کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

انتہا

محفلین
چلیے رہنے دیجے۔ اور خوش رہیے۔

دراصل فرقوں نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا اور ہم ایک دوسروں سے دست و گریباں ہو گئے۔ اللہ ہمیں ہدایت دے اور ہمیں اس دین پر جمع کر دے جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کا دین تھا، یقینا" وہ دین ہی اللہ کے ہاں قابلِ قبول ہوگا۔
آمین
 

نایاب

لائبریرین
کتاب کا نام​
شان حسن وحسین رضی اللہ عنہما​
مصنف​
عبدالمنان راسخ​
ناشر​
راسخ اکیڈمی لاہور وفیصل آباد​
TitlePages---Shane-Hasan-W-HusainRA.jpg

تبصرہ​
حسنین کریمین اور اہل بیت سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے بہت سی جگہوں پر افراط اور تفریط نظر آتی ہے جو کسی بھی طور قابل تائید نہیں ہے۔ عام طور پر اہل حدیث حضرات پر یہ الزام لگتا ہے کہ وہ اہل بیت اور حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے معاذ اللہ عداوت رکھتے ہیں۔ زیر نظر رسالہ میں محترم عبدالمنان راسخ نے اس الزام کو بے سروپا الزام ثابت کیا ہے۔ انھوں نے حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کی شان سردار انبیاء ﷺ کی زبان سے بیان کی ہے۔ حتی الوسع صیح روایات کا اہتمام کیا گیا ہے اور کوئی بھی روایت حسن درجے سے کم نہیں ہے۔ بعض مقامات پر صحابہ کرام کی دونوں صاجزادوں سے محبت کا نقشہ بھی کھینچا گیا ہے۔(ع۔م)​
میرے محترم بھائی عبدالمعز صاحب
آپ کی پوسٹ اچھی ہے ۔ مگر نشان زدہ فقرےاس پوسٹ کو اس جانب کھینچ رہے ہیں ۔ جس جانب سوائے تفرقے اور جھگڑے کے کچھ نہیں ۔ آپ کی یہ پوسٹ ان فقروں کے باعث اک مخصوص مکتبہ فکر کی دفاع کی علامت ہے ۔ اور جب اک کا دفاع کیا جائے تو دوسرے بھی دفاع کا حق رکھتے ہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

انتہا

محفلین
میرے محترم بھائی عبدالمعز صاحب
آپ کی پوسٹ اچھی ہے ۔ مگر نشان زدہ فقرےاس پوسٹ کو اس جانب کھینچ رہے ہیں ۔ جس جانب سوائے تفرقے اور جھگڑے کے کچھ نہیں ۔ آپ کی یہ پوسٹ ان فقروں کے باعث اک مخصوص مکتبہ فکر کی دفاع کی علامت ہے ۔ اور جب اک کا دفاع کیا جائے تو دوسرے بھی دفاع کا حق رکھتے ہیں نا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
مجھے دفاع کا اب کوئی فکر نہیں، الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے یک سوئی عطا فرما دی ہے۔ بس نفرت سے مجھے نفرت ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
کتاب کا نام​
صراط مستقیم کی حقیقت اور جنت کا راستہ​
مصنف​
انجینئر حافظ محمد جعفر​
ترتیب وتخریج​
انجینئر مرزا محمدعلی​
نظر ثانی​
انجینئر اعجاز ریاض​
ناشر​
اصلاح واتحاد امہ اسلام آباد​
TitlePages---Siraat-e-Mustaqeem-Ki-Haqiqat-Aur-Jannat-Ka-Rasta.jpg
تبصرہ​
دین اسلام میں شدو مد کے ساتھ شرک کی مذمت کی گئی ہے اور اسے ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے لیکن فی زمانہ امت مسلمہ ہی کے بہت سے لوگ اس گناہ بدتر میں مبتلا ہیں۔ اور طرفہ تماشہ یہ ہے کہ امت مسلمہ کو شرک سے مبریٰ قرار دیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں اسی تناظر تفصیلاً گفتگو کرتے ہوئے راہ ہدایت کی جانب رہنمائی کی گئی ہے۔ اور ثابت کیا گیا ہے کہ اکابرین کے فمودات (فرمودات )پر آنکھیں بند کر کے عمل کرنے کی بجائے کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمسک ہی میں تمام لوگوں کی نجات ہے۔ (ع۔م)​
میرے محترم بھائی
جب اکابرین کے فرمودات کو اک جانب رکھ رہے ہیں تو کتاب اللہ میں بیان کردہ اسوہ حسنہ کون سے اکابرین کے فرمودات سے اخذ کریں ۔ میرے والد مرحوم نے مجھے کلمہ سکھایا ۔ اور مطلب سمجھایا میں نے آنکھیں ہی بندبلکہ بنا سوچے سمجھے اس کلمے کو اختیار کر لیا ۔ اب یہ " شرک " کی تان صرف گردن ٹوتنے پر ہی منتج ہو سکے گی ۔
یہ ثابت کرنے کی چھری اسلام کو بہت حصوں بخروں میں تقسیم کر چکی ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم انتہا بھائی
اللہ سبحان و تعالی سدا آپ کا حامی و ناصر رہے آمین
نفرت کو محبت سے ہی ختم کرنے کی کوشش بلاشبہ اک بہتر عمل
 

