کراچی، ایم اے جناح روڈ پر دھماکہ۔

فہیم

لائبریرین
فہیم ۔۔ میں کراچی نہیں آرہی :shameonyou: :worried:
آج کتنی مارکیٹیں ۔۔دوُکانیں بھی جل کر راکھ ہوگئی ہیں :( اور صرف ایک فائر بریگیڈ وہاں موجود ہے ۔۔اور وہ بھی آگ نہیں بھجاُ رہی تھی :skull: چپُ کرکے کھڑی رہی :worried:
سارے کراچی میں کیا ایک ہی فائر بریگیڈ ھے ؟ :confused: :worried:
مجھے بہت افسوس ہوا دیکھکر ۔۔ :( دوکان داروں کی انکی آنکھوں کے سامنے دوکانیں جل رہی تھیں اور کوئی کچھ نا کرپایا ۔ ۔ ۔

میں کراچی نہیں آرہی :worried: میرا دل بجھُ گیا ہے وہاں کے حالات دیکھکے ۔ :worried:

بس باجو کیا کہہ سکتے ہیں۔
جتنا نقصان دھماکے میں نہیں‌ ہوا اتنا دھماکے بعد لوگوں نے کردیا:(
اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تو کافی ہیں۔
ابھی سنا نیوز پر کوئی ایک درجن سے زاہد گاڑیاں۔ جن میں‌ نیوزی اور آرمی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شامل ہیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔
 
شہر میں100سے زائد مقامات پر آگ لگائی گئی تھی فائر بریگیڈ کہاں کہاں آگ بجھائے ۔ سنا ہے کہ ایم ایے جناح روڈ پر فائر بریگیڈ پر بھی حملے کئے گئے
 
میر انیس

لائبریرین
میرے بھائیو یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ اتحاد کرکے اس سانحہ کے اصل مقاصد کو ناکام بنانے کا ہے دشمن یہی چاہتا ہے ہم لوگ آپس میں لڑے اور اسکا کام آسان ہوجائے ۔ کہاں ہیں وہ لوگ خاص کر ظہیر صاحب جو کہتے ہیں شیعہ سنی اتحاد نہیں ہوسکتا کاش آج ایم اے جناح روڈ پر دیکھتے کہ ہم شیعہ بھائیوں کے ساتھ ہمارے سنی بھائی کس طرح ہر کام میں پیش پیش تھے سنی شیعہ اتحاد کا مظاہرہ اس سے پہلے میں نے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا اگر یقین نہ آئے تو ابھی بھی شہر کے مختلف ہسپتالوں کا چکر لگا لیں۔
یہ دشمن ہم سب کا مشترکہ ہے اور اسکو ہم سب نے ملکر ہی شکست دینی ہے بقول مولانا حسن ظفر کے یہ لوگ جو طالبان کو سپورٹ کرتے ہیں اور مختلف طریقوں سے انکی دہشت گردی کی کوئی نہ کوئی وجہ ڈھونڈ لیتے ہیں صرف ایک جواب دیں کہ اگر یہ امریکہ کے دشمن ہیں تو آج تک انہوں نے کتنے امریکن اور اسرائیلی مارے ۔مارے ہیں تو معصوم پاکستانی شہری جنہوں نے کبھی انکو ایک پتھر بھی نہ مارا ہوگا۔ یہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔
خاص اس دن اور اسوقت یعنی بوقت عصر جب امام حسین(ع) اپنی شہادت پیش کرکے دین کو سر خرو کر رہے تھے عین اسوقت دھماکہ کرنے والے نہ ثابت کردیا کہ اب پھر یزیدیت سر اٹھارہی ہے پر آپ نے فوٹیج میں دیکھا ہوگا کہ باوجود زبردست دھماکہ کے اور اسکے بعد ہونے والی فطری بھگدڑ کے جن لوگوں نے علم اٹھا رکھیں ہیں انہوں نے اپنے علم گرنے نہیں دئیے جب کہ اتنے بھاری علم کو بیلینس کرنا اتنی بھگدڑ میں بہت مشکل ہوتا ہے ۔اسکا مطلب ہمارا جذبہ مردہ نہیں ہوا ۔ ہم نے جب علم اٹھایا ہے حسینیت کا تو چاہے جتنا بڑے سے بڑا دھماکہ ہو ہم اس علم کو گرنے نہیں دینگے۔
 
