کراچی، ایم اے جناح روڈ پر دھماکہ۔

عسکری

معطل
ہائیں۔
یہ آپ نے آتے ہی نہ سلام نہ دعا۔
اور نظر بھی دوڑائی تو کدھر۔
سب خیر تو ہے نہ بھئ۔
اور یہ فہیم ہی ہے۔
ہندی میں لکھیں یا اردو میں۔
لکھا تو فہیم ہی ہے۔

کیسی سلام دعا آپ نے دشمنوں کی زبان لگا رکھی ہے دستخط میں۔ویسے مجھے یہ لکھنا پڑھنا آتی ہے۔جب آئی ایس آئی میں جاسوسی کی ٹرینینگ لی تھی تب سے :cool2:
 

عسکری

معطل
फहीम उर्दू में लिखना या आईएसआई से यार भारत ने अपने आदेश जाना
 

فہیم

لائبریرین
توبہ ہے عمران بھائی۔
تھریڈ تو دیکھیں کیا ہے۔
اور ہم کیا کرنے میں لگے ہیں۔
 

عسکری

معطل
سوری بھائیو خود کش حملے اس وقت کی ہماری سب سے بڑی پ“رابلم ہیں اللہ ان لوگوں کو غارت کرے جو اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس تھریڈ میں سے کئی پیغامات رپورٹ ہوئے ہیں۔ میں نے ان میں سے کچھ پیغامات کو حذف کیا ہے۔ اسے ہی میری جانب سے وارننگ سمجھا جائے۔
 
دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم شہری از روئے شرع قطعی طور پر شہید ہیں..........ہماری ہزاروں جانیں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام پر قربان...........ہمارا جو بھی کچھ ہے وه تمام آنحضور پہ اور آپ کی آل پہ قربان
 
Some names of momineen who embraced shahdat are:
S.No. Name Father Name Age
1 Zain (Gilgit) Munawar 10 Years
2 Munawar (Gilgit) 44 Years
3 Shahid Ghulam Ali 28 Years
4 Aamir Hussain 16 Years
5 Abdur Razzaq (Ranger)
6 Bazil Imam 6 Years
7 Farooq Kabir (Sunni Brother)
8 Maria (Bohri Jamaat) 35 Years
9 Mustafa (Bohri Jamaat) 35 Years
10 Nusrat Hussain Abdi 45 Years
11 M. Shahid Chathore 30 Years
12 Abid Ali (Scout)
13 Asif (Scout)
14 Unnamed (Scout)
15 Iqbal Zaidi (Malir) 50 Years
16 Salman (Soldir Bazar) 25 Years
17 Shahzaib 5 Years
18 Zohaib Ali (Khada Market Kharadar) Ramzan Chadal 16 Years
19 Syed Mohammed Abid
20 Raza M. Rahan
21 Anzana Hanif 13 years
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انتہائی افسوسناک ہے ، اس سانحہ کے دکھ کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا ، خدا یقیناً اس سانحہ کے ہر ہر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچائے گا کہ اس نے عدل و انصاف کا وعدہ کیا ہے اور اس سانحہ کا ایک ایک مجرم عبرتناک انجام سے دوچار ہو
 
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کراچی میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کرا نے کا مطالبہ کیاہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پرماتمی جلوس میں خودکش حملے کے بعد بعض عناصر کی جانب سے دکانوں ، مارکیٹوں ،گاڑیوں اوردیگر املاک کو نذرآتش کئے جانے پر دلی افسو س کااظہارکیاہے اور نذرآتش کی جانیوالی املاک کے مالکان خصوصاً تاجروں اور دکانداروں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ خودکش حملے کے بعد جس تیزی کے ساتھ ایم اے جناح روڈ پر مارکیٹوں ،دکانوں اوررہائشی عمارتوں کوآگ لگائی گئی اس سے ظاہرہوتاہے کہ وہ عوام کا ردعمل نہیں بلکہ کسی منظم سازش اوردہشت گردی کی کارروائی کاحصہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ خودکش حملے کے بعد عزادارانِ حسین توزخمیوں اورلاشوں کواٹھانے میں مصروف تھے اورغم سے نڈھال تھے پھروہ کونسے عناصرتھے جنہوں نے آگ لگانے کی کارروائی کی۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آتشزدگی کے واقعات کی بھی تحقیقات کرا ئی جائے اور تاجروں اور دکانداروں سمیت تمام متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے ۔
 

فہیم

لائبریرین
بولٹن مارکیٹ میں لگی آگ پر ابھی تک مکمل قابو نہیں‌ پایا جاسکا۔
لیکن کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔

اس ضمن میں سٹی ناظم مصطفٰی کمال کو خراج تحسین نہ پیش کرنا زیادتی ہوگی۔
کیونکہ اس نے مسلسل اپنی نگرانی میں یہ کام کرایا۔
اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے وقوع پر سٹی ناظم صاحب ہی
لے کر پہنچے۔
 
یہ طالبان کی کاروائی ہے
طالبان شیعہ اور سنیوں کے قاتل ہیں
پہلے انہوں نے نشترپارک پر حملہ کیا تھااب محرم کے مرکزی جلوس میں دھماکہ کیا ہے
طالبان نہیں بولوبلکہ ظالمان ہیں یہ
جہالت اور گمراہی کا نشان طالبان طالبان
 
