کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

arifkarim

معطل
تعارف

اس عظیم کتاب کا تعارف تو کروائیں۔

اس انسائیکلوپیڈیا کی "عظمت" محض چند بیسیوں صفحات پر مبنی ہونے کے باوجود دنیا بھر کے علوم ایک کوزے میں بند کرنا ہے۔ نیز اسمیں موجود تمام مضامین خوبصورت تصاویر، خاکوں کیساتھ پیش کئے گئے ہیں۔ خاص کر چھوٹے بچوں میں سائنس، تحقیق اور حقائق جاننے کا شوق اجاگر کرنے کیلئے یہ انسائیکلوپیڈیا بہت "عظیم" کتاب ہے۔ اگر آج مجھے سائنس، تحقیق اور دیگر تکنیکی علوم جاننے کا شوق ہے تو اسکا سارا کریڈٹ اس چھوٹے سے اردو انسائیکلوپیڈیا کو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ میں نے بعد میں بہت سے اردو انسائیکلوپیڈیا خریدے لیکن وہ سب اس پرانے انسائیکلوپیڈیا کے معیار کے سامنے انتہائی گھٹیا، بدنما اور ڈبا تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اتنے سال گزر جانے کے باوجود یہ انسائیکلوپیڈیا میرے کتابوں کے اسٹور میں محفوظ پڑا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

ایک دو صفحات شیئر کیجئے :)
 
تلمیذ

لائبریرین
اگر وقت ملا تو اسٹور سے نکال کر شروع کے چند صفحات اسکین کر کے یہاں شیئر کرتا ہوں۔ وہیں ناشر، پبلشر وغیرہ کے بارہ میں بھی پتا لگ جائے گا!
جی ہاں،یہ ٹھیک رہے گا۔ شکریہ۔
مجھے گمان پڑتا ہے کہ کہیں یہ سید قاسم محمود مرحوم کا 'شاہکار انسائیکلو پیڈیا ' نہ ہو۔
 
سویدا

محفلین
میرا مشاہدہ اور تجربہ یہ ہے کہ پڑھنے کے جراثیم کہانیوں سے پیدا ہوجاتے ہیں اور اگر بچپن میں کہانیاں شوق دل چسپی اور پابندی سے متواتر پڑھی جائیں تو یہ جراثیم بڑھتے چلے جاتے ہیں
بچوں کے وہ رسالے جو بچپن میں تقریبا ہر ماہ پابندی سے پڑھے یہ ہیں:
نونہال
تعلیم وتربیت
پھول
ٹوٹ بٹوٹ
ساتھی
بچوں کا باغ
آنکھ مچولی
اور بلکہ ان سب سے بھی پہلے میرے لیے دو سبب ایسے بنے جو مجھے ان ماہانہ رسالوں کی طرف لے گئے وہ جنگ اخبار میں میگزین بچوں کا جنگ اور ٹارزن کی تصویری سلسلہ وار کہانی ،غالبا بچوں کا جنگ جمعہ کو شائع ہوتا تھا جس کا پورے ہفتے شدت سے انتظار رہتا تھا اسی طرح ٹارزن کی کہانی جو ہفتے کے مخصوص ایام میں شائع ہوتی تھی
 
x boy

محفلین
قرآن الکریم
حدیث کی کتابیں خاص طور پر وہ چھ کتابیں
اس کے بعد
عقیدۃ المومن
منھاج المسلم
 
x boy

محفلین
حدیث کی چھ کتابیں۔ یعنی صحاح ستہ آپ نے مکمل پڑھی ہیں؟
معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں، طنز ہر گز مقصود نہ ہے۔

مکمل نہیں پڑھی لیکن وقتا فوقتا استفادہ لیتا ہوں
اور میں بہت زیادہ متاثر ہوں کیونکہ یہ وہ چھ سمندر ہے جس میں سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذندگی اور عمل چھپی ہے
میں نے ایک حدیث پڑھی تھی جس کا مفہوم ہے کہ جب ہم مسلمانوں کا اختلاف کسی بات پر ہوجائے تو اس کو اللہ کی طرف لوٹاؤ
اگر وہاں نہ ملے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹاؤ، یعنی اول ٖاس تنازعۃ کو اللہ سبحان تعالی کی کتاب قرآن کریم
سے حل کریں، اگر قرآن کریم سے تلاش کرنے یا حل کرنے میں دشواری ہورہی ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذندگی
سے تلاش کریں یعنی صحیح احادیث سے تو میں الحمدللہ اسی پر عمل کرتا ہوں
 
فلک شیر

اللہ تعالیٰ برکت دیں آپ کو۔
 
Top