میر انیس

لائبریرین
پھر کی کربلا ہم نے یاد
پھر سجا موت کا بازار
پھر زد پر حسین(ع) کے عزادار
پھر ہم عزاداری کے لیئے تیار

ذکر شبیر دھماکوں سے دبانے والے
کتنے نادان ہین حسینیوں کو ڈرانے والے
غیب سے آتی ہے اب بھی یہ صدائے مہدی
تم ذکرِ شبیر کرو ہم ہیں بچانے والے
 
مغزل

محفلین
خدا کے لیے کوئی مجھ ایسے کوڑھ مغز کو سمجھائے ۔ کہ حسین ( رضی اللہ تعالیٰ ) کی شہاد ت پر ۔۔ قمع، زنجیر کا ماتم اور سینہ کوبی ، مگر حسین (رضی اللہ تعالیٰ ) کے چاہنے والوں کی شہادت پر حسین (رضی اللہ تعالیٰ ) کے چاہنے ماننے والوں کی املاک سمیت ا نہیں جلادینا کون سا ’’ اسلام ‘‘ ہے ۔۔۔؟؟؟؟ خدا کے لیے مجھے کوئی سمجھائے ؟؟؟؟
 
مغزل

محفلین
معذرت کیساتھ ۔۔۔ اگر اس کا جواب یہ ہو تو؟؟؟؟؟؟؟؟
طاہر الگاجری زحمت اللہ علیہ

صدیق بھائی ، فضل الرحمان کا کردار کیا آپ پر نہیں کھلا ۔۔۔ خیر ۔۔ ( شاید اسی کو تعصب کہتے ہیں )
طاہر القادری جیسا بھی ہو لیکن کم از کم فضل الرحمٰن جیسا نہیں‌کہ۔ آپ تعصب میں زحمت اللہ علیہ لکھ
کراپنی عاقبت خراب کر بیٹھیں ۔۔ کہ زحمت اللہ کا مطلب بھی جان لیجے گا ۔۔ خیر ۔۔
اللہ ہم سب کو تعصب سے بچائے ۔۔ آمین ۔
 
تیشہ

محفلین
بس باجو کیا کہہ سکتے ہیں۔
جتنا نقصان دھماکے میں نہیں‌ ہوا اتنا دھماکے بعد لوگوں نے کردیا:(
اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تو کافی ہیں۔
ابھی سنا نیوز پر کوئی ایک درجن سے زاہد گاڑیاں۔ جن میں‌ نیوزی اور آرمی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شامل ہیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

بس طے پایا کہ میں کراچی نہیں آنے کی :battingeyelashes:
 
میر انیس

لائبریرین
بس باجو کیا کہہ سکتے ہیں۔
جتنا نقصان دھماکے میں نہیں‌ ہوا اتنا دھماکے بعد لوگوں نے کردیا:(
اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تو کافی ہیں۔
ابھی سنا نیوز پر کوئی ایک درجن سے زاہد گاڑیاں۔ جن میں‌ نیوزی اور آرمی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شامل ہیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

جتنا نقصان دھماکہ سے نہیں ہو سے آپ کا کیا مطلب ہے میرے بھائ؟ کیا 32 جانوں کا نقصان آپ کم سمجھتے ہیں ۔ کیا ان میں سے ایک جان کا ھی نقصان آپ جتنی بھی دکانیں جلی ہیں یا جتنی بھی گاڑیاں جلی ہیں سے کم سمجھتے ہیں؟ کیا جان مال کا نعم البدل ہوسکتی ہےمال جان کا نعم البدل ہوسکتی ہے ؟ اگر آپ کو جانچنا ہے تو کہیں اپنی والدہ سے کہ کیا وہ ایک ارب روپے کے بدلے آپکی جان کا سودا کرسکتی ہیں ؟ یہاں ایک جان نہیں 32 جانوں کا معاملہ ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ان اللہ مع الصبرین۔۔۔۔ اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

