کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

قیصرانی

لائبریرین
مجھے بھی ایسی کئی کتابیں ہیں جنہوں نے متاثر کیا جیسے
تلاش از ممتاز مفتی
شہاب نامہ
اور ایک کتاب اب اس کتاب کا نام تو یاد نہیں مگر وہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کے حالات پر باقاعدہ ناول تھا واقعی لکھنے والے نے حق ادا کیا تھا۔ کیا کسی کو اس ناول کا نام معلوم ہے ؟
ناول میں سچے واقعات کہاں؟
 

Rehmat_Bangash

محفلین
یوں تو انسان ہر کتاب سے کچھ نہ کچھ اثر قبول کرتا ہے، لیکن کچھ کتابیں واقعی زندگی کا رُخ موڑ کر رکھ دیتی ہیں، کرنل محمد خان کی کتاب "بجنگ آمد"اب تک سب سے زیادہ بار پڑھ چکا ہوں، یہ صحیح معنوں میں ایک دوست کتاب ہے، جس سے مل کر آپ کو خوشی ہو، اس کے علاوہ کیپٹن صدیق سالک کی کتاب "ہمہ یاراں دوزخ" قید و بند کی صعوبتوں اور شکست کے تلخ اثرات سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جن کتابوں سے متا ثر ہوا ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
"اگر مجھے قتل کردیا گیا" ذولفقار علی بھٹو
"جدید سیاسیات کے نو رتن" جی ایم سید
" میری کہانی " جواہر لال نہرو
"گئے دنوں کے سورج" جاوید چودہری
"ماضی کے مزار" سبط حسن
"کیمیائے سعادت" امام غزالی (یہ ابھی زیر مطالعہ ہے)
"تلاش" ممتاز مفتی
"علی پور کا ایلی" ممتاز مفتی
اور طنز و مزاح میں "اردو کی آخری کتاب" از ابن انشا
 
البدیع ۔ محسناتِ شعری کا انتقادی جائزہ ۔ سید عابد علی عابد۔
کافی پہلے پڑھی تھی۔

بت خانہ شکستم من ۔ مصنف کا نام یاد نہیں آرہا ۔ غالباً رئیس یا جلیسی کے الفاظ تھے اُن کے نام میں۔
یہ تنقید کی کتاب ہے شاعری پر۔

پہلا پتھر ۔ کیپٹن نذیر الدین
یہ کتاب مغلوں کی بے راہ روی اور عوام دشمنی کے حوالے سے ہے۔

جہانگیر کا ہندوستان پیلسے آئرٹ ۔ ترجمہ: ڈاکٹر مبارک علی
جاگیرداری ۔ ڈاکٹر مبارک علی

مبارک علی صاحب کا کوئی ترجمہ مجھے ذاتی طور پر کبھی پسند ہی نہیں آیا ۔۔۔۔
اتنا ثقیل اور بھاری لگتا ہے کہ دو چار صفحات سے شاید ہی کبھی آگے بڑھ پایا ہوں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مبارک علی صاحب کا کوئی ترجمہ مجھے ذاتی طور پر کبھی پسند ہی نہیں آیا ۔۔۔ ۔
اتنا ثقیل اور بھاری لگتا ہے کہ دو چار صفحات سے شاید ہی کبھی آگے بڑھ پایا ہوں ۔

ہو سکتا ہے کہ آپ نے جو کتاب پڑھی ہو وہ ایسی ہی ہو تاہم مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا۔

ایک بات یہ بھی ہے کہ چونکہ ڈاکٹر صاحب تاریخ اور سماجی نوعیت کی کتابیں / تراجم لکھتے ہیں تو یہ مضامین از خود ہی دقیق ہوتے ہیں۔ جہانگیر کا ہندوستان میں نے پڑھی ہے مجھے اُس میں ایسی کوئی بات محسوس نہیں ہوئی۔ جہانگیر کا ہندوستان کے اقتباسات اگر آپ پڑھنا چاہیں تو یہاں دستیاب ہیں۔
 
مجھے بھی ایسی کئی کتابیں ہیں جنہوں نے متاثر کیا جیسے
تلاش از ممتاز مفتی
شہاب نامہ
اور ایک کتاب اب اس کتاب کا نام تو یاد نہیں مگر وہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن کے حالات پر باقاعدہ ناول تھا واقعی لکھنے والے نے حق ادا کیا تھا۔ کیا کسی کو اس ناول کا نام معلوم ہے ؟
ماہر القادری علیہ الرحمہ کی تحریر کردہ" در یتیم" تو نہیں تھی۔
ایسی ہی ایک کتاب میں نے کبھی پڑھی تھی" ننھے حضور"۔۔۔۔ مصنف کا نام یاد نہیں آ رہا۔
 

فلک شیر

محفلین
ماہر القادری علیہ الرحمہ کی تحریر کردہ" در یتیم" تو نہیں تھی۔
ایسی ہی ایک کتاب میں نے کبھی پڑھی تھی" ننھے حضور"۔۔۔ ۔ مصنف کا نام یاد نہیں آ رہا۔
ننھے حضور میری نظر سے بھی گزری ہے، ذرا افسانوی سا انداز بیاں تھا اس کا ،احسان بی اے اس کے مصنف تھے۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
ایک زمانہ تھا کہ کتاب پڑھے بغیر سانس نہیں نکلتی تھی سونا ، جاگنا حتٰی کہ کھاتے وقت بھی میرے ہاتھ میں کتاب ہوتی تھی بہت سی کتابیں ہیں جنہیں جیا ہے مگر اب سوچتی ہوں وہی کتابیں کیا اب بھی مجھے اتنا متاثر کر سکتیں ہیں جیسے پہلے کرتیں تھیں
 
Top