کراچی، ایم اے جناح روڈ پر دھماکہ۔

فہیم

لائبریرین
ابھی خبر آئی ہےکہ ایم اے جناح روڈ، ڈینسول ہال پر جلوس کے گزرتے ہوئے ایک دھماکہ ہوا ہے:confused:
 

الف نظامی

لائبریرین


کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق دھماکے کی جگہ متعدد لاشیں دیکھی گئی ہیں، تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

دھماکے کے بعد جلوس میں شامل ہزاروں لوگوں افرا تفریحی کے عالم منتشر ہو گئے۔ دھماکے کے تھوڑی دیر بعد علاقے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

دھماکے کی جگہ پر رینجرز اور پولیس کی ایک بہت بڑی تعداد پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ساوتھ غلام نبی میمن نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کے نمائندے نثار کھوکھر کو بتایا کہ دھماکہ لائٹ ہاؤس کے قریب ہوا اور اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

فوری طور پر یہ نہیں پتا چل سکا کہ یہ دھماکہ کس طرح ہوا ہے اور کیا یہ خود کش حملہ تھا۔

محرالحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود دھماکہ عین جلوس میں ہوا۔

جس وقت دھماکہ ہوا مقامی ٹی وی چینل اس جلوس کی براہ راست تصاویر دکھا رہے تھے۔ دھماکہ ہوتے ہی جلوس میں بھگدڑ مچ گئی اور جلوس کے شرکاء ادھر ادھر بھاگنا شروع ہو گئے۔

لائٹ ہاوس کے قریب ہونے والے اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے کے بعد ایمبولینسوں فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف جاتی دیکھی گئیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد جلوس کے شرکاء نے مشتعل ہو کر نعرے بازی کی۔دھماکہ کے منتظمین جلوس کے شرکاء کو پرامن رہنے کی اپیل کرتے رہے۔

کراچی میں گزشتہ دو روز میں دو دھماکے ہوئے تھے۔
 
ایم اے جناح روڈکراچی پر آج کربلا پرپا ہوئی ہے
اللہ ان لوگوں‌کوسخت سے سخت سزادے جو مظلوم اور معصوم عوام کو مار رہے ہیں‌
 
17448_228654290317_614020317_3732017_5563666_n.jpg
 
اچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر ڈینسو ہال پر یوم عاشور کی نسبت سے نکالے گئے مرکزی جلوس میں دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی ہے اور متعدد گاڑیاں نذر آتش کر دی ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ پر واقع لائٹ ہاؤس مارکیٹ کے لنڈا بازار کونذرآتش کر دیا ۔ذرائع کے مطابق سٹی کورٹ کے اطراف کھڑی متعددگاڑیوں کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی ہے۔نذر آتش کی جانے والی ایک عمارت میں لوگ بھی پھنس گئے ہیں۔ نمائش،ملیر،جعفر طیار سوسائٹی،ایم اے جناح روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کی اطلاعات ہیں ۔جلائی جانے والی گاڑیوں میں ایدھی ایمبولینس،کے ای ایس سی اور پولیس موبائل شامل ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

ایک تو دھماکہ، مزید شرپسندوں کا سرکاری س غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا۔
 
Top