انتہا

محفلین
میرے محترم بھائی
جب اکابرین کے فرمودات کو اک جانب رکھ رہے ہیں تو کتاب اللہ میں بیان کردہ اسوہ حسنہ کون سے اکابرین کے فرمودات سے اخذ کریں ۔ میرے والد مرحوم نے مجھے کلمہ سکھایا ۔ اور مطلب سمجھایا میں نے آنکھیں ہی بندبلکہ بنا سوچے سمجھے اس کلمے کو اختیار کر لیا ۔ اب یہ " شرک " کی تان صرف گردن ٹوتنے پر ہی منتج ہو سکے گی ۔
یہ ثابت کرنے کی چھری اسلام کو بہت حصوں بخروں میں تقسیم کر چکی ہے ۔
بگڑی ہے بہت بات بنائے نہیں بنتی ع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
علوم القرآن
مصنف
محمد تقی عثمانی
ناشر
مکتبہ دار العلوم،کراچی

TitlePages---Uloom-Al-Quran.jpg

تبصرہ
قرآن کریم بذات خود علوم و معارف کا خزینہ ہے۔ اس کو پڑھنے والا چاہے ایک عام فہم شخص ہو یا علم کی وسعتوں سے مالامال، اس کی برکتوں سے تہی نہیں رہتا۔ امت مسلمہ مختلف جہتوں اور متعدد پہلوؤں سے قرآن کریم کی خدمت کرتی آئی ہے۔ اس سلسلہ میں ’علوم القرآن‘ کے موضوع پر بہت سا علمی اور تحقیقی مواد موجود ہے۔ پیش نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک اہم ترین کڑی ہے۔ جس میں علوم القرآن سے متعلقہ بہت سے ابحاث کو جمع کر دیا گیا ہے۔ کتاب میں وحی اور نزول قرآن، ترتیب نزول، قراءات سبعہ اور اعجاز قرآن وغیرہ جیسےابحاث اس طرح بصیرت افروز انداز میں آ گئے ہیں کہ مستشرقین کے وساوس اور معاندانہ شکوک و شبہات کا تشفی کن جواب آ گیا ہے۔ جدید نسل کی رہنمائی اور قرآنی حقائق کو واشگاف کرنے کے لیے ایک بہترین کاوش ہے(ع۔م)
اس کتاب علوم القرآن کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
توبہ مگر کیسے؟
مصنف
ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
TitlePages-1.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-library/article/1-urdu-islami-kutub/2408-touba-magar-kaisey.html
تبصرہ
اللہ تعالیٰ کو وہ بندے بے حد پسند ہیں جو گناہ کرنے کے بعد خدا تعالیٰ کے سامنے اپنی جبین نیاز کو جھکا دیتے ہیں۔ گناہ ہو جانا ایک فطری عمل ہے لیکن ایک مسلمان کا یہ وطیرہ ہونا چاہئے کہ وہ گناہ کے فوراً بعد اللہ سے رجوع کرے۔ اور گناہوں پر اکڑفوں کا مظاہرہ نہ کرے۔ ’توبہ مگر کیسے؟‘ میں بڑے عمدہ سلیقے سے کتاب وسنت کی نصوص کی روشنی میں توبہ کی تعریف، فضیلت و اہمیت، شرائط، فوائد، گناہوں سے بچاؤ کی تدابیر اور گناہوں کے نقصانات، تائبین کے درجات اور ان کے سچے واقعات اور چند ایک اذکار مسنونہ جمع کر دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب توبہ مگر کیسے؟ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
معیشت وتجارت کے اسلامی احکام
مصنف
حافظ ذوالفقارعلی
ناشر
ابوہریرہ اکیڈمی
Title0001.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...ub/2612-maeshat-o-tajarat-k-islami-ahkam.html
تبصرہ
بطور مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم اس چیز کو اہمیت دیں کہ ہمارے پیٹ میں جانے والا لقمہ حلال ذرائع سے حاصل شدہ ہے یا حرام ذرائع سے۔ کتاب و سنت میں نہایت شد و مد کے ساتھ حلال رزق کمانے اور کھانے پر زور دیا گیا ہے۔ لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ معاش و تجارت میں حلال و حرام کی تمیز روا نہیں رکھتے۔ حافظ ذوالفقار معیشت و تجارت اور بینکاری کے موضوع پر ید طولیٰ ٰرکھتے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ان کی علمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس میں معیشت و تجارت سے متعلق نہایت سادگی کےساتھ بہت سے موضوعات آسان زبان میں ایک عام قاری کے لیے بیان کر دئیے گئے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سےعوام الناس اور کاروباری طبقہ دین قیم کی پاکیزہ اور روشن تعلیمات سے آگاہ ہوگا۔ اور یقیناً خرید و فروخت کے معاملات ان کے مطابق ادا کر سکے گا۔(ع۔ م)
اس کتاب معیشت وتجارت کے اسلامی احکام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ
مصنف
عبدالعزیز سید الاہل
مترجم
مولانا راغب رحمانی
ناشر
نفیس اکیڈمی کراچی