12-29-2009_92401_1.gif
 

میر انیس

لائبریرین
انیس صاحب میں نے شرپسند عناصر کی بات کی ہے ، آپ کو ناگوار گزر ا میں معافی چاہتا ہوں ، عام مومین و مومنات میرے لیے اتنے ہی مقدم ہیں‌جتنے میرے عزیز واقرباء، امید ہے میرا نقطہ نظر آپ جان گئے ہوں ، بہر حال بندہ ہوں غلطی ہو سکتی ہے مجھ سے کہ میرے جملے سے آپ نے یہ تاثر لیا۔ ایک بار پھر معافی کا خواستگار ہوں ۔ والسلام

میرے بھائی مجھ کو بھی معاف کردو میں اتنے بڑے سانحے کے بعد اسی وقت گھر پنہچا تھااور بعض لوگوں کے الٹے سیدھے بیانات پڑھ کر جزباتی ہوگیا تھا اسلئے میں نے تم کو بھی ان لوگوں میں گھسیٹ لیا ۔ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جاگتے ہوئے پورے 2 دن ہوگئے تھے عموماَ ہم لوگ شب عاشور پوری رات اور عاشور کا پورا دن جاگ کر شامِ غریباں کے بعد سوجاتے ہیں مگر اس دفعہ اتنا بڑا واقعہ ہوا کہ سو نہیں سکا۔ میں اپنے سارے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
 

شاہ حسین

محفلین
اللہ پاک شہیدوں کے درجات بلند فرمائے ۔

میں بھی اس دھماکے کا چشم دید گواہ ہوں دھماکے کے مقام سے میں زیادہ سے زیادہ 20 فٹ کے فاصلے پر ہوں گا اور میرے کپڑے انسانی اعضاء سے لتھڑ گئے تھے ۔ ایک قیامت کا منظر تھا ۔ دھماکے کے عین سامنے ایک ایمبولینس کی موجودگی کی وجہ سے وہ جگہ متاثر ہونے سے رہ گئی جہاں میں‌موجود تھا ۔
مگر میرا ایک کان بلکل ہی ناکارا ہو گیا ہے ہوئے تو دونوں کان ہی متاثر ہوئے تھے مگر بائیں طرف کا کان تقریباً سماعت سے محروم ہے ۔

ابھی لوگ سنبھل بھی نہ پائے تھے اور وہاں موجود لوگوں کی ترجیح زخمیوں کو امداد پہنچانے کی تھی اسی دوران تقریباً 5 سے 7 منٹ کے اندر بولڈن مارکیٹ تک آگ ہی آگ نظر آنے لگی تھی ۔ ! ؟
 

تیشہ

محفلین
اللہ پاک شہیدوں کے درجات بلند فرمائے ۔

میں بھی اس دھماکے کا چشم دید گواہ ہوں دھماکے کے مقام سے میں زیادہ سے زیادہ 20 فٹ کے فاصلے پر ہوں گا اور میرے کپڑے انسانی اعضاء سے لتھڑ گئے تھے ۔ ایک قیامت کا منظر تھا ۔ دھماکے کے عین سامنے ایک ایمبولینس کی موجودگی کی وجہ سے وہ جگہ متاثر ہونے سے رہ گئی جہاں میں‌موجود تھا ۔
مگر میرا ایک کان بلکل ہی ناکارا ہو گیا ہے ہوئے تو دونوں کان ہی متاثر ہوئے تھے مگر بائیں طرف کا کان تقریباً سماعت سے محروم ہے ۔

ابھی لوگ سنبھل بھی نہ پائے تھے اور وہاں موجود لوگوں کی ترجیح زخمیوں کو امداد پہنچانے کی تھی اسی دوران تقریباً 5 سے 7 منٹ کے اندر بولڈن مارکیٹ تک آگ ہی آگ نظر آنے لگی تھی ۔ ! ؟

میں یہی سوچ رہی تھی کہ شاہ حیسن کہاں رہ گئے :confused: ۔۔ کچھ دن نا آتے تو میں نے کال کرلینی تھی ۔
 

آفت

محفلین
انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا ۔ اللہ ہم سب پر اپنا رحم کرے ۔ آمین
حکومت کو چاہیے کہ فوراً سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی سربراہی میں کمیشن قائم کرے جو اس خودکش حملہ کرنے والوں اور پھر بعد جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے بے نقاب کر کے کڑی سے کڑی سزا دے ۔ خودکش حملہ کرنے والے طالبان ہو سکتے ہیں لیکن توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے کون ہیں ؟؟؟ یہ حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں ۔ صرف ایک گھنٹہ کے اندر اندر ہزاروں دکانوں اور بڑی بڑی مارکیٹوں کو آگ لگا دینا کوئی ماہر اور منظم گروہ ہی کر سکتا ہے ۔ کراچی شہر اس طرح کے حالات سے پہلے بھی کئی بار دوچار ہو چکا ہے ۔ مارکیٹ کے نمائندہ یونین اور دکانوں کے مالکان سے بھی گواہی لی جا سکتی ہے ۔
اللہ تعالٰی ایسے فتنوں سے سب کو محفوظ رکھے ۔ آمین
 
Top