ہم سب کو اس عظیم مصیبت پر صبر کرنا چاہیے۔ اس کے لیے سب تھوڑا بریک لیں تاکہ سب کے ہوش و حواس واپس آئیں۔

حکومت کو چاہے کہ وہ اپنی "مکمل عملداری" قائم کرے۔ پتا نہیں کون لوگ ہیں جو دوسرے معصوموں کی املاک کو آگ لگا کر تباہ کر رہے ہیں، لیکن حکومت کو چاہے کہ ایسے شر پسند افراد کو دیکھتے ہی گرفتار کرے، اور اگر وہ مسلح ہوں تو فضائی فائر کر کے انہیں وارننگ دے، اور اگر پھر بھی بعض نہیں آتے تو براہ راست فائرنگ کر کے انہیں ہر ہر ہر ہر صورت روکے۔ اس چیز پر No Compromise ہے ۔ اگر کوئی باتوں سے نہیں مانتا تو اسُسے لاتوں سے منوائیں۔ ،۔۔۔۔۔ مگر یہ اصول کبھی نہ بھولیں کہ ایک معصوم کی جان بچانے کے لیے ہزاروں شرپسندوں کا خون بھی کرنا پڑے تو اس میں جھجھکنا نہیں ہے۔ جو لوگ دکانوں اور املاک کو آگ لگا رہے ہیں، انہیں میڈیا کے ذریعے سمجھایا جائے کہ انکا جرم فقط آگ لگانا نہیں ہے، بلکہ جتھوں کی صورت یوں شرپسندی پھیلانے پر ان پر فتنہ و فساد کا جرم عائد ہو رہا ہے۔ املاک کو آگ لگانے کی سزا تو شاید جرمانہ ہو، مگر اس فتنہ و فساد کی سزا موقع پر ہی فائر کر کے ہلاک کر دینا ہے۔ یہ بل فورا پارلیمنٹ میں پیش کریں اور اس پر بالکل واضح قانون سازی کر کے قانون پاس کریں۔
اور اسی دوران ان خود کش حملہ آوروں کی مساجد سے انہیں بے دخل کر کے ایسی تمام مساجد کا کنٹرول حکومت مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لے۔ حکومت کو اچھی طرح علم ہے کہ کون سی مساجد اور مدرسے طالبان اور سپاہ صحابہ کے براہ راست زیر اثر ہیں۔ لاہور میں عید گاہ پر انکا سب سے بڑا سنٹر ہے مگر آج تک وہاں پر حکومت نے آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ موجودی جمہوری حکومت بہت کمزور ہے اور اسے اس معاملے میں عوام کو ہی مضبوط کرنا ہے۔
 