TitlePages---Hazrat-Umar-Bin-Abdul-Aziz-1.jpg

تبصرہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا زمانہ خلافت مختصر ہونے کے باوجود کمال سے بھرپور اور اعمال صالحہ سے آراستہ و پیراستہ تھا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کا عہد خلافت لوگوں کے لیے پرسکون اور پر امن زمانہ تھا۔ سیرت کی بہت سی کتابوں میں حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ لیکن اس سلسلہ میں دو کتب سب سے ممتاز نظر آتی ہیں۔ جن میں سے ایک مؤرخ ابن جوزی کی ’سیرت عمر بن عبدالعزیز‘ جبکہ دوسری ابن الحکیم کی’سیرت عمر بن عبدالعزیز‘ہے۔ یہ دونوں کتب چونکہ قدیم ہیں اس لیے ان کا اسلوب بھی قدیم ہے ان میں تنقید اور بحث و مباحثہ سے گریز کرتے ہوئے روایات کو جمع کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں مصنف نے ان کتب کے واقعات و روایات کو جدید اسلوب میں پیش کیا ہے۔ ان کتابوں میں بیان کردہ تقریباً تمام اہم واقعات اس کتاب کا حصہ ہیں۔ جس میں عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کی پوری تاریخ جمع ہو گئی ہے اور مدت خلافت کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔ نیز آپ رحمۃ اللہ علیہ کے لا زوال کارنامے تفصیل کے ساتھ قلمبند کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
200مشہور ضعیف احادیث
مصنف
شیخ الاسلام احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ
ترتیب وتخریج
حافظ عمران ایوب لاہوری
ناشر
فقہ الحدیث پبلیکیشنز
TitlePages---200-Mashhoor-Zaeef-Ahaadees.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...i-kutub/2613-200-mashhoor-zaeef-ahaadees.html
تبصرہ
ایک واعظ اور خطیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ احادیث صحیحہ کا التزام کرے اور ضعیف احادیث سےاستدلال نہ کرے۔ لیکن ہمارے ہاں تو بہت سے فرقوں کا مدار ہی ضعیف اور موضوع روایات پر ہے۔ حافظ عمران ایوب لاہوری نے مشہور ضعیف احادیث کو عوام و خواس کے سامنے کتابی شکل میں پیش کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے، یہ کتابچہ اس سلسلہ کا دوسرا حصہ ہے جس میں 200 مشہور ضعیف احادیث کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کتاب کو مرتب کرتے ہوئے محض متن حدیث اور حوالہ نقل کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا ہے تاکہ ضعیف احادیث کو ذہن نشین کرنا آسان رہے۔ البتہ حوالہ جات رقم کرتے ہوئے متقدم ائمہ محدثین کی مختلف کتب سے استفادہ کر کے ان کے تحقیقی اقوال بھی نقل کر دئیے ہیں تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ روایات کو ضعیف قرار دینا کوئی نیا کام ہے بلکہ درحقیقت یہ کام پہلے ائمہ سلف کر چکے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب 200 مشہور ضعیف احادیث کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کانام
بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد
مصنف
ابن رشد
مترجم
ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی
نظرثانی
ساجد حمید
ناشر
دار التذکیر

