپائے ۔قاری صاحب نے طلباء کی سہولت کی خاطر ترجمہ میں ایسا انداز اختیار کیا ہے، جو شعروں کوحل کرنے اوران سے قراءات اخذ کرنے میں آسان ترین ہے ۔ موصوف قاری صاحب ماشاء اللہ اس کتاب کے علاوہ بھی تجوید وقراءات کے موضوع پر متعدد کتب کے مصنف اور معروف قراء کے استاد ہیں۔ دورِ حاضر میں تجوید قراءات کےمیدان میں ان کی نمایاں خدمات ہیں اور ان کی کتب مدارس وجامعات میں شامل نصاب ہیں۔ اللہ تعالی خدمت قرآن میں ان کی جہودکوشرف قبولیت سے نوازے۔آمین(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض شارح
مقدمہ
باب استعاذہ
باب بسملہ
سورہ ام القرآن
باب ادغام الکبیر
باب ھاء الکنایہ
باب مد و قصر
باب ہمزتین
باب ہمزہ مفرد
باب وقف ہمزہ
فصل دال قد
باب حروف قربت
باب اللامات
باب فرش الحروف
سورہ البقرہ
سورہ العمران
سورہ النساء
سورہ المائدہ
سورہ الانعام
سورہ الاعراف
سورہ الانفال
سورہ التوبہ
سورہ یونس
سورہ ہود
سورہ یوسف
سورہ الرعد
سورہ النحل
سورہ الاسراء
سورہ الکہف
سورہ مریم
سورہ طہ
سورہ الانبیاء
سورہ الحج والمومنون
سورہ النور و الفرقان
سورہ الشعراء
سورہ العنکبوت والروم
سورہ لقمان و سورہ یس
سورہ الصافات
سورہ ص سے سورہ الاحقاف تک
سورہ الحجرات سے سورہ الرحمن تک
سورہ واقعہ سے سورہ التعابن
سورہ التغابن سے سورہ الانسان تک
سورہ الانسان سے سورہ المرسلات تک
سورہ النباء سے سورہ التطفیف تک
سورہ الشمس سے آخر القرآن تک
باب التکبیر
خاتمہ
 

عبد المعز

محفلین
صیہونیت یہودیوں کی عالمگیر تحریک ہے جس کا مقصد شام اور حجاز وغیرہ کے علاقوں پر یہودی تسلط کوقائم کرنا ہے ۔ صہیونیت کی تاریخ تقریبا چار ہزارسا ل پر محیط ہے ۔ قرآن مجید میں صہیونیت کے کردار او رخدوخال پر بڑی تفصیلی گفتگو موجود ہے پہلے پارے میں مسلسل دس رکوعوں میں اسی خاص انسانی گروہ کے طرز عمل اور منفی رویوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔زیر نظرکتا ب''صہیونیت قرآن مجید کے آئینے میں'' انجینئر مختار فاروقی صاحب کی صہیونیت کے تعارف پر ایک اہم تصنیف ہے جس میں فاضل مؤلف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں صہیونیت کے کردار پر روشنی ڈالی ہے تاکہ مسلمان اس مغضوب علیہم گروہ کوپہچان سکیں اور اس سے نبرد آزما ہو کر اللہ تعالی کے ہاں سرخرو ہوسکیں ۔ اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
باب اول صہیونیت کے خدوخال
باب دوم صہیونیت ، 600 ق م سے 610ء تک
باب سوم صہیونیت کی قتل انبیاء کرام
باب چہارم صہیونیت کا منطقی انجام
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غدار پاکستان
مصنف
محمد متین خالد
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
گوئبلز نے کہا تھا کہ اتنا جھوٹ بولو،اتنا جھوٹ بولو کہ اس پت سچ کا گمان ہونے لگے۔بالکل یہی فلسفہ ڈاکٹر عبد السلام قادیانی کے متعلق اپنایا گیا ہے۔ہمارے نام نہاد صحافیوں اور دانشوروں نے میڈیا کے ذریعے اس غدار کو ہیرو بنا کر پیش کیا ہے۔ان عقل کے اندھوں سے یہ پوچھنا چاہئے کہ ڈاکٹر عبد السلام نے تمام تر مراعات حاصل کرنے کے باوجود اپنی پوری زندگی کی تحقیق کے بدلے میں عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو کیا تحفہ دیا ہے؟ زیر نظر کتاب معروف رائٹر محمد متین خالد کی کاوش ہے ،جس میں انہوں نے انتہائی محنت اور کوشش سے ڈاکٹر عبد السلام قادیانی کی اسلام اور پاکستان دشمنی پر مبنی تاریخی وتحقیقی دستاویز تیار کر دی ہے ،تاکہ بوقت ضرورت کام آوے۔(راسخ)
 
Top