میر انیس

لائبریرین
خدا کے لیے کوئی مجھ ایسے کوڑھ مغز کو سمجھائے ۔ کہ حسین ( رضی اللہ تعالیٰ ) کی شہاد ت پر ۔۔ قمع، زنجیر کا ماتم اور سینہ کوبی ، مگر حسین (رضی اللہ تعالیٰ ) کے چاہنے والوں کی شہادت پر حسین (رضی اللہ تعالیٰ ) کے چاہنے ماننے والوں کی املاک سمیت ا نہیں جلادینا کون سا ’’ اسلام ‘‘ ہے ۔۔۔؟؟؟؟ خدا کے لیے مجھے کوئی سمجھائے ؟؟؟؟
خدارا اگر کسی کے دکھ کا مداوا نہیں کرسکتے تو کم از کم دکھ میں اضافہ تو نہ کیجئے۔ یہی سب کل اور پرسوں کے دھماکوں میں بھی آپ نے کیا تھا آپ لوگوں کی نظر میں انسانی جان کی کوئی وقت نہیں املاک کو رو رہے ہیں۔ میرے بھائی جو لوگ شر پسندی کا نشانہ بنیں ہوں اور بے تابی سے اپنے عزیزوں اور پیاروں کو پاگلوں کی طرح دھونڈتے پھر رہیں ہوں وہ چند منٹوں میں اتنا سب کچھ کیسے کرسکتے ہیں ۔ یہ کوئی نئی بات نہیں کہ جب بھی ایسا کوئی واقعہ ہوا فوراََ ہی مظلوموں کو ظالم بنانے کیلئے ایسے واقعات انجام دیئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کی ہمدردیاں کم ہوجائیں۔ ورنہ آپ“ نے تو خود دیکھا ہے کہ ایک ایک عزادار کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں چھوڑا جارہا تھا تو انکے پاس آگ جلانے کیلئے اتنا مواد کہاں سے آیا؟
دوسرے آپ امام حسین (ع) کی شہادت کو ایک عام مومن کی شہادت سے ملا رہے ہیں ارے اگر ہم 100 بار شہید ہوں اور زندہ ہو تب بھی ہماری اور انکی شہادت کا کوئی مقابلہ نہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
جتنا نقصان دھماکہ سے نہیں ہو سے آپ کا کیا مطلب ہے میرے بھائ؟ کیا 32 جانوں کا نقصان آپ کم سمجھتے ہیں ۔ کیا ان میں سے ایک جان کا ھی نقصان آپ جتنی بھی دکانیں جلی ہیں یا جتنی بھی گاڑیاں جلی ہیں سے کم سمجھتے ہیں؟ کیا جان مال کا نعم البدل ہوسکتی ہےمال جان کا نعم البدل ہوسکتی ہے ؟ اگر آپ کو جانچنا ہے تو کہیں اپنی والدہ سے کہ کیا وہ ایک ارب روپے کے بدلے آپکی جان کا سودا کرسکتی ہیں ؟ یہاں ایک جان نہیں 32 جانوں کا معاملہ ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے جس بلڈنگ میں آگ لگادی گئی۔ ان میں جو لوگ موجود تھے؟
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی راہ میں بھی رکاوٹیں لگادی گئیں پاگل پندی میں وہ کیا تھا؟
یعنی آپ کی نظر میں غم و غصے میں بے گناہ انسانوں کی جانیں لینا ان کا نقصان کرنا ٹھیک ہے؟
 
فہیم

لائبریرین
معذرت کیساتھ اگر میں اس الزام کا یہ جواب دوں تو؟؟؟؟؟
دیوبندی تو تعداد میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔ البتہ گدی نشین جعلی پیر صاحبان کون سا عملی اسلام نافذ کر رہے ہیں۔ اللہ ان جعلی پیروں اور گدہ نشینوں کو بھی اسلام کے چہرہ مسخنے سے متنفر ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔اکثریت آپ لوگوں کی زیادہ ہے لیکن کچھ بھی نہیں کرتے۔

معذرت کیساتھ ۔۔۔ اگر اس کا جواب یہ ہو تو؟؟؟؟؟؟؟؟

آپ کا کیا پھر کچھ عرصے کے لیے چھٹی پر جانے کا موڈ ہے؟
 
میر انیس

لائبریرین
آپ کا کیا خیال ہے جس بلڈنگ میں آگ لگادی گئی۔ ان میں جو لوگ موجود تھے؟
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی راہ میں بھی رکاوٹیں لگادی گئیں پاگل پندی میں وہ کیا تھا؟
یعنی آپ کی نظر میں غم و غصے میں بے گناہ انسانوں کی جانیں لینا ان کا نقصان کرنا ٹھیک ہے؟
میں نے یہ تو نہیں کہا پر آپ لوگوں کی نظر کیا 32 شہادتوں پر نہیں جارہی اور اپ یہ الزام ان لوگوں پر کیوں ہی لگارہے ہیں جو غمزدہ تھے اور وحشت میں ادھر ادھر بھاگ کر کوئی اپنے بھائی کو اور کوئی اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہا تھا خود میں نے اتنے فون کیئے اور میرے پاس اتنے فون آرہے تھے کہ کچھ سوچنے کی فرصت ہی نہیں تھی ۔یہ سب پری پلاننگ تھی کہ پہلے دھماکہ کیا جائے اور بعد میں جو لوگ پہلے سے جلوس میں آچکے ہیں وہ سب چھوڑ کر ہنگامہ آرائی کرکے اسکو سنی شیعہ فساد کی طرف لے جائیں۔ میرے بھائی کسی کے ماتھے پر اسکا نام نہیں لکھا ہوتا وہ بھی ایک ایسے مجمعے میں جسکی تعداد لاکھوں تک پنہچ رہی ہو کوئی بھی دھوکہ دینے کے لیئے کالے کپڑے پہن سکتا ہے ۔
 