PagesfromwwwKitaboSunnatcom---Badayata-Al-Mujtahid-w-Nahayat-Al-Muqtasid.jpg

تبصرہ
فقہ کی کتب میں ’بدایۃ المجتہد و نہایۃ المقتصد‘ کو جو مقام حاصل ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اسے علمی دنیا کی نہایت وقیع کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ دنیا کے اکثر مدارس میں یہ کتاب نصاب کا حصہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ علامہ ابن رشد کا انداز بیان ہے۔ موصوف سب سے پہلے کسی بھی مسئلے پر تمام فقہا کی آراء اور دلائل پیش کرتے ہیں اس کے بعد سبب اختلاف کا تذکرہ کرتے ہیں اور راجح مؤقف کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں۔ اگرچہ بہت سی جگہوں پر انھوں نے صرف دلائل کے ذکر پر اکتفا کیا ہے اور راجح مؤقف کا فیصلہ قاری پر چھوڑ دیا ہے۔ مصنف اگرچہ خود مالکی المسلک ہیں لیکن کسی بھی موقع پر جانبدار نظر نہیں آتے۔ اس مایہ ناز کتاب کا اردو قالب آپ کے سامنے ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی نے نہایت جانفشانی کے ساتھ اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ لیکن پھر بھی بعض جگہوں پر جملے بے ربط سے محسوس ہوتے ہیں۔ یہ کتاب ہر خاص و عام کے لیے لائق مطالعہ ہے۔ یقیناً اس سےدوسرے مسالک کے بارے میں منافرت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ (ع۔م)
اس کتاب بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
300 مشہور ضعیف احادیث
فہرست
چند ضروری اصطلاحات حدیث
طہارت سے متعلقہ روایات
صرف صاف ستھرے کا جنت میں داخلہ
لباس کی صفائی اللہ کے ہاں عزت کا باعث
اسلام کی بنیاد نظافت پر
چالیس مٹکے پانی کا نجس نہ ہونا
کھڑے ہوکر پیشاب نہ کرو
بیت الخلاء میں وضو کی ممانعت
وضو نماز کی چابی
مسواک کے ساتھ نماز کی فضیلت
دوران وضو انگوٹھی کو حرکت دینا
دوران وضو دعائیں پڑھنا
مسح کی مدت
بت کو چھونے سے وضو ٹوٹنا
قہقہہ سے وضو ٹوٹنا
وضو کا شیطان
ہر بال کے نیچے جنابت
چار چیزوں کی وجہ سے غسل
حیض کی مدت
نفاس کی مدت
نماز سے متعلقہ روایات
اذان سے متعلقہ روایات
اذان کے لیے بلوغت کی شرط
جو صرف اقامت کہے
اذان اور اقامت کا درمیانی فاصلہ
نماز کی اہمیت وفضیلت سے متعلقہ روایات
جس کی نماز نہیں اس کا اسلام نہیں
نمازیوں کو قتل کرنے کی ممانعت
اوقات نماز سے متعلقہ روایات
نماز کا اول وقت اللہ کی رضامندی
فجر کو روشنی میں ادا کرنے کی فضلیت
نماز عصر کی تاخیر سے ادائیگی
مساجد سے متعلقہ روایات
اہل مساجد پر رشک
مسجد سے تنکا نکالنے میں بھی اجر
سترہ سے متعلقہ روایات
نماز کو کوئی چیز نہیں ٹوڑتی
نمازی کے آگے سے عمدًا گزرنا
آدمی کو سترہ بنانے سے نماز کا اعادہ
شرائط نماز سے متعلقہ روایات
ایک کپڑے میں نماز
آدھے کپڑے میں نماز
شلوار میں نماز کی ممانعت
جوتے پہن کر نماز
نماز کی کیفیت سے متعلقہ روایات
بسم اللہ کی جہری قراءت
صرف ایک مرتبہ رفع الیدین
نماز میں دوسکتے
ہلکی آواز میں آمین کہنا
پیشانی پر سجدہ
درود کے بغیر نماز نہیں
بلا عذر نمازیں جمع کرنا
نماز میں داڑھی چھونا
امامت وجماعت سے متعلقہ روایات
خوبصورت چہرے والا امامت کرائے
متقی عالم کے پیچھے نماز کی فضیلت
سواری پر فرائض کی جماعت
نفل نماز سے متعلقہ روایات
ظہرسے پہلے چار رکعات کی فضیلت
مغرب کے بعد چھ رکعات کی فضیلت
رات کی نما زمت چھوڑو
وتر ایک زائد نماز
نماز تراویح
نماز چاشت
نماز حاجت
نماز توبہ
جمعہ کی رات دو رکعت نماز
نماز جمعہ سے متعلقہ روایات
جمعہ سب سے افضل دن
جمعہ مساکین کا حج
رمضان میں جمعہ کی فضیلت
جمعہ کے روز غسل
جمعہ اس پر جس تک آواز پہنچے
منبر پر چڑھ کر سلام کہنا
نماز عیدین سے متعلقہ روایات
عیدین کی راتوں میں قیام کی فضیلت
عیدالفطر کی رات سو رکعت نماز
نماز عیدین کی تکبیرات
بوجہ بارش مسجد میں نماز عید
قصر نماز سے متعلقہ روایات
سفر میں قصر کرنے والے بہترین امت
قصر نماز صرف حج یا جہاد میں
نماز سے متعلقہ روایات
زکوۃ وصدقات سے متعلقہ روایات
یتیم کا مال زکوۃ نہ کھا جائے اس لیے تجارت
مال میں زکوۃ کےعلاوہ بھی حق ہے
مال تجارت میں زکوۃ
معدنیات میں زکوۃ
اہل علم کو زکوۃ دو
صدقہ فطر کا مقصد
صدقہ بلائیں ٹالتا ہے
یتیم کے آنسو رحمان کی ہتھیلی پر
پانی پلانے کا ثواب
صدقہ کے لیے کچھ نہ ہو تو یہود پر لعنت
 

