کتاب سے ہم متاثر ہوتے ہیں ، کم یا زیادہ۔ لیکن کچھ کتب ایسی ہوتی ہیں ، جو ہمیں بے حد متاثر کرتی ہیں اور ان کی چھاپ ہمارے اوپر مستقل کسی نہ کسی حد تک موجود رہتی ہے۔ یہاں آپ ایسی کتب سے متعلق مختصراََ بتائیے، تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
میں جن کتب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہوں، ان میں سے کچھ یہ ہیں ۔
قرآن مجید
آوازِ دوست
غبارِ خاطر
عشق آباد
The Devil and Miss Prym
گڈریا
دریا
.
.
.
قران حکیم تو فرقان حمید ہے ۔۔۔۔
جب پڑھنا سیکھا تھا تو اسے ہی پڑھا ۔ ترجموں اور تفسیروں کو مکمل دل چسپی سے پڑھا ۔
پھر ڈائجسٹوں سے رابطہ ہوا ۔۔ انکا اقابلا صدیوں کا بیٹا ہمزاد طلسم ہوش ربا کے بعد عمران سیریز سے واسطہ پڑا ۔
اور اس کے مین کردار عمران سے بے انتہا متاثر ہوا ۔ متاثر ہی نہیں بلکہ اس کی چھاپ میری شخصیت پر مکمل طور سے حاوی ہوئی ۔
اس کے علاوہ جو بھی کہیں لکھاملا چاہے پھٹے کاغذ پر ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پڑھ کر سمجھنے کی کوشش ضرور کی ۔۔۔