میر انیس

لائبریرین
سیکیورٹی کے لیئے جس طرح اور انتظامات کیئے گئے تھے وہاں کنٹینر جگہ جگہ کھڑا کرکے سارے راستے پہلے سے بند کردئے گئے تھے اس لیئے فائر برگیڈ کو فوری طور پر جانے میں مشکل ہورہی ہے ۔ دوسرے ہر چینل پر بار بار تو بتایا جارہا ہے کہ انکے پاس فائر ٹینڈر اتنے نہیں ہیں جو ہیں وہ ناکافی ہیں
 
فہیم

لائبریرین
میں نے یہ تو نہیں کہا پر آپ لوگوں کی نظر کیا 32 شہادتوں پر نہیں جارہی اور اپ یہ الزام ان لوگوں پر کیوں ہی لگارہے ہیں جو غمزدہ تھے اور وحشت میں ادھر ادھر بھاگ کر کوئی اپنے بھائی کو اور کوئی اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہا تھا خود میں نے اتنے فون کیئے اور میرے پاس اتنے فون آرہے تھے کہ کچھ سوچنے کی فرصت ہی نہیں تھی ۔یہ سب پری پلاننگ تھی کہ پہلے دھماکہ کیا جائے اور بعد میں جو لوگ پہلے سے جلوس میں آچکے ہیں وہ سب چھوڑ کر ہنگامہ آرائی کرکے اسکو سنی شیعہ فساد کی طرف لے جائیں۔ میرے بھائی کسی کے ماتھے پر اسکا نام نہیں لکھا ہوتا وہ بھی ایک ایسے مجمعے میں جسکی تعداد لاکھوں تک پنہچ رہی ہو کوئی بھی دھوکہ دینے کے لیئے کالے کپڑے پہن سکتا ہے ۔

میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
کہ یہ کس نے کیا۔
اتنی عقل مجھے بھی ہے کہ یہ سب شر پسند عناصر ہیں۔
اور یہ سب پوری پلاننگ کے ساتھ ہوتا ہے۔

اور کون ایسا ہے جس کو اس واقعے پر افسوس اور غم نہیں۔
اور میں‌ کوئی ایسی بات نہیں لکھی اپنی پوسٹ میں۔
اور وہ جواب بھی میں نے صرف باجو کو لکھا تھا۔
اور اس پوسٹ سے میرا مطلب کچھ ایسا نہیں تھا۔
کہ اس کو کوئی منفی انداز میں لے۔
 
مغزل

محفلین
انیس صاحب میں نے شرپسند عناصر کی بات کی ہے ، آپ کو ناگوار گزر ا میں معافی چاہتا ہوں ، عام مومین و مومنات میرے لیے اتنے ہی مقدم ہیں‌جتنے میرے عزیز واقرباء، امید ہے میرا نقطہ نظر آپ جان گئے ہوں ، بہر حال بندہ ہوں غلطی ہو سکتی ہے مجھ سے کہ میرے جملے سے آپ نے یہ تاثر لیا۔ ایک بار پھر معافی کا خواستگار ہوں ۔ والسلام
 
فہیم

لائبریرین
(((((फहीम)))))

یہ کیا ہے ھندی کا فہیم یا فہیم اب ہندی میں لکھا جائے گا بس؟

ہائیں۔
یہ آپ نے آتے ہی نہ سلام نہ دعا۔
اور نظر بھی دوڑائی تو کدھر۔
سب خیر تو ہے نہ بھئ۔
اور یہ فہیم ہی ہے۔
ہندی میں لکھیں یا اردو میں۔
لکھا تو فہیم ہی ہے۔
 
Top