عبد المعز

محفلین
400 مشہور ضعیف احادیث

فہرست
چند ضروری اصطلاحات
روزوں سے متعلقہ روایات
حج سے متعلقہ روایات
جنازے سے متعلقہ روایات
نکاح سے متعلقہ روایات
طلاق سے متعلقہ روایات
اولاد اور والدین سے متعلقہ روایات
تجارت ولین دین سے متعلقہ روایات
کھانے پینے سے متعلقہ روایات
قربانی سے متعلقہ روایات
لباس سے زینت سے متعلقہ روایات
طب سے متعلقہ روایات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقام صحابہ رضی اللہ عنہم
مصنف
مفتی محمد شفیع
ناشر
ادارہ معارف کراچی
TitlePages---Maqaam-e-SahaabaR.jpg
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...81-total-books/2617-maqaam-e-sahaaba-r-a.html
تبصرہ
زیر نظر کتاب میں مقام صحابہ پر گفتگو کی گئی ہے۔یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ہمارے زمانہ میں عرصہ سے معرکہ بحث و جدال بنا ہوا ہے۔ اہل تشیع اور اہل سنت کے علاوہ خود اہل سنت کے مختلف گروہوں نے اس میں افراط و تفریط اختیار کی ہوئی ہے اور مستشرقانہ تحقیق کی وباء عام سے اس میں اور شدت پیدا کی ہے۔ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں اس موضوع پر محققانہ اور ناصحانہ گفتگو کی ہے اور مسئلہ کے بہت سے پہلوؤں پر منفرد انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب میں آپ کو علم، عقل اور محبت کا وہ حسین امتزاج ملے گا جو اہل سنت کی نمایاں خصوصیت ہے۔(ع۔م)
اس کتاب مقام صحابہ رضی اللہ